کامل نجات شفاعت کے بغیر نا ممکن ہے
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶
اسوه حسنه
ہے، انہوں نے میرے نمونہ پر چلنے کی سعی کی ہے اور گو اِن میں کمزوریاں پائی جاتی ہیں مگر پھر
بھی یہ میرے مشابہہ ہیں تو اللہ تعالیٰ اُن کے متعلق اپنے رسول کی شفاعت کو منظور کر لے گا اور
انہیں نجات یافتہ لوگوں میں داخل کر دے گا ۔
کامل نجات شفاعت کے بغیر ناممکن ہے یہ شفاعت کا مسئلہ ایسا لطیف اور الیا
اعلیٰ درجہ کا مسئلہ ہے کہ بجائے اس
کے کہ اس پر اعتراض کیا جا تا دنیا کو یہ محسوس کرنا چاہئے تھا کہ کامل نجات شفاعت کے بغیر ممکن
ہی نہیں ۔ آخر ساری دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ انبیاء اسی لئے آئے کہ لوگ اُن کے نمونہ کی اقتداء
کریں ۔ ہندو بھی تسلیم کریں گے کہ حضرت کرشن اور حضرت رام چندر کو خدا تعالیٰ نے اسی لئے
بھیجا تھا کہ اس زمانہ کے لوگ کرشن اور رام چندر کے نمونہ پر چلیں اور انہیں کے رنگ میں رنگین
ہو جائیں ۔ مگر کیا ہندو یہ ماننے کیلئے تیار ہیں کہ سارے ہندو کرشن اور رام چندر جیسے بن سکتے
ہیں؟ اگر نہیں بن سکتے تو تسلیم کرنا پڑیگا کہ وہ لوگ جنہوں نے کوشش کی کہ ہم کرشن جیسے بن
جائیں ، جنہوں نے اخلاص اور محبت کے ساتھ اس راہ میں جد وجہد کی ، جنہوں نے پورا زور لگایا
کہ کرشن کی خوبو اور کرشن کے اخلاق ان کے اندر سرایت کر جائیں اُن میں اگر کچھ خامیاں رہ
گئی ہوں تو عقل سلیم چاہتی ہے کہ حضرت کرشن قیامت کے دن اُن کے متعلق اللہ تعالیٰ کے
حضور یہ کہیں کہ اے خدا انہوں نے مجھ جیسا بننے کی پوری کوشش کی تھی اور میں دیکھتا ہوں کہ ان
کے دل مجھ سے ملتے جلتے ہیں کچھ تھوڑی سی کمی باقی ہے، میں شفاعت کرتا ہوں کہ ان کو جنت
میں داخل کر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ ان کی شفاعت کو قبول کرلے ۔ یہی وہ مسئلہ شفاعت ہے جو
اسلام کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے کہ حضرت کرشن کہیں گے کہ یہ بھی مجھ جیسے ہیں اور اللہ تعالیٰ
فرمائے گا بہت اچھا! ہم نے انہیں نجات دے دی ۔ حضرت رام چندر فرمائیں گے یہ بھی مجھ
سے ملتے جلتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا بہت اچھا۔ جب یہ رام چندر جیسے ہیں تو میں انہیں
کیوں نہ بخشوں ۔ غرض اسی طرح ہر قوم کا نبی آئے گا اور جن جن لوگوں کے متعلق اس قوم کا نبی
یہ کہے گا کہ یہ مجھ سے ملتے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن سب کو نجات دے دے گا اور فرمائے گا یہ موسی
جیسے ہیں ، یہ ابراہیم جیسے ہیں، یہ عیسیٰ جیسے ہیں، یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے ہیں ، ان کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷
اسوه حسنه
نجات دے دو۔ پس بغیر شفاعت کا مسئلہ ماننے کے انسانی نجات قطعی طور پر ناممکن ہے اسی
صورت میں نجات کا امکان سمجھا جا سکتا ہے جب کہ دنیا میں جو لوگ نیک نیتی اور اخلاص سے
کام کرنے والے ہیں اُن کی نیک نیتی اور اخلاص کو عمل کا درجہ دے دیا جائے اور سمجھ لیا جائے
کہ اُن کی نیک نیتی اور اُن کا اخلاص ہی عمل کا قائمقام ہے۔ دنیا میں بھی یہی ہوتا ہے دو سپاہی
لڑنے کے لئے جاتے ہیں ۔ اُن میں سے ایک آخر تک زندہ رہتا اور فتح پا کر واپس لوٹتا ہے اور
دوسرے کو پہلے دن ہی گولی لگتی ہے اور وہ مر جاتا ہے۔ اب کیا پہلے کو ملک کا کم خیر خواہ سمجھا جاتا
ہے اور دوسرے کو زیادہ خیر خواہ سمجھا جاتا ہے؟ جو پہلے دن ہی گولی لگنے سے مر گیا اُس نے کب
کہا تھا کہ مجھے گولی مار دو اور دوسرا جو آخر تک زندہ رہا اُس نے کب کہا تھا کہ مجھے گولی نہ مارو۔
اسی طرح لوگ مختلف ماحول میں رہتے اور اُس ماحول کے زیر اثر نیکی میں کم و بیش ترقی کرتے
ہیں ۔ کوئی شخص نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ پوری کوشش کرتا ہے کہ وہ نیکی میں ترقی کر جائے
اور وہ رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کے مطابق اپنے آپ کو بنانے کے لئے سارا زور
صرف کر دیتا ہے لیکن بعض دفعہ موت اُسے روحانیت میں ترقی کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
بعض دفعہ گردو پیش کے حالات اُسے بڑھنے کا موقع نہیں دیتے اور وہ اُسی حالت میں مر جاتا
اور اس اعلیٰ مقام کو حاصل نہیں کر سکتا جو ویسا ہی ایک دوسرا شخص حاصل کر لیتا ہے۔ اسی طرح
بعض دفعہ خلقی کمزوریاں انسانی ترقی کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں ۔ ہر شخص کا دماغ ایک جیسا
نہیں ہوتا ۔ ایک شخص کا حافظہ تیز ہوتا ہے اور قوت فکر اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے مگر دوسرے کا ذہن
گند ہوتا ہے ۔ ایسی حالت میں جب یکساں کوشش اور جدوجہد کرنے کے باوجود ایک شخص میں
کوتا ہی یا کمی پائی جائے گی تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کی خلقی کمزوری کو مد نظر رکھے گا اور قیامت کے اللہ تعالی مدنظر اور قم
دن گا گو اسمیں مگر چونکہ اس دن فرمائے گا کہ گو اس میں کمی پائی جاتی ہے مگر چونکہ اُس نے اپنی طرف سے پوری جدوجہد کی
اس لئے یہ بھی ویسا ہی ہے جیسے دوسرا شخص ۔ مثلاً ایک شخص کا حافظہ بہت اعلیٰ درجہ کا ہے وہ دو مہینے
میں سارا قرآن حفظ کر لیتا ہے اور دوسرا شخص ایسا ہے جو دو مہینے میں ایک رکوع بھی پورے طور
پر یاد نہیں کر سکتا ۔ اب فرض کرو دونوں کوشش کرتے ہیں اور اُن میں سے ایک تو حافظ بن جاتا
ہے اور دوسرا حافظ نہیں بن سکتا تو بیشک قیامت کے دن اُن میں سے صرف ایک شخص حافظوں کی