نجات کا اصل گُر یہی ہے کہ ہر شخص کا عمل اہنے نبی کے نمونہ کے مطابق ہو

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۸
صف میں کھڑا کیا جائے گا مگر سوال یہ ہے کہ دوسرے نے بھی تو حافظ بننے کی پوری کوشش کی
تھی۔پس گو وہ حافظ نہ بن سکا لیکن اُس کی اس کوشش کی وجہ سے اُس کے حق کو کیوں زائل کیا
جائے۔پہلا شخص اگر حافظ بنا تو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اُس کا دماغ ایسا اعلیٰ درجہ کا بنایا تھا کہ
اُس نے دو مہینے میں قرآن حفظ کر لیا اور دوسرا شخص اگر حافظ نہ بنا تو اس لئے کہ اُس کا دماغ
کمزور تھا اور وہ دو مہینہ میں ایک رکوع بھی حفظ نہیں کر سکتا تھا۔مگر بہر حال چونکہ دونوں نے ایک
جیسی کوشش کی ہوگی اس لئے ضرور ہے کہ ان دونوں کو انعام بھی ایک جیسا ملے۔پس اگر ایک
شخص اپنے اعلیٰ دماغ کی وجہ سے حافظوں میں شمار کیا جائے گا تو دوسرا شخص شفاعت کی وجہ سے
حافظ سمجھا جائے گا اور کہا جائے گا کہ چونکہ اس نے حافظ بننے کی اپنی طرف سے پوری کوشش کی
تھی اس لئے اسے بھی حافظ ہی سمجھ لو۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بندوں کی نجات کا ایک ذریعہ یہ بنایا ہے کہ جب کوئی
بندہ اخلاص اور نیک نیتی سے کوشش کرتا ہے مگر مجبوریوں یا پیش آمدہ حالات کی وجہ سے اعلیٰ مقام
کو نہیں پا سکتا تو قیامت کے دن اُس قوم کا نبی جس کو دنیا میں نمونہ بنا کر بھیجا گیا تھا جب اُسے
دیکھے گا تو کہے گا کہ یا اللہ ! یہ بھی میرے جیسا ہے اسے نجات دے دی جائے ، پس اللہ تعالیٰ
اُسے نجات دے دے گا۔نجات کا اصل گر یہی ہے کہ ہر شخص کا پس نجات کا اصل گر یہ ہے کہ انسان
اپنے نبی کے نمونہ کے مطابق ہو یا اس
عمل اپنے نبی کے نمونہ کے مطابق ہو قدر آپس میں مشابہت پائی جاتی ہو
کہ نبی اُسے دیکھ کر کہہ سکے کہ یہ مجھ سے ملتا جلتا ہے اسے بھی نجات ملنی چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ
آدم کے زمانہ میں نجات کا اصل مستحق آدم تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا کہ اب وہی
شخص جنت میں جائے گا جو آدم سے ملتا جلتا ہوگا۔جتنے لوگ آدم بنتے چلے جائیں گے وہ جنت
میں داخل ہوتے چلے جائیں گے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ کوئی آدم کی چھوٹی تصویر بنے اور کوئی
آدم کی بڑی تصویر بنے ، کوئی چھوٹا آدم بنے اور کوئی بڑا آدم بنے مگر بہر حال اُس زمانہ میں
آدم بننا ضروری تھا۔جب تک کوئی شخص چھوٹا آدم نہ بن جاتا وہ جنت میں داخل نہیں ہو سکتا

انوار العلوم جلد کا
۵۹
تھا۔اس کے بعد اگر نوح دوسرے نبی ہوئے ہیں تو پھر نوح اس بات کا حق رکھتا تھا کہ لوگ اُس
کے مشابہہ ہو جائیں۔کوئی چھوٹا نوح بن جائے اور کوئی بڑا نوح بن جائے مگر بہر حال نوح بننے
کے بغیر نجات کی کوئی صورت نہیں تھی۔اسی طرح کرشن اور رام چندر کے زمانہ میں خدائی فیصلہ
یہ تھا کہ جو لوگ کرشن اور رام چندر کے مشابہہ ہوتے چلے جائیں گے انہیں اس مشابہت کی وجہ
سے قبول کر کے فضل اور رحمت کے دروازے میں داخل کر دیا جائے گا۔پھر جب وہ آخری
زمانہ آیا جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی ہدایت کیلئے مبعوث ہوئے تو اللہ تعالیٰ
نے فیصلہ فرما دیا کہ اب صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی جنت میں جائیں گے اور یا پھر وہ
لوگ جائیں گے جن کو خدا محمد کا نام دے دے گا۔ان میں وہ لوگ بھی شامل ہونگے جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل بروز ہونگے ، وہ لوگ بھی شامل ہو نگے جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے جزوی بروز ہونگے ، وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جنہوں نے اخلاص اور محبت کے
ساتھ اپنے دل پر نقش محمدی پیدا کرنے کی کوشش کی ، مگر اس کوشش میں انہیں پوری کامیابی
حاصل نہ ہوئی۔اُنہوں نے اپنے آئینہ قلب پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر تو اُتار لی
مگر وہ تصویر ایسی مصفی اور اعلیٰ درجہ کی نہ تھی جیسی مصفی اور اعلیٰ درجہ کی ہونی چاہئے تھی۔ایسے
تمام لوگوں کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن شفاعت کریں گے اور فرمائیں گے یا
اللہ ! یہ بھی مجھ سے ملتا جلتا ہے، یا اللہ ! وہ بھی مجھ سے ملتا جلتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا بہت
اچھا! ہم انہیں بھی جنت میں بھیج دیتے ہیں۔غرض ہر نبی کے زمانہ میں نجات کے اصل مستحق اُس
نبی کے بروز ہوتے ہیں چاہے وہ ادنی بروز ہوں اور چاہے اعلیٰ بروز ہوں۔چنانچہ انبیاء کے نمونہ ہونے کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
فَكَيْفَ اذا جتنا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ سے یعنی اُس دن لوگوں کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر
جِتُنَا
اُمت کے سامنے اُن کے نبی کو جسے نمونہ کے طور پر بھیجا گیا تھا پیش کریں گے اور کہیں گے کہ ہم
نے یہ نمونہ تمہاری طرف بھیجا تھا۔اب تم جو کہتے ہو کہ ہمیں جنت میں داخل کیا جائے، تم پہلے یہ
بتاؤ کہ تم نے اپنے آپ کو کہاں تک اس نمونہ کے مطابق بنایا ہے۔اگر تم اس نمونہ کے مطابق
ہمیں نظر آئے تو تمہیں قبول کر لیا جائے گا اور اگر تم اس نمونہ کے مشابہہ نظر نہ آئے تو ہم تمہیں
ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی