مسلمانوں میں شفاعت کی غلط تشریح

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۷۳
اسوه حسنه
رہنا چاہئے ۔ اگر ہماری تصویر اُس کے مطابق ہو تو پھر بے شک ہم خوش ہو سکتے ہیں اور خیال کر
سکتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن ہماری شفاعت کریں گے۔ لیکن اگر
ہماری تصویر اور محمد رسول اللہ ﷺ کی تصویر میں کوئی مشابہت ہی نہ ہو تو پھر رسول کریم ﷺ کی صلى الله
شفاعت کی اُمید رکھنا صریح غلطی اور نادانی ہے۔
صلى الله
عروسه
مسلمانوں میں شفاعت کی غلط تشریح میرے نزدیک یہ بالکل غلط خیال ہے
مستحق
شفاعت
جو مسلمانوں میں پایا جاتا ہے کہ
گنہگار
اند
رسول کریم ﷺ کی شفاعت کے گنہگار مستحق نہیں ہوں گے بلکہ آپ کی شفاعت کے مستحق
عل
صلى الله
صلى الله
وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کا کچھ نقش اپنے اندر لے لیا اور وہ نقش ایسا ہوا
کہ قیامت کے دن رسول کریم ﷺ اُسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ سے کہہ سکیں کہ اے میرے خدا! یہ
بھی مجھ سے ملتے جلتے ہیں میں ان کی شفاعت کرتا ہوں ورنہ یہ تو سرا سرا ظلم ہے کہ ایک شخص
دوسرے سے کسی رنگ میں بھی مشابہت نہ رکھتا ہو اور وہ کہے کہ یہ مجھ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ مان لیا
کہ ایک شخص دوسرے سے اپنے تمام خدو خال میں مشابہت نہ رکھتا ہومگر یہ تو ہوسکتا ہے کہ اُس کی
آنکھیں دوسرے کی آنکھوں سے ملتی جلتی ہوں یا اُس کے ہاتھ دوسرے کے ہاتھ سے ملتے جلتے
ہوں یا اُس کی آواز دوسرے کی آواز سے ملتی جلتی ہو لیکن ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ کسی شخص میں
مشابہت کی کوئی بات بھی نہ پائی جاتی ہو اور اُس کے متعلق یو نہی کہہ دیا جائے کہ وہ فلاں سے ملتا
جلتا ہے۔ یہ تو ویسی ہی بات ہو گی جیسے بچپن میں میرے ایک عزیز کو مجھ سے کچھ رقابت تھی میں
اُن کا نام نہیں لیتا اُن کی ہمیشہ یہ عادت تھی کہ میں جو بات بھی کہتا وہ ضرور اُس کے خلاف کہتے
خواہ وہ کس قدر ہی معقول کیوں نہ ہوتی ۔ اور میرے ایک اور عزیز تھے اُن کی یہ عادت تھی کہ
جب وہ میرے خلاف کہتے وہ ہمیشہ اُس کی تصدیق کیا کرتے اور کہتے کہ ہاں یہ بالکل درست
ہے اُس وقت ہم مدرسہ میں پڑھا کرتے تھے۔ ایک دن میرے وہی عزیز آئے اور کہنے لگے
میں تو روس کا جب بھی نقشہ دیکھتا ہوں مجھے خواجہ جمال الدین صاحب انسپکٹر جموں یاد آ جاتے
ہیں جو خواجہ کمال الدین صاحب کے بھائی تھے کیونکہ مجھے وہ بالکل خواجہ جمال الدین صاحب

انوار العلوم جلد ۱۷
۷۴
اسوه حسنه
جیسا معلوم ہوتا ہے۔ میں نے کہا آخر اس کا کیا مطلب ہے کیا آپ کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے
خواجہ جمال الدین صاحب موٹے ہیں اسی طرح آپ کو روس کا بڑا سا نقشہ دکھائی دیتا ہے کہنے
لگے یہ تو نہیں مگر جب بھی میں روس کا نقشہ دیکھتا ہوں مجھے بالکل یوں معلوم ہوتا ہے جیسے
خواجہ جمال الدین صاحب کھڑے ہیں ۔ میں نے کہا تو کیا اُن کے سر سے نقشہ کا کوئی حصہ ملتا
ہے؟ کہنے لگے یہ تو نہیں ۔ میں نے کہا تو کیا اُن کے پاؤں سے نقشہ کا کوئی حصہ ملتا جلتا ہے؟
کہنے لگے یہ بھی نہیں ۔ صرف یہ ہے کہ جب میں نقشہ دیکھتا ہوں تو ۔ تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے
خواجہ جمال الدین صاحب کھڑے ہیں ۔ میں نے کہا اگر وہ آپ کو مشابہہ معلوم ہوتے ہیں تو
مشابہت کی کوئی بات تو بتائیں ۔ مثلاً اٹلی کا نقشہ ہے اُس کے نیچے کی جگہ ٹوٹ کے مشابہہ معلوم
ہوتی ہے۔ اسی طرح آپ کو بتانا چاہئے کہ نقشہ میں وہ کونسی بات ہے جو آپ کو خواجہ جمال الدین
صاحب کے مشابہہ نظر آتی ہے ۔ آیا اُن کے سر سے کوئی حصہ ملتا ہے یا وہ چوڑا ایسا ہے جیسے خواجہ
صاحب چوڑے چکلے ہیں یا اُن کے پیروں سے کوئی حصہ ملتا ہے ۔ کہنے لگے اِن میں سے تو کوئی
بات نہیں مگر میں جب دیکھتا ہوں مجھے یہی معلوم ہوتا ہے۔ یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ اتنے میں
میرے دوسرے عزیز آگئے اور میں نے سمجھا کہ آج تو یہ ضرور میری بات کی تائید کریں گے ۔
چنانچہ میں نے کہا ابھی یہ ذکر کر رہے تھے کہ روس کا نقشہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے خواجہ
جمال الدین صاحب کی شکل ہے اور میں نے ان سے بار بار پوچھا ہے کہ آپ بتائیں آپ کو
دونوں میں کس چیز کی مشابہت نظر آتی ہے مگر وہ بتانہیں سکتے اور یہی کہتے جاتے ہیں کہ وہ نقشہ
خواجہ صاحب کی شکل سے ملتا ہے۔ میں نے اس بات کا اُن سے ذکر کیا اور اپنے دل میں یہ سمجھا
کہ آج تو یہ ضرور میری تائید کریں گے مگر وہ جھٹ کہنے لگے مجھے بھی یہ نقشہ بالکل ایسا ہی لگتا ہے
جیسے خواجہ جمال الدین صاحب کھڑے ہوں ۔
تو ایسی مشابہت پر شفاعت کی اُمید رکھنا بالکل لغو بات ہے آخر کچھ نہ کچھ محمدیت سے
صلى الله
روسه
مشابہت تو ضروری ہے ورنہ رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ سے کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ بھی
مجھ سے ملتا جلتا ہے ، اِسے بھی جنت میں داخل کر دیجئے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی