آخرت میں آگ کے عذاب سے بھی سخت تع عذاب خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہے

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۷۶
اسوه حسنه
جب مرنے کے بعد حجاب اُٹھ جائے گا اور اُسے پتہ لگے گا کہ میں روحانی لحاظ سے اندھا ہوں ،
تب وہ اپنے دل میں ایک شدید دکھ محسوس کرے گا اور اسی کا نام دوزخ ہے۔ بیشک دوزخ کے
عذاب کی مختلف شکلیں بھی ہوں گی لیکن اصل دوزخ اُس کے دل کا یہی احساس ہوگا کہ میں
خدا تعالیٰ سے دور ہوں اور میرے اندر وہ اعلیٰ صفات نہیں ہیں جن سے میری خدا تعالیٰ سے مشابہت
ہو سکے تب اُسے عذاب شروع ہو جائے گا اور رات اور دن وہ اس عذاب میں مبتلا رہے گا۔
آخرت میں آگ کے عذاب سے بھی میں مانتا ہوں کہ وہاں آگ کا
عذاب بھی ہو گا لیکن پھر بھی اُس سخت تر عذاب خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہے آگ کے عذاب سے بھی سخت تر
عذاب یہ ہوگا کہ اُسے اس بات کا احساس ہوگا کہ میرا خدا مجھ سے ناراض ہے ۔ ہم نے دنیا میں
بارہا یہ نظارہ دیکھا ہے کہ بعض دفعہ بچہ روٹھ جاتا ہے ، بعض دفعہ بیوی سے ناراضگی ہو جاتی
ہے ، بعض دفعہ دوست سے کسی بات پر شکایت پیدا ہو جاتی ہے ایسی صورت میں ہر شخص جانتا ہے
کہ یہ تکلیف کتنی شدید ہوتی ہے اور کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ یہ عذاب آگ کے عذاب سے کم
ہوتا ہے ۔ ہم نے تو دیکھا ہے یہ عذاب بعض دفعہ اتنا محسوس ہوتا ہے کہ ہزاروں دُکھوں سے بڑھ
کر اس کی تپش انسان کو جلا رہی ہوتی ہے اور جب تک ہمارا محبوب ہم سے راضی نہیں ہو جاتا اگر
ہم روٹی کھاتے ہیں تو وہ ہمارے حلق سے نیچے نہیں اُترتی ، پانی پیتے ہیں تو اُچھو ہونے لگتا
ہے ، سوتے ہیں تو نیند نہیں آتی ، سوچتے ہیں تو پاگلوں کی طرح ہماری سمجھ میں کوئی بات ہی
نہیں آتی ، دل جو ہماری طاقت کا موجب ہوتا ہے وہ دھڑ دھڑ کر رہا ہوتا ہے ، پیر جن سے ہم
چلتے ہیں وہ کانپ رہے ہوتے ہیں ، ہاتھ جن میں پکڑنے کی طاقت ہوتی ہے وہ شکل ہو کر رہ
جاتے ہیں ، آنکھیں جن سے ہم ساری دنیا کا حُسن دیکھتے ہیں انہی آنکھوں سے جب ہم
دیکھتے ہیں تو ہمیں ساری چیزیں پھیکی پھیکی نظر آتی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں
چاروں طرف اُداسی ہے۔ ی چھائی ہوئی ہے ۔ دنیا میں ہر شخص کو کسی نہ کسی سے خاص انس ہوتا ہے ۔
کسی کو بیوی سے ہوتا ہے ، کسی کو ماں سے ہوتا ہے، کسی کو باپ سے ہوتا ہے اور ہر شخص کو اپنے
اپنے دائرہ میں یہ تمام کیفیتیں اُس وقت معلوم ہو جاتی ہیں جب اُس کا محبوب اُس سے

انوار العلوم جلد ۱۷
24
اسوه حسنه
ناراض ہو جائے ۔ یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمائی ہے کہ من كان في
هذةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ آعلی ۔ اس دنیا میں جس کے اندر وہ نور نظر پیدا نہ ہو ا جس
سے وہ اپنے خدا کو شناخت کر سکے، اگلے جہان میں بھی وہ اندھا ہی اُٹھے گا ۔ فرق صرف یہ ہوگا
کہ اس جہان میں اُسے احساس نہ تھا کہ وہ اندھا ہے مگر اگلے جہان میں حجاب اُٹھ جائے گا،
تب اُس کے دل میں دُکھ اور درد پیدا ہو گا اور یہ دُکھ اور درد بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ اُس
کے دل اور اُس کے دماغ اور اُس کے جگر اور اُس کے تمام اعضاء پر حاوی ہو جائے گا ۔ اُسے
کھانے میں لذت نہیں آئے گی ، اُسے پینے میں لذت نہیں آئے گی ، اُسے ہر اچھی چیز بُری
معلوم ہو گی اور وہ ہر وقت ا۔ اور وہ ہر وقت اپنے آپ کو ایک شدید عذاب میں پھر اہو ا پائے گا۔ یں گھرا ہوا پائے گا۔ یہ عذاب کئی
شکلیں اور کئی طریق بھی اختیار کرے گا مگر وہ سب اسی ایک عذاب کا نتیجہ ہوں گے ۔ اور چونکہ
ندامت انسان کے اندر احساس بیداری پیدا کرتی اور نیکی کا موجب بنتی ہے ۔ اس لئے احساسِ
گناہ اور خواہش اصلاح سے ہی اُس کے اندر ایک نور پیدا ہو گا اور نیکی کا یہ احساس اُسے خود
بخو دعرفان کی حالت کی طرف منتقل کرتا چلا جائے گا اور آخر ایک دن اسی نور کے نتیجہ میں
اُسے وہ آنکھیں حاصل ہو جائیں گی جن سے وہ اپنے خدا کو دیکھ لے گا اور اسی کا نام
خدا تعالیٰ نے جنت میں داخل ہونا رکھا ہے کیونکہ جنت وہ مقام ہے جہاں خدا دیکھا جاتا
ہے ۔ جس کی آنکھیں ہی نہیں اُس نے بھلا وہاں جا کر لینا ہی کیا ہے۔ کسی چیز کا نظارہ تو
آنکھوں والے ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ گو ہمارے ملک میں بعض ایسے بیوقوف بھی ہیں جو سینما
دیکھنے کیلئے چلے جاتے ہیں حالانکہ وہ اندھے ہوتے ہیں لیکن عقلمندوں کا یہ طریق نہیں ہے ۔
جہاں کسی چیز کو دیکھنے کا سوال ہوگا وہاں ہمیشہ آنکھوں والے ہی جائیں گے، اندھے نہیں
جائیں گے ۔ تو جنت وہ مقام ہے جہاں خدا تعالیٰ کی رؤیت ہوتی ہے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے ۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةً - إلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ولاس دن بعض
لوگ ہشاش بشاش ہوں گے اور اپنے خدا کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہوں گے۔ پس وہ جو اندھا
ہے اُسے جنت میں لے جا کر کرنا ہی کیا ہے وہ باہر ہی رہے گا یہاں تک کہ اُس کے دل کی
ندامت اور حسرت اور جلن سے اُس کی آنکھوں میں بینائی پیدا ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ اُس

آج 10 میں سے 10 باقی