تعلق باللہ کی بنیاد ایمان کامل پر

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۷۸
اسوه حسنه
کے متعلق کہے گا کہ اب یہ ہمیں دیکھ سکتا ہے اسے بھی جنت میں لے آؤ۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اگر ہم اپنے اخلاق کو درست کرنا چاہیں اور اپنی عادات میں ایسی
تبدیلی پیدا کرنا چاہئیں کہ ہر قسم کے رذائل ہم سے دور ہو جا ئیں تو محمد رسول اللہ ﷺ کے نمونہ
سے فائدہ اُٹھا کر ہم کسی رنگ میں ترقی کر سکتے ہیں؟
تعلق باللہ کی بنیاد ایمان کامل پر یہ ام یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ روحانی زندگی میں
سب سے اہم چیز تعلق باللہ ہے جس کی بنیاد
ایمان کامل پر ہوتی ہے اور در حقیقت یہی وہ ایمان ہے جو انسان کی سنجیدگی پر دلالت کیا کرتا ا
ہے۔ پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم ﷺ کے دل میں کسی قسم کا ایمان پایا جاتا تھا کیونکہ
ویسا ہی ایمان اسلام ہمیں پیدا کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ آجکل لوگ ایمان
کا دعوای تو بہت کرتے ہیں مگر ایمان کی حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہوتی ہے ۔ ہماری جماعت
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑے بڑے مخلص لوگ موجود ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ ایسے نظر
آ جاتے ہیں جو ایک وقت ایمان کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن دوسرے وقت مخالفوں
کی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آتے ہیں ۔ میں دیکھتا ہوں بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص
میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے ہماری جان آپ پر قربان ہے، ہمارا مال آپ پر قربان ہے،
آپ کی غلامی کے بغیر تو زندگی کا کوئی لطف ہی نہیں مگر دوسرے وقت وہی شخص اپنی دیکھی ہوئی
باتوں پر نہیں محض سنی سنائی باتوں پر مرتد ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں نے فلاں دوست سے ایسی
ایسی بات سُنی ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہلے جس ایمان کا وہ اظہار کیا کرتے تھے
وہ کسی بصیرت پر مبنی نہیں تھا ۔ انہوں نے ایک دوسرے سے سلسلہ کی باتیں سُنی اور بیعت کر لی اور
پھر ایک خیالی چیز کا نام انہوں نے ایمان رکھ لیا ورنہ یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ ایک شخص کے دل
میں ایمان راسخ ہو جائے اور پھر وہ ارتداد کے گڑھے میں گر جائے۔
گزشتہ دنوں میں نے ایک شخص کو اپنی جماعت سے خارج کیا ہے کیونکہ اُس نے بعض ایسی
حرکتیں کی تھیں جو احمدیت کی تعلیم کے خلاف تھیں مگر مجھے یاد ہے ۱۹۲۸ء میں جب ٹریبیون میں
میری موت کی خبر شائع ہوئی تو یہی شخص اپنے بیوی بچوں کو ساتھ لیکر میرے ملنے کے لئے قادیان

انوار العلوم جلد ۱۷
۷۹
اسوه حسنه
آیا اور کہنے لگا میں تو یہ خبر سن کر مرنے ہی لگا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ خبر غلط ثابت ہوئی ۔ جب وہ
قادیان میں آئے تو رات کا وقت تھا مگر وہ میاں بیوی آتے ہی میری سیڑھیوں میں بیٹھ گئے اور
دستک پر دستک دینے لگ گئے ۔ میں نے دروازہ کھولا اور اُن سے ملاقات کی تو وہ کہنے لگے ہم تو
یہ خبر سن کر مرنے ہی لگے تھے بھلا آپ کے بغیر بھی کوئی زندگی ہے ۔ مگر مجھے تعجب آتا ہے کہ اب
وہی مخالفوں میں بیٹھتے ہیں ، مخالفانہ باتیں کرتے ہیں اور انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا ۔ اس
تغییر کی یہی وجہ ہے کہ پہلے جس چیز کو انہوں نے ایمان سمجھا تھا وہ در حقیقت ایمان تھا ہی نہیں محض
ایک خیالی چیز کو انہوں نے ایمان سمجھ لیا تھا۔ ایسے ہی اور بھی لوگ ہوتے ہیں جو پہلے تو ایمان
کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن بعد میں مرتد ہو کر گالیاں دینے لگ جاتے ہیں ۔ شیخ
عبدالرحمن صاحب مصری اور فخر الدین صاحب ملتانی کو ہی دیکھ لو کس قد را خلاص کے دعوے کیا
کرتے تھے لیکن بعد میں جب انہوں نے مخالفت شروع کر دی تو شیخ عبدالرحمن صاحب مصری
سے جب پوچھا جاتا کہ آپ نے یہ باتیں کہاں سے سُنیں تو وہ تو وہ کہہ دیتے کہ فخرالدب رالدین صاحب
سے سنی ہیں اور فخر الدین سے جب پوچھا جاتا کہ تم ایسا کیوں کہتے ہو؟ تو وہ جواب دیتا کہ
مصری صاحب سے پوچھو وہ ایسا کہتے ہیں لیکن اس سے پہلے یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ دونوں
سلسلہ پر فدا ہو رہے ہیں ۔ مجھے یاد ہے جلسہ سالانہ کی تقریر سے فارغ ہو کر جب بھی میں واپس
جا تا شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کا لڑکا اُن کا یہ پیغام لے کر پہنچ جاتا کہ مجھے اپنی تقریر کے نوٹ
دے دیں۔ میں اُن کی نقل کرلوں ، معلوم نہیں یہ تقریر شائع کب : لب ہو۔ اور یا اب اُن کی یہ حالت
ہے کہ دنیا جہان کے سارے عیوب میری طرف منسوب کر رہے ہیں اور جب اُن سے پوچھا
جاتا ہے کہ تم ایسا کیوں کہتے ہو؟ تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں جوا ایسا کہتا ہے ہم کیوں نہ مانیں ۔
تو در حقیقت ایمان ہوتا ہی وہ ہے جو عَلى وَجْهِ الْبَصِيرَت پیدا ہو ۔ بغیر اس کے ایمانِ
کامل پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔ جو چیز انسان کی دیکھی ہوئی ہو اُس کے متعلق اُسے کبھی گھبہ نہیں ہو سکتا
اور نہ اُسے کوئی تذبذب میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ مثلاً آپ لوگ اس وقت یہاں بیٹھے ہیں اور میں
آپ کے سامنے تقریر کر رہا ہوں اب اگر کوئی شخص آپ کو میرے متعلق یہ کہے کہ وہ تقریر نہیں کر
رہے بلکہ فلاں جگہ سینما دیکھ رہے یا گا نائن رہے ہیں تو کیا آپ اسے مان لیں گے؟ کبھی نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی