محمد رسولؐ اللہ کی صداقت کی ایک زبردست دلیل

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۸۲
اسوه حسنه
صلى الله
اور اُس کے بیوی بچے بھی اُس کو دیکھتے ہیں۔ لیکن فرماتا ہے ہمیں جب محمد رسول اللہ ﷺ نے
دیکھا تو ہم اُس سے ایک محبت کرنے والے دوست کی طرح ملے اور اُس نے ہمارے بڑے
بڑے نشانات دیکھے۔
صلى الله
أفَرَأَيْتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنْوة الثَّالِثَةَ الأخرى فرماتا ہے یہ تو محمد رسول اللہ علی
کا حال ہے ۔ اس کے مقابلہ میں کفار و مشرکین جو کہتے ہیں کہ ہم لات کو خدا مانتے
ہیں ، ہم عربی کو خدا مانتے ہیں ، ہم منات کو خدا مانتے ہیں اُن کی حالت بھی دیکھو۔ فرماتا ہے
لات ، منات اور عڑی تو ایسی چیزیں ہیں جو حواس خمسہ سے دیکھی جاسکتی ہیں ۔ تم لات ، منات
اور عڑی کو آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو، ہاتھوں سے چُھو سکتے ہو ان پر جو تیل وغیرہ ملا جاتا ہے اُس
کی خوشبو اپنی ناک سے سُونگھ سکتے ہو، اُن بُھوں کو ٹھکور کر اُن کی آوازیں سن سکتے ہو، اُنہیں
زبان لگا کر چکھ سکتے ہو ۔ غرض ہر طرح ان بتوں کو دیکھا جا سکتا ہے اور تم دعوی بھی کرتے ہو کہ ہم
نے اپنے ان خداؤں یعنی لات ، منات اور عڑی کو خوب دیکھا ہوا ہے پھر یہ کیا بات ہے کہ
محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم کے نتیجہ میں تم لات ، منات اور عڑی کے تو منکر ہو جاتے ہو جن کو تم
اپنے پانچوں حواسوں سے دیکھ رہے ہو اور محمد رسول اللہ ﷺ اُس خدا کا وجود لوگوں سے منوا لیتے
ہیں جسے نہ آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے، نہ ہاتھوں سے چُھو ا جا سکتا ہے، نہ زبان سے چکھا جا
سکتا ہے اور نہ اُس کا کلام ان مادی کانوں سے سُنا جا سکتا ہے ۔ گویا پانچوں حواس ظاہری سے
بتوں کو دیکھنے کے باوجود تم میں طاقت نہیں کہ تم محمد رسول اللہ ﷺ کے ایمان میں خلل ڈال کر
دکھا سکولیکن محمد رسول اللہ ﷺ تمہیں باوجود ان بتوں کو اپنے تمام ظاہری حواس سے دیکھنے کے
مشبہ میں ڈال دیتے ہیں اور تمہیں ان بتوں کی بجائے اُس خدا کی طرف لے جاتے ہیں جسے کوئی
صلى الله
بھی اپنے ظاہری حواس سے نہیں دیکھ رہا۔
صلى الله
محمد رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کتنی زبر دست دلیل ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ
کی صداقت کی دلیل اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی صداقت کی ایک زبردست دلیلی کی سوالات کا اللہ تعالی نے
و
کہ دیکھنا تو اُس کا ہوتا ہے جو دیکھنے کے بعد
اپنی رؤیت میں کسی قسم کا شک نہ کر سکے مگر مشرکوں کی تو یہ حالت ہے کہ وہ اُن چیزوں کو دیکھنے کا

انوار العلوم جلد ۱۷
۸۳
اسوه حسنه
دعویٰ کرتے ہیں جنہیں ظاہری حواس خمسہ سے معلوم کیا جا سکتا ہے، جنہیں ظاہری حواس سے
پہچانا جا سکتا ہے مگر باوجود اس کے کہ وہ ان چیزوں کو دیکھنے کے مدعی ہیں جو حواس خمسہ سے نظر آ
جاتی ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے ۔ انہیں اپنے بتوں کو
توڑنا پڑتا ہے، اپنے عقائد کو بدلنا پڑتا ہے، اپنے خیالات کو تبدیل کرنا پڑتا ہے اور اُس خدا پر
ایمان لانا پڑتا ہے جو ظاہری حواس سے نہیں دیکھا جاتا ۔ پس فرماتا ہے اے مشرکو! تمہیں
حواس خمسہ سے محسوس کرنے کے باوجود بتوں کے وجود میں مشبہ ڈالا جا سکتا ہے لیکن حواس خمسہ
سے بالا وجود الہی کے بارہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شبہ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس
تقابل سے صاف ظاہر ہے کہ تم نے اپنے بتوں کو دیکھتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے دیکھا جسے اور لوگ نہیں دیکھ سکتے ۔ پھر تمہیں تو حواس خمسہ سے دیکھنے
کے باوجود دھوکا لگ گیا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حواس خمسہ سے بالا وجود الہی کے
دیکھنے میں کوئی دھوکا نہ لگا اور وہ ساری دنیا کو اُسی خدا کی طرف کھینچ کر لے گیا۔
یہی وہ مقام ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ایک جگہ تحریر
فرمایا ہے کہ ” جیسا کہ آفتاب اور اُس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی شک نہیں کر سکتا کہ یہ آفتاب اور یہ
اُس کی روشنی ہے ایسا ہی میں اُس کلام میں بھی شک نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے
پر نازل ہوتا ہے ۔ اسے
یہ وہی بات ہے جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے کہ مشرک لات ، منات اور غزی کو
اپنے حواس خمسہ سے دیکھنے کے باوجود اُن کو دیکھنے میں غلطی کر رہے ہیں لیکن محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اُس ہستی کو دیکھ کر غلطی نہیں کر رہا جو ان حواس خمسہ سے نہیں دیکھی جاسکتی ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ آپ کے اُس یقین اور وثوق کا اظہار کرتے ہوئے جو آپ کو اللہ تعالیٰ
کی ذات پر تھا بلکہ آپ کی اُمت اور آپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے یقین اور وثوق کا بھی
ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے ۔ قُلْ هَذِهِ سَبِيلِ ادْعُوا إِلَى اللَّهِ تَدْ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا
وَ مَنِ اتَّبَعَنِي ، وَ سُبْحَنَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكين ۲۲ یعنی اے محمد رسول اللہ ! تو
دنیا کو کہہ دے هذه سبيلي یہ میرا راستہ ہے ۔ چنانچہ اس سے پہلی آیتوں میں اِس راستہ کا

آج 10 میں سے 10 باقی