رسول کریم ﷺ کا خداتعالیٰ کی ذات پر بے مثال یقین

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
لد
اسوه حسنه
تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے ۔ ادْعُوا الی اللہ جس کے نتیجہ میں میں دنیا کو خدا کی طرف
بلاتا ہوں ۔ على بصيرة کسی شک یا گمان کی بناء پر میں یہ نہیں کہہ رہا بلکہ میں خدا کو جان کر
اور اُسے اچھی طرح پہچان کر لوگوں کو اُس کی طرف بلاتا ہوں ۔ وَ مَنِ اتَّبَعَنِي اور یہ خدا تعالیٰ
کی معرفت کا مقام صرف مجھے ہی حاصل نہیں بلکہ جو لوگ میری صحبت میں رہنے والے ہیں اللہ
تعالیٰ نے اُن میں بھی یہ ایمان پیدا کر دیا ہے ۔ وَ سُبْحانَ اللَّهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ اور
میں نے خدا کو اتنا دیکھا ہے اتنا دیکھا ہے کہ میرے دیکھنے میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش ہی
نہیں ۔ مگر جب میں نے یہ کہا ہے کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ
خدا تعالیٰ مجسم ہے۔ سُبحن الله خدا تعالیٰ مجسم نہیں ہے ۔ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ اور
میں مشرک نہیں ہوں ۔ پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے تو اُس کا مطلب
صرف یہ ہے کہ میں نے خدا تعالیٰ کو اُسی رنگ میں دیکھا ہے جس رنگ میں اُسے دیکھا جا سکتا
ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعوئی آپ کی زندگی کے واقعات
سے کہاں تک درست ثابت ہوتا ہے ۔
رسول کریم ریم ع علی کا کا خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر جب نگاہ
دوڑائی جائے تو ہر شخص یہ ماننے پر مجبور ہو جاتا کی ذات پر بے مثال یقین ہے کہ آپ کو خدا تعالی کی ذات پر جو یقین
حاصل تھا اُس کی مثال اور کسی نبی میں نہیں مل سکتی ۔ مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلاف بڑی بڑی سازشیں اور بڑی بڑی شورشیں ہوئیں ۔ آپ کو اس قدر تکالیف دی گئیں کہ
آخر آپ کو مکہ چھوڑنا پڑا اور آپ نے مکہ سے نکلتے وقت یہ الفاظ فرمائے کہ اے مکہ ! تو مجھے تمام
شہروں سے زیادہ عزیز تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ تجھے چھوڑوں مگر تیرے رہنے والوں نے مجھے
ٹھکرا دیا۔ انہوں نے یہ پسند نہیں کیا کہ وہ اس برکت کو اپنے درمیان رہنے دیں اس لئے میں
اب تجھے چھوڑ کر چلا ہوں ۲۳ آپ کا مکہ کو چھوڑنا اور مدینہ ہجرت کر کے جانا الہی منشاء کے مطابق
تھا۔ خدا تعالیٰ تو چاہتا تھا کہ مکہ والے اس برکت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں مگر
جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو ٹھکرا دیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اب ہم چاہتے ہیں کہ کوئی

انوار العلوم جلد ۱۷
۸۵
اسوه حسنه
اور قوم تجھ سے فائدہ اُٹھائے ۔ چنانچہ آپ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے ۔ جب آپ مکہ
سے نکلے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ تھے آپ انہیں لے کر غار ثور میں پہنچے ۔ یہ
غار مکہ سے تین چار میل کے فاصلہ پر ہے۔ اوپر سے دو تین گز چوڑی ہے لیکن اندر سے پندرہ
ہیں گز ہے۔ اُس زمانہ میں نقش پا پہچاننے والے اپنے فن میں بہت ماہر ہوا کرتے تھے ۔ اب بھی
پنجاب کے اس علاقہ میں جو جانگلی کہلاتا ہے ایسے ماہر کھو جی مل جاتے ہیں کیونکہ اُن کا روزمرہ کا
یہی کام ہوتا ہے ۔ کوئی کسی کی بکری لے جائے یا گائے یا بھینس چرا کر لے جائے تو وہ نقشِ پا کے
پیچھے چلتے جاتے ہیں اور آخر چور کے دروازے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ بیکا نیر وغیرہ کی طرف بھی
ایسے ماہر تھے۔ عرب لوگ بھی اُس زمانہ میں اس فن میں خاص طور پر ماہر تھے۔ مکہ والوں کا
ارادہ اُسی دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا تھا جس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہجرت کی ۔ جب صبح ہوئی اور مکہ والوں نے اندر داخل ہو کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پایا تو انہوں نے بعض ماہر اپنے ساتھ لے کر نقش پا کا پیچھا کیا اور
آخر چلتے چلتے وہ ثور پہاڑ پر جا چڑھے اور کھوجی نے کہا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس جگہ تک
آئے ہیں اور پھر یہیں غار کے اندر چلے گئے ہیں ۔ کھوجی کی یہ بات سن کر سب ہنس پڑے کہ یہ
کیسی احمقانہ بات کر رہا ہے غار کے منہ پر تو مکڑی نے جالا تنا ہوا ہے اگر وہ اندر گئے ہوتے تو
جالا ٹوٹ نہ جاتا ۔ بعض باتیں بظاہر معمولی ہوتی ہیں مگر عقل پر پردہ ڈال دیتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
نے اس وقت ایسے سامان پیدا فرمائے کہ مکڑی نے غار کے منہ پر جالا بن دیا۔ جن لوگوں نے
مکڑی کو جالا بنتے دیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ مکڑی اتنی جلدی جالا بنتی ہے کہ حیرت آتی ہے۔ اگر
اُنگلی سے جالا تو ڑا جائے تو بعض دفعہ ایک منٹ کے اندر اندر وہ پھر جالا ئن دیتی ہے۔ پس غار
میں جب کوئی آدمی اُترے اور اُس کے منہ پر جالا ہو تو لازماً وہ جالا ٹوٹ جانا چاہئے مگر اللہ تعالیٰ
نے ایسے سامان کئے کہ ادھر آپ اُترے اور اُدھر مکڑی نے پھر حالا بن دیا۔ لمبے لمبے تاگے
ہوتے ہیں اور مکڑی اُن کو بڑی جلدی بن دیتی ہے ۔ جب کھوجی نے دیکھا کہ پاؤں کے آثار
اسی جگہ تک آتے ہیں تو اُس نے کہا کہ وہ اب یہیں کہیں چھپے ہو نگے ۔ مگر غار کے منہ پر چونکہ
مکڑی نے جالا بنا ہوا تھا اس لئے وہ سب ہنس پڑے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے ۔ اس پر وہ کہنے لگا

انوار العلوم جلد ۱۷
۸۶
اسوه حسنه
کہ اگر وہ اس غار میں نہیں ہیں تو پھر یقیناً آسمان پر چلے گئے ہیں اور کسی طرف پاؤں کے آثار
نہیں ہیں ۔ یہ سن کر سارے کے سارے ہنسنے لگ گئے کہ آج یہ کھوجی کیسی احمقانہ باتیں کر رہا
ہے معلوم ہوتا ہے یہ پاگل ہو گیا ہے اور کسی کو جرات نہ ہوئی کہ وہ جھانک کر اندر دیکھے کہ کیا
اندر تو کوئی آدمی چھپا ہوا نہیں ۔
جب تمام کفار غار ثور کے منہ پر پہنچ گئے اُس وقت حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ گھبرائے ۔
چنانچہ اس واقعہ کو اللہ تعالی قرآن کریم میں یوں بیان فرماتا ہے ۔
ا اخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ
لِصَاحِبِهِ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَانْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ
وَأَيَّدَة بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى، وَكَلِمَةُ اللَّهِ
هِيَ الْعُلْيَا ، وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ " فرماتا ہے اُس وقت کو یاد کرو جب اُس کی قوم
نے اور اُن لوگوں نے جو کافر تھے اُسے مکہ سے نکال دیا ۔ ثاني اثنين اُس وقت وہ صرف
دو ساتھی تھے ایک وہ اور ایک ابوبکر ۔ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ دونوں غار میں جا کر چھپ گئے ۔
إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - جب کفار تلاش کرتے غار ثور
کے منہ پر پہنچ گئے تو اُس کا ساتھی گھبرا گیا اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! یہ لوگ تو آپہنچے ۔ اُس
وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ۔ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا گھبراؤ
نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے یہ لوگ کہاں ہم کو گرفتار کر سکتے ہیں ۔ ۲۵ اب کوئی انسان خواہ وہ
ہندو ہو، سکھ ہو، عیسائی ہو، کسی مذہب وملت کا پیرو ہو ، وہ اس مقام پر غور کرے اور اپنے آپ کو
اس جگہ پر کھڑا کر کے سوچے کہ کس قدر بے مثال ایمان اور بے مثال یقین تھا ذات باری پر جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں پایا جاتا تھا۔ غار میں بیٹھے ہیں دشمن سر پر آ پہنچا ہے۔
غار کا منہ بھی چھوٹا نہیں دو تین گز چوڑا ہے۔ اُن کے ساتھ وہ ماہر کھو جی ہے جس پر تمام قوم اعتماد
رکھتی ہے جو اپنے فن میں پوری مہارت رکھتا ہے۔ جو نقش پا کو خوب اچھی طرح پہچانتا ہے وہ کہتا
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی غار میں ہیں اور اگر یہاں نہیں تو آسمان پر چلے گئے
ہیں ۔ اُس وقت جب تمام کفار غار کے سر پر کھڑے تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑے

آج 10 میں سے 10 باقی