فَاَنزَلَ اللّٰہ سَکِینَتَہُ عَلَیہِ کا مرجع
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۸۷
اسوه حسنه
اطمینان کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے یہ فرمانا کہ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا
غم مت کرو، یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کفار یہاں آجائیں ۔ جس طرح خدا ان دنیا کے اندھوں
کو نظر نہیں آتا اسی طرح ہم بھی ان لوگوں کو نظر نہیں آسکتے ۔ کوئی بتائے کہ کیا ایسے الفاظ کسی ایسے
شخص کے منہ سے نکل سکتے ہیں جس نے خدا تعالیٰ کو نہ دیکھا ہو، جس نے اُس کی نصرت کا مشاہدہ
نہ کیا ہو، جو اُس کے وجود پر کامل یقین نہ رکھتا ہو اور اُس کی معرفت سے نا آشنا ہو۔ یقیناً یہ الفاظ
کسی عام انسان کے منہ سے نہیں نکل سکتے اور یقیناً یہی وہ ایمان اور یقین ہے جو ایک اندھے
انسان کو بھی خدا تعالیٰ کا کچھ نہ کچھ دیدار کرا دیتا ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخر ہمارے
جیسے ہی ایک انسان تھے پھر کیا چیز تھی جس نے اُن کو اس قدر یقین اور وثوق سے بھر دیا۔ کونسی
طاقت تھی جس کے بھروسہ پر ایسے حالات میں جب کہ دشمن سر پر کھڑا تھا اُسے روکنے والی کوئی
چیز نہ تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ایمان کا اظہار کیا۔ کھوجی ساتھ تھا اور وہ اصرار کر
رہا تھا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اسی غار کے اندر ہو سکتے ہیں اور کہیں نہیں ۔ جاؤ اور دیکھو تو سہی
کہ کیا وہ اندر تو نہیں مگر وہ ایک قدم بھی نہیں اُٹھاتے وہ ہنستے ہیں کہ آج ہمارے کھوجی کو کیا ہو
گیا۔ آج اُس کی عقل کہاں گئی ، آج وہ کیوں دیوانوں کی سی باتیں کر رہا ہے۔ محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم ) بھلا اس غار میں ہو سکتے ہیں اور وہ بھی ایسی حالت میں جب کہ مکڑی نے منہ پر جالا تن
رکھا ہے؟ ایسے وقت میں ، ایسی نازک گھڑیوں میں محمد رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمانا کہ
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنا بتاتا ہے کہ جس طرح ایک انسان کو ایک اور ایک دو پر یقین
ہوتا ہے اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے خدا پر یقین تھا۔
فَانزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ پس اللہ تعالیٰ نے اُس پر سکینت نازل کی ۔
۔
فَانزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ کا مرجع یاد رکھوا انتشار ضمائر عربی زبان کا خاصہ ہے جس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض لوگوں
نے یہاں دھوکا کھایا ہے کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اس
قدر اطمینان سے بھرے ہوئے تھے کہ انہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنا اور دوسری طرف فرماتا ہے۔ فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ
انوار العلوم جلد ۱۷
VV
اسوه حسنه
علیہ اللہ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی سکینت نازل کی۔ اتنے یقین کامل سے
بھرے ہوئے ہونے کے بعد اُن کا دل تسلی سے کس طرح خالی ہو سکتا تھا اور پھر وجہ کیا ہے کہ
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنا کہنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ فَانزَلَ الله
سكينته عليه یہ دھوکا در حقیقت اسی وجہ سے لگا ہے کہ انہوں نے ضمائر کو نہیں سمجھا۔ بات
اصل میں یہ ہے کہ آنزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرف
اشارہ ہے اور علیم کی ضمیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں بلکہ حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ کی طرف پھرتی ہے یعنی اَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ۔ جب محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا کہ ابو بکر اغم مت کر خدا ہمارے ساتھ ہے تو ابو بکر کا دل تسلی پا گیا۔
وَأَيَّدَة بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا اِس میں ، کی ضمیر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتی
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے لشکروں کے ساتھ مدد کی
جن کو کا فر دیکھ نہیں سکتے تھے ۔ اِس سے مراد فرشتوں کا وہ لشکر ہے جو اللہ تعالیٰ نے
اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید کے لئے بھیجا جب وہ کا فر فرشتوں کو
نہیں دیکھ سکتے تھے تو جو شخص فرشتوں کی فوج کے پیچھے کھڑا تھا اُسے کس طرح دیکھ سکتے
تھے ۔ وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيا اور وہ لوگ
جنہوں نے کفر کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اُن کو ذلیل کر دیا اور خدا تعالیٰ کی بات اونچی ہوگئی ۔
یہاں ایک عجیب بات بیان کی گئی ہے۔ اُس وقت واقعہ یہ تھا کہ کافر او پر تھے اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تھے۔ طریق یہی ہے کہ اوپر والے سے نیچے والا ما رکھاتا ہے۔
جو شخص پہاڑی پر کھڑا ہو وہ پتھر پھینک پھینک کر ہی اپنے دشمن کو ہلاک کر سکتا ہے۔ لیکن نیچے کھڑا
ہونے والا اگر پتھر اُسے مارنے کیلئے پھینکے گا بھی تو سو ڈیڑھ سو گز تک رہ جائے گا اور غالب او پر
والا ہی آئے گا لیکن فرماتا ہے باوجود اس کے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت نیچے
تھے اور کافر او پر اور ان کے لئے موقع تھا کہ وہ جھانکتے ، دیکھتے اور پتہ لگاتے کہ اندر کوئی چھپا
ہوا تو نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اُس کی تائید نے یہ کرشمہ دکھایا کہ جو اونچا تھا وہ نیچا ہو گیا اور
جو نیچے تھا وہ اوپر ہو گیا ۔ جو غالب تھا وہ مغلوب ہو گیا اور جو مغلوب تھا وہ غالب ہو گیا۔