حضرت ابوبکرؓ کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۸۹
اسوه حسنه
حالانکہ بادی النظر میں اگر کفار چاہتے تو اُس وقت محمد رسول اللہ ﷺ کو ہلاک کر سکتے تھے مگر
ہوا یہ کہ اس واقعہ کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے اسلام اور محمد رسول اللہ ﷺ کی صداقت کا ایک
زندہ نشان دنیا میں قائم ہو گیا۔ ہمیشہ کے لئے دشمنوں کی ناکامی اور اُن کی خدا تعالیٰ کی نصرت
سے محرومی کا ایک زندہ نشان دُنیا میں قائم ہو گیا ۔ ہمیشہ کیلئے دشمنوں پر حجت قائم کرنے کا خدا نے
ته یہ سامان پیدا فرما دیا کہ اگر محمد رسول اللہ ﷺ خدا کا پیارا نہیں تھا ، اگر خدا اُس کے ساتھ نہیں
تھا ، اگر اُس کی تائید اور نصرت کا نشان اُس کے شامل حال نہیں تھا تو یہ کسی طرح ہو گیا کہ تم نے
محمد رسول اللہ ﷺ کی تباہی کا جو سامان کیا تھا وہ اُس کی طاقت وقوت کے بڑھانے کا ایک
ذریعہ بن گیا۔
حضرت ابوبکر کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ ضمنی طور پر میں یہ بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ اِس
موقع پر بعض لوگ یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے حضرت ابوبکر کے د ابوبکر کے دل میں ایمان
نہیں تھا کیونکہ وہ گھبرا گئے اور انہوں نے یہ خیال کر لیا کہ دشمن ہمیں پکڑ لیں گے ۔ حالانکہ اول تو
یہ سوال ہے کہ اتنا بڑا ایمان دنیا میں کتنے لوگوں کے دلوں میں ہوتا ہے ۔ آخر ہر شخص محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح تو نہیں ہو سکتا کہ دشمن سر پر کھڑا ہے ، کھوجی کہتا ہے کہ اس غار میں محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) گئے ہیں اور وہ جس کے متعلق یہ باتیں ہو رہی ہیں بڑے اطمینان سے کہتا
ہے کہ یہ ہمیں دیکھ کہاں سکتے ہیں ان کی مجال نہیں کہ اندر جھانکیں اور ہمارا پتہ لگا سکیں ۔ کیا ہر شخص
کی طاقت ہے کہ وہ ایسے نازک مواقع پر اس قسم کے ایمان اور یقین کا اظہار کر سکے؟ اربوں
نہیں کھربوں میں سے کوئی ایسا آدمی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایسا یقین اور وثوق رکھتا ہے۔ پس
اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ حضرت ابوبکر کی اس بات سے یہ شبہ پڑتا ہے کہ وہ یہ خیال کرنے لگ
گئے تھے کہ دشمن اندر نہ آجائے تو سوال یہ ہے کہ ہم کب اُن کو ایمان میں محمد رسول اللہ ﷺ کے
برابر سمجھتے ہیں۔ بیشک انہوں نے رسول کریم ﷺ کی متابعت کی اور خوب کی مگر پھر بھی ہم اُن کو
صلى الله
ویسا تو نہیں سمجھتے جیسے رسول کریم ﷺ تھے۔ پس اگر بالفرض یہ کسی کمزوری کا ثبوت ہے تو پھر بھی
کیا ہوا آخر ان کا ایمان رسول کریم اللہ جیسا تو نہیں تھا لیکن تاریخی لحاظ سے یہ بات بالکل غلط ﷺ جیسا تو

انوار العلوم جلد ۱۷
۹۰
اسوه حسنه
ہے جو اعتراض کی صورت میں پیش کی جاتی ہے۔ تاریخوں میں آتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ میں
علیہ وسلم سے انہوں نے عرض کیا کہ اب کیا ہو گا دشمن تو سر پر آ گیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا تو حضرت ابوبکر رو پڑے اور فرمانے
لگے يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھے اپنی جان کی فکر نہیں اگر میں مارا گیا تو میری تو کوئی حیثیت ہی نہیں
محض ایک آدمی مارا جائے گا لیکن اگر خدانخواستہ آپ پر کوئی آنچ آئی تو دنیا تباہ ہو جائے گی ۔
پس اُن کو غمگین اپنی جان کی فکر نے نہیں کیا بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے
عشق نے انہیں غمگین کیا۔ انہیں یہ غم نہیں تھا کہ کہیں دشمن اُن تک نہ آ پہنچے بلکہ بلکہ یہ غم تھا کہ کہیں
صلى الله
رسول کریم ﷺ پر کوئی آنچ نہ آ جائے ۔
یہ سوال کہ اُن کو خدا کا رسول سمجھتے ہوئے حضرت ابو بکر کے دل میں یہ خیال کس طرح آگیا
کہ کہیں دشمن سے آپ کو کوئی تکلیف نہ پہنچ جائے ۔ اسے محبت کرنے والا انسان ہی سمجھ سکتا
ہے ۔ محبت اور عشق ایسی چیز ہے کہ کہتے ہیں
عشق
است
و
ہزار
بد
گمانی
باوجود یہ یقین رکھنے کے کہ میرا محبوب اور میرا معشوق اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے پھر بھی
عاشق کا دل لرزتا ہے، کا نپتا ہے کہ کہیں اُس پر کوئی آنچ نہ آ جائے ۔ ماؤں کو دیکھ لو تھوڑی دیر بھی
اُن کا بچہ گھر میں نہ آئے تو خیال کرنے لگ جاتی ہیں کہ کہیں کسی موٹر کے نیچے نہ آ گیا ہو، کبھی
خیال کرتی ہیں کہ کسی کے کوٹھے پر سے نہ گر گیا ہو، کبھی اُن کے دل میں یہ وہم پیدا ہونا شروع ہو
جاتا ہے کہ کسی کنویں میں نہ گر گیا ہو بچہ موجود ہوتا ہے، خیریت سے ہوتا ہے، کھیل کو درہا ہوتا ہے
مگر تھوڑی دیر کا وقفہ بھی وہ برداشت نہیں کر سکتیں اور سب باتیں اُن کے لئے واقعات کی
صورت اختیار کر لیتی ہیں وہ دل میں بھی سمجھ رہی ہوتی ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا لیکن پھر بھی محبت کا ہوسکتا پھر
جوش اُن سے یہ ساری باتیں منوا لیتا ہے۔ اسی طرح حضرت ابوبکر جانتے تھے کہ خدائی وعدوں
کے مطابق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی آنچ نہیں آ سکتی لیکن محبت اور عشق کی وجہ سے اُن
کے دل میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دشمن آپہنچے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
کوئی تکلیف پہنچ جائے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی