صحابہؓ کا جوش اخلاص
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۹۴
اسوه حسنه
تتر بتر ہو گیا۔ یہ مصیبت یہاں تک بڑھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف بارہ آدمی
رہ گئے ، باقی سب میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ یہ دیکھ کر حضرت عباس نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے کی باگ پکڑ لی اور عرض کیا ۔ اب ٹھہرنے کا وقت نہیں گھوڑے کی
باگ پھیریں اور واپس چلیں تا کہ اسلامی فوج کو دوبارہ جمع کر کے حملہ کیا جائے ۔ مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خدا کے نبی میدانِ جنگ سے پیٹھ نہیں موڑا کرتے ۔ یہ کہہ کر آپ نے
گھوڑے کی باگ اُٹھائی اور اُسے ایڑ لگا کر اور بھی آگے بڑھا دیا اور فرمایا :۔
انــــــــــــا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ
انَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ
میں خدا کا نبی ہوں جھوٹا نہیں ہوں اور میں جو آج اِن تیراندازوں سے نہیں ڈرا اور
چار ہزار تیر اندازوں کے نرغہ میں گھرے ہونے کے باوجود آگے ہی بڑھتا چلا جا رہا ہوں تو
اس نظارہ کو دیکھ کر تم کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ میں خدا ہوں یا مجھ میں بھی خدائی صفات پائی جاتی ہیں
یا درکھو! میں خدا نہیں ، میں تو وہی عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ۔ مگر یہ لوگ خدا نما وجود ہوتے ہیں درکھوائیں تو
جب یہ حالت پیدا ہوئی اور دشمن خوش ہوا کہ اُس نے مسلمانوں کو مار لیا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت عباس کو مخاطب کر کے فرمایا ۔ عباس ! آواز دو کہ اے انصار ! خدا کا
رسول تم کو بلاتا ہے
صحابہ کا جوش اخلاص جب حضرت عباس نے بلند آواز سے رسول جب حضرت عباس نے بلند آواز سے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہ فقرہ دہرایا کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا
ہے تو اُس وقت ایک انصاری کا بیان ہے کہ حالت یہ تھی کہ ہمارے گھوڑے اور اونٹ ہمارے
۔ وہ
بضہ سے نکلے جا رہے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ مکہ اور مدینہ کے ورے یہ نہیں رکیں
بوجہ مکہ کے ہزاروں لوگوں کے بھاگنے کے اس قدر ڈر گئے تھے کہ کسی طرح واپس لوٹتے ہی نہ
تھے۔ ہم اپنی سواریوں کی باگیں کھینچتے اور اس قدر زور لگاتے کہ اُن کا منہ اُن کی دُم کو آ لگتا ، مگر
بجائے واپس لوٹنے کے وہ پیچھے کی طرف ہی بھا گئیں ۔ ہماری یہی حالت تھی کہ ہمارے کانوں
میں حضرت عباس کی یہ گونجنے والی آواز آئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے ۔ وہ کہتے
انوار العلوم جلد ۱۷
۹۵
اسوه حسنه
ہیں کہ اس آواز کے سنتے ہی ہماری یہ حالت ہوگئی کہ ہمیں یہ معلوم نہ ہوتا تھا کہ ہمیں کوئی آدمی
پکار رہا ہے بلکہ ہمیں یہ معلوم ہوتا تھا کہ قیامت کا دن ہے اور مردہ روحوں کو زندہ کرنے کیلئے
صور اسرافیل پھونکا جا رہا ہے ۔ اُس وقت ہمیں دنیا و مافیہا کا کوئی ہوش نہ رہا اور صرف ایک ہی
آواز ہمارے کانوں میں گونجنے لگی اور وہ عباس کی آواز تھی ۔ اُس وقت ہماری تمام کمزوری
جاتی رہی اور یا تو ہمارے اندر یہ احساس پایا جاتا تھا کہ ہم اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کو نہیں روک
سکتے یا پھر ہم نے آخری دفعہ پھر زور لگایا اور اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کو موڑنے کی پوری کوشش
کی ۔ چنانچہ جو مڑ گئے سومڑ گئے اور جو نہ مڑے ہم نے تلواریں نکال کر اُن کی گردنیں کاٹ دیں
اور پیدل دوڑتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے ۲۹ یہ وہ لوگ تھے
جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ایمان سے فائدہ اُٹھایا۔ چنانچہ جس طرح
محمد رسول اللہ ﷺ کی یہ شان تھی کہ خواہ کیسا ہی خطرہ ہو خدا آپ کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوتا
تھا یہی شان اپنے درجہ کے مطابق صحابہ میں بھی پیدا ہو گئی ۔ چنانچہ قرآن کریم میں ذکر آتا ہے
کہ جب غزوہ احزاب کا موقع آیا تو خطرہ بہت بڑھ گیا۔ اُس وقت دشمن کی تعداد اتنی زیادہ تھی
کہ منافق بھی اُن کو دیکھ کر دلیر ہو گئے اور وہ کہنے لگے یہ مسلمان تو دنیا فتح کرنے کا ارادہ رکھتے تھے
آج دیکھو ان کی کس طرح شامت آئی ہوئی ہے۔ قرآن کریم میں ذکر آتا ہے کہ منافقوں نے اُس
وقت یہ کہنا شروع کر دیا کہ يَاهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا ٣٠ اے مدینہ
والو ! اب تمہارے لئے کوئی ٹھکا نہ باقی نہیں رہا۔ اب تمہاری نجات کی یہی صورت ہے کہ مرتد
ہو جاؤ اور اسلام کو چھوڑ دوورنہ سب کے سب مارے جاؤ گے ۔ مگر اس کا مومنوں پر کیا اثر تھا ؟ وہ
بھی قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔ اُس وقت دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی ، عرب کے سارے
قبائل جمع ہو کر مسلمانوں پر حملہ کرنے کیلئے آگئے تھے اور مسلمان نہایت قلیل تعداد میں تھے، اُدھر
مدینہ کے اندر جو یہودی رہتے تھے وہ بھی مسلمانوں کے مخالف ہو گئے ۔ دوسری طرف خود
مسلمانوں کے ایک حصہ نے جو منافقوں پر مشتمل تھا انہیں طعنے دینے شروع کر دیئے کہ بتاؤ تمہارے
دنیا فتح کرنے کے خواب کدھر گئے اب تو مرتد ہونے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا۔ ایسے خطر ناک
حالات میں جب کہ اپنے بھی بگڑ چکے تھے، ہمسائے بھی مخالف ہو چکے تھے اور باہر بھی سارا ملک