توکّل ترکِ عمل کا نام نہیں

انوارالعلوم (جلد 17)

۹۶
انوار العلوم جلد ۱۷
حملہ کرنے کیلئے جمع تھا، مسلمانوں کی کیا حالت تھی؟ اللہ تعالیٰ اس کا قرآن کریم میں ذکر کرتے
ہوئے فرماتا ہے۔ولَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَاتِ ، قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنا الله
وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُوله ، وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا ايْمَانًا وَتَسْلِيمًا ال
فرما تا ہے جب چاروں طرف سے عرب کی قومیں مدینہ پر حملہ کرنے کیلئے جمع ہو گئیں ، جب
یہود نے علم بغاوت بلند کر دیا ، جب منافقوں نے طعنے دینے شروع کر دیے کہ اب نجات کی
کوئی صورت باقی نہیں رہی اور انہوں نے مسلمانوں کو کہنا شروع کر دیا کہ اگر اس حملہ سے
بچنا چاہتے ہو تو مرتد ہو جاؤ تو ایسی نازک حالت میں بھی انہوں نے کہا ان فتنوں سے ہمیں کیا
ڈراتے ہو، یہ تو وہی خطرے ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر کیا گیا تھا اور ہمیں بتایا گیا تھا کہ
تمہیں ایسے ایسے خطرات پیش آئیں گے اور یہ تو وہی باتیں ہیں جن کی ہمیں پہلے سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہوئی تھی اور بتا دیا تھا کہ اسلام پر یہ لوگ ایک دن متحدہ طور پر حملہ
کرنے کیلئے آئیں گے۔پس ان دشمنوں کے آنے سے اُن کا ایمان اور بھی بڑھ گیا اور
انہوں نے کہا صدق الله ورسوله خدا اور اُس کے رسول نے جو کچھ کہا تھا سچ کہا تھا
وما زادَهُمُ الّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا اور اس عظیم الشان فتنہ نے مومنوں کو اگر کسی چیز میں
بڑھایا تو ایمان میں ہی بڑھایا۔تو کل ترک عمل کا نام نہیں فرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سب پارس کی
طرح تھے کہ آپ جس کو چھوتے اُس کے اندر بھی وہی
ایمان پیدا ہو جاتا جو آپ کے اندر تھا مگر یہ ایمان سستی اور غفلت کا نہ تھا۔اب بھی بعض لوگ
ایسے نظر آ جائیں گے جو اس قسم کے ایمان کا اپنے منہ سے دعوی کریں گے مگر در حقیقت اُن کا
ایمان سستی اور غفلت کا ایمان ہوگا اور بعض لوگ تو اپنی جہالت کی وجہ سے ترک عمل کا نام
ایمان اور توکل رکھ لیتے ہیں اور بعض اپنی سستی کو چھپانے کے لئے اس کا نام ایمان رکھ لیتے
ہیں۔مثلاً کوئی کام کرنا ہے، بارش آگئی ہے اور اسباب اُٹھا کر کمرہ کے اندر رکھنا ہے تو وہ شستی
سے کام لیتے ہوئے اسباب کو تو نہ اُٹھائیں گے اور یونہی منہ سے کہہ دیں گے کہ اللہ خیر کرے گا۔یا بارش کی وجہ سے خطرہ ہے کہ کھیت کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے اور بیوی یا کوئی اور رشتہ دار عورت

انوار العلوم جلد ۱۷
۹۷
اسوه حسنه
کہتی ہے کہ جاؤ ذرا منڈ پر درست کر آؤ تو وہ کہہ دیں گے کہ اللہ پر توکل کرو ۔ مطلب یہ ہوتا ہے
یہ ہوتا
ہے
کہ مجھ سے اس وقت یہ کام نہیں ہو سکتا جو نقصان ہوتا ہے بیشک ہو جائے ۔ پس یہ ایک نفس کا
دھوکا ہے ایمان نہیں ہے۔ ایسے لوگ ایماندار اور متوک رمتوکل نہیں ہوتے بلکہ سکتے اور قوم کیلئے بوجھ
ہوتے ہیں۔ وہ قوم کی تباہی کا ذریعہ اور خدا کا ایک مجسم عذاب ہوتے ہیں ۔ اُن کو متوکل یا
ایماندار کہنا تو کل اور ایمان کی ہتک کرنا ہے ۔ وہ شخص جسے خدا تعالیٰ کی ذات پر یقین ہوا اور پھر
ساتھ ہی اُسے یہ بھی یقین ہو کہ مجھے اُس نے ایک خاص مقصد کیلئے پیدا کیا ہے وہ ترک عمل کب
کر سکتا ہے۔ وہ تو سب سے زیادہ عمل کرنے والا ہوتا ہے۔ پس یہ لوگ متوکل نہیں ہوتے بلکہ
سست لکھتے اور غافل ہوتے ہیں۔ مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال آپ کے ایمان
کی وجہ سے تھے کیونکہ جو شخص سمجھتا ہے کہ ایک خدا ہے اور اُس نے مجھے کسی خاص مقصد کیلئے پیدا
کیا ہے وہ اُس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کوشش بھی کرتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم جہاں ایمان کا اظہار کرتے ہیں ، جہاں غار ثور میں بیٹھے ہوئے حضرت ابو بکر سے کہتے
ہیں ۔ ابوبکر ! مت گھبراؤ خدا مت گھبراؤ خدا ہمارے ساتھ ہے اور وہی ہمارا محافظ ہے، وہاں آپ دین کے
دوسرے کاموں میں رات اور دن اس طرح مشغول رہتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے ساری
خدائی کے کام آپ کے ہی سپرد کئے جا چکے ہیں ۔ پس ایک طرف اگر آپ کو یہ یقین تھا کہ خدا
ہے اور وہ اپنے بندوں کی مدد کیا کرتا ہے تو دوسری طرف آپ خدا کا امتحان لیتے نظر نہیں
آتے ۔ یہ نہیں کرتے کہ جب خدا نے کہہ دیا ہے کہ میں تجھے فتح دوں گا تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ
جائیں اور کہیں کہ اب فتح کیلئے کسی کوشش کی کیا ضرورت ہے، اللہ اپنے وعدہ کے مطابق آپ
فتح دے گا ۔ آپ ایسا نہیں کرتے بلکہ فتح کے لئے کوشش بھی کرتے ہیں ۔ چنانچہ آپ لوگوں کو
فوجی کرتب سکھاتے ہیں ، دشمن کے مقابلہ کے لئے لشکر جمع کرتے ہیں ، سواریوں کا انتظام کرتے
ہیں ، ہتھیا راکٹھے کرتے ہیں ، فوجیوں کے کھانے اور رہائش وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں ، پھر ان
تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد دشمن سے لڑنے کیلئے جاتے ہیں اور جب کوئی ایسا وقت آتا
ہے جب دشمن زیادہ ہوتا ہے اور صحابہ کم ہوتے ہیں تو آپ بڑے یقین اور وثوق اور ایمان کے
ساتھ فرماتے ہیں کہ گو ہم تھوڑے ہیں مگر جیتیں گے ہم ہی ۔ پس جہاں تک انسانی تدابیر آپ کر

آج 10 میں سے 10 باقی