جذبئہ غیرت کا اظہار
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۰۳
اسوه حسنه
جذبہ غیرت کا اظہار پھر جس کے ساتھ انسان کو محبت ہوتی ہے اُس کے متعلق دل میں غیرت بھی پائی جاتی ہے اور در حقیقت غیرت علامت اور
صلى الله
ہوتی ہے کامل تعلق کی ۔ رسول کریم ﷺ کی غیرت جس شان کی تھی اُس کی مثال ہمیں دنیا میں
صلى الله
عروسه
صلى الله
اور کہیں نظر نہیں آتی ۔ اس غیرت کی ایک واضح مثال اُحد کا واقعہ ہے۔ رسول کریم ﷺ نے
اس جنگ میں کچھ آدمی ایک درہ پر مقرر کئے تھے اور اُن کو آپ نے یہ ہدایت دی تھی کہ تم نے
اس درہ سے نہیں ہلنا ۔ جب اس جنگ میں کفار کو شکست ہوئی تو انہوں نے قیاس سے کام لیا
اور کہا رسول کریم ﷺ کا منشا آخر ہمیں یہاں کھڑا کرنے سے یہی تھا کہ ہم جنگ ختم ہونے تک
کھڑے رہیں ۔ اب جبکہ کفار کو شکست ہو چکی ہے اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہوگئی ہے ہم یہاں
کیوں ٹھہریں۔ چنانچہ وہ بھی وہاں سے چل پڑے اور درّہ خالی ہو گیا ۔ حضرت خالد بن ولید اُس
وقت تک کافر تھے اور عکرمہ بن ابو جہل بھی کافر تھے اور یہ دونوں اپنی فوجوں کے جرنیل تھے ۔
انہوں نے عمرو بن العاص کو کہ وہ بھی اُس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے کہا فوج لیکر اس
طرف سے حملہ کر دو۔ چنانچہ یہ حملہ آور ہو گئے ۔ وہاں چند مسلمان جو اس وجہ سے وجہ سے رہ گئے تھے کہ
رسول کریم ﷺ کا حکم ہمیں یہی تھا تھا کہ ہم یہاں سے نہ نہ ہ ہلیں ، اُن کو انہوں نے مار ڈالا اور جب
مسلمان اپنی فتح کے یقین کے ساتھ ادھر اُدھر پھیل چکے تھے اور اسلامی صفیں پراگندہ تھیں،
انہوں نے یکدم پیچھے سے حملہ کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہت سے مسلمان مارے گئے ، بہت
سے زخمی ہوئے اور بعض لوگ بھاگ نکلے ۔ یہاں تک کہ اُن میں سے بعض بھاگ کر مدینہ میں جا
پہنچے ۔ اس جنگ میں ایک وقت ایسا آیا جب صرف ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس رہ گیا۔ اور کسی وقت چھ کسی وقت سات اور کسی وقت بارہ آدمی رسول کریم ﷺ کے
صلى الله ارد گرد رہ گئے ، باقی سب منتشر ہو گئے تھے۔ اُس وقت کفار نے یہ دیکھ کر کہ اب رسول کریم علی
اپنے لشکر سے الگ ہیں اُن پر پتھر پھینکنے اور تیر برسانے شروع کر دیئے اور اس قدر تیر برسائے
کہ آپ بیہوش ہو کر ایک گڑھے میں گر گئے اور پھر حفاظت کرنے والے صحابہ ایک ایک کر کے
آپ پر گرنے شروع ہو گئے ۔ یہاں تک کہ آپ کے جسم پر کئی صحابہ کی لاشیں آپڑیں اور عام طور
پر یہی سمجھا گیا کہ شاید رسول کریم ﷺ بھی شہید ہو گئے ہیں ۔ کچھ دیر کے بعد جب مسلمان واپس
انوار العلوم جلد ۱۷
الد
اسوه حسنه
صلى الله ۔
عل وسام
صلى
آئے اور آپ کے خاندان کی بعض مستورات بھی وہاں پہنچ گئیں تو نیچے سے رسول کریم ﷺ کو
نکالا گیا ۔ آپ اُس وقت بے ہوش تھے مگر تھوڑی دیر کے بعد آپ کو ہوش آ گیا۔ وہ ایسے خطرے
کا وقت تھا کہ مسلمانوں کے بچنے کی بظاہر کوئی صورت نہ تھی ۔ دشمن کا تین ہزار سپاہی میدان میں
موجود تھا اور مسلمان بہت تھوڑے تھے اور چونکہ رسول کریم ﷺ بھی بے ہوش ہو کر گڑھے میں
گر گئے تھے اس لئے کفار نے یہ سمجھا کہ رسول کریم علی بھی شہید ہو گئے ہیں ۔ اُس وقت
ابوسفیان بہت خوش ہوا اور اُس نے بلند آواز سے کہا۔ بتاؤ اب محمد کہاں ہے؟ صحابہ جواب دینا
چاہتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو روک دیا۔ اس پر اس نے بڑے جوش سے
کہا۔ ہم نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مار دیا ہے ۔ حضرت عمر اُس وقت فوراً جواب دینے لگے
کہ رسول کریم ﷺ زندہ ہیں مگر رسول کریم ﷺ نے انہیں جواب دینے سے روک دیا۔ اور
فرمایا کہ یہ مصلحت کے خلاف ہے، چپ رہو۔ پھر اُس نے حضرت ابوبکر کا نام لیا اور کہا بتاؤ
ابوبکر کہاں ہے؟ حضرت ابوبکر بولنا چاہتے تھے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کوئی مت
بولے۔ اس پر پھر اُس نے بڑے جوش سے کہا ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا ہے۔ پھر اُس نے پوچھا
بتاؤ عمر کہاں ہے؟ حضرت عمرؓ کی زبان پر ابھی یہ الفاظ آنے ہی والے تھے کہ میں تمہارا سر
توڑنے کے لئے موجود ہوں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا خام فرما یا خاموش رہو، اس وقت بولنا مصلحت
کے خلاف ہے۔ پندرہ ہیں آدمی اس وقت موجود ہیں اور وہ بھی زخمی اور دشمن تین ہزار کی تعداد
میں ہے اس وقت بولنا مناسب نہیں ہے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے ۔ اِس پر اُس نے
بڑے جوش سے کہا ہم نے محمد کو بھی مار دیا ، ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا ، ہم نے عمر کو بھی مار دیا۔
پھر اس خیال سے کہ آخر ہمارا دین ہی سچا نکلا اور مسلمانوں کا دین جھوٹا ثابت ہوا وہ بلند آواز
سے کہنے لگا ۔ اُعْلُ هُبُل - مبل دیوتا کی شان بلند ہو، بل دیوتا کی شان بلند ہو کہ ہم نے توحید
پرستوں کو مار دیا۔ اس پر وہی محمد رسول اللہ ﷺ جو ایک انتہائی خطرہ کے مقام پر کھڑے تھے
جنہوں نے ابو بکر کو چپ کرا دیا تھا اور کہا تھا کہ مت کہوا ابو بکر زندہ ہے۔ جنہوں نے عمر کو چپ
کرا دیا تھا اور کہا تھا کہ مت کہو عمر زندہ ہے۔ جنہوں نے خود اپنے متعلق صحابہؓ کو جواب دینے
سے منع کر دیا تھا اور کہا تھا مت کہو میں زندہ ہوں اس وقت بولنا مصلحت کے خلاف ہے ۔ وہ
الله