مہمان نوازی

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۰۹
اسوه حسنه
جو دنیا میں امن قائم کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔
مہمان نوازی اس کے بعد دوسرا اصولی خلق یہ ہے کہ وَتَقْرِي الضَّيْفَ باہر سے آنے
والے مہمان کے ساتھ عزت کا سلوک کیا جائے اور اُس کی مہمان نوازی
میں کوئی کمی نہ کی جائے۔ لیکن مہمان نوازی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک مہمان نوازی تو یہ ہے کہ
لاہور سے کوئی مہمان آئے یا پشاور سے مہمان آئے تو ہم اُس کی مہمان نوازی کریں ۔ یہ
مهمان نوازی در حقیقت مہمان نوازی کی ایک ادنیٰ قسم ہے کیونکہ اس مہمان نوازی میں ایک یہ
غرض بھی پوشیدہ ہوتی ہے کہ جب ہم لاہور یا پشاور جائیں گے تو یہ شخص ہماری مہمان نوازی
کرے گا۔ پس یہ مہمان نوازی ایسی اعلیٰ نہیں ۔ اِس سے بڑھ کر ایک اور مہمان نوازی یہ ہوتی
ہے کہ یو۔ پی کا ہمارے ہاں کوئی مہمان آجائے یا سرحد سے ہمارے ہاں کوئی مہمان آ جائے یا
بنگال اور بہار سے ہمارے ہاں کوئی مہمان آجائے تو ہم اُس کی خدمت کریں ۔ یہ مہمان نوازی
پہلی مہمان نوازی سے زیادہ اعلیٰ ہے کیونکہ یو۔ پی یا سرحد یا بنگال یا بہار میں ہمیں جانے کا اتنا
موقع نہیں مل سکتا جتنا لا ہور یا پشاور جانے کا مل سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ سب ہمارے ملک کے لوگ
ہوتے ہیں ۔ ہم سے ایک قسم کا تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے اندر یہ احساس ہوتا ہے کہ اگر آج یہ
ہمارے پاس آئے ہیں تو ممکن ہے کبھی ہمیں بھی ان کے علاقہ میں جانا پڑے پس یہ مہمان نوازی
کسی دوسرے وقت خود ہمارے ہی کام آ سکتی ہے۔ لیکن ایک مہمان وہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے
ملک کا ہوتا ہے۔ مثلاً آسٹریا کا کوئی باشندہ ہو یا کینیڈا کا کوئی باشندہ ہو جن کا ملک اور ہے ، جن
کی زبان اور ہے، جن کے رسم ورواج اور ہیں ، جن کی طرز معاشرت اور ہے، جن کی حکومت
اور ہے ایسے ممالک کے رہنے والوں میں سے اگر کوئی شخص : ہمارے ہاں آتا ہے اور ہم اُس کی
مہمان نوازی میں حصہ لیتے ہیں تو یقیناً یہ مہمان نوازی زیادہ شاندار ہے کیونکہ ہم نے اُس شخص
کی مہمان نوازی کی جس کے ہاں جانے کی ہمیں کوئی توقع ہی نہیں تھی ۔
غرض دنیا میں مختلف قو میں اپنے مہمانوں سے مختلف سلوک کرتی ہیں ۔ بعض قو میں ایسی ہوتی
ہیں جو اپنی قوم والوں سے تو اچھا سلوک کرتی ہیں لیکن اگر کوئی غیر قوم والا اُن کے پاس چلا
جائے تو اُس سے کوئی سلوک کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتیں ۔ جیسے آسٹریلیا ہے یا ساؤتھ افریقہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۱۰
اسوه حسنه
ہے یا یونا ٹیکٹڈ سٹیٹس امریکہ ہے یا برازیل وغیرہ ہیں ۔ ان ممالک کے باشندے اپنے ملک کے
لوگوں سے یا اپنے ہمسایہ ممالک کے لوگوں سے تو حسن سلوک کرتے ہیں مگر دوسروں سے حسن سلوک
نہیں کرتے مگر یہ مہمان نوازی بھی دراصل حقیقی مہمان نوازی نہیں ہوتی بلکہ ایک قسم کا سودا ہوتا
ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر آج ہم نے اُن کی خدمت کی ہے تو کل ہمیں ان کے ہاں جانا پڑے گا
اور اُس وقت ہمیں ان کی خدمت کی ضرورت ہوگی ۔ پس یہ تو ایک قسم کا سودا ہے لیکن اگر ہم
آسٹریلیا سے آنے والے کی مہمان نوازی کرتے ہیں یا یونائیٹڈ سٹیٹس سے آنے والے کی مہمان
نوازی کرتے ہیں تو یہ حقیقی مہمان نوازی ہوتی ہے کیونکہ ہمیں اُس وقت یہ امید نہیں ہوتی کہ کسی
وقت ہم بھی آسٹریلیا یا امریکہ میں اُس کے پاس جائیں گے پس مہمان نوازی مختلف اقسام رکھتی
ہے۔ بعض ممالک ایسے ہیں جن کے افراد آج بھی اپنی خود داری کی وجہ سے غیر اقوام کے
آدمیوں سے حسن سلوک سے پیش نہیں آتے ۔ جیسے یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ ہے یا آسٹریا،
جنوبی امریکہ اور روس وغیرہ ممالک ہیں ۔ وہ جرمنوں سے اچھا سلوک کرنے کیلئے تیار ہیں ، وہ
اطالویوں سے اچھا سلوک کرنے کیلئے تیار ہیں ، وہ انہیں دیکھیں گے تو ہاتھ ملائیں گے، اپنے گھر
میں انہیں مہمان ٹھہرائیں گے لیکن ایک ہندوستانی کو دیکھتے ہی اُن کی ناک بھوں چڑھ جائے
گی ۔ بلکہ ریل کے ڈبہ میں اگر وہ اُن کے ساتھ ایک کوچ پر بھی بیٹھ جائے تو وہ اس پر بھی
برا منائیں گے کہ یہ ہندوستانی ہمارے کمرہ میں کیوں آگیا اور کیوں ہمارے ساتھ بیٹھا ۔
غرض مہمان نوازی میں مختلف قوموں کے مختلف اصول ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
وہ تھے جن کی مہمان نواز مہمان نوازی صرف اپنی قوم کے ساتھ مخصوص نہ تھی ، اپنے ملک کے ساتھ مخصوص نہ
تھی، بلکہ جو بھی اجنبی خواہ وہ کسی قوم اور کسی ملت سے تعلق رکھنے والا ہو آپ کے پاس آتا ،
آپ اُس کی مہمان نوازی میں حصہ لیتے ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے بھی
اس کیلئے رستہ کھولا اور اپنی تعلیم سے بھی لوگوں کو مشورہ دیا کہ قومی تعصب مٹا دو سب لوگوں سے
بلا امتیاز مذہب و ملت محبت و پیار کا سلوک کرو۔ ہر آنے والے کی مہمان نوازی کرو اور اس
طرح دنیا کی ترقی میں مدد دو۔

آج 10 میں سے 10 باقی