جھوٹ کے متعلق اُمت کو انتباہ

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۱۵
اسوه حسنه
جب یہ فرمایا کہ اگر میں یہ کہوں کہ مکہ کے دامن میں ایک بہت بڑا لشکر چھپا بیٹھا ہے اور وہ مکہ میں بہت بڑا چھپا
عنقریب تم پر حملہ کرنے والا ہے خود تم میں سے کوئی شخص اُس لشکر کو نہ دیکھے تو کیا تم میری اِس
بات کو جو بظاہر بالکل ناممکن دکھائی دیتی ہے مان لو گے؟ انہوں نے کہا یقیناً ہم آپ کی بات مان
لیں گے کیونکہ آپ وہ ہیں جنہوں نے کبھی کوئی جھوٹ نہیں بولا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا اگر یہی بات ہے اور تمہیں میری سچائی پر اس قدر اعتماد ہے تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ مجھے
خدا نے یہ کہہ کر تمہاری طرف بھیجا ہے کہ میں تمہیں توحید کی طرف بلاؤں ۔ اس پر لوگوں نے
آپ کو جھوٹا کہنا شروع کر دیا ۔ ۴۴
تو دیکھو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا معیار اتنا بلند تھا کہ آپ نے اپنی قوم کے
سامنے ایک ایسی بات پیش کی جو کسی صورت میں بھی ممکن نہیں تھی ۔ آپ نے کہا اگر میں تمہیں یہ
کہوں کہ مکہ کے پاس ایک بہت بڑا لشکر چھپا بیٹھا ہے اور وہ تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم میری
اس بات کو مان لو مان لو گے؟ انہوں نے جوار جواب دیا کہ کیوں نہیں ہم ضرور آپ کی بات مان لیں گے ۔
بیشک اس لشکر کو ہم نہ دیکھیں ، بے شک ہم میں سے ایک فرد بھی باوجود کوشش کے لشکر کو نہ دیکھ
سکے لیکن چونکہ ہمیں آپ کی سچائی پر پورا یقین ہے اس لئے ہم اپنی آنکھوں کو جھوٹا کہہ لیں گے مگر
آپ کو جھوٹا نہیں کہیں گے ۔ مگر باوجود اس کے انہوں نے آپ کے دعویٰ کو نہ مانا۔ بہر حال اس
سے اتنا ضرور معلوم ہو گیا کہ مکہ والوں نے سچائی کے معیار میں آپ کو ایسے عظیم الشان مقام پر
دیکھا تھا کہ آپ خواہ کوئی بات کہیں اُس کا انکار اُن کے لئے بالکل ناممکن تھا۔
میں نے بتایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جو جو خوبیاں پائی جاتی ہیں جب تک
ہم اُن تمام خوبیوں کو اپنے اندر پیدا نہ کر لیں اور جب تک ہم اپنے اپنے دائرہ میں ایک چھوٹے
محمد نہ بن جائیں اُس وقت تک ہم کبھی نجات نہیں پا سکتے ۔ اسی طرح ہمارے اندر جب تک ویسی
ہی سچائی کی طاقت پیدا نہیں ہو جاتی جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر پائی جاتی تھی اُس
وقت تک ہم کسی صورت میں بھی نجات اور خدا تعالیٰ کے فضل کے مستحق نہیں ہو سکتے ۔
جھوٹ کے متعلق اُمت کو انتباہ رسول کریم ﷺ کو صداقت کا اس قدر خیال تھا کو انتابه سوالی مبرا روایت سے وایت کرتے ہیں۔ آپؐ نے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۱۶
اسوه حسنه
ایک دفعہ صحابہ کو فرمایا لا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ۔ اے میرے صحابہ ! کیا میں تمہیں اُن
گناہوں کی خبر نہ دوں جو سب سے بڑے ہیں ۔ صحابہ نے کہایا رَسُولَ اللهِ ! ضرور بتائیے آپ
نے فرمایا ۔ الإِشْرَاكُ بِالله سب سے بڑا گناہ خدا تعالیٰ کا کسی کو شریک قرار دینا ہے ۔ پھر
فرمایا ۔ وَعَقُوقُ الْوَالِدَيْنِ بڑے بڑے گناہوں میں سے ایک اور بڑا گناہ یہ ہے کہ والدین
کی نافرمانی کی جائے ، اُن کو دُکھ دیا جائے اور اُن کی باتوں کو نہ مانا جائے ۔ یہ کہہ کر آپ اُٹھ
کر بیٹھ گئے ۔ وَكَانَ مُتَّكِنًا ۔ اس سے پہلے آپ تکیہ لگائے ہوئے تھے اور پھر بڑے زور سے
فرمایا۔ اَلَا وَقَوْلَ النُّورِ - أَلَا وَقَوْلَ النُّورِ اَلا وَقَوْلَ الزُّورِ - ۲۵ کان کھول کر سُن
لو کہ پھر بہت بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے، پھر بہت بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے ، پھر بہت بڑا گناہ جھوٹ
بولنا ہے ۔ پھر رسول کریم ﷺ نے بڑے درد اور کرب سے اس بات کو اتنی بار دہرایا کہ ہمیں
آپ کی۔ پ کی تکلیف کا شدید ا کا شدید احساس ہوا اور ہوا اور ہم نے اپنے دل میں خیال کرنا شروع کیا کہ کاش !
رسول کریم ریم علی ع آب خاموش ہو جائیں ، کیونکہ ہم نے آپ کی بات خوب سمجھ لی ہے۔
مگر کتنے ہیں جو آج سچائی کو وہ اہمیت دیتے ہیں جو محمد رسول اللہ ﷺ نے دی ۔ ہم تو
دیکھتے ہیں لوگ ذرا ذرا سی بات پر جھوٹ بول لیتے ہیں اور اس بات کی کچھ بھی پرواہ نہیں
کرتے کہ اسلام نے سچائی کو کس قد را ہمیت دی ہے ۔
ہماری جماعت خدا خدا تعالیٰ کے فضل سے سچائی کو بہت حد تک اپنے معاملات میں ملحوظ رکھتی
ہے لیکن پھر بھی ابھی ایک طبقہ ایسے لوگوں کا پایا جاتا ہے جو جھوٹ سے نفرت نہیں کرتا بلکہ بعض
لوگ میرے سامنے آ کر بھی بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ فلاں واقعہ ہوا تو یوں ہے مگر میرے
پاس فلاں شخص اس کے متعلق کچھ دریافت کرنے آیا تو میں نے اُسے کہہ دیا کہ مجھے کچھ معلوم
نہیں ۔ میں اُس وقت حیرت سے اُس کے منہ کو دیکھتا ہوں کہ یہ خلیفہ وقت کے سامنے جب
جھوٹ بول رہا ہے تو پھر دوسرے لوگوں کے سامنے یہ کس قدر جھوٹ بولتا ہو گا لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹ سے اس قدر نفرت تھی کہ آپ نے درد کے ساتھ اس فقرہ
کو اتنا دہرایا اتنا دہرایا کہ صحابہ کہتے ہیں ہم نے اپنے دل میں کہا خدایا ! رسول کریم علی آب
خاموش ہو جائیں آپ کی تکلیف ہم سے دیکھی نہیں جاتی ۔
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی