عورتوں کے متعلق آپ کا عملی نمونہ

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۲۶
اسوه حسنه
عورت کو پسلی سے مشابہہ قرار دے کر اُس سے حسنِ سلوک کرنے کی طرف نہایت لطیف پیرا یہ
میں اشارہ کیا ہے ۔ چنانچہ غور کر کے دیکھ لو دنیا میں جس قدر رشتے پائے جاتے ہیں اُن میں سے
صرف عورت کا ہی ایک ایسا رشتہ ہے کہ ایک طرف تو وہ اپنے خاوند کی طرف پوری طرح متوجہ
ہوتی ہے اور دوسری طرف اگر اُسے الگ کرو تو وہ الگ بھی ہو جاتی ہے۔ ماں بیٹی کا رشتہ کسی
طرح ٹوٹ نہیں سکتا ، باپ بیٹے کا رشتہ کسی طرح ٹوٹ نہیں سکتا ، بھائی بھائی کا رشتہ کسی طرح
ٹوٹ نہیں سکتا لیکن خاوند اور بیوی کا رشتہ ایسا ہے کہ وقت آنے پر وہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ بسا اوقات
ایک میاں بیوی میں اس سے بھی زیادہ محبت ہوتی ہے جتنی ماں باپ کو اپنے بیٹوں سے محبت ہوتی
ہے۔ خاوند بیوی پر جان قربان کرتا ہے اور بیوی خاوند پر فدا ہوتی ہے اور وہ اس طرح اپنے
خاوند کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہے جیسے پسلیاں دل کی طرف متوجہ ہوتی ہیں اور اگر اُس پر زیادہ
سختی کرو تو وہ علیحدہ ہو جاتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمارے جسم کا ٹکڑہ ہی نہ تھی ۔
پس اس حدیث میں رسول کریم ﷺ نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ خاوند اور
بیوی کے تعلقات جہاں بے انتہا محبت پر مبنی ہوتے ہیں وہاں یہ تعلق ایسا نازک بھی ہے کہ بعض
اوقات آپس میں نفرت بھی پیدا ہو جایا کرتی ہے اس لئے عورتوں پر زیادہ سختی نہ کیا کرو ۔ بیشک
عورت کی اصلاح کی کوشش کر ولیکن ایسا نہ ہو کہ تمہاری سختی کی وجہ سے عورت کا دل تمہاری طرف
سے پھر جائے اور وہی جو تم پر جان دیتی تھی تمہیں چھوڑنے پر آمادہ ہو جائے ۔
عورتوں کے متعلق آپ کا عملی نمونہ اسی طرح ایک دفعہ جب کہ آپ غزوہ خیر سے واپس تشریف لا رہے تھے اور آپ
رض
کی بیوی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا بھی آپ کے ساتھ تھیں ۔ راستہ میں اونٹ پرک گیا اور آپ
اور حضرت صفیہ ی دونوں گر گئے ۔ حضرت اب رت ابوطلحہ انصاری کا اونٹ آ اری کا اونٹ آپ کے پیچھے ہی تھا وہ فوراً
اپنے اونٹ سے کود کر آپ کی طرف گئے اور کہنے لگے یارَ سُولَ اللهِ ! میری جان آپ پر
قربان آپ کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی ؟ جب ابو طلحہ آپ کے پاس پہنچے تو رسول کریم ﷺ نے
فرمایا ابوطلحہ ! پہلے عورت کی طرف ، پہلے عورت کی طرف ۔ وہ تو رسول کریم ﷺ کے عاشق تھے
جب آپ کی جان کا سوال ہو تو اُس وقت انہیں کوئی اور کیسے نظر آ سکتا تھا۔ مگر رسول کریم علی

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۲۷
اسوه حسنه
نے فرمایا جاؤ اور پہلے عورت کو اُٹھاؤ ۔ 10 غرض عورتوں کے حقوق کی حفاظت اور اُن کے ساتھ
صلى الله
نرمی کا سلوک کرنے کے متعلق ہمیں رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ایسا اعلیٰ نمونہ ملتا ہے جس نے
دنیا میں عورت کے معیار کو بلند کر دیا ہے ۔ اسی طرح آپ نے انہیں ورثہ میں حصہ دلایا اور اس
طرح اُن کے حقوق کو ہمیشہ کے لئے قائم کر دیا۔
اب میں دو تین واقعات آپ کی وفات سے تعلق رکھنے والے بیان کر دیتا ہوں جن سے معلوم
ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کی آخری گھڑیوں میں اخلاق فاضلہ کا کیسا شاندار نمونہ دکھایا۔
رسول کریم ﷺ جب فوت ہونے لگے تو آپ نے ایک خطبہ پڑھا جس میں صحابہؓ سے
مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا دیکھو ! میں تم کو عورتوں کے متعلق خاص طور پر وصیت کرتا ہوں ، اُن
کا خیال رکھنا اور اُن پر کبھی سختی نہ کرنا ۔
صلى الله
دوسری طرف آپ کو اپنے خادموں اور شاگردوں سے جو محبت تھی اُس کا نظارہ بھی ہمیں
آپ کی ذات میں دکھائی دیتا ہے ۔ سب لوگ جانتے ہیں کہ تکلیف کی حالت میں لوگ اپنے
آرام کا کس قدر فکر رکھتے ہیں مگر رسول کریم ﷺ کی یہ حالت تھی کہ جب آپ کی مرض نے
شدت اختیار کر لی اور آپ اس تکلیف کی وجہ سے نماز پڑھانے کے لئے مسجد میں نہ جا سکتے تھے تو
صحابہ جب نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں آتے تو بعض دفعہ یہ خیال کر کے کہ رسول کریم علی
بیمار ہیں اور نماز کے لئے نہیں آ سکتے اُن کو اس قدر صدمہ ہوتا کہ وہ رونے لگ جاتے اور اُن کی
چیچنیں اس زور سے نکلتیں کہ دُور دُور تک اُن کی آواز سنائی دیتی ۔ ایک دفعہ جبکہ رسول کریم علی
کو تیز بخار چڑھا ہوا تھا آپ نے اپنی بیوی سے فرمایا پانی کی مشکیں لاؤ اور مجھ پر ڈالو۔ چنانچہ
آپ ایک لگن میں بیٹھ گئے اور پانی کی سات آٹھ مشکیں آپ نے اپنے جسم پر ڈلوائیں اور آپ نے اپنے جسم پر ڈا
ارادہ کیا کہ با ہر نماز کے لئے تشریف لائیں مگر حالت خراب ہو گئی اور آپ تشریف نہ لا سکے ۔ ہوگئی
اس کے بعد جب آپ کو کچھ افاقہ ہوا تو آپ نے پھر اپنے اوپر پانی ڈلوایا اور چاہا کہ نماز کے
لئے تشریف لے جائیں مگر آپ پھر بھی تشریف نہ لے جا سکے ۔ کچھ دیر کے بعد جب پھر آپ
نے افاقہ محسوس کیا تو پوچھا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے
عرض کیا حضور ! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اس پر آپ نے پھر غسل کیا مگر تین دفعہ غسل
-

آج 10 میں سے 10 باقی