جسم اطہر پر ایک صحابیؓ کا بوسہ
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۲۸
اسوه حسنه
کرنے کے بعد بھی جب آپ نے طاقت محسوس نہ کی تو فرمایا ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز
پڑھا دیں ۔ ۱۲
غرض آپ نے اپنے صحابہ اپنے صحابہ کی خاطر جس قدر قربانی ممکن تھی کی اور ان کے جذبات اور
احساسات کا ہر طرح خیال رکھا۔
صحابہ کی دلداری کی کوشش اسی طرح ایک دفعہ جب آپ کو بخار چڑھا ہوا تھا اور
حالت خراب تھی آپ سہارا لے کر قریب کی کھڑکی
رض
کے پاس گئے اور پردہ اُٹھا کر آپ نے صحابہؓ کو نماز پڑھتے دیکھا اور مسکرائے ۔ صحابہ پر اس کا
اتنا اثر ہوا کہ قریب تھا بعض صحابہؓ خوشی میں اپنی نمازیں توڑ دیتے ۔ پھر آپ سہارا لے کر
چار پائی پر لیٹ گئے ۔ اس کے بعد آپ کو اُٹھنے کا موقع نہیں ملا ۔ ۶۳
دیکھو! یہ محبت کا کیسا شاندار نظارہ ہے۔ نظارہ ہے۔ اُس محبت کا جو ہمارے آ ارے آقا کو اپنے خادموں اور
غلاموں سے تھی ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ غلام بھی اپنے آقاؤں کے لئے وہ قربانی نہیں کیا کرتے جو
خود ہمارے آقا نے اپنے غلاموں کے لئے کی ۔
آپ کے انصاف کی ایک مثال میں نے پیچھے بیان کی ہے مگر ایک مثال میں نے عمداً چھوڑ
دی تھی کیونکہ وہ آپ کی وفات کے ساتھ تعلق رکھتی تھی ۔ اب جبکہ میں آپ کی وفات کے
حالات بیان کر رہا ہوں اُس جذبۂ انصاف کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں جو رسول کریم ﷺ کے
اندر پایا جاتا تھا اور جس کا نمونہ آپ نے اپنی زندگی کی آخری گھڑیوں میں دکھایا۔
الله
وسلم
جسم اطہر پر ایک صحابی کا بوسہ جب رسوا جب رسول کریم ﷺ کی وفات کا وقت قریب آیا
صحابة
اور
میں بھی انسان ہوں جیسے تم انسان ہو ممکن ہے مجھ سے تمہارے حقوق کے متعلق کبھی کوئی غلطی ہو
گئی ہو اور میں نے تم میں سے کسی کو نقصان پہنچایا ہو اب بجائے اس کے کہ میں خدا تعالیٰ کے
!
سامنے ایسے رنگ میں پیش ہوں کہ تم مدعی بنو، میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ اگر تم میں سے کسی کو مجھ
سے کوئی نقصان پہنچا ہو تو وہ اِسی دنیا میں مجھ سے اپنے نقصان کی تلافی کرا لے ۔ صحابہؓ کو
رسول کریم ﷺ سے جو عشق تھا اُس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رسول کریم ہے
صلى الله
صلى الله
عل
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۲۹
اسوه حسنه
کے ان الفاظ سے اُن کے دل پر کتنی چُھریاں چلی ہوں گی اور کس طرح اُن کے دل میں رقت
لماری ہوئی ہوگی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ صحابہ پر رقت طاری ہوگئی ۔ اُن کی آنکھوں سے آنسو بہہ
نکلے اور اُن کیلئے بات کرنا مشکل ہو گیا ۔ مگر ایک صحابی اُٹھے اور انہوں نے کہا۔ يَارَ سُولَ اللَّهِ !
جب آپ نے کہا ہے کہ اگر کسی کومیں نے کوئی نقصان پہنچایا ہو تو وہ مجھ سے اس کا بدلہ لے لے تو
میں آپ سے ایک بدلہ لینا چاہتا ہوں ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہاں ۔ جلدی بتاؤ تمہیں مجھ
سے کیا نقصان پہنچا ہے ۔ وہ صحابی کہنے لگے ۔ يَارَ سُولَ اللهِ ! فلاں جنگ کے موقع پر آپ
صفیں درست کروا رہے تھے کہ ایک صف سے گزر کر آپ کو آگے جانے کی ضرورت پیش
آئی ۔ آپ جس وقت صف کو چیر کر آگے گئے تو آپ کی کہنی میری پیٹھ پر لگ گئی آج میں اس کا
بدلہ لینا چاہتا ہوں ۔ صحابہؓ بیان کرتے ہیں اُس وقت غصہ میں ہماری تلواریں میانوں سے باہر
صلى الله نکل رہی تھیں اور ہماری آنکھوں سے خون ٹپکنے لگا اگر رسول کریم ﷺ اُس وقت ہمارے
سامنے موجود نہ ہوتے تو یقیناً ہم اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے مگر رسول کریم ﷺ نے اپنی پیٹھ
اُس کی طرف موڑ دی اور فرمایا ۔ لو اپنا بدلہ لے لو اور مجھے بھی اُسی طرح کہنی مار لو ۔ اُس آدمی
نے کہا۔ يَارَ سُولَ اللهِ ! ابھی نہیں ۔ جب آپ کی کہنی مجھے لگی تھی اُس وقت میری پیٹھ نگی تھی
اور آپ کی پیٹھ پر کپڑا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا۔ میری پیٹھ پر سے
کپڑا اُٹھا دو کہ شخص اپنا بدلہ مجھ سے لے لے ۔
جب صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا دیا پر سے کپڑا اُٹھا دیا تو وہ صحابی کا نپتے
ہوئے ہونٹوں اور بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ آگے بڑھا اور اُس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی نگی پیٹھ پر محبت سے ایک بوسہ دیا اور کہا۔ یار سُولَ اللهِ ! کجا بدلہ اور گجا یہ نا چیز
غلام ! جس وقت حضور سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ شاید وہ وقت قریب آ پہنچا ہے جس کے تصور سے
بھی ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں تو میں نے چاہا کہ میرے ہونٹ ایک دفعہ اس با برکت
جسم کو مکس کر لیں جسے خدا نے تمام برکتوں کا مجموعہ بنایا ہے۔ پس میں نے اس کہنی لگنے کو اپنے
اس مقصد کو پورا کرنے کا ایک بہانہ بنایا اور میں نے چاہا کہ آخری دفعہ آپ کا بوسہ تو لے
لوں ۔ ۶۴