زندگی وقف کرنے کی تحریک

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۲۷۲
زندگی وقف کرنے کی تحریک
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
زندگی وقف کرنے کی تحریک
( تقریر فرموده یکم مئی ۱۹۴۴ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
میری تحریک پر ہماری جماعت کے بہت سے دوستوں نے اپنی زندگیاں خدمت دین کیلئے
وقف کی ہیں میں سمجھتا ہوں شاید قادیان میں سے ہی ساٹھ ستر بلکہ اس سے بھی زیادہ نوجوانوں
نے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ وقف کا جو مفہوم اس وقت تک عمل میں آ رہا ہے اس کے لحاظ سے
میں نے تبلیغی اخراجات کا ایک معمولی سا اندازہ لگایا ہے اور غور کیا ہے کہ اگر دنیا کے ایک معتد بہ
حصہ میں جس طرح پانی کا ایک چھینٹا دے دیا جاتا ہے اسی طرح اگر ہم چھینٹے کے طور پر ہی تبلیغ
کریں تو جماعت پر مالی لحاظ سے کتنا بار پڑ جاتا ہے ۔ اخراجات کا وہ معمولی اندازہ بھی ایسا ہے جو
در حقیقت ہماری جماعت کی موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک اچھا خاصہ بوجھ ہے۔ مثلاً سب سے
پہلے تبلیغی نقطۂ نگاہ سے ہمارے سامنے ہندوستان ہے۔ ہندوستان جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے مامور
کی بعثت کیلئے منتخب فرمایا ہے اس میں اس وقت گیارہ صوبے ہیں۔ سندھ، سرحد، پنجاب، یوپی،
بہار، اڑیسہ، بنگال ہی پی ، بمبئی ، مدراس ، آسام ۔ یہ وہ صوبے ہیں جو گورنروں کے صوبے ہیں ۔
ان کے علاوہ بلوچستان ہے، وہ بھی ایک مستقل ملک ہے۔ اگر اس کو ملا لیا جائے تو بارہ بن جاتے
ہیں۔ پھر بعض بڑی بڑی ریاستیں ہیں جو در حقیقت صوبوں کی قائم مقام ہیں جیسے کشمیر، حیدر آباد،
میسور، بڑودہ ، گوالیار اور ٹراونکور ہیں ۔ بار وہ اور چھ یہ اٹھارہ ہو گئے ۔ اس کے بعد درمیانی
درجہ کی ریاستوں میں سے بیکا نیر ہے، جے پور ہے ، جودھ پور ہے یہ سب ریاستیں مل کر کئی صوبوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۳
زندگی وقف کرنے کی تحریک
کے برابر ہو جاتی ہیں ۔ اگر ان میں چار مرکز بھی مقرر کئے جائیں تو بائیکس مقامات ہو گئے جہاں ہیں۔ اگر انمیں چار تو ہو گئے
ہمیں اپنے تبلیغی مراکز قائم کرنے چاہئیں۔ اگر ایک ایک مبلغ فی صوبہ مقرر کیا جائے تو میں مبلغ
رکھنے پڑتے ہیں ۔ مگر ان میں سے کئی صوبے ایسے ہیں جو خاص توجہ کے محتاج ہیں اور کسی نہ کسی وجہ
سے ان میں تبلیغ کرنا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ مثلاً پنجاب مرکز ہے احمدیت کا اور اِس وجہ سے
میں سمجھتا ہوں کہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان خاص اہمیت رکھتے ہیں اور اس وجہ سے کہ بیعت
شروع ہوئی تھی لدھیانہ سے ، لدھیانہ بھی اہم مقام ہے اور اس وجہ سے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پہلے زیادہ تر سیالکوٹ میں رہے ہیں ، سیالکوٹ بھی خاص توجہ چاہتا ہے ۔ اسی
طرح امرتسر پنجاب میں مشہور شہر ہے۔ یہ چھ جگہیں ایسی ہیں جہاں ہمیں چھ مبلّغ رکھنے چاہئیں ۔
ایک مبلغ چونکہ صوبہ کے لحاظ سے آ گیا تھا اس لئے اُس کو نکال کر پچیس مبلغ ہو گئے ۔ اس کے بعد
یوپی لے لیا جائے ۔ یو پی اس لحاظ سے کہ کسی زمانہ میں مسلمانوں کا مرکز رہا ہے زیادہ توجہ کا محتاج
ہے گو وہاں مسلمان اب کم ہیں مگر پھر بھی لکھنو ، الہ آباد، کانپور اور بنارس خاص جگہیں ہیں ۔ اگر
صوبہ کا ایک مبلغ نکال دیا جائے تو تین مبلغ اور بڑھ گئے ۔ گویا پچپیں اور تین اٹھائیس ہو گئے ۔
بنگال میں ڈھا کہ اور کلکتہ کے علاوہ میمن سنگھ ایک اہم اہم جگہ ہے اور مسلمانوں کا مرکز ہے۔ وہاں
مولوی کثرت سے پائے جاتے ہیں ان مقامات میں کم سے کم ہمیں دو مرکز قائم کرنے چاہئیں ۔
اٹھائیس پہلے تھے دو یہ ہو گئے گویا تمہیں مبلغ ہو گئے ۔
سندھ میں حیدر آباد ایسا شہر ہے جہاں مستقل مرکز کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں سے تاجر
ساری دنیا میں پھیل جاتے ہیں اس طرح اکتیس مبلغ ہو گئے ۔ بمبئی میں احمد آباد اور پونہ خاص
مقام ہیں اگر ان کو بھی شامل کر لیا جائے تو تینتیس ہو گئے ۔ مدراس میں مالا بار وہ جگہ ہے جہاں
احمدیت کی ابتدا ہوئی۔ دوسرا اہم شہر مدراس میں مڈورا ہے جو پانچ لاکھ کی آبادی رکھتا ہے ۔ ان
دو کو شامل کر کے پینتیس مبلغ ہو گئے ۔ ان میں سے بعض شہر ایسے ہیں جن میں ایک ایک مبلغ کافی
نہیں ہو سکتا جیسے کلکتہ ہے یا بمبئی ہے یا اسی طرح کے بعض دوسرے شہر ہیں ۔ اگر ان شہروں کے
لئے جن میں دہلی بھی شامل ہے پانچ اور مبلغ رکھے جائیں تو چالیس مبلغ ہو گئے ۔ چالیس مبلغوں
کے لئے اگر ان شہروں کے اخراجات کو مد نظر رکھا جائے ، مکانات کا کرایہ دیکھا جائے اور ادھر

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۴
زندگی وقف کرنے کی تحریک
اُدھر پھرنے پر جو اخراجات ہوتے ہیں ان کو ملحوظ رکھا جائے تو در حقیقت دوسو روپیہ فی مبلغ خرچ کا
اندازہ ہے۔ پھر خالی مبلغ رکھنا کافی نہیں ہو سکتا بلکہ تبلیغ کیلئے ٹریکٹوں وغیرہ کی اشاعت بھی
ضروری ہوتی ہے ایسے کاموں کے لئے اگر سو روپیہ ماہوار رکھا جائے تو تین سو روپیہ ماہوار ایک
مبلغ پر خرچ آ سکتا ہے۔ چالیس کو تین سو سے ضرب دی جائے تو بارہ ہزار روپیہ ماہوار یا ایک لاکھ
چوالیس ہزار روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے۔ اگر چھ ہزار روپیہ بعض اور تبلیغی ضروریات کیلئے رکھ لیا
جائے کیونکہ بعض دفعہ فوری طور پر ایسے اخراجات آپڑتے ہیں جن کا خیال تک نہیں ہوتا تو ڈیڑھ
لاکھ روپیہ سالانہ خرچ کے بعد ہم ادنیٰ سے ادنی تبلیغی مرکز ہندوستان میں کھول سکتے ہیں اور یہ ابھی
صرف شہر ہیں دیہات کا حساب نہیں کیا گیا حالانکہ دیہات کی طرف ہمارا توجہ کرنا اور بھی ضروری
ہے۔ اس سے کم توجہ کے کوئی معنی ہی نہیں ہو سکتے اور اگر ہم کم توجہ کریں تو دنیا کی آبادی کے
مقابلہ میں یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی شخص شہر کی ایک تنگ گلی کے ایک چھوٹے سے مکان میں ایک
تنگ کوٹھڑی میں دروازے بند کر کے شور مچانا شروع کر دے۔ ابتداء میں جب ہم نے احمدیت کا
کرنا تھا یہ صورت ہمارے لئے کافی ہو سکتی تھی مگر ۔ مر موجودہ صورت میں چالیس مبلغوں
یہ
ں اور
اعلان
ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ سے کم میں ہندوستان کے شہروں میں تبلیغ کرنے کے کوئی معنی ہی نہیں
بنتے ۔ پھر جہاں چالیس مبلغ ہوں گے وہاں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض دفعہ کوئی بیمار ہو جائے یا ان
میں سے کوئی چھٹی پر چلا جائے۔ ان امور کو دیکھتے ہوئے در حقیقت دس مبلغ ہمیں زائد رکھنے
پڑیں گے تا کہ جو لوگ چھٹی پر آئیں اُن کی جگہ وہ اس عرصہ میں تبلیغ کر سکیں بلکہ چالیس مبلغوں
کے لحاظ سے دس مبلغ ریز رو ر کھنے بھی کم ہیں اصل میں میں مبلغ ہونے چاہئیں۔ بہر حال دس ہی
سمجھ لو تو پچاس ہو گئے ۔ دس مبلغوں کو ان اچانک پیش آنے والی ضروریات کے لئے اگر مرکز میں
رکھا جائے تو چونکہ ان کے اخراجات اتنے نہیں ہو سکتے جتنے اُن مبلغوں کے اخراجات ہو سکتے ہیں
جو باہر رہتے ہیں ، اس لئے میں سمجھتا ہوں ان کے لئے بیس ہزار روپیہ ہمیں زائد رکھنا چاہئے ۔
گویا ایک لاکھ ستر ہزار روپیہ ہو گیا۔ یہ کم سے کم وہ تبلیغی اخراجات ہیں جو ہندوستان کے بعض
شہروں پر ہو سکتے ہیں لیکن اس رقم میں لٹریچر کے اخراجات صرف نام کے طور پر رکھے گئے ہیں۔
ان اخراجات سے ایسا لٹریچر شائع نہیں کیا جا سکتا جو سارے ہندوستان میں شور مچا دینے والا ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۵
زندگی وقف کرنے کی تحریک
اگر اس کو بھی مد نظر رکھ لیا جائے اور یہ سمجھ لیا جائے کہ اڑھائی ہزار روپیہ ماہوار زائد طور پر ایسے
لٹریچر کے لئے رکھنا چاہئے تو تمہیں ہزار روپیہ سالانہ ہو گیا اور ایک لاکھ ستر ہزار میں شامل کر کے
پورا دو لاکھ روپیہ بن گیا۔ یہ تو صرف ہندوستان کے شہروں کی تبلیغ کا اندازہ ہے۔ گاؤں کی تبلیغ
اس کے علاوہ ہے ۔ گاؤں کی آبادی شہروں سے نو گنے زیادہ ہے مگر چونکہ وہاں خرچ شہروں سے کم
ہوتا ہے۔ اگر پانچ گنے زیادہ خرچ گاؤں کی تبلیغ کا رکھا جائے تو ہندوستان کی تبلیغ کیلئے جو معمولی
ہوگی پچاس شہری مبلغ اور ساڑھے سات سو گاؤں کے مبلغ اور بارہ لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت
ہوگی ۔ اب رہی باہر کی تبلیغ ۔ میں نے سوچا ہے کہ بیرونی ممالک میں سے انگلستان سب سے مقدم
ہے۔ اسی ملک کے لوگ ہندوستان میں آئے اور انہوں نے ہمارے ملک کو فتح کیا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بھی انگلستان کے متعلق بڑی بڑی پیشگوئیاں ہیں اور ان پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا
ہے کہ جلد یا بدیر انگلستان کیلئے اسلام لانا مقدر ہے۔ اس وقت وہاں ہما را صرف ایک مبلغ رہتا
ہے اور ساڑھے چار کروڑ کی آبادی ہے۔ ایک مبلغ چار کروڑ کی آبادی والے ملک میں رکھنا کوئی
معنی ہی نہیں رکھتا اور پھر اس ایک مبلغ کیلئے بھی ہم صحیح طور پر تبلیغی سامان بہم نہیں پہنچا رہے۔ اگر وہ
مبلغ سال میں صرف ایک دفعہ دو صفحے کا اشتہار شائع کرے تو چار کروڑ کی آبادی میں ایک کروڑ
اشتہار شائع ہونا چاہئے ۔ اگر ایک صفحہ کے ایک ہزار اشتہار کی صرف ایک روپیہ قیمت سمجھی جائے تو
دو صفحہ کا اشتہار دو روپیہ میں ہزار چھے گا اور چونکہ ہم نے ایک کروڑ اشتہار شائع کرنا ہے اس لئے
ایک کروڑ کے لئے ہیں ہزار روپیہ ضروری ہوگا ۔ گویا اگر ہم اپنے مبلغ کو بیس ہزار روپیہ دیں تو وہ
اس کے ذریعہ سال میں صرف ایک دفعہ انگلستان کے ہر آدمی تک پہنچ سکتا ہے بشرطیکہ بچوں وغیرہ
کو نکال دیا جائے ۔ میں نے سوا دو کروڑ بچوں وغیرہ کو نکال کر بقیہ آبادی کے نصف پر اندازہ لگایا
ہے مگر سال میں ایک دفعہ اشتہار پہنچنے پر کسی کو کوئی خاص توجہ نہیں ہو سکتی ۔ ضروری ہے کہ بار بار
اشتہارات شائع کئے جائیں۔ اس نقص کے ازالہ کیلئے اگر ہم صرف ہیں لاکھ آدمیوں تک اپنی
آواز پہنچائیں اور یہ فرض کر لیں کہ ان میں سے ہر شخص آگے پانچ پانچ آدمیوں کو وہ اشتہار پہنچا
دے گا اور اس طرح ایک کروڑ آدمیوں تک ہماری آواز پہنچ جائے گی تو سال میں بیس لاکھ اشتہار
ہم پانچ دفعہ شائع کر سکتے ہیں بجائے اس کے کہ یکدم ایک کروڑ ا شتہا رشائع ہو۔ اس صورت میں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۶
زندگی وقف کرنے کی تحریک
ہیں ہزار روپیہ کے ذریعہ ہم ملک کی چوتھائی آبادی تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں ۔ بلکہ در حقیقت اپنی
ہم صرف بیسویں حصہ تک آواز پہنچائیں گے آگے یہ امید کر لیں گے کہ وہ اور لوگوں کو بھی یہ پیغام
پہنچا دیں گے ۔
گویا اگر ہم انگلستان کے مبلغ کو بیس ہزار روپیہ لٹریچر کے لئے دیں تب وہ مبلغ تھوڑا بہت
کام کرتا ہوا نظر آ سکتا ہے۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ ہم اسے بیس ہزار تو کجا دو سو روپیہ بھی نہیں دیتے گویا
وہ وہاں بیٹھا صرف روٹی کھا رہا ہے۔ پھر تبلیغ کے لئے صرف اشتہا ر ہی کافی نہیں ہیں بلکہ یہ بھی
ضروری ہے کہ لوگوں سے ملا جائے اور اُن سے ذاتی طور پر واقفیت پیدا کر کے انہیں تبلیغ کی
جائے ۔ مگر اتنا بڑا ملک جو ایک لمبے عرصہ سے دنیا کی آلائشوں میں ملوث چلا آ رہا ہے اور دنیا کی
محبت اُس پر غالب ہے اُن کے پاس ایک آدمی کس طرح پہنچ سکتا ہے۔ پس میں نے یہ سوچا ہے
کہ وہاں ہمارے کم سے کم پانچ مبلغ ہونے چاہئیں ۔ دو مبلغ ہر وقت لندن میں رہیں اور دو مبلغ
مختلف شہروں میں دورہ کرتے رہیں اور جو لٹریچر وغیرہ شائع ہوا سے لوگوں میں تقسیم کریں تا کہ بار
بار کے دوروں سے لوگوں کے دلوں میں یہ تحریک پیدا ہو کہ فلاں اشتہار جو ہمیں ملا تھا اُس کا لکھنے
والا مولوی بھی آج یہاں آیا ہوا ہے، اس سے ہم ذاتی طور پر بھی مل لیں اور پوچھیں کہ وہ کیا کہتا
ہے۔ اس طرح لوگوں کو احمدیت کی طرف توجہ ہوگی اور ایک مبلغ بطور سیکرٹری کے ہو جولٹریچر وغیرہ
کی اشاعت، فروخت اور دوسرے ایسے ہی کاموں کی نگرانی کرے۔ پس پانچ مبلغ صرف
انگلستان میں ہونے چاہئیں ۔ انگلستان کے علاوہ یورپ میں یوں تو دس پندرہ ملک ہیں لیکن اگر
مرکزی ممالک ہی لئے جائیں تو وہ جرمنی، اٹلی اور فرانس ہیں ۔ ان ممالک میں ابتدائی طور پر
م سے کم چھ مبلغ ہونے چائیں ، ورنہ میرے نزدیک تو پدر مینوں کی ضرورت ہے۔ چھے ملغ مبلغوں
ایک ایک جگہ رہیں اور چھ مبلغ دورہ کرتے رہیں ۔ مثلاً ہمارے کچھ مبلغ جرمنی، اٹلی اور فرانس کے پر اور چھ دورہ مثلا او
بڑے بڑے شہروں میں بیٹھ جائیں اور کچھ مبلغ ان ممالک میں تبلیغی دورے کرتے رہیں، کبھی کسی
ملک میں جائیں اور کبھی کسی ملک میں اور تین مبلغ مراکز میں بطور سیکرٹری کام کریں۔ پس پانچ
انگلستان کے مبلغ اور چھ یہ گویا گیارہ مبلغ یورپ کے لئے ایک اقل ترین چیز ہیں۔ اصل میں تو
وہاں میں مبلغ ہونے چاہئیں تب ہم اپنی آواز ایک محدود حلقہ تک پہنچا سکتے ہیں ۔ پھر
کم
-

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۷
زندگی وقف کرنے کی تحریک
یونا کٹیڈ اسٹیٹس امریکہ ہے۔ وہاں کی آبادی بارہ کروڑ ہے اور ہندوستان سے دو گنا ملک ہے مگر اور بہنا
ہم نے وہاں صرف ایک مبلغ رکھا ہوا ہے۔ اگر سارے ہندوستان میں ہم ایک مبلغ رکھنے کی تجویز
پیش کریں تو ساری مجلس قہقہہ لگا کر ہنس پڑے گی کہ یہ عجیب تبلیغ ہے کہ سارا ہندوستان سامنے ہے
اور مبلغ ایک رکھا جا رہا ہے۔ مگر ہم نے امریکہ میں جو ہندوستان سے دو گنا ملک ہے اپنا ایک ہی
مبلغ رکھا ہوا ہے۔ اگر امریکہ کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں تو وہاں بھی چار مبلغ ہونے چاہئیں اور
یہ بھی اقل ترین تعداد ہے۔ گیارہ وہ اور چار یہ پندرہ ہو گئے ۔ پھر جنوبی امریکہ میں مبلغوں کی
ضرورت ہے ۔ اسی طرح کینیڈا میں مبلغوں کی ضرورت ہے۔ ان مقامات کے لئے اگر پانچ مبلغ
اور تجویز کریں تو اکیس ہو گئے ۔ پھر عربی ممالک بھی توجہ کے محتاج ہیں۔ ان میں مصر ہے، شام
ہے، فلسطین ہے، عراق ہے۔ ان میں بھی اگر وہی بات مدنظر رکھی جائے جو یورپین ممالک میں
مد نظر رکھی گئی ہے اور ہم ان ممالک کے لئے دو جگہ سنٹر قائم کریں تو دونوں جگہ تین تین مبلغ ہونے
چاہئیں ۔ ایک ایک مبلغ تو سنٹر میں رہے اور رسالے وغیرہ کی ایڈیٹری کرے اور دو مبلغ ہر وقت
گشت لگاتے رہیں گویا کم سے کم یہ چھ مبلغ اور ہمیں چاہئیں۔ اکیس اور چھ ستائیس ہو گئے ۔ پھر
اگر سماٹرا اور جاوا وغیرہ جزائر کو مد نظر رکھا جائے تو کم سے کم چھ اور مبلغوں کا ہمیں شمار کرنا چاہئے ۔
ستائیس پہلے اور چھ یہ تینتیس مبلغ ہو گئے ۔
بیرونی ممالک کی تبلیغ اور اشاعت لٹریچر کے لحاظ سے اوپر کے سولہ مشنوں پر کم سے کم چھ سو
روپیہ ماہوار فی مشن خرچ کی ہم کو گنجائش رکھنی چاہئے ۔ یہ خرچ اندازاً ایک لاکھ سولہ ہزار کا ہوتا
ہے۔ اس کے علاوہ مبلغوں کے آنے جانے کے اخراجات کے لئے روپیہ کی ضرورت ہو گی یا جو
مبلغ آئیں گے اُن کی جگہ دوسروں کو بھیجنے کی ضرورت ہوگی ۔ بہر حال تینتیس بیرونی مبلغین کے
سالانہ ذاتی اخراجات کو اور تینتیس مبلغ جو مرکزی پہلے مبلغوں کے قائمقام ہو کر جانے کیلئے رکھے کو در کے
جائیں گے، اُن کے اخراجات کو ملحوظ رکھ کر ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔
افریقہ کے مختلف مشنوں کا خرچ بھی کم سے کم ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ رکھا جانا چاہئے ۔ گویا
تین لاکھ بہتر ہزار روپیہ سے بیرونی ممالک میں ہم اقل ترین تبلیغ کر سکتے ہیں۔ اگر ان میں بارہ
اور
لاکھ روپیہ ہندوستان کی تبلیغ کا بھی شامل کر لیا جائے تو پندرہ لاکھ بہتر ہزار اور مرکز کے اخراجات کو

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۸
زندگی وقف کرنے کی تحریک
شامل کر کے پونے سترہ لاکھ روپیہ سالانہ اگر ہم تبلیغ پر خرچ کریں تو ہندوستان اور یورپ میں
اقل ترین تبلیغ کی جاسکتی ہے۔ لیکن تحریک جدید کی تو دس سالہ آمد ملا کر بھی اتنی نہیں کہ ان
اخراجات کو صرف ایک سال کے لئے برداشت کر سکے۔ یہ سال گزشتہ تمام سالوں سے اچھا رہا
ہے مگر اس سال بھی جماعت کی طرف سے صرف سوا تین لاکھ روپیہ کے وعدے آئے ہیں اور اللہ
بہتر جانتا ہے کہ ان وعدوں میں سے پورے کتنے ہوں گے۔ ابھی پچھلے سالوں کے وعدوں میں
سے بھی پچاس ہزار روپیہ کی وصولی باقی ہے۔ گویا اگر ہم تحریک جدید کی ایک سال کی ساری آمد
بھی تبلیغ پر خرچ کر دیں تو ہم ہندوستان اور بیرون ہند میں اقل ترین تبلیغ بھی نہیں کر سکتے ۔ ابھی
ہماری زمینوں سے اتنی آمد شروع نہیں ہوئی کہ یہ کمی پوری ہو سکے بلکہ ہمیں اپنی زمینوں کے لئے
ابھی اچھے کا رکن بھی میسر نہیں آسکے۔ اگر ان زمینوں کی اچھی پیداوار ہو تو ایک لاکھ روپیہ سالانہ
کی اس ذریعہ سے بھی امید ہو سکتی ہے لیکن اگر ہم اس آمد کو تبلیغ کے جاری اخراجات پر خرچ کر
دیں تو پھر ریز رو فنڈ قائم نہیں ہو سکتا بلکہ اگر ہم تحریک جدید کا چندہ آئندہ سالوں میں جاری
رکھیں تب بھی ہم نے تبلیغی اخراجات کا جواقل ترین اندازہ لگایا ہے بمشکل اس کا نواں حصہ پورا
ہو سکتا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یورپ جیسا براعظم جس کی تمیں کروڑ سے زیادہ آبادی ہے
وہاں ایک لاکھ آدمیوں پر ایک مبلغ ہو تب صحیح طور پر تبلیغ ہوسکتی ہے۔ گو یا تھیں کی بجائے ہمیں وہاں
تین سو مبلغ رکھنے چاہئیں۔ اور اگر امریکہ کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان مبلغوں کی تعداد چھ سو تک
بڑھانی پڑتی ہے۔ ہندوستان جو ہمارا مرکز ہے یہاں در حقیقت ہما را کم سے کم دو ہزار مبلغ ہونا
چاہئے لیکن اگر ان باتوں کو دور کی باتیں سمجھ لو تو بھی پانچ لاکھ روپیہ سالانہ خرچ کا اندازہ تو ایک
معمولی بات ہے مگر ابھی ہماری جماعت میں اتنی وسعت نہیں کہ ان اخراجات کو پورا کر سکے یا ابھی ہے مگر میں اتنی کو
اتنا قربانی کا مادہ نہیں کہ اس خرچ کو برداشت کر سکے ۔ میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت یہ فیصلہ
کر لے کہ جیسے حضرت مسیح ناصری کی جماعت کے لوگ فقیر کہلانے لگ گئے تھے اسی طرح وہ خدا
کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو یہ پانچ لاکھ روپیہ سالانہ کی رقم بڑی آسانی
سے مہیا ہو سکتی ہے۔ مگر یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر شخص کے دل میں اعلیٰ درجہ کا ایمان ہو۔ کچھ لوگ
ایمان کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں کچھ ادنی درجہ رکھتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو درمیانی

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۹
زندگی وقف کرنے کی تحریک
مقام پر ہوتے ہیں۔ یہ حالات مد نظر رکھتے ہوئے جبکہ ابھی ہماری جماعت کو وہ مالی وسعت
حاصل نہیں کہ ان اخراجات کو برداشت کر سکے یہی صورت نظر آتی ہے کہ لوگ اپنے اپنے
اخراجات پر باہر نکل جائیں اور خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کریں۔ مثلاً مغربی افریقہ ہے میں
نے اور ممالک کا ذکر کرتے ہوئے اس کو چھوڑ دیا تھا۔ یہاں ہماری جماعت کے لئے ایک بہت
بڑا تبلیغی میدان پڑا ہے اور پرانی اقوام دین کی باتیں سننے کے لئے پیاسی بیٹھی ہیں۔ یہاں
اخراجات بھی بہت کم ہیں پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ روپیہ میں آسانی سے گزارہ ہو سکتا ہے اور
پھر ان لوگوں میں بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ قربانی کرنے والے ہیں باوجود جاہل ہونے کے، باوجود
دینی تعلیم سے کورے ہونے کے اور باوجود موجودہ تہذیب و تمدن کی روشنی سے نا آشنا ہونے کے
وہ اتنی جلدی اپنے تبلیغی اخراجات برداشت کرنے لگ جاتے ہیں کہ ہندوستان میں بھی لوگ اتنی
جلدی تبلیغی اخراجات برداشت نہیں کرتے ۔ وہ فوراً مدر سے قائم کر لیتے ہیں ، مسجدیں بنا لیتے ہیں
اور اخراجات کا بوجھ خود اٹھانے لگ جاتے ہیں ۔ پس بہت بڑی بیداری ہے جو ان لوگوں میں
پائی جاتی ہے اور قربانی کی روح ہے جو اُن میں نظر آتی ہے۔ یہ علاقہ ہماری تبلیغ کے لئے بہت ہی
مبارک ہے۔ ہمیں وہاں روپیہ بھجوانے کی بہت کم ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ وہاں کی جماعتیں
خود اپنے اخراجات برداشت کر لیتی ہیں۔ ابھی ہمارے مبلغ نے لکھا ہے کہ اگر وہاں تبلیغ کے لئے
جماعت کے دوستوں کو بھجوایا جائے تو چھ مہینہ کے بعد مقامی جماعتیں ان کے اخراجات برداشت
کر لیں گی ۔ یہ لوگ ایسے ہیں جیسے کوئی سخت پیاسا ہوتا ہے اور پانی کے لئے چاروں طرف دیکھ رہا
ہوتا ہے۔ دنیا نے ان لوگوں پر اس قدر مظالم کئے ہیں کہ اب وہ اس بات کی امید لگائے بیٹھے
ہیں کہ کوئی آئے اور اُن کی تعلیم و تربیت کا انتظام کر کے انہیں عزت و آبرو کے مقام تک پہنچائے
اور یہ بات اسلام اور احمدیت کے سوا اُنہیں کسی جگہ میسر نہیں آ سکتی ۔ افریقہ کے مغربی اور مشرقی
یہ دو علاقے ایسے ہیں جن میں میرے نزدیک ہمیں اس وقت ایک سو مبلغوں کی ضرورت ہے۔
وہاں کا گزارہ پچاس روپیہ ماہوار میں ہو جاتا ہے کچھ گزارہ ہمیں مبلغین کے اہل وعیال کو بھی دینا
پڑتا ہے۔ اسی طرح لٹریچر کے اخراجات اور آمد و رفت کے کرایہ وغیرہ کو شامل کر کے ڈیڑھ لاکھ
روپیہ سالانہ خرچ ہو سکتا ہے لیکن مبلغین کے اخراجات چونکہ بالعموم وہ لوگ خود برداشت کر لیتے

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۸۰
زندگی وقف کرنے کی تحریک
یہ
ہیں اس لئے اگر سو مبلغ ہوں تو ساٹھ ہزار روپیہ سال کے خرچ سے ہم وسیع طور پر وہاں تبلیغ کر تو ہزار
سکتے ہیں۔ اگر ہم وہاں سو مبلغ مقرر کریں تو میرا اندازہ یہ ہے کہ ایک ایک سال میں ہی لاکھ
دولاکھ احمدی ہو جائیں اور دس بارہ سال میں خدا تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کا اکثر حصہ احمدی ہو
جائے کیونکہ تبلیغی لحاظ سے وہ اس قسم کا علاقہ ہے جسے کسی کو کوئی کان مل جاتی ہے یا خزانہ اُس کے
ہاتھ آ جاتا ہے۔ اب ہمارا کا ارا کام ہے کہ اِس کان ہے کہ اس کان کو کھو دیں اور اس خزانہ سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اگر
ہم افریقہ میں صحیح طور پر تبلیغ کریں تو جیسے نبیوں کی جماعتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ
ایک دن يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ افَوَاجًال کا نظارہ انہیں نظر آنے لگتا ہے اسی طرح ہم
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّه افواجا کا نظارہ افریقہ میں دیکھ سکتے ہیں ۔ وہاں بعض دفعہ ایک
ایک دن میں سو سو ، دو دوسو بلکہ ہزار ہزار احمدی ہوئے ہیں ۔ ہمارے ہاں تو جماعت کو اگر کہیں
کامیابی ہو تو دوسری جگہ کے لوگ لٹھ لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ تمہیں وہاں تو کامیابی ہوگئی تھی
اب ہمارے ہاں آ کر دیکھو ہم کس طرح تمہاری خبر لیتے ہیں مگر وہاں یہ بات نہیں ۔ وہاں اُلٹا
دوسرے لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمیں کیوں بھول گئے کیا دوسرے زیادہ حق رکھتے تھے
کہ آپ اُن کے پاس گئے اور ہمارے پاس نہیں آئے ۔ پس در حقیقت وہ سب سے زیادہ مستحق
ہیں اس بات کے کہ اُن کی طرف توجہ کی جائے۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ گوان اخراجات کو برداشت کرنے کی بھی ہماری جماعت میں
طاقت نہیں لیکن فرض کر و جماعت ان اخراجات کو برداشت کر لے تو پھر بھی کیا ہو سکتا ہے۔ میں
نے بتایا ہے کہ یہ تبلیغ آٹے میں نمک کے برابرا بھی نہیں ۔ میں نے سرِ دست صرف ۸۰ مبلغین کا
اندازہ کیا ہے۔ پچاس ہندوستان کے لئے اور تمیں بیرون ہند کے لئے ۔ اور اگر ان مبلغین کو بھی
شامل کر لیا جائے جو بیرونی ممالک کے مبلغین کی جگہ بھیجوانے کیلئے تیار کئے جائیں گے تو یہ تعداد
ایک سو دس تک پہنچ جاتی ہے لیکن اگر ہماری جماعت اس کو اہم کام قرار دے کر مطمئن ہو جائے
اور اُس کا دل اس تبلیغ پر تسلی پا جائے تو میں اس کو جنون سے کم نہیں سمجھوں گا ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ
دنیا میں تبلیغ کرنے کے لئے ہمیں ہزاروں مبلغوں کی ضرورت ہے۔ مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ
مبلغ کہاں سے آئیں اور ان کے اخراجات کون برداشت کرے۔ میں نے بہت سوچا ہے مگر

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۸۱
زندگی وقف کرنے کی تحریک
بڑے غور وفکر کے بعد میں سوائے اس کے اور کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا کہ جب تک وہی طریق اختیار
نہیں کیا جائے گا جو پہلے زمانوں میں اختیار کیا گیا تھا اُس وقت تک ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
حضرت بدھ کے متعلق آتا ہے کہ ایک دفعہ وہ پھرتے پھراتے جب اپنے باپ کے علاقہ
میں آئے تو چونکہ اُنہوں نے تاج و تخت چھوڑ دیا تھا اور جیسے ہماری شریعت میں قانون ہے کہ یتیم
پوتے کو ورثہ نہیں ملتا سوائے اس کے کہ اگر دادا چاہے تو اپنی جائداد کے اُس حصہ میں سے جس کی
وصیت اس کے لئے جائز ہے کچھ حصہ اُسے ہبہ کردے ۔ اسی طرح اس ریاست میں یہ قانون تھا
کہ اگر بیٹا بادشاہ نہ بنتا تو پوتا تاج و تخت کا وارث نہیں ہو سکتا تھا۔ حضرت بدھ کے باپ کو بڑا فکر تھا
کہ میرے بیٹے نے تو تخت کو چھوڑ ہی دیا تھا اس لئے میرے پوتے کے ہاتھ سے بھی بادشاہت نکل
جائے گی۔ ایک دفعہ اتفاقاً حضرت بدھ اسی علاقہ میں آئے تو اُن کے باپ نے اپنے پوتے کو جو
دس گیارہ سال کا تھا ایک پیالہ دے کر کہا کہ جاؤ اور اپنے باپ سے بھیک مانگ لا ۔ مطلب یہ تھا
کہ آپ نے تو گدی پر بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے اب اپنے اس حق کو میری طرف ہی منتقل کر دیں
کیونکہ اُس ملک میں یہ دستور تھا کہ گوایسی حالت میں پوتا با دشاہ نہیں بن سکتا تھا لیکن اگر باپ اُس
کی طرف بادشاہت منتقل کر دے تو وہ منتقل ہو جاتی تھی ۔ چنانچہ حضرت بدھ جہاں تعلیم دے رہے
تھے وہیں اُن کا بیٹا جا پہنچا اور اُن کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا مہاراج! میں اپنا حق لینے آیا
ہوں ۔ بدھوں میں دستور ہے کہ جب وہ کسی کو بھکشو بناتے ہیں تو اُس کا سرمنڈوا دیتے ہیں جیسے
عیسائی بپتسمہ دیتے ہیں ۔ وہ بھکشو بنانے کیلئے سر منڈوانا ضروری سمجھتے ہیں ۔ جب اُس نے کہا
مہاراج ! میں آپ سے اپنا حق لینے آیا ہوں تو حضر ہوں تو حضرت بدھ نے نالی بلایا اور اُ نے نائی بلایا اور اُس کا سرمنڈوا دیا۔
گویا وہ تو گدی لینے گیا تھا مگر اُنہوں نے اُس کو بھی بھکشو بنالیا۔ اُن کے باپ کو جب معلوم ہوا کہ
بدھ نے میرے پوتے کو بھی بھکشو بنادیا ہے تو وہ ان پر ناراض ہوا کہ تم نے آپ تو گدی چھوڑی تھی
اپنے بیٹے کو بھکشو بنا کر تو تم نے اپنے خاندان کی جڑ ہی کاٹ دی اور ہماری نسل کو ہی تباہ کر
دیا۔ ( بدھ بھکشو شادی نہیں کر سکتا اس لئے آئندہ اولاد کا چلنا نا ممکن ہو گیا ) انہوں نے کہا میں کیا
کرتا جب میرا بیٹا مجھ سے خیرات لینے کے لئے آیا تو میں اسے کیا دیتا میرے پاس سب سے بڑی
دولت یہی تھی اس لئے میں نے اسے یہی چیز دے دی۔ دنیا میرے پاس تھی نہیں کہ میں اسے دیتا

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۸۲
زندگی وقف کرنے کی تحریک
میرے پاس تو یہی ایک چیز تھی سو میں نے اسے دے دی ۔ باپ کہنے لگا اب تو جو کچھ ہو چکا سو
ہو چکا آئندہ کے لئے کسی نا بالغ کو بھکشو نہ بنانا ۔ حضرت بدھ نے وعدہ کر لیا چنانچہ اب تک بدھ
مذہب کے احکام میں یہ شامل ہے کہ کسی نابالغ کو بھکشو نہ بنایا جائے ۔ یہی طریق عیسائیوں کی تبلیغ
کا تھا۔ حضرت مسیح ناصری نے اپنے حواریوں سے کہا کہ تم دنیا میں نکل جاؤ اور تبلیغ کرو۔ جب
رات کا وقت آئے تو جس بستی میں تمہیں ٹھہرنا پڑے اسی بستی کے رہنے والوں سے کھانا کھاؤ اور
پھر آگے چل دو ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بڑی حکمت سے یہ بات اپنی اُمت کو سکھائی ہے۔ آپ
نے فرمایا ہر بستی پر باہر سے آنے والے کی مہمان نوازی تین دن فرض ہے۔ ایک صحابی نے عرض
کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! اگر بستی والے کھانا نہ کھلا ئیں تو کیا کیا جائے؟ آپ نے فرمایا تم زبر دستی ان
سے لے لو گے گویا ہمارا حق ہے کہ ہم تین دن ٹھہریں اور بستی والوں کا فرض ہے کہ وہ تین دن کھانا
کھلائیں ۔ میں سمجھتا ہوں اس میں رسول کریم ﷺ نے تبلیغ کے طریق کی طرف ہی اشارہ کیا ہے
اور فرمایا ہے اگر تم کسی بستی سے تین دن کھانا کھاتے ہو تو یہ بھیک نہیں ، ہاں اگر تین دن سے زائد
ٹھہر کر تم اُن سے کھانا مانگتے ہو تو یہ بھیگ ہوگی ۔ اگر ہماری جماعت کے دوست بھی اسی طرح
کریں کہ وہ گھروں سے تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں ۔ ایک ایک گاؤں اور ایک ایک بستی اور
ایک ایک شہر میں تین تین دن ٹھہرتے جائیں اور تبلیغ کرتے جائیں ۔ اگر کسی گاؤں والے لڑیں تو
جیسے حضرت مسیح ناصری نے کہا تھا وہ اپنے پاؤں سے خاک جھاڑ کر آگے نکل جائیں تو میں سمجھتا
ہوں تبلیغ کا سوال ایک دن میں حل ہو جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جب
وقف زندگی کا اعلان کیا تو گو وقف زندگی کی شرائط آپ نے خود نہیں لکھیں بلکہ میر حامد شاہ
صاحب سے لکھوائیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو دیکھا اور کچھ اصلاح
کے ساتھ پسند فرمایا۔ مجھے خوب یاد ہے ان میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ میں کوئی معاوضہ نہیں
لوں گا چاہے مجھے درختوں کے پتے کھا کر گزارہ کرنا پڑے میں گزارہ کروں گا اور تبلیغ کروں گا۔
یہی وہ طریق ہے جس سے صحیح طور پر تبلیغ ہوسکتی ہے ۔ جب ہم اعدادو شمار سے کام لینے لگتے ہیں تو
اخراجات کا اندازہ اِس قدر بڑھ جاتا ہے کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا کہ یہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۸۳
زندگی وقف کرنے کی تحریک
اخراجات کس طرح پورے ہو سکیں گے۔ پس اصل تبلیغ ہم اسی طرح کر سکتے ہیں اس کے بغیر اگر
ہم تبلیغ کرنا چاہیں تو مجھے اس میں کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ چونکہ بہت سے دوستوں نے
میرے اعلان پر اپنی زندگیوں کو سلسلہ کے لئے وقف کیا ہے اس لئے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ قربانی کا ارادہ اور عزم اپنے اندر پیدا کریں ورنہ سلسلہ کبھی کامیاب تبلیغ نہیں کر سکتا۔ اگر
ایسے مبلغ آئیں جو بغیر کسی معاوضہ کے تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں تو ہمیں ان کے متعلق کوئی فکر
نہیں ہو گا ۔ مگر اب تو لوگ اُدھر زندگی وقف کرتے ہیں اور ادھر ہمیں فکر پیدا ہونا شروع ہو
جاتا ہے کہ ہمارے پاس اتنا روپیہ بھی ہے یا نہیں کہ ہم ان کا وقف قبول کریں۔ لیکن اگر وہ ہم
سے معاوضہ لئے بغیر نکل جائیں ، سادہ لباس پہنیں اور سادہ خوراک استعمال کریں، اخلاص اور
تقوی سے کام لیں تو نہ سلسلہ پر بار پڑ سکتا ہے اور نہ ان کو کوئی خاص پریشانی لاحق ہو سکتی ہے
کیونکہ جب وہ اخلاص سے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت ڈال دے گا اور ان
کے اردگرد ایک جماعت پیدا کر دے گا۔ پھر وہ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ کسی موزوں مقام کا انتخاب کر
کے وہاں بیٹھ جائیں اور لوگوں کو درس دینا شروع کر دیں ۔
پس اس طریق کے ماتحت یہ نہیں ہو گا کہ وہ ہمیشہ پھرتے رہیں گے بلکہ اگر کسی علاقہ میں
زیادہ لوگ احمدی ہو جائیں تو وہ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ وہ اُسی جگہ بیٹھ جائیں اور لوگوں کو درس
دینا شروع کر دیں ۔ درس سے اُن کی کمائی کی صورت بھی پیدا ہو جائے گی اور تبلیغ کا دائرہ بھی
وسیع ہو جائے گا۔ ہندوستان میں بہت بڑا اثر حضرت شاہ ولی اللہ صاحب اور حضرت سید احمد
صاحب بریلوی کے طریق تبلیغ کا ہوا ہے۔ حضرت سید احمد صاحب در حقیقت حضرت ولی اللہ شاہ
صاحب دہلوی کے علمی طور پر شاگرد ہی تھے اور ان دونوں بزرگوں نے جس طریق سے کامیابی
حاصل کی وہ یہی تھا کہ انہوں نے درس جاری کر دیئے جن میں جوق در جوق لوگوں نے شامل ہونا
شروع کر دیا اور اس طرح سارے ہندوستان میں ان کے شاگر د پھیل گئے ۔ پہلے ایک شخص ان
سے تعلیم لے کر نکلا ، پھر دوسرا شخص نکلا ، پھر تیسرا شخص نکلا یہاں تک کہ انہوں نے درسوں کے
ذریعہ سب جگہ اپنے عقائد پھیلا دیئے۔ مگر یہ تبلیغ کا دوسرا ذریعہ ہے پہلا ذریعہ یہی ہے کہ انسان
خود علم سیکھے اور دوسروں کو تبلیغ کرے۔ جب تبلیغ کرتے کرتے اُسے کوئی مرکز نظر آ جائے اور وہ
-

آج 10 میں سے 10 باقی