تعلیم ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ کالج کی قیام کی اغراض

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۹۹
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
( تقریر فرموده ۱۴ جون ۱۹۴۴ ء - بر موقع افتتاح تعلیم الاسلام کالج قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے معوذتین کی تلاوت کی اور اس کے
بعد فرمایا : -
یہ تقریب جو تعلیم الاسلام کالج کے افتتاح کی ہے اپنے اندر دو گنا مقاصد رکھتی ہے۔ ایک
مقصد تو اشاعت تعلیم ہے جس کے بغیر تمدنی اور اقتصادی حالت کسی جماعت کی درست نہیں رہ
سکتی ۔ جہاں تک تعلیمی سوال ہے یہ کالج اپنے دروازے ہر قوم اور ہر مذہب کے لئے کھلے رکھتا
ہے کیونکہ تعلیم کا حصول کسی ایک قوم کے لئے نہیں ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم تعلیم کو بحیثیت ایک
انسان ہونے کے ہر انسان کے لئے ممکن اور سہل الحصول بنا دیں ۔ میں نے لاہور میں ایک دو
ایسی انسٹی ٹیوٹ دیکھیں جن کے بانی نے یہ شرط لگا دی تھی کہ ان میں کسی مسلمان کا داخلہ نا جائز
ہوگا ۔ مجھ سے جب اس بات کا ذکر ہوا تو میں نے کہا اس کا ایک ہی جواب ہو سکتا ہے کہ مسلمان
بھی ایسی ہی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں اور اس میں یہ واضح کریں کہ اس میں کسی غیر مسلم کا داخلہ
نا جائز نہ ہوگا، کیونکہ ایک مسلم کا اخلاقی نقطہ نگاہ دوسری قوموں سے مختلف ہوتا ہے ۔ پس جہاں
تک تعلیم کا سوال ہے ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہر مذہب وملت کے لوگوں کے لئے تعلیم حاصل ہوگی
کرنا آسان ہو۔ اس کالج کے دروازے ہر مذہب وملت کے لوگوں کے لئے کھلے ہوں اور
انہیں ہر ممکن امداد اس انسٹی ٹیوٹ سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے دی جائے ۔
دوسرا پہلو اس کا یہ ہے کہ آجکل کی تعلیم بہت سا اثر مذہب پر بھی ڈالتی ہے ۔ ہم یقین

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۰
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
رکھتے ہیں کہ وہ غلط اثر ہوتا ہے کہ ہوتا ہے کیونکہ وہ مذہب کے خلاف ہوتا ہے ۔ ہم یہ ماننے کے لئے تیار
نہیں کہ خدا کا فعل اُس کے قول کے خلاف ہوتا ہے، نہ ہم یہ ماننے کے لئے تیار ہیں کہ خدا کا
قول اُس کے فعل کے خلاف ہوتا ہے ۔ ہمیں ایک اور ایک دو کی طرح یقین ہے کہ خواہ ہمارے
پاس ایسے ذرائع نہ بھی ہوں جن سے ان اعتراضات کا اِسی رنگ میں دفعیہ کیا جا سکتا ہو جس
رنگ میں وہ اسلام پر کئے جاتے ہیں یا جن علوم کے ذریعہ وہ اعتراضات کئے جاتے ہیں اُنہی
علوم کے ذریعہ کے ذریعہ اُن اعتراضات کا رد کیا ڈ کیا جا سکتا ہو۔ پھر بھی یہ یقینی بات ہے کہ جو اعتراضات
خدا تعالیٰ کی ہستی پر پڑتے ہیں یا جو اعتراضات خدا تعالیٰ کے رسولوں پر پڑتے ہیں یا جو
اعتراضات اسلام کے بیان کردہ عقائد پر پڑتے ہیں وہ تمام اعتراء اعتراضات غلط ہیں اور یقیناً کسی
غلط استنباط کا نتیجہ ہیں ۔ چونکہ اس قسم کے اعتراضات کا مرکز کالج ہوتے ہیں اس لئے ہمارے
کالج کے قیام کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ مذہب پر جو اعتراضات مختلف علوم کے ذریعہ کئے
جاتے ہیں اُن کا انہی علوم کے ذریعہ رڈ کیا جائے ۔ اور ہمارے کالج میں جہاں اِن علوم کے
پڑھانے والے پروفیسر مقرر ہوں وہاں ان کا ایک یہ کام بھی ہو کہ وہ انہی علوم کے ذریعہ ان
اعتراضات کو رد کریں اور دنیا پر ثابت کریں کہ اسلام پر جو اعتراضات ان علوم کے نتیجہ میں
کئے جاتے ہیں وہ سرتا پا غلط اور بے بنیاد ہیں ۔
پس جہاں دوسرے پروفیسروں کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ اِن اعتراضات کو زیادہ سے
زیادہ قوی کرتے چلے جائیں وہاں ہمارے پروفیسروں کی غرض یہ ہوگی کہ وہ ان اعتراضات کا
زیادہ سے زیادہ رڈ کرتے چلے جائیں ۔ اب تک ہمارے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے
یہ کام سرانجام دیا جا سکتا ۔ انفرادی طور پر ہماری جماعت میں پروفیسر موجود تھے مگر وہ چنداں
مفید نہیں ہو سکتے تھے اور نہ اُن کے لئے کوئی موقع تھا کہ وہ اپنے مقصد اور مدعا کو معتد بہ طور پر
حاصل کر سکیں ۔
پس جہاں ہمارے کالج کے منتظمین کو اور عملہ کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ غیر مذاہب کے
طالب علم جو داخل ہونے کے لئے آئیں اُن کے داخلہ میں کوئی ایسی روک نہ ہو جس کے نتیجہ
میں وہ اس کالج کی تعلیم سے فائدہ حاصل نہ کر سکیں وہاں منتظمین کو یہ بھی چاہئے کہ وہ کالج کے

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۱
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
پروفیسروں کے ایسے ادارے بنائیں جو ان مختلف قسم کے اعتراضات کو جو مختلف علوم کے ماتحت
اسلام پر کئے جاتے ہیں جمع کریں اور اپنے طور پر اُن کو رڈ کرنے کی کوشش کریں اور ایسے رنگ
میں تحقیقات کریں کہ نہ صرف عقلی اور مذہبی طور پر وہ ان اعتراضات کو رڈ کرسکیں بلکہ خودان
علوم سے ہی وہ اُن کی تردید کر دیں ۔
میں نے دیکھا ہے بسا اوقات بعض علوم جو رائج ہوتے ہیں محض ان کی ابتداء کی وجہ سے
لوگ ان سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔ ذرا کوئی تھیوری نکل آئے تو بغیر اُس کا ماحول دیکھنے اور بغیر
اُس کے مَالَهُ اور مَا عَلَيْهِ پر کافی غور کرنے کے وہ ان سے متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور
اُسے علمی تحقیق قرار دے دیتے ہیں ۔ مثلاً پچھے سو سال سے ڈارون تھیوری نے انسانی دماغوں پر
ایسا قبضہ کر لیا تھا کہ گو اس کا مذہب پر حملہ نہیں تھا مگر لوگوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ اس تھیوری کی وجہ
سے تمام مذاہب باطل ہو گئے ہیں کیونکہ ارتقاء کا مسئلہ ثابت ہو گیا ہے۔ حالانکہ جس مذہب پر
اس تھیوری کا براہ راست حملہ ہو سکتا تھا وہ عیسائیت ہے ، اسلام پر اس کا کوئی حملہ نہیں ہو سکتا تھا۔
اسی طرح جہاں تک خدا تعالیٰ کے وجود کا علمی تعلق ہے ارتقاء کے مسئلہ کا مذہب کے خلاف کوئی
اثر نہیں تھا صرف انتہائی حد تک پہنچ کر اس مسئلہ کا بعض صفات الہیہ کے ساتھ ٹکراؤ نظر آتا تھا
اور در حقیقت وہ بھی غلط فہمی کا نتیجہ تھا لیکن ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ
ڈارون تھیوری کے خلاف کوئی بات کہنا عقل اور سائنس پر حملہ کرنا ہے۔ مگر اب ہم دیکھتے ہیں
آہستہ آہستہ وہی یورپ جو کسی زمانہ میں ڈارون تھیوری کا قائل تھا اب اس میں ایک زبر دست
رو اس تھیوری کے خلاف چل رہی ہے اور اب اس پر نیا حملہ حساب کی طرف سے ہوا ہے۔
چنانچہ علم حساب کے ماہرین اس طرف آرہے ہیں کہ یہ تھوری بالکل غلط ہے۔ مجھے پہلے بھی اس
قسم کے رسالے پڑھنے کا موقع ملا تھا مگر گزشتہ دنوں جب میں دہلی گیا تو وہاں مجھے علم حساب
کے ایک بہت بڑے ماہر پروفیسر مولرے ملے جنہیں پنجاب یونیورسٹی نے پچھلے دنوں لیکچروں کے
لئے بلایا تھا اور ان کے پانچ سات لیکچر ہوئے تھے انہوں نے بتایا تھا کہ علم حساب کی رُو سے یہ
قطعی طور پر ثابت کیا جا چکا ہے کہ سورج اڑتالیس ہزار سال میں اپنے محور کے گرد چکر لگاتا ہے
اور جب وہ اپنے اس ؟ چکر کو مکمل کر لیتا ہے تو اُس وقت مختلف سیاروں سے مل کر اُس کی گرمی اتنی

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۲
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
تیز ہو جاتی ہے کہ اس گرمی کے اثر کی وجہ سے اس کے اردگرد چکر لگانے والے تمام سیارے
پکھل کر راکھ ہو جاتے ہیں۔ میں نے کہا اگر اڑتالیس ہزار سال میں تمام سیارے سورج کی
گرمی سے پگھل کر راکھ ہو جاتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ دنیا کی عمر اس سے زیادہ نہیں
ہوتی ۔ وہ کہنے لگے بالکل ٹھیک ہے دنیا کی عمر اس سے زیادہ ہرگز نہیں ہو سکتی ۔ میں نے کہا ابھی
اس
ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ علم قطعی طور پر صحیح ہے لیکن اگر آپ کی رائے کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو !
کے معنی یہ ہوں گے کہ ڈارون تھیوری اور جیالوجی کی پُرانی تھیوری بالکل باطل ہے ۔ وہ کہنے
لگے یقیناً باطل ہیں۔ میں نے کہا علوم کا اتنا بڑا ٹکراؤ آپس میں کس طرح ہو گیا؟ انہوں نے کہا
وہ تو علوم ہیں ہی نہیں عقلی ڈھکوسلے ہیں اور ہم جو کچھ کہتے ہیں علم حساب کی رُو سے کہتے ہیں ۔
بہر حال اب ایک ایسی رو چل پڑی ہے کہ وہ بات جس کے متعلق سو سال سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ
اس کے بغیر علم مکمل ہی نہیں ہو سکتا اب اسی کو رڈ کرنے والے اور علوم ظاہر ہو رہے ہیں ۔
-
اسی طرح نیوٹن کی تھیوری جو کشش ثقل کے متعلق تھی ایک لمبے عرصہ تک قائم رہی مگر آب
آئن سٹائن کے نظریہ نے اس کا بہت سا حصہ باطل کر دیا ہے ۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ جن باتوں
سے دنیا مرعوب ہو جاتی ہے وہ بسا اوقات محض باطل ہوتی ہیں اور اُن کا لوگوں کے دلوں پر اثر
نئے علم کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ اپنی جہالت اور کم علمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
جب دنیا میں ہمیں یہ حالات نظر آ رہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ مسائل جنہوں نے
سینکڑوں سال تک دنیا پر حکومت کی ہمارے پروفیسر دلیری سے یہ کوشش نہ کریں کہ بجائے اس
کے کہ بعد میں بعض علوم ان کو باطل کر دیں ہماری انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی ان کا غلط ہونا ظاہر کر
دے اور ثابت کر دے کہ اسلام پر اِن علوم کے ذریعہ جو حملے کئے جاتے ہیں وہ درست نہیں
ہیں ۔ اگر وہ کوشش کریں تو میرے نزدیک ان کا اس کام میں کامیاب ہو جانا کوئی مشکل امر
نہیں بلکہ خدا کی مدد سے ، محمد رسول اللہ علی مدد سے محمد رسول اللہ ﷺ نے جو دین قائم کیا ہے اس کی مدد سے ، حضرت مسیح
موعود علیہ السلام جو روشنی لائے ہیں اس کی مدد سے اور احمدیت نے جو ماحول پیدا کیا ہے اس کی
مدد سے وہ بہت جلد اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جو کام اور لوگوں سے دس گنا عرصہ میں بھی
نہیں ہو سکتا وہ ہمارے پروفیسر قلیل سے قلیل مدت میں سرانجام دے سکتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۳
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
پس میری غرض کالج کے قیام سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمیں ایک ایسا مرکز مل جائے جس میں
ہم بیج کے طور پر ان تمام باتوں کو قائم کر دیں تاکہ آہستہ آہستہ اس پیج کے ذریعہ ایک ایسا
درخت قائم ہو جائے ، ایک ایسا نظام قائم ہو جائے ، ایک ایسا ماحول قائم ہو جائے جو اسلام کی
مدد کرنے والا ہو، جیسے یوروپین نظام اسلام کے خلاف حملہ کرنے کے لئے دنیا میں قائم ہے ۔
پس ہمارے کالج کے منتظمین کو مختلف علوم کے پروفیسروں کی ایسی سوسائٹیاں قائم کرنی
چاہئیں جن کی غرض یہ ہو کہ اسلام اور احمدیت کے خلاف بڑے بڑے علوم کے ذریعہ جو
اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کا دفعیہ انہی علوم کے ذریعہ کریں۔ اور اگر وہ دیکھیں کہ موجودہ
علوم کی مدد سے ان کا دفعیہ نہیں کیا جاسکتا تو پھر وہ پوانٹ نوٹ کریں کہ کون کون سی ایسی باتیں
ہیں جو موجودہ علوم سے حل نہیں ہوتیں اور نہ صرف خود ان پر غور کریں بلکہ کالج کے بالمقابل
چونکہ ایک سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کی گئی ہے اس لئے وہ پوائنٹ نوٹ کر کے اِس
انسٹی ٹیوٹ کو بھجواتے رہیں اور اُنہیں کہیں کہ تم بھی ان باتوں پر غور کرو اور ہماری مدد کرو کہ کس
طرح اسلام کے مطابق ہم ان کی تشریح کر سکتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام ان باتوں
کا محتاج نہیں اسلام وہ مذہب ہے جس کا مدار ایک زندہ خدا پر ہے پس وہ سائنس کی تحقیقات کا
محتاج نہیں ۔ مثلاً وہی پروفیسر مولر جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے جب مجھے ملے تو انہوں نے بتایا
کہ وہ اور نیو یارک کے بعض اور پروفیسر بھی تحقیقات کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس ساری
یونیورس کا ایک مرکز ہے۔ اس مرکز کا انہوں نے نام بھی لیا تھا جو مجھے صحیح طور پر یاد نہیں رہا
اُنہوں نے بتایا کہ سارے نظامِ عالم کا ے نظام عالم کا فلاں مرکز ہے جس کے گرد یہ سورج اور اُس کے علاوہ
اور لاکھوں کروڑوں سورج چکر لگا رہے ہیں اور انہوں نے کہا میری تھیوری یہ ہے کہ یہی مرکز
خدا ہے۔
۔
رہا۔
گویا اس تحقیق کے ذریعہ ہم خدا کے بھی قائل ہیں، یہ نہیں کہ ہم دہریت کی طرف مائل ہو
گئے ہوں ۔ پہلے سائنس خدا تعالیٰ کے وجود کورڈ کرتی تھی مگر اب ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ اس
سارے نظام کا ایک مرکز ہے جو حکومت کر رہا ہے اور وہی مرکز خدا ہے ۔ میں نے کہا نظام عالم
کے ایک مرکز کے متعلق آپ کی جو تحقیق ہے مجھے اس پر اعتراض نہیں قرآن کریم سے بھی ثابت

انوار العلوم جلد ۱۷
له ولد
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
ہے کہ دنیا ایک نظام کے ماتحت ہے اور اس کا ایک مرکز ہے۔ مگر آپ کا یہ کہنا کہ وہی مرکز خدا
ہے درست نہیں ۔ میں نے اُن سے کہا مجھ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہامات نازل ہوتے ہیں
اور کئی ایسی باتیں ہیں جو اپنے کلام اور الہام کے ذریعہ وہ مجھے قبل از وقت بتا دیتا ہے۔ آپ
بتائیں کہ کیا آپ جس مرکز کو خدا کہتے ہیں وہ بھی کسی پر الہام نازل کر سکتا ہے؟ وہ کہنے لگے
الہام تو نازل نہیں کر سکتا۔ میں نے کہا تو پھر میں کس طرح تسلیم کرلوں کہ وہی مرکز خدا ہے ۔ مجھے
تو ذاتی طور پر اس بات کا علم ہے کہ خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے اور وہ باتیں اپنے وقت پر پوری
ہو جاتی ہیں۔ کوئی بات چھ مہینے کے بعد پوری ہو جاتی ہے، کوئی سال کے بعد پوری ہو جاتی ہے،
کوئی دوسال کے بعد پوری ہو جاتی ہے اور اس طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ مجھ پر جو الہام نازل
ہوتا ہے خدا کی طرف سے ہی ہوتا ہے۔ پھر میں نے انہیں مثال دی اور کہا آپ مجھے بتائیں کیا
آپ کا وہ کرہ جسے آپ خدا قرار دیتے ہیں کسی کو یہ بتا سکتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے انگلستان
کی مدد کے لئے اٹھائیس سو ہوائی جہاز بھجوایا جائے گا۔ وہ کہنے لگے اس کرہ سے تو کوئی ایسی
بات کسی کو نہیں بتائی جاسکتی۔ میں نے کہا تو پھر ماننا پڑے گا کہ اس کرے کا اور اسی طرح اور
کروں کا خدا کوئی اور ہے، یہ خود اپنی ذات میں خدا نہیں ہیں کیونکہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ اس
مرکز کے ذریعہ کسی کو کوئی خبر قبل از وقت نہیں پہنچ سکتی لیکن میں اپنے تجربہ سے جانتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ کا کلام انسان پر نازل ہوتا ہے جو کئی قسم کی غیب کی خبروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پس آپ
بیشک اس مرکز کو ہی خدا مان لیں لیکن ہم تو ایک علیم و خبیر ہستی کو خدا کہتے ہیں ۔ اُس کے اندر
قدرت بھی ہوتی ہے ، اُس کے اندر جلال بھی ہوتا ہے ، اُس کے اندر حکمت بھی ہوتی ہے، اُس
کے اندر بسط کی صفت بھی ہوتی ہے ، اُس کے اندر محی ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے
اندرممیت ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس کے اندر حلیم ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے، اُس
کے اندر واسع ہونے کی صفت ؟ ہونے کی صفت بھی ہوتی ہے غرض بیسیوں قسم کی صفات ہیں جو اُس کے اندر پائی
جاتی ہیں ۔ اسی طرح اُس کا نور ہونا ، اُس کا وہاب ہونا ، اُس کا شکور ہونا ، اُس کا غفور ہونا ، اُس کا
رحیم ہونا ، اُس کا ورود ہونا ، اُس کا کریم ہونا ، اُس کا ستار ہونا اور اسی طرح اور کئی صفات کا اُس
کے اندر پایا جانا ہم تسلیم کرتے ہیں ۔ کیا یہ صفات اس مرکز میں بھی پائی جاتی ہیں جس کو آپ خدا

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۵
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
کہتے ہیں؟ جب ایک طرف اس کے اندر یہ صفات نہیں پائی جاتیں اور دوسری طرف ہم پر ایک
ایسی ہستی کی طرف سے الہام نازل ہوتا ہے جس میں یہ تمام صفات پائی جاتی ہیں جو اپنی ان
صفات کو اپنے کلام کے ذریعہ دنیا پر ظاہر کرتا ہے اور باوجود اس کے کہ ساری دنیا مخالفت کرتی
ہے پھر بھی اُس کا کلام پورا ہو جاتا ہے اور جو کچھ اُس نے کہا ہوتا ہے وہی کچھ دنیا کو دیکھنا پڑتا
ہے تو اس ذاتی مشاہدہ کے بعد ہم آپ کی تھیوری کو کس طرح مان سکتے ہیں ۔ اس پر وہ کہنے لگا
اگر یہ باتیں درست ہیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ یہ تھیوری باطل ہے۔ اس کلام کے ہوتے ہوئے
ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی ایسا خدا نہیں جس کے تابع یہ تمام مرکز ہو تو مذہب کے لحاظ سے ہم ان
چیزوں کے محتاج نہیں ہیں۔ ہمارے لئے یہ ضروری نہیں کہ ہم سائنس کے علوم کی مدد سے
خدا تعالیٰ کو حاصل کریں خدا بغیر سائنس کے بھی انسان کو مل جاتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھ لو آپ نے نہ فلسفہ پڑھا، نہ سائنس پڑھی ، نہ حساب
پڑھا، نہ کوئی اور علم سیکھا مگر پھر بھی خدا آپ سے اس طرح بولا کہ آج تک نہ کسی سائنسدان کو وہ
نعمت نصیب ہوئی ہے، نہ کسی حساب دان کو وہ نعمت نصیب ہوئی ہے ، نہ کسی فلسفی کو وہ نعمت نصیب
ہوئی ہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی نہ یہ فلسفہ پڑھا، نہ یہ سائنس پڑھی ، نہ
یہ حساب پڑھا لیکن جس رنگ میں خدا نے آپ سے کلام کیا وہ نہ کسی فلسفے والے کو نصیب ہوا ، نہ
کسی سائنس والے کو نصیب ہوا ، نہ کسی حساب والے کو نصیب ہوا۔ اسی طرح اب میرے ساتھ
جس طرح خدا متواتر کلام کرتا اور اپنے غیب کی خبریں مجھ پر ظاہر فرماتا ہے یہ نہ سائنس کا نتیجہ
ہے، نہ فلسفے کا نتیجہ ہے، نہ حساب کا نتیجہ ہے کیونکہ میں نے نہ سائنس پڑھی ہے ، نہ فلسفہ پڑھا
ہے، نہ حساب پڑھا ہے تو ہمیں کسی سائنس یا فلسفہ یا حساب کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ وہ لوگ
جو دن رات ان علوم میں محو رہتے ہیں ان میں سے بھی ایک طبقہ ایسا ہے کہ اگر ہم اُس کے
سامنے اپنے الہامات پیش کریں اور وہ ان پر غور کرے تو ہمیں امید ہے کہ وہ سمجھ جائے گا۔ جیسے
پروفیسر مولر جب میرے پاس آیا اور میں نے اُس سے سنجیدگی کے ساتھ باتیں کیں تو وہ حقیقت
کو سمجھ گیا۔ اُسے یہ معلوم نہیں تھا کہ واقعہ میں مجھے قبل از وقت الہام کے ذریعہ کئی خبریں دی گئی
تھیں جو اپنے وقت پر پوری ہوئیں۔ اس وجہ سے اُس کی راہ میں مشکلات تھیں لیکن اُس نے اتنا

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۶
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
! ! ضرور تسلیم کر لیا کہ اگر الہام ثابت ہو جائے تو پھر یہ مان لینا پڑے گا کہ جس تھیوری کو میں پیش
کرتا ہوں وہ غلط ہے ۔ جب اُس نے الہام کا امکان تسلیم کرتے ہوئے اپنی تھیوری کو غلط مان لیا
تو وہ جن کے سامنے الہام پورے ہوتے ہیں وہ ایسی تھیوری کو کب مان سکتے ہیں ۔ وہ تو ایسے ہی
خدا کو مان سکتے ہیں جو قادر ہے ، کریم ہے، ہیمن ہے ، عزیز ہے، سمیع ہے، مجیب ہے ، حفیظ ہے
اسی طرح اور کئی صفات حسنہ کا مالک ہے۔ اپنی آنکھوں دیکھی چیز کو کون رڈ کر سکتا ہے۔ تو
سائنس بھی اور فلسفہ بھی اور حساب بھی جہاں تک خدا کا تعلق ہے ایک تھیوری سے زیادہ حیثیت
نہیں رکھتے ان کو ماننے والا کہہ سکتا ہے کہ شاید یہ غلط ہوں یا شاید یہ صحیح ہوں اسے قطعی اور یقینی
وثوق ان علوم کی سچائی پر نہیں ہو سکتا لیکن ہمیں خدا تعالیٰ کی ذات پر جو یقین ہے اور وہ ہر قسم کے
شبہات سے بالا تر ہے وہ یقین ایسا ہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اے
خدا ! میں سورج کا انکار کر سکتا ہوں، میں اپنے وجود کا انکار کر سکتا ہوں مگر جس طرح تو مجھ
پر ظاہر ہوا ہے میں اس کا کبھی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ وہ یقین ہے جو خدا پر ایمان لانے والوں کو
حاصل ہوتا ہے۔ مگر کیا ایسا یقین کسی سائنسدان کو اپنے کسی سائنس کے مسئلہ کی سچائی پر ہو سکتا ہے
یا کیا ایسا یقین کسی حساب دان کو اپنے حساب کے کسی مسئلہ کی سچائی پر ہو سکتا ہے؟ پہلے سمجھا جاتا تھا
کہ حساب قطعی اور یقینی چیز ہے مگر اب نئی دریافتیں ایسی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے حساب کے
متعلق بھی شبہات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔ مگر حساب سے عام سودے والا حساب مراد
نہیں بلکہ وہ حساب مراد ہے جو فلسفہ کی حد تک پہنچا ہوا ہے اور فلسفہ خود مشکوک ہوتا ہے ۔ ہر زمانہ
میں جو فلاسفر ظاہر ہوتا ہے اُس کے علوم کا انکار کرنے والا علوم جدیدہ کا منکر قرار دیا جاتا ہے
لیکن ابھی پچاس ساٹھ سال نہیں گزرتے کہ ایک اور فلسفی کھڑا ہو جاتا ہے جو اس پہلے فلاسفر کی
تحقیق کو غلط قرار دے دیتا اور نئے نظریات پیش کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اُس وقت جو لوگ اُس
کے نظریات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں لوگ ان کے متعلق یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ
علوم جدیدہ کے منکر ہیں مگر پچاس ساٹھ سال نہیں گزرتے کہ ایک اور فلاسفر اس تحقیق کو قدیم
تحقیق قرار دے کر ایک نئی تحقیق لوگوں کے سامنے پیش کر دیتا ہے اور پہلی تحقیق کو غلط قرار دے
دیتا ہے۔ کیا تم نے کبھی دیکھا ہے کہ خدا کا وجود بھی غلط قرار دیا گیا ہو؟ یا کبھی کوئی نبی ایسا کھڑا

انوار العلوم جلد ۱۷
٣٠٧
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
ہوا ہو جس نے کہا ہو کہ خدا کے متعلق لوگوں کے دلوں میں جو خیال پایا جاتا تھا وہ موجودہ تحقیق
نے غلط ثابت کر دیا ہے؟
آدم سے لیکر اب تک ہمیشہ ایسے وجود آتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے تجربہ اور مشاہدہ
سے دنیا کے سامنے یہ حقیقت پیش کی کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے اور پھر دلائل و براہین سے اُس
کے وجود کو ایسا ثابت کیا کہ دنیا ان دلائل کا انکار نہ کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی طرف
سے کھڑے ہوئے ہیں اور خدا کی ہستی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ہمیں کامیاب کرے گا ۔ چنانچہ دنیا
نے اُن کی مخالفت کی مگر خدا نے اُن کو کامیاب کر کے دکھا دیا اور اس طرح ثابت کر دیا کہ اس
عالم کا حقیقتاً ایک قادر اور مقتد رخدا۔ قادر اور مقتدر خدا ہے جو اپنے پیاروں سے کلام کرتا اور مخالف حالات میں اُن
کو کامیاب کرتا ہے ۔ پس خدا کے وجود پر انبیاء کی متفقہ گواہی ایک قطعی اور یقینی شہادت ہے جو
اُس کی ہستی کو ثابت کر رہی ہے ۔ آج تک کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں آیا جس نے اپنے سے پہلے
آنے والے نبی کی تردید کی ہو۔
ہر سائنسدان پہلے سائنسدان کی تردید کرتا ہے، ہر فلاسفر پہلے فلاسفر کی تردید کرتا ہے، ہر
صلى الله
الله
ہر
حساب دان پہلے حساب دان کی تردید کرتا ہے مگر انبیاء کا وجودا ایسا ہے کہ ہر نبی جو دنیا میں آتا ہے
وہ اپنے سے پہلے آنے والے انبیاء کی تصدیق ہی کرتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ وہ اُن کی تردید کرے،
وہ اُن کی لائی ہوئی صداقتوں کو باطل ثابت کرے ۔ قرآن کریم نے اس حقیقت کو ان الفاظ میں
پیش کیا تھا جسے عیسائیوں نے غلطی سے نہ سمجھا اور اعتراض کر دیا کہ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ ۔
یعنی دنیا میں ایک ہی سلسلہ ہے جس میں ہر آنے والا اپنے سے پہلے کی تصدیق کرتا ہے اس کی
تکذیب اور تردید نہیں کرتا ۔ آدم سے لیکر حضرت محمد مصطفی تکاور محمد ﷺ سے لیک مسیح موعود
تک ایک نبی بھی ایسا نہیں دکھایا جا سکتا جس نے پہلے انبیاء اور اُن کی لائی ہوئی صداقتوں کا انکار
ہو بلکہ وہ ہمیشہ پہلوں کی تصدیق کرتا ہے ۔ لیکن دوسرے تمام علوم چونکہ ظنی ہیں ، وہمی اور
خیالی ہیں اس لئے ہر نئی سائنس پہلی سائنس کی تردید کرتی ہے اور ہر نیا فلسفہ پہلے فلسفہ کی تردید
کرتا ہے، ہر نیا حساب پہلے حساب کی تردید کرتا ہے۔ بیشک انبیاء کی تعلیمیں منسوخ بھی ہوتی ہیں
مگر منسوخ ہونا اور چیز ہے اور ان تعلیموں کو غلط قرار دینا اور چیز ہے ۔ فلسفہ والے کہتے ہیں کہ
کیا

انوار العلوم جلد ۱۷
٣٠٨
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
فلاں زمانہ میں جو فلسفی گزرا تھا اُس کا فلسفہ غلط تھا کیونکہ نئی تحقیقات نے اس کو باطل ثابت کر دیا د
ہے سائنسدان کہتے ہیں پہلے سائنسدانوں نے غلطی کی ، اُنہوں نے فلاں فلاں مسائل بالکل غلط
بیان کئے تھے ۔ اسی طرح علم حساب کی تحقیق ہوتی ہے حساب دان یہ کہتے ہیں کہ فلاں حساب
دان نے یہ غلطی کی تھی اور فلاں حساب دان نے وہ غلطی کی تھی لیکن دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ
کوئی نبی مبعوث ہوا ہوا اور اُس نے یہ کہا ہو کہ فلاں نبی نے غلط بات کہی تھی ۔ انبیائے سابقین کی
تعلیمیں بیشک منسوخ ہوتی رہی ہیں مگر منسوخ ہونے کے یہ معنی نہیں تھے کہ وہ تعلیمیں غلط تھیں ۔
تعد
ان تعلیموں کے منسوخ ہونے کا صرف اتنا مفہوم ہے کہ وہ تعلیمیں اُس زمانہ کے لئے تھیں بعد
کے زمانہ کے لئے نہیں تھیں ۔
پس ہمیں ذاتی طور پر اس بات کی ضرورت نہیں کہ ہم سائنس اور فلسفہ اور حساب اور
دوسرے علوم کے ذریعہ اسلام کی صداقت ثابت کریں ، اسلام اِن سب سے بالا ہے لیکن چونکہ
دنیا میں کچھ لوگ ان وہموں میں مبتلا ہیں اور وہ ان علوم کے رعب کی وجہ سے اسلام کی تائید میں
اپنی آواز بلند نہیں کر سکتے اِس لئے اُن کی ہدایت اور راہ نمائی کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایسے مرکز
کھولیں اور اُن کی زبان میں اُن سے باتیں کرنے کی کوشش کریں اور اُنہیں بتائیں کہ علوم جدیدہ
کی نئی تحقیقا تیں بھی اسلام کی مؤید ہیں۔ اسلام کی تردید کرنے والی اور اس کو غلط ثابت کرنے والی
نہیں ہیں ۔ یہ کام ہے جو ہمارے سامنے ہے چونکہ یہ نیا کام ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں
اس کام میں دقتیں پیش آئیں لیکن ایک وقت آئے گا جب آہستہ آہستہ ان علوم کے ذریعہ بھی
اسلام کی صداقت دنیا کے کونہ کونہ میں پھیل جائے گی اور لوگ محسوس کریں گے کہ علوم خواہ کس قدر
بڑھ جائیں ، سائنس خواہ کس قدر ترقی کر جائے اسلام کے کسی مسئلہ پر ز نہیں پڑسکتی ۔
دنیا میں ہمیشہ دشمن کے قلعہ پر پہلے گولہ باری کی جاتی ہے اور یہ گولہ باری فوج کا بہت بڑا
کام ہوتا ہے لیکن جب گولہ باری کرتے کرتے قلعہ میں سوراخ ہو جاتا ہے تو پھر فوج اس سرعت
سے بڑھتی ہے کہ دشمن کے لئے ہتھیار ڈال دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہتا۔
ہم نے بھی کفر کے مقابلہ میں ایک بنیا د رکھی ہے اور ہماری مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے
پُرانے زمانہ کی منجنیقیں اپنے ہاتھ میں لیکر کوئی شخص موجودہ زمانہ کے مضبوط ترین قلعوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۰۹
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
کو سر کرنے کی کوشش کرے یا غلیلوں سے دشمن کو شکست دینے کا ارادہ کرے۔ ہم کو بھی جب
دیکھنے والا دیکھتا ہے تو کہتا ہے یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔ وہ عظیم الشان قلعے جو کنکریٹ کے بنے
ہوئے ہیں ، جن کی تعمیر میں بڑے بڑے قیمتی مصالح صرف ہوئے۔ ئے ہیں ، جن کو ایلیون پونڈر
75) بھیM۔Meter Guns( سیون ٹی فائیوٹلی میٹر گنز )Eleven Pounder Guns( گنز
بمشکل سر کر سکتی ہیں ، ان قلعوں کو وہ ان پتھروں یا غلیلوں سے کس طرح توڑ سکیں گے مگر جو خدا
کی طرف سے کام ہوتے ہیں وہ اسی طرح ہوتے ہیں ۔ پہلے دنیا اُن کو دیکھتی ہے اور کہتی ہے ایسا
ہونا ناممکن ہے مگر پھر ایک دن ایسا آتا ہے جب وہی دنیا کہتی ہے اِس کام نے تو ہونا ہی تھا
کیونکہ حالا
صلى الله
حالات ہی ایسے پیدا ہو۔ ہو چکے تھے ۔ جب محمد رسول اللہ ﷺ آئے تو لوگوں نے اُس وقت علی
یہی کیا کہ ان دعووں کا پورا ہونا نام کا پورا ہونا ناممکن ہے ۔ انہوں نے آپ کو مجنون کہا، انہوں نے آپ کے
متعلق یہ کہا کہ اس شخص پر نَعُوذُ بِاللہ ہمارے بتوں کی لعنت پڑ گئی ہے مگر آج یورپ کے
مصنفوں کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو، وہ کہتے ہیں اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں قیصر کی حکومت کو
شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں کسری کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے
مقابلہ میں دنیا کی کوئی قوم نہیں ٹھہر سکی تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں وہ زمانہ ہی ایسا تھا اور
اُس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے تھے جومحمد ﷺ کی تائید میں تھے۔
صلى
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ محمد ﷺ کے زمانہ میں تو آپ کے دعوی کو پاگل پن اور جنون سمجھا
جاتا تھا مگر آج یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے دعویٰ کو لوگوں نے تسلیم کر لیا تو اس میں کون سی عجب
بات ہے، زمانہ کے حالات اس دعوی کے مطابق تھے اور لوگوں کی طبائع آپ کے عقائد کو تسلیم
کرنے کیلئے پہلے ہی تیار ہو چکی تھیں ۔ یہی احمدیت کا حال ہے جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام نے دعوی کیا لوگ کہتے تھے کہ نا ممکن ہے کہ یہ شخص دنیا پر فتح حاصل کر سکے ،
یہ مرجا اپنی آئی آپ مر جائے گا۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تک نے یہ کہہ دیا کہ میں نے ہی
اس شخص کو بڑھایا تھا اور آب میں ہی اس کو گراؤں گا ۔ سے
مگر آپ کے سلسلہ کو دن بدن ترقی ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ شخص جسے قادیان میں بھی
لوگ اچھی طرح نہیں جانتے تھے، اُس کی جماعت پہلے پنجاب کے مختلف حلقوں میں پھیلنی شروع

انوار العلوم جلد ۱۷
۳۱۰
تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
ہوئی ۔ پھر پنجاب سے بڑھی اور افغانستان میں گئی ، بنگال میں گئی ، بمبئی میں گئی ، مدراس میں گئی ، سے بڑھی میںگئی، میں گئی،
یو ۔ پی میں گئی ، سندھ میں گئی ، بہار میں گئی ، اڑیسہ میں گئی ہسی پی میں گئی ، آسام میں گئی اور پھر
اس سے بڑھ کر بیرونی ممالک میں پھیلنی شروع ہوئی ۔ چنانچہ انگلستان میں احمدیت پھیلی ، جرمنی
میں احمدیت پھیلی ، ہنگری میں احمدیت پھیلی ، امریکہ میں احمدیت پھیلی ، ارجنٹائن میں احمدیت
پھیلی ، یوگوسلاویہ میں احمدیت پھیلی ، البانیہ میں احمدیت پھیلی، پولینڈ میں احمدیت پھیلی ،
زیکوسلواکیہ میں احمدیت پھیلی ، سیرالیون میں احمدیت پھیلی ، گولڈ کوسٹ میں احمدیت پھیلی ،
نائیجیریا میں احمدیت پھیلی ، مصر میں احمدیت پھیلی ، مشرقی افریقہ میں احمدیت پھیلی ، ماریشس میں
احمدیت پھیلی فلسطین میں احمدیت پھیلی ، شام میں احمدیت پھیلی ، روس میں احمدیت پھیلی ، کاشغر
میں احمدیت پھیلی ، ایران میں احمدیت پھیلی ، سٹریٹ سیٹلمنٹس کے میں احمدیت پھیلی ، جاوا میں
احمدیت پھیلی ، ملایا میں احمدیت پھیلی ، چین میں احمدیت پھیلی ، جاپان میں احمدیت پھیلی غرض دنیا
کے کناروں تک احمدیت پہنچی اور پھیلی اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ دنیا میں کچھ پاگل
لوگ بھی ہوتے ہیں ۔ اگر چند پاگلوں نے احمدیت کو مان لیا ہے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں مگر ابھی
زیادہ زمانہ نہیں گزرے گا کہ دنیا میں احمدیت کی ایسی مضبوط بنیا د قائم ہو جائے گی کہ یہ نہیں کہا
جائے گا کہ احمدیت کی فتح کی امید ایک مجنونانہ خیال ہے بلکہ کہا جائے گا کہ احمدیت کو مار دینے کا
خیال ایک مجنونانہ خیال ہے ۔ وہ دن دور نہیں کہ وہی لوگ جو آج احمدیت کی ترقی کو ایک ناممکن
چیز قرار دے رہے ہیں جب اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ احمدیت ترقی کر گئی ہے ، احمدیت
ساری دنیا پر چھا گئی ہے، احمدیت نے روحانی لحاظ سے ایک انقلاب عظیم پیدا کر دیا ہے ، تو وہی
لوگ کہیں گے احمدیت کی کامیابی اور اس کی فتح کوئی معجزہ نہیں ۔ اگر احمدیت فتحیاب نہ ہوتی تو کے کی کی فتح
کیا ہوتا اُس وقت یورپ اتنا مضمحل ہو چکا تھا ، اُس وقت انسانی دماغ اتنا پراگندہ ہو چکا تھا ، ہو تھا، اُس وقت انسانی دماغ اتنا
اُس وقت سائنس اپنی حد بندیوں کو توڑ کر اس طرح کا ایک فلسفہ بن چکی تھی کہ اگر احمدیت نے
فتح پائی تو یہ کوئی معجزہ نہیں ۔ اُس وقت کے حالات ہی اس فتح کو پیدا کر رہے تھے ۔
پس یہ پیج جو ہم بو رہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا میں پھیل کر رہے گا۔ ہمیں یہ کہنے کی
ضرورت نہیں کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ بیچ پھیل جائے گا۔ ہمیں یہ کہنے کی بھی ضرورت نہیں کہ

آج 10 میں سے 10 باقی