لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۰۷
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
( تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۴ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
چونکہ اب ایسا انتظام موجود ہے کہ باہر ( مردانہ جلسہ ) سے بھی یہاں تقریر میں سُن لی جاتی
ہیں اور باہر بھی مجھے تقریر کرنی ہوتی ہے اس لئے عورتوں اور مردوں میں مشترک تقریر میں ہو
جاتی ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا ضرورت تو نہیں تھی کہ میں عورتوں کے جلسہ میں الگ
تقریر کروں مگر پھر بھی چونکہ بعض امور ایسے ہوتے ہیں جو عورتوں کے ساتھ خصوصیت سے تعلق
رکھتے ہیں اور بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی طرف عورتوں کو توجہ دلانا ضروری ہوتا ہے اِس
لئے بعض دفعہ ضرورت پیش آ سکتی ہے کہ میں عورتوں کے جلسہ میں الگ تقریر بھی کروں مگر
گزشتہ سالوں میں عورتوں کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ میں ضرور اُن کے جلسہ
میں الگ تقریر کیا کروں ۔ یہ ایک فطرتی تقاضا ہے کہ ہر انسان اپنا حق چاہتا ہے۔ میں اس تقاضا
کو بھی رد نہیں کر سکتا لیکن میرے گلے کی حالت اس قسم کی ہے کہ تقریر بھی شروع نہیں کی اور گلا
بیٹھ گیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ اس دفعہ میں کیونکر اپنی تقریریں مناسب طور پر کر سکوں گا۔
بہر حال میں کچھ نہ کچھ عورتوں کے جلسہ میں بھی کہنا چاہتا ہوں خصوصاً اس لئے کہ اس دفعہ بعض
کچھ کے الہ میں بھی چاہتا ہوں لئے کہ
باتیں ایسی بھی ہیں جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں ۔
ہماری الہامی کتاب یعنی قرآن مجید ایک ایسی زبان میں نازل ہوئی ہے جو زبان اپنے
اندر معنی رکھتی ہے۔ یعنی اس میں ہر نام کے کوئی معنی ہوتے ہیں ۔ باقی زبانوں میں اگر کسی چیز کا
انوار العلوم جلد ۱۷
لد ٧٠
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
-
مراد
نام بدل کر اُس کی جگہ اور نام رکھ لیا جائے تو اُس کے معنوں میں فرق نہیں پڑے گا لیکن عربی کا
نام اگر بدل کر اور نام رکھ دیا جائے تو یقیناً اس کے معنوں میں فرق پڑ جائے گا ۔ مثلاً اُمّ کا لفظ
لے لو۔ اُم کے معنی عربی زبان میں جڑ اور مقصود کے ہیں یعنی ایسی چیز جس میں سے اور چیزیں
نکلیں اور جس کی طرف ، دوسرے متوجہ ہوں ۔ اب اگر ماں کے لئے اُم کی جگہ عربی میں کوئی اور
لفظ رکھ دیا جائے تو یہ معنی بالکل بدل جائیں گے لیکن اگر پنجابی میں یا اُردو میں ماں کی جگہ کوئی
اور لفظ رکھ دیا جائے مثلاً پاں کہہ لیا یا تاں کہہ لیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ چاہے ب۔
الف ۔ ن کہہ لیں یات ۔ ایات ۔ الف ۔ ن کہہ لیں یا يا د ۔ الف ۔ ن کہہ لیں اور جو چاہیں اِس سے۔
لے لیں معنوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن عربی کے لحاظ سے اگر ہم نام کو بدل دیں تو وہ
نام بے معنی ہو جائے گا ۔ وہ صرف علامت ہو گی اُس کے کوئی معنی نہیں ہوں گے جیسے اُم کا لفظ
ہے اس کی بجائے عربی میں اگر ہم کم کہہ دیں گے تو وہ صرف علامت رہ جائے گی اس کے وہ
معنی نہیں ہوں گے جو اُم کے لفظ میں پائے جاتے ہیں ۔ ماں کو عربی میں اُم اس لئے کہتے ہیں کہ
یہ بطور جڑ ہے بچوں کیلئے ۔ دوسرے بچے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس کے محتاج
ہوتے ہیں ۔ پس اُم کے معنی عربی زبان میں اُس چیز کے ہیں جو بطور جڑ کے ہو اور جس کی طرف
دوسرے لوگ متوجہ ہوں اور ماں کو اسی لئے اُم کہتے ہیں کہ یہ بطور جڑ ہے نیز بچوں کی تربیت کا
مرکزی مقام ہے جس کی طرف بچے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متوجہ ہوتے ہیں ۔
اب اگر اُم کا لفظ بدل کر اس کی جگہ پر کوئی اور لفظ رکھ دیا جائے تو اس لفظ سے ہرگز یہ معنی پیدا
نہیں ہوں گے جو اُم کے لفظ سے پیدا ہوتے ہیں صرف ایک علامت رہ جائے گی ۔ اسی طرح
ہمارے قرآن مجید میں بنی نوع یعنی مرد اور عورت کا جو مشتر کہ نام ”انسان“ رکھا ہے۔ یہ
”انسان“ کا لفظ بھی ایک بامعنی لفظ ہے۔ اصل میں یہ لفظ انسان ہے جس کے معنی ہیں دو
محبتیں ۔ پس یہ لفظ جو مرد اور عورت دونوں پر مشتمل ہے اس کے معنی ہیں ایسا وجود جو دوم محبتوں کا
ظاہر کرنے والا ہے۔ یعنی ایک طرف یہ لفظ اُس تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو خدا اور بندے کے
درمیان ہے اور دوسری طرف اُس تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو بندوں کو بندوں سے ہے۔
پس انسان کے معنی ہیں وہ وجود جو ایک طرف خدا سے محبت کرنے والا ہو اور دوسری
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۰۹
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
طرف بندوں سے محبت کرنے والا ہو۔ ایسا وجود سوائے انسان کے دنیا میں اور کوئی نہیں ۔
انسان میں اگر حیات پائی جاتی ہے تو دوسرے جانوروں میں بھی حیات پائی جاتی ہے، انسان
دیکھتا ہے تو دوسرے جانوروں کی بھی آنکھیں ہوتی ہیں اور وہ بھی دیکھتے ہیں ، انسان کے کان
ہیں تو دوسرے جانوروں کے بھی کان ہوتے ہیں ، جس طرح انسان کھاتا پیتا ہے، اسی طرح وہ
بھی کھاتے پیتے ہیں ، انسان میں چلنے اور دوڑنے کی صفت پائی جاتی ہے تو باقی جانور بھی چلتے
پھرتے اور دوڑتے ہیں ، انسان کے نرومادہ ہوتے ہیں تو باقی جانوروں میں بھی نرومادہ ہوتے
ہیں اور وہ بھی بچے جنتے ہیں اور پالتے ہیں لیکن ایک چیز جو انسان کو باقی جانوروں سے ممتاز کرتی
ہے اور جو چیز باقی جانوروں میں نہیں پائی جاتی وہ اُنسیت ہے جو بندے کو خدا سے ہوتی ہے۔
انسانوں میں ہی وہ لوگ نظر آتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور اُن کو
خدا تعالیٰ سے محبت کا ایسا تعلق ہوتا ہے کہ وہ ایک منٹ کے لئے بھی اُس کے دروازہ سے الگ
نہیں ہوتے لیکن کسی حیوان میں یہ ملکہ نہیں پایا جاتا اس لئے حیوان اِسی دنیا میں اپنی زندگی کو پورا
کر لیتے ہیں اور مرنے کے بعد اُن کو دوبارہ زندگی نہیں ملتی لیکن انسان مرنے کے بعد دوبارہ
زندہ ہوتا ہے اور اپنی دائمی زندگی گزارنے کے لئے وہ ایک نئی سڑک پر قدم مارتا ہے جو سٹرک
کبھی جنت میں سے ہو کر گزرتی ہے اور کبھی دوزح میں سے ہو کر گزرتی ہے۔
پس انسان کے معنی ہیں دو محبتیں رکھنے والا وجود ۔ ایک خدا تعالیٰ سے محبت اور دوسرے
بنی نوع انسان سے محبت ۔ چنانچہ اسی نام کی وجہ سے اسلام نے مذہب کی جو حقیقت بیان کی ہے
وہ یہی ہے کہ مذہب اس لئے دنیا میں آتا ہے کہ انسان کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے اور
انسان کو بنی نوع انسان سے ہمدردی اور محبت کرنا سکھائے ۔ مذہب کی ساری تفاصیل یا خدا تعالیٰ
سے محبت اور تعلق پیدا کرنے کے متعلق ہوتی ہیں اور یا بنی نوع انسان سے نیک تعلق رکھنے کے
متعلق ہوتی ہیں ۔ نماز کیا ہے یہ اُس تعلق کا اور اُس محبت کا اظہار ہے جو بند سے اور خدا کے
درمیان ہوتی ہے ۔ جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو یاد کرتی ہے جس طرح ایک بچہ اپنی ماں کو
یاد کرتا ہے، جس طرح بھائی بھائی کو یاد کرتا ہے، جس طرح دوست دوست کو یاد کرتا ہے، جس
طرح خاوند بیوی کو یاد کرتا ہے ، جس طرح بیوی خاوند کو یاد کرتی ہے اسی طرح ایک نیک انسان
انوار العلوم جلد ۱۷
لدا۔
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
اپنے خدا کو فراموش نہیں کرتا اور دن میں متعدد بار اپنے خدا کو یاد کرتا ہے ۔ اسی کا نام کو ۔
عبادت ہے اور یہی نماز ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں جہاں حقیقی محبت ہو وہاں کوئی شخص کسی کو اُس کی
نہیں سکتا ۔ ایک ماں کو کتنا ہی سمجھاؤ کہ وہ اپنے بچہ کی یا دچھوڑ دے، بچہ کو کتنا ہی
کہو کہ وہ اپنی ماں کو یاد نہ کرئے ، دوست کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے دوست کو یاد نہ کرئے ،
بھائی کو کتنا ہی کہو وہ اپنے بھائی کو یاد نہ کرے ، باپ کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے بیٹوں کو یا د نہ
کرے، بیٹوں کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے باپ کو یاد نہ کریں ، بیوی کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے خاوند
کو یا د نہ کرے یا خاوند کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنی بیوی کو یاد نہ کرے وہ قطعاً اس بات کے لئے
تیار نہیں ہوتے کہ جن کے ساتھ اُن کو محبت ہے وہ اُن کی یاد چھوڑ دیں کیونکہ اُن میں حقیقی
محبت ہوتی ہے مگر انسانوں میں سے ہم دیکھتے ہیں کہ کئی ایسے ہیں جو اپنے اندر انسانیت کی
حقیقت نہیں رکھتے ۔ وہ اپنے خدا کو بھلا بیٹھے ہیں اور وہ اِس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ
اُن کو یاد دلایا جائے کہ اُن کا کوئی پیدا کرنے والا ہے اور وہی اُن کا حقیقی مالک ہے ۔ اگر
اُن کو یہ بات یاد کرا دی جائے تو پھر وہ اِس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ اُن کے دل میں
خدا تعالیٰ کی یاد تازہ رکھی جائے اور پھر وہ اِس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ یا د دلا دلا کر
خدا تعالیٰ سے اُن کا تعلق مضبوط کیا جائے یہ ایک کمزوری ہے جو انسان میں حیوانیت کی وجہ
سے آئی ہے ۔ انسان چونکہ پیدائش کے لحاظ سے حیوانوں سے تعلق رکھتا ہے اس لئے جب
اس پر حیوانیت غالب آ جاتی ہے تو جہاں ہمیں ایسے انسان نظر آتے ہیں جو ہر قسم کے
تعلقات پر خدا تعالیٰ کو ترجیح دیتے ہیں اور دنیا کی محبت پر خدا تعالیٰ کی محبت کو مقدم رکھتے ہیں
وہاں اس حیوانیت کے غالب آ جانے کی وجہ سے ایسے انسان بھی نظر آتے ہیں جو خدا تعالیٰ
کی محبت اور اُس کے تعلق کو بھلا کر حیوانوں کی طرح کھانے پینے ، عیش اور آرام کرنے ،
عمدہ اور آرائش کے سامان مہیا کرنے ، سیر و تفریح کرنے اور دنیا کی لذات حاصل کرنے
میں ہی زندگی سمجھتے ہیں اور اُخروی زندگی سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ اُن کی ساری کی
ساری خواہشات اِس دنیا کی زندگی سے وابستہ ہوتی ہیں ۔ مجھے اس پر تعجب آتا ہے ۔ جس
طرح ہر انسان موت سے ڈرتا ہے اور اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور جس طرح
انوار العلوم جلد ۱۷
لداا
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
موت کو اپنے سے دور رکھنے کے لئے ایک انسان ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے اگر
ہماری زندگی صرف اسی دنیا کے ساتھ وابستہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ موت سے بچنا چاہتا ہے۔
ہمیں اس زندگی میں ہزار ہا بلکہ کروڑہا انسان ایسے نظر آتے ہیں جن کے پاس دنیا کے بہترین
سامانوں سے مال و دولت، آرام و آسائش اور اس دنیا کی باقی تمام لذتوں سے کچھ بھی موجود
نہیں مگر باوجود اس کے وہ اس دنیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ۔ اُن کے اندر اس خواہش کا پایا
جانا بتاتا ہے کہ کسی اور اہم مقصد کو پورا کرنے کے لئے اُن کو پیدا کیا گیا ہے۔ اگر کسی اور اہم
مقصد کے لئے اُن کو پیدا نہیں کیا گیا تو پھر وہ کونسی چیز ہے جو با وجود تکالیف کے اُن کو اپنی طرف
کھینچ لیتی ہے اور زندہ رہنے کی اور موت سے بھاگنے کی تلقین کرتی ہے۔ پس یہ وہی خواہش اور
وہی حس ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان فرمائی ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
و الانس إلا لِيَعْبُدُونِ ! کہ جن و انس کو صرف اس لئے پیدا کیا گیا ہے تا
کہ وہ عبادت الہی میں اپنا وقت گزاریں اور آئندہ زندگی کے لئے روحانی آنکھیں
پیدا کریں جو خدا تعالیٰ کو دیکھنے کے قابل ہوں ۔ خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے
من كان في هذةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أعمى کے یعنی جو شخص اس دنیا میں اندھا ہے اور
اُس کی روحانی آنکھیں نہیں جو خدا تعالیٰ کو دیکھ سکیں آخرت میں بھی وہ اندھا ہی اُٹھایا جائے گا
کیونکہ آخرت میں اُس کی روحانی آنکھیں اِسی دنیا کی رؤیتِ الہی سے پیدا ہوں گی ۔ پس جس
نے اس دنیا میں خدا تعالیٰ کو دیکھنے والی روحانی آنکھیں پیدا نہ کی ہوں گی وہ اگلے جہان میں بھی
نا بینا اُٹھایا جائے گا اور خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکے گا ۔ قرآن مجید میں آتا ہے کہ اس قسم کے لوگ
جب اندھے اُٹھائے جائیں گے تو وہ کہیں گے ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا تو خدا تعالیٰ
اُن کو یہ جواب دے گا کہ تم پچھلے جہان میں اندھے تھے اور تم نے میرے دیکھنے والی آنکھیں
پیدا نہیں کیں جو اسی جہان میں پیدا ہوتی ہیں اس لئے اب تم مجھے نہیں دیکھ سکتے ۔ اُس وقت
ایسے لوگ کہیں گے کہ اگر ہم تجھے دیکھنے کے قابل نہیں تو ہماری اس زندگی کا فائدہ ہی کیا ہے ۔
پس یہ خدا سے تعلق پیدا کرنے اور دائمی زندگی حاصل کرنے کی خواہش انسان کے اندر مخفی ہے
جسے یہ ظاہر میں بُھلا بیٹھا ہے مگر یہی خواہش اُس کو اندر ہی اندر زندہ رہنے کی تلقین کرتی ہے۔
-
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۲
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
یہی وجہ ہے کہ اسلام نے خودکشی سے منع کیا ہے۔ اگر انسان کو کھانے پینے کے لئے ہی پیدا کیا گیا
ہے تو کیا وجہ ہے کہ پھر اس کو خودکشی پر سزا ملتی ہے؟ ایک انسان کی اپنی مرضی ہے خواہ وہ کھانے
پینے کے لئے زندہ رہے خواہ زندہ نہ رہے اُس کو اِس دنیا سے جُدا ہونے پر سزا دینے کی وجہ کیا
ہے؟ یہی اور صرف یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ اس دنیا میں
انسان اگلے جہان کے لئے تیاری کرے ۔ اگر وہ اگلے جہان کے لئے تیاری کرنے میں سستی یا
غفلت کرتا ہے اور اس وقت کو ضائع کر دیتا ہے تو وہ مجرم ہے کیونکہ یہ وقت ایسا ہی ہے جس
طرح سکول میں طالب علم کی پڑھائی کا وقت ہوتا ہے ۔ اگر کوئی طالب علم کلاس سے غیر حاضر
رہے تو اُس کو سزا ملتی ہے کہ اُس نے اپنے پڑھائی کے وقت کو ضائع کیا اور تعلیم حاصل کرنے
میں کوتاہی کی ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اس دنیا کی زندگی میں اگلی زندگی کے لئے تیاری نہیں کرتا
تو وہ سزا کا مستحق ہے کہ اُس نے اپنے وقت کو ضائع کر دیا۔
پس انسان کے لفظ میں خدا تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ تمہارا نام انسان اس لئے
رکھا گیا ہے کہ تم دو محبتیں اور دو تعلق پیدا کر و ۔ ایک خدا سے محبت کرو اور اُس سے تعلق پیدا کرو
اور دوسرے بنی نوع انسان سے محبت اور اُس سے تعلق پیدا کرو۔ عبادت کے جتنے حصے ہیں وہ
سارے کے سارے پہلی شق کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں یعنی خدا تعالیٰ سے محبت کرنے کے ساتھ
اُن کا تعلق ہے۔ اور باقی جتنے اس قسم کے احکام ہیں کہ جھوٹ نہ بولو، چوری نہ کرو، خیانت نہ
کرد، فریب نہ کرو، دھوکا نہ دو، غیبت نہ کرو، چغل خوری نہ کرو، ترش روئی سے پیش نہ آؤ ،
ہشاش بشاش رہو ، نیک سلوک کرو ، بزرگوں کی عزت کرو، اپنے اموال میں مستحقین کا حصہ قائم
کرو، دوسروں کے دکھوں اور غموں میں شریک ہو، عدل و انصاف کا معاملہ کرو، رشتہ داروں
سے نیک سلوک کرو یہ سارے کے سارے احکام ایسے ہیں جو بنی نوع انسان سے تعلق رکھتے
ہیں ۔ پس انسان اُس وجود کا نام ہے جو دو محبتیں اور دو تعلق رکھنے والا ہو ایک خدا سے اور
دوسرے بنی نوع انسان سے ۔ اگر یہ دونوں باتیں اُس میں پائی جاتی ہیں تو وہ انسان ہے اور
اگر یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتیں تو وہ حیوان ہے خواہ اُس کی شکل انسانوں جیسی ہو کیونکہ
خالی شکل کوئی چیز نہیں صرف حقیقت ہی ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے ورنہ خالی شکل تو ایسی ہی
انوار العلوم جلد ۱۷
له الله
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
ہے جس طرح کسی چیز کی تصویر ہوتی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ۔ بڑے سے بڑے
پہلوان کی تصویر ایک بچہ پھاڑ کر پھینک سکتا ہے اگر رستم کی تصویر کا غذ پر بنی ہوئی ہو تو دو سال کا
بچہ آسانی سے اُسے پھاڑ سکتا ہے۔ پس وہ انسان جس کے اندر انسانیت والی یہ دو باتیں نہیں
پائی جاتیں وہ بھی محض ایک تصویر ہے جس کی خدا تعالیٰ کے نزدیک کوئی قدر اور کوئی عزت نہیں ۔
آگے پھر انسان کے دو حصے ہیں ایک آدم کہلاتا ہے اور ایک کو حوا کا نام دیا گیا ہے اور
جب ہم آدمی کا لفظ بولتے ہیں تو اس کے معنی ہوتے ہیں آدم کی اولاد اولاد، مرد ہو یا عورت ۔ ہو یا عورت ۔ بچوں کو
ڈرانا ہو تو عورتیں حوا کا نام لے کر ڈراتی ہیں وہ بھی یہی ہوا ہے ۔ بعض بڑھیا عورتیں جن کے
دانت نکل چکے ہوں کمر خمیدہ ہو چکی ہو اُس کے قریبی رشتہ دار بچے بھی اُس کو دیکھ کر ڈرنے لگتے
ہیں یہ خیال کر کے کہ اتنے ہزار سال پہلے کی دادی حوا اگر آ جائیں تو یقیناً اُس کو دیکھ کر ڈر کے
مارے بچے بھاگتے پھریں۔ حوا حوا کہہ کر عورتیں اپنے بچوں کو ڈراتی ہیں مگر یہ حوا دراصل وہی
دادی حوا ہیں جو آدم علیہ السلام کی بیوی تھیں ۔ آدم علیہ السلام کا نام تو قرآن مجید میں آتا ہے
اور حوا کا نام اسلامی لٹریچر اور احادیث وغیرہ میں مذکور ہے۔ یہ دونوں نام یعنی آدم اور حوا
با معنی لفظ ہیں ۔ آدم کے معنی ہیں سطح زمین پر رہنے والا جو کھیتوں میں کام کرتا ہے، تجارتیں
کرتا ہے ،سفر کرتا ہے ۔ عربی میں آديم الارض سطح زمین کو کہتے ہیں اور آدم اُس وجود کا نام
ہے جو سطح زمین پر رہتا ہے اور میدانوں میں کام کر کے اپنی روزی کماتا ہے۔ اور حوا کا لفظ
حوى يَحْوِی سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کو ڈھانپ لینا ۔ کسی چیز کو جمع کر لینا یا کسی چیز کا
مالک ہو جانا تو حوا کے معنی ہیں جو بچوں کو گھیر کر اپنے اردگر و جمع کر لیتی ہے اور اُن پر حکومت کرتی
ہے اور گھر کی مالکہ کہلاتی ہے ۔ پس یہ دونوں نام بامعنی ہیں ۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جس کو ہم آدم ۔ ہم
کہتے ہیں واقعہ میں اُس کا نام ہی آدم تھا یا اُس کی ان صفات کی وجہ سے اُس کا نام آدم رکھا گیا
ہے اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں جس وجود کا نام حوا رکھا گیا ہے واقعہ میں اُس کا نام
ہی ہوا تھا یا اُس کی ان صفات کو ظاہر کرنے ات کو ظاہر کرنے کے لئے اس کا یہ نام رکھا گیا ہے۔ بہر حال جو کچھ
بھی ہوا اگر فی الواقعہ یہ اُن کے نام تھے تو اُن کے یہ نام حقیقت کو ظاہر کرنے والے تھے اور اگر یہ
اُن کی صفات تھیں تو پھر تو صفات ہی تھیں ۔ پس آدم کے معنی ہیں جو محنت کرے، میدانوں میں
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۴
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کام کاج کرے، کھیتوں میں ہل چلائے اور زمین کو درست کر کے رہنے کے قابل بنائے ۔ اور
خوا کے معنی ہیں وہ عورت جو گھر میں بیٹھتی ہے، بچوں کی نگرانی کرتی ہے اور گھر کی رانی کہلاتی
ہے۔ پس ہر عورت جو آج بھی ان صفات کو اپنے اندر رکھتی ہے یعنی گھر کی نگرانی کرتی ہے،
بچوں کی تربیت کرتی ہے وہ حوا ہے اور ہر شریف آدمی جو محنت کرتا ہے اور کام کرتا ہے اور زمین
کو رہنے کے قابل بناتا ہے وہی انسان صحیح معنوں میں آدمی ہے۔ اور جو لوگ غفلت کی وجہ سے
گھر میں بیٹھے مکھیاں مارتے ہیں اور محنت نہیں کرتے یا بعض امراء اور عیاش لوگ اپنے گھروں
میں بیٹھے باپ دادا کی کمائیاں کھاتے ہیں اور کوئی کام نہیں کرتے وہ آدمی تو ہیں مگر صرف نام
کے، کام کے آدم نہیں کیونکہ آدم کے معنی ہیں جو باہر نکل کر کام کرے اور زمین کی درستی کر کے
اُسے رہنے کے قابل بنائے ۔ اسی طرح وہ عورتیں جو گھر کی خبر گیری نہیں کرتیں، بچوں کی تربیت
نہیں کرتیں ، گھر کے تمام سامانوں کا انتظام نہیں کرتیں اور اپنی اولاد کی تربیت اس رنگ میں نہیں
کرتیں کہ آئندہ نسل نیک متقی ، بہادر اور جری اور دین کی خاطر ہر طرح کی قربانی کرنے والی
اور دین کا علم حاصل کرنے والی ہو وہ اور ہیں حوا کی بیٹیاں صرف نام کی ہیں کام کی نہیں بلکہ
انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے اردگر د جمع نہیں کیا اور صحیح طور پر گھر کی مالکہ ہونے کا ثبوت نہیں دیا
اور جیسا کہ گھر کی مالکہ کا حق تھا۔ بچوں کی بہتری اور اُن کی تربیت کا خیال رکھے اس حق کو ادا
نہیں کیا اور اولاد کی نگرانی کا جو ان پر فرض تھا اس فرض کو ادا نہیں کیا۔ پس وہ عورت جو بچوں کو
اپنے ارد گرد جمع کر کے اُن کی بہتری اور اُن کی تربیت کے سامان نہیں کرتی اور گھر کے کاموں
کی نگرانی نہیں کرتی وہ حوا ہے مگر صرف نام کی نہ کہ کام کی ۔
پس اگر ایک عورت حوا کی حقیقی بیٹی کہلانا چاہتی ہے تو اُس کا فرض ہے کہ گھر کے انتظام کو
درست رکھے، اولاد کی صحیح تربیت کرے، ایسی تربیت کہ وہ گھر کی مالکہ کہلانے کی مستحق ہو۔
مالک کے یہ معنی ہیں کہ اس کے ماتحت اس کے فرمانبردار ہوں لیکن اگر ایک عورت بچوں کی
صحیح رنگ میں تربیت نہیں کرتی تو اولا د نا فرمان ہوگی کیونکہ صحیح تربیت نہ ہونے کی وجہ سے
بچوں میں یہ عادت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ بات نہیں مانتے اور پھر اُن میں بدی کی عادت
ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔