تجارتی تنظیم

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
لده ۔
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
کو P۔H۔D کی ڈگری حاصل ہوئی ہے اور اب وہ D۔ S۔ C کا امتحان دینے والے ہیں ۔ بعض
نوجوان ابھی چھوٹی جماعتوں میں تعلیم پا رہے ہیں اور ابھی کہا نہیں جا سکتا کہ کب تیار ہوں گے
بہر حال اس کے لئے بہت اخراجات کی ضرورت ہوگی ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے امید ہے
کہ وہ اسے مکمل کرا دے گا اور کوئی نہ کوئی ایسے ذرائع پیدا کر دے گا کہ یہ کام اچھی طرح چل
سکے اور ہم اس کے ذریعہ ایک مضبوط ریز رو فنڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اس کے
علاوہ یہ ادارہ تبلیغ کا بھی ایک موثر ذریعہ ہوگا اِس سے ہم یورپ اور امریکہ کی توجہ کو اپنی طرف
منعطف کر اسکیں گے اس کام کی طرف مجھے اس لئے بھی توجہ ہوئی کہ ساری قو میں سائنس میں
ترقی کر رہی ہیں اور ایسے ادارے قائم کر کے اپنی اپنی قوم کی مادی ترقی میں کوشاں ہیں مگر
مسلمانوں کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے حالانکہ قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے کہ نیچر کے مسائل پر غور
کرنا چاہئے مگر مسلمان اس سے غافل تھے۔ اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ ہم ہی اسے شروع
کر دیں ۔ سر دست یہ کام قرض لے کر شروع کر دیا گیا ہے۔
تجارتی تنظیم اس کے ساتھ یہ بھی ضروی ہے کہ جماعت کی تجارتی تعظیم بی ہو جائے۔
اس کے بارہ میں میں نے ایک خطبہ بھی پڑھا تھا مگر عمر بھر میں
میرا کوئی اور خطبہ ایسا نہیں جس پر اس قدر بے توجہی سے جماعت نے کام لیا ہو جتنا اس پر لیا
ہے۔ باہر سے کسی تاجر کا کوئی خط نہیں آیا جس میں کوئی مشورہ دیا گیا ہو یا تعاون پر آمادگی کا
اظہار کیا گیا ہو۔ میری زندگی کا یہ پہلا تجربہ ہے کہ جو تحریک جماعت کو مخاطب کر کے کی گئی اُس پر
کوئی توجہ نہیں ہوئی۔ ممکن ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کہ میں نے کہا تھا کہ اس کیلئے مرکز میں
ایک ادارہ قائم کر دیا جائے گا۔ مگر وجہ خواہ کچھ ہو عملی طور پر ہوا یہی ہے کہ بعض ایسے تجربہ کار لوگوں
نے جن کا تجارت کے پیشہ کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں بعض بڑی بڑی لمبی اور تفصیلی سکیمیں
ارسال کی ہیں ۔ یہ بھی ایک مرض ہے کہ جب بھی کوئی نئی بات پیش ہوتی ہے بعض ایسے لوگ جن
کا کوئی واسطہ اُس سے نہیں ہوتا لمبی لمبی تفاصیل اس کے متعلق لکھ کر بھیج دیتے ہیں اور بڑی تجاویز

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۱
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
پیش کرتے ہیں ۔ اسی طرح اس تحریک کے متعلق ہوا ہے بعض ایسے لوگوں کی طرف سے جن کا
اس فن سے کوئی تعلق نہیں بہت سی تجاویز آئی ہیں ایسی تجاویز جن پر عمل کرنا ناممکن ہے۔ مگر جو
ماہرین فن ہیں انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں کی بہر حال اب میں نے مرکز میں اس کے
لئے ایک ادارہ بھی قائم کر دیا ہے اور سیکرٹری مقرر کر دیا ہے کیونکہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ
تجارتی تنظیم کا کام بہت ضروری ہے ۔ اب بعض چیزیں قریباً تیار ہیں مگر انہیں کامیابی کے ساتھ
چلانے کے لئے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ مثلاً یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ اس قسم کی
چیزوں میں دلچسپی لینے والے تاجر کون ہیں جن کے پاس ان کو فروخت کیا جا سکتا ہے یا جن کے
ساتھ مل کر کام کو چلایا جا سکتا ہے۔ اگر دوست اس کام میں دلچسپی لیں تو خود اُن کو بھی فائدہ پہنچ
سکتا ہے ۔ اور سب سے
چیز جو میرے مد نظر ہے یہ ہے کہ تاجروں کو منظم کر کے کے تبلیغ تبلیغ کے کام کو
وسیع کیا جائے ۔ بعض سکیمیں ایسی ہیں کہ جن سے تاجروں کو بھی کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور تبلیغ
کے کام میں بھی مددمل سکتی ہے مگر میں اُن کو پبلک میں بیان نہیں کر سکتا ۔ اگر ان کو پبلک میں بیان
کر دیا جائے تو مخالف بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یہ سب باتیں میں اسی صورت میں بیان کر سکتا
ہوں کہ تجارتی تنظیم مکمل ہو جائے اور احمدی تاجروں کی انجمن قائم ہو جائے ۔ جماعتی تعاون
تجارت میں بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے کئی ایسے لوگ ہیں جو تجارتی کاموں میں پڑنا چاہتے ہیں
مگر اُن کو واقفیت نہیں ہوتی کہ کیا کام شروع کریں ، کس طرح کریں اور کہاں سے کریں ۔ بعض
کے پاس سرمایہ نہیں ہوتا ، بعض کے پاس سرمایہ تو تھوڑا بہت ہوتا ہے مگر انہیں کام کرنے کا ذریعہ
معلوم نہیں ہوتا ۔ اگر جماعت کی تجارتی تنظیم ہو جائے تو ایک دوسرے کو بہت مددمل سکتی ہے۔
پھر کئی ایسے ممالک ہیں کہ اگر احمدی تاجر وہاں جائیں تو بہت جلد ترقی کی امید کر سکتے ہیں مگر یہ
سب معلومات پبلک میں بیان نہیں کی جاسکتیں۔ اگر پبلک میں یہ باتیں بیان کر دی جائیں تو
دوسرے لوگ فائدہ اُٹھا لیں گے اور اُن علاقوں کے تاجر بھی سمجھیں گے کہ یہ لوگ بالا رادہ اور

آج 10 میں سے 10 باقی