۱۸۰ مربعہ اراضی
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۲
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ایک سکیم کے ماتحت یہاں آئے ہیں اور اس لئے وہ زیادہ مخالفت کریں گے ۔ پس میں جماعت
کے تاجروں کو اپنے اس خطبہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ تبلیغ سلسلہ کے لئے اُن کا جلد از جلد منظم
ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ اس وقت مزدوروں اور کارخانہ
داروں کے درمیان لڑائیاں جاری ہیں لیکن ہم ایسے رنگ میں اس سکیم کو چلانا چاہتے ہیں کہ
ایسے جھگڑے پیدا ہی نہ ہوں اور دونوں ترقی کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکیں اور ہم اس
کیلئے بہت سی باتیں بتا سکتے ہیں مگر پبلک میں ان کا بیان کرنا مناسب نہیں ۔ تاجرا حباب جلد سے
جلد اپنی انجمن بنالیں جس کے سامنے میں یہ باتیں بیان کر دوں گا ۔ احمدی تاجروں کو چاہئے کہ
وہ جلد سے جلد اپنے نام تحریک جدید کے دفتر میں بھجوا دیں اور جس قسم کا تعاون کر سکیں
کریں۔ ان کاموں کے چلانے کے لئے واقفین کی بھی ضرورت ہے اور نو جوانوں کو چاہئے کہ
ان کاموں کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں ۔
اراضی
گزشتہ سال میں نے اعلان کیا تھا کہ سندھ سے ۱۸۰ مربعہ ار نے
۱۸۰ مربعه بعد اراضی آزاد نوشته اد کرائی جا چکی ہے اس سال سال تک تک یہ رقبہ یہ رقبہ تین سو مربعہ یعنی
ساڑھے سترہ ہزار ایکڑ کے قریب ہے جو آزاد کرایا جا چکا ہے دو ہزار ایکڑ کے قریب باقی ہے
جس میں سے ہزار ڈیڑھ ہزار ایکڑ کے قریب زمین خریدی جا چکی ہے اور باقی کی خرید کے
معاہدے ہو چکے ہیں ۔ جو خریدی جا چکی ہے اُسے قریبی عرصہ میں آزد کرانے کی کوشش کی جائے
گی۔ پانچ چھ سو ایکڑ تو عنقریب ہی آزاد ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ کچھ رقبہ ایسا ہے جس کے
متعلق خیال ہے کہ وہ خریدنے کے قابل ہی نہیں ۔ امید ہے کہ ۱۹۴۵ء میں ساری کی ساری
زمین جو ہم خریدنا چاہتے ہیں ہم خرید کر آزاد کراسکیں گے۔ تحریک جدید کے دس سالہ دور میں
کل قریباً ساڑھے نو ہزار ایکڑ اراضی خریدی گئی ہے اس کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپیہ
قرض لے کر ادا کیا گیا ہے اور باقی تحریک جدید کے چندوں سے ۔ سندھ میں چونکہ کاشت
کرنے والے بہت کم ہیں اس لئے وہاں زمینوں کی قیمتیں پنچاب کی نسبت بہت کم ہیں پھر بھی
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۳
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
سندھ کی موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے یہ جائداد ساڑھے بائیس لاکھ روپیہ کی ہے اور اگر پنجاب
میں زمینوں کی قیمتوں پر اندازہ کیا جائے تو یہ ساٹھ سے اسی لاکھ تک مالیت کی ہے ۔ مگر صوبہ سندھ
زراعت میں پنجاب سے بہت پیچھے ہے اور وہاں کاشت کرنے والے بھی کم ہیں ۔ پنجاب میں تو
یہ حالت ہے کہ مزار عین مالکان اراضی کے پیچھے پیچھے پھرتے ہیں مگر وہاں مالکان مزارعین کے
پیچھے پھرتے ہیں اور وہ زیادہ پروانہیں کرتے۔ یہاں تو مزارعین پیشگی دے کر ٹھیکے اور کاشت پر
مربعے لیتے ہیں مگر وہاں مالکان مزارعین کو پیشگی رقوم دے کر آمادہ کرتے ہیں کہ کاشت کریں ۔
پھر یہاں تو زمیندار زمین کو ایسا تیار کرتے ہیں کہ وہ بہت پیدا وار دیتی ہے مگر وہاں کسان اتنی
محنت نہیں کرتے وہ صرف بیج پھینک آتے ہیں اور باقی سارا کام مالک خود کراتے ہیں ۔ پھر بھی
حالات بدل رہے ہیں ۔ ۱۹۳۴ء میں جب میں نے پہلی دفعہ سندھ کا سفر کیا تھا تو گھوڑوں پر کیا
تھا اور حالت یہ تھی کہ کئی جگہ رستہ نہیں ملتا تھا اور اردگرد آدمی بھیج کر دریافت کرانا پڑتا تھا کہ
راستہ کس طرف ہے مگر اب وہاں ریل جاری ہوگئی ہے اور بعض ریلوں میں اتنی بھیر ہوتی ہے کہ
جگہ نہیں ملتی ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ علاقے آباد ہو رہے ہیں اور امید ہے آہستہ آہستہ
وہاں بھی زمینوں کی قیمت پنجاب جتنی ہی ہو جائے گی مگر سرِ دست کم ہے۔ پھر بھی ساڑھے بائیس
لاکھ روپیہ کی یہ جائداد ہے اور اگر باقی کی زمین بھی آزاد ہو جائے تو گویا تمیں لاکھ روپیہ کا
ریز روفنڈ قائم ہو جائے گا۔ وہاں کام کرنے کے لئے بھی کارکنوں کی بہت ضرورت ہے اور میں
تحریک کرتا ہوں کہ وہاں کام کرنے کے لئے بھی ایسے نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں جو
زمیندارہ کام سے وا واقف ہوں ۔ ان کے لئے اکاؤنٹنٹ مینیجر اور منشیوں کا کام کرنے کے لئے
بھی آدمیوں کی ضرورت ہے اور جو لوگ وہاں خدمت سر انجام دیں گے وہ بھی سلسلہ کے ایسے
ہی خادم سمجھے جائیں گے جیسے سلسلہ کے مبلغ ہیں ۔ جو شخص وہاں جا کر منشی کا کام کرتا ہے وہ ثواب
کا ویسا ہی مستحق ہے جیسے امریکہ کا مبلغ ، اس لئے میں پھر تحریک کرتا ہوں کہ بیس سے تیس سال
تک کی عمر کے نوجوان جو پرائمری یا مڈل تک تعلیم رکھتے ہوں سندھ کی اراضیات پر کام کرنے
کے لئے اپنے نام پیش کریں اور زندگیاں وقف کریں تا اُنہیں کام کے لئے تیار کر کے وہاں