مساجد کی تھریک
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۵
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
بطور مبلغ گئے ہیں جو پُرانے تجربہ کار آدمی ہیں وہ کوشش بھی کر رہے ہیں اور امید ہے اِنْشَاءَ الله
وہاں بھی جلد کامیابی ہو جائے گی ۔ اس کے بعد مدراس اور پشاور رہ جائیں گے اگر وہاں بھی ہو ۔ مدر
مشن قائم ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سرحد میں مضبوط ہو جائیں گی ۔ کوئٹہ کو میں نے پہلے
شامل نہیں کیا تھا مگر اب اسے بھی شامل کرنا ہے وہاں بھی مشن کا قائم ہونا ضروری ہے۔ وہاں
سے بھی افغانستان کو آنے جانے والے قافلے گزرتے ہیں اور اگر وہاں بھی ہمارا مشن ہو تو
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کو تبلیغ ہو سکتی ہے۔
مساجد کی تحریک اس کے بعد میں مسجد کی تحریک کا ذکر کرتا ہوں۔ ہیں۔ اس کے بعد میں مساجد کی تحریک کا ذکر کرتا ہوں۔ میں نے اس سال یہ
تحریک کی تھی اور اللہ تعالی کے فضل سے اس میں کافی کامیابی ہوئی ہے۔
ا طاہر احمد مرحومہ کی وفات کے بعد میں نے مسجد مبارک کی توسیع کی تحریک کی تھی اور احباب
نے دیکھ لیا ہو گا کہ اب کیسی شاندار مسجد بن چکی ہے۔ پہلے تو اندازہ تھا کہ اس پر ۱۲ ، ۱۳ ہزار روپیہ
خرچ آئے گا اور میرا یہ بھی ارادہ تھا کہ بیرونی دوستوں کو بھی اس میں حصہ لینے کا موقع دوں گا۔
مگر میں نے عصر کی نماز کے بعد یہ تحریک کی کہ میں چاہتا ہوں اس مسجد کو وسیع کیا جائے اور عشاء
کی نماز تک سولہ ہزار کی بجائے قادیان کی جماعت نے ہی ۲۴ ہزار روپیہ جمع کر دیا۔ اس تحریک
کے نتیجہ میں مسجد مبارک پہلے کی نسبت دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور ابھی بعض اور سامان بھی
اُس کی وسعت ۔ وسعت کے ہیں اور خدا تعالیٰ چاہے تو اس سے بھی وسیع ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس
امر کی ضرورت ہے کہ مسجد اقصیٰ کو وسیع کیا جائے ۔ چند ہی سال ہوئے ہم نے اس مسجد کو بڑھایا
تھا۔ شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور نے مہربانی کر کے اپنا مکان انجمن کے پاس فروخت کر دیا
جسے مسجد میں شامل کر لیا گیا۔ بعض نادانوں نے اُس وقت اعتراض بھی کیا تھا کہ اُنہوں نے
مکان بہت مہنگا دیا مگر یہ اعتراض صحیح نہیں ۔ انہوں نے جو قیمت لی وہ واجبی تھی اور میں سمجھتا ہوں
اُنہوں نے اپنا مکان دے کر قربانی ہی کی تھی ورنہ جس مکان میں آدمی ایک عرصہ سے رہ رہا ہو
اُسے دے دینا آسان نہیں ہوتا ۔ اب وہ مسجد بھی تنگ ہو گئی ہے دوسری طرف باہر کے دوستوں
کی طرف سے میرے پاس یہ شکایت پہنچتی ہے کہ مسجد مبارک کے چندہ کی تحریک میں انہیں حصہ
لینے کا موقع نہیں دیا گیا اب اگر مسجد اقصیٰ میں توسیع کی تحریک کی گئی تو باہر کے دوستوں کو ضرور
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۶
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
اس میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا مگر ابھی اس تحریک کا موقع نہیں ۔ اگر اس مسجد کو بڑھایا گیا
تو میرا خیال ہے اس پر پچاس ہزار روپیہ بلکہ ممکن ہے ایک لاکھ روپیہ خرچ ہو ۔اب جن
عمارات کو اس میں شامل کر کے اسے وسعت دی جاسکتی ہے وہ بہت قیمتی جائدادیں ہیں ۔ اس
لئے اسے وسیع کرنے پر کافی خرچ آئے گا اور جب اس کا موقع آئے گا میں تحریک کر دوں گا
اور باہر کی جماعتوں کو اس میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔
اس سال میں نے یہ تحریک بھی کی تھی کہ ہندوستان کے سات اہم مقامات پر مساجد تعمیر کرنا
چاہئیں یعنی پشاور، لاہور، کراچی ، دہلی ، بمبئی ، مدراس اور کلکتہ میں ۔ اور یہ تحریک بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے کامیاب ہو رہی ہے۔ دہلی کے دوستوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور سب نے
ایک ایک ماہ کی آمد چندہ میں دی اور اس طرح اس مد میں تمہیں ہزار روپیہ کے وعدے ہو چکے
ہیں اور کچھ روپیہ امانت فنڈ سے دے دیا گیا ہے ۔ دو کنال زمین خرید لی گئی ہے جس کی قیمت
پچاس ہزار روپیہ ہے یہ نواب پٹواری کی جائداد ہے۔ ستر ہزار روپیہ عمارت کی تعمیر پر خرچ
ہونے کا اندازہ ہے۔ یہ جگہ جو خریدی گئی ہے یہاں پہلے عیسائیوں کا مشن بنا تھا۔
مجھے اس سلسلہ میں ایک بات یاد آئی جس سے بہت لطف آیا ۔ قریباً تمہیں سال پہلے مولوی
محمد علی صاحب کی کوٹھی پر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے ہائی سکول اور بورڈ نگ کی عمارتوں
کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا کہ ہم تو قادیان سے جا رہے ہیں لیکن دس سال نہیں گزریں گے کہ
ان عمارتوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا ۔ اُن کی یہ بات تو خدا تعالیٰ نے غلط ثابت کر دی اور
ہمیں توفیق دی کہ دہلی میں عین اُس مقام پر ہم مسجد بنا رہے ہیں جہاں سب سے پہلے عیسائیوں
نے اپنا مشن قائم کیا تھا اور اس طرح بجائے اس کے کہ عیسائی ہماری عمارتوں پر قبضہ کر سکتے ہم
کو اللہ تعالیٰ نے وہ جگہ دے دی جہاں اُنہوں نے پہلے اپنا مشن قائم کیا ۔ امید ہے کہ ایک لاکھ
ہیں ہزار روپیہ میں وہاں ایک مسجد اور ایک ہال تعمیر ہو جائے گا۔ میرا تو اندازہ تھا کہ کم سے کم
سوالاکھ یا ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ ہو گا مگر دہلی کے دوستوں نے بتایا ہے کہ بعض تجاویز ایسی ہیں
کے انشاء اللہ انہیں سامان ستا مل سکے گا اور اس طرح بہت جلد وہاں مسجد ، ہال اور ایک
مہمان خانہ تعمیر ہو سکے گا اور ہندوستان کے سیاسی مرکز میں ہمارا تبلیغی مرکز قائم ہو جائے گا۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۷
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
دوسری جماعت جس نے جماعت دہلی سے بھی بڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیا ہے وہ کلکتہ کی کی
جماعت ہے۔ ابھی پانچ سات سال کی بات ہے کہ کلکتہ کی جماعت کا چندہ دو چار ہزار روپیہ
سے زیادہ نہ ہوتا تھا مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہوا ہے کچھ نئے آدمی وہاں گئے او
پہلے سے وہاں موجود تھے اُن میں سے بعض کی حالت سدھر گئی اور اب یہ حالت ہے کہ اِس
جماعت نے ۶۶ ہزار روپیہ چندہ مسجد کے لئے دیا ہے اور ان میں سے بعض نے تحریک کی ہے کہ
اس چندہ کو ڈبل کیا جائے گویا ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب ۔ ایک جگہ بھی انہوں نے مسجد کیلئے
تجویز کی ہے جو امید ہے ساٹھ پینسٹھ ہزار میں مل جائے گی ۔ ایک اور ٹکڑہ زمین کا شہر کے اندر
ہے مگر اُس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپیہ ہے میں نے یہی مشورہ دیا ہے کہ شہر کے باہر کے علاقہ میں
بنائیں۔ باہر کے علاقہ میں تبلیغ میں سہولت ہوتی ہے وہاں مخالفت بھی بڑی ہوتی ہے تو اس طرح
خدا تعالیٰ کے فضل سے کلکتہ میں سامان ہو رہا ہے اور جماعت نے ۶۶ ہزار روپیہ جمع کر دیا ہے۔
بمبئی میں ابھی جگہ خریدی نہیں گئی مگر وہاں بھی سامان ہو رہا ہے۔ وہاں قبرستان کے لئے
بھی جگہ حاصل کی جا رہی ہے ۔ بعض ممبروں کے دستخط بھی ہو چکے ہیں صرف ایک کے باقی
ہیں ۔ فی الحال بمبئی میں زمین خریدنے کے لئے روپیہ مرکز سے بھجوایا گیا ہے۔
پشاور میں پہلے سے مسجد ہے مگر چھوٹی ہے وہاں مبلغ کے لئے مکان اور لیکچر ہال کی بھی
ضرورت ہے اور میں صوبہ سرحد کے احمدیوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ کسی ایسی جگہ کا خیال رکھیں
جہاں پاس آبادی بھی ہو اور جگہ کھلی مل سکے تا اگر ہو سکے تو وہاں عربی مدرسہ بھی جاری کیا
جا سکے ۔
کراچی میں چار کنال کے قریب کراچی میں چار کنال کے قریب زمین میں دیر سے خرید چکا ہوا ہوں یہ دراصل یہ سے خرید چکا ہوا ہوں یہ درا
اراضیات سندھ کے سلسلہ میں خریدی گئی تھی کیونکہ خیال تھا کہ کراچی میں شاید ۔۔۔ رکھنا
پڑے گا جو کہ حکام وغیرہ سے کچھ تو میں نے ذاتی طور پر خریدی تھی اور کچھ انجمن کی
طرف سے خریدی تھی ۔
۔
لاہور میں بھی اچھے موقع پر سات ایکڑ زمین خرید لی گئی ہے مگر اب حکومت کی طرف سے
نوٹس دیا گیا ہے اور وہ اِسے واپس لینا چاہتی ہے کوشش کی جائے گی کہ وہ واپس نہ لے کیونکہ