بیرونی مشنوں کے متعلق
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
لد ٧٥
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ہمارے پاس تو وہاں اور کوئی زمین ہے نہیں اور اگر انصاف سے کام لیا گیا تو ہم سے یہ زمین
جبرا نہ لی جائے گی ۔
مدراس میں کوئی کوشش نہیں کی گئی اگر وہاں بھی مسجد بن سکتی تو تبلیغ کا بہت اچھا موقع پیدا ہو
سکتا تھا۔
حیدر آباد بھی ہندوستان میں ایک اہم جگہ ہے سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کو اللہ تعالیٰ نے
توفیق دی اور اُنہوں نے ۲۵ ،۳۰ ہزار روپیہ صرف کر کے وہاں ایک احمد یہ جو بلی ہال تعمیر کرایا
ہے۔ ہے تو وہ مسجد ہی مگر کہلاتی ہال ہے اب انہوں نے اسے اور بڑا کر دیا ہے اور وہ اب تک
اس پر قریباً پچاس ہزار روپیہ خرچ کر چکے ہیں ۔ اس کے بعد میں بیرونی مشنوں کے متعلق کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
بیرونی مشنوں کے متعلق اس سال جنگی مشکلات کے باوجود انگلستان، امریکہ اور افریقہ میں تبلیغی لحاظ سے اچھی کامیابی ہوئی ہے۔
انگلستان اور ام اور امریکہ وغیرہ ممالک میں یہ حالت ہے کہ قریباً تمام مرد یبا تمام مرد جنگی خدمات کے سلسلہ میں
بھرتی ہو چکے ہیں ۔ یا تو وہ فوج میں کام کرتے ہیں اور یا کارخانوں میں ، پھر بھی اللہ تعالیٰ نے
انگلستان میں مولوی جلال الدین صاحب شمس کو توفیق دی اور انہوں نے انگلستان کے بڑے
طبقہ کے لوگوں میں احمدیت کو روشناس کرا دیا۔ اسی طرح امریکہ میں بھی اچھی کامیابی ہوئی ہے
مگر سب سے زیادہ کامیابی افریقہ میں ہوئی ہے۔ وہاں اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہمارے تین مشن ہیں (۱) نائیجریا میں ۔ جو ہندوستان کے بعد سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔
ہندوستان کے
ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی دس کروڑ کے قریب ہے اور وہاں دو تین کروڑ ہے۔
(۲) گولڈ کوسٹ ۔ یہاں بھی کثرت سے مسلمان آباد ہیں ۔
(۳) سیرالیون ۔ یہاں بھی مسلمان آباد ہیں ان علاقوں میں عیسائیوں نے مشن کھول
رکھے ہیں اور عیسائی حکومت بھی ان کی مدد کرتی ہے ۔ حکومت کی پالیسی یہ تھی کہ عیسائیوں کے
سکولوں کے سوا کسی سکول کو کوئی امداد نہ دی جائے ۔ ہم نے بھی وہاں کئی سکول قائم کئے ہیں اور
لڑ بھڑ کر حکومت سے امداد بھی لی ہے ان تینوں علاقوں میں ہمارے مدارس قائم ہیں جن میں
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۵۹
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ہزاروں طالب علم تعلیم پا رہے ہیں اور ایسی کامیابی سے تبلیغ ہو رہی ہے کہ ہزاروں لوگ
خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔ وہاں جماعت کی ترقی کا اندازہ اس
سے کیا جا سکتا ہے کہ ایک کا نفرنس میں تین ہزار نمائندے شریک ہوئے تھے۔ صرف ایک ملک
میں مردم شماری کرائی تو تعدا د ۲۵ ہزار تھی۔ بعض علاقوں میں تو یہ حالت ہے کہ امراء شکوہ کرتے
ہیں کہ ہماری طرف تبلیغ کیوں نہیں کرتے ۔ ایک چیف کی بہت خواہش تھی کہ کوئی احمدی مبلغ اُس
کی ریاست میں آئے وہ دو سال انتظار کرتا رہا مگر کوئی نہ جا سکا اب وہ فوت ہو چکا ہے۔ تو وہاں
لوگوں کے دلوں میں تڑپ پائی جاتی ہے کہ ہماری باتیں سنیں مگر ہمارے مبلغ اُن تک پہنچ نہیں
سکتے ۔ وہاں تبلیغ میں بعض مشکلات بھی ہیں وہاں نئے نئے قوانیں رائج ہیں مثلاً عدالت میں
بیان دیتے وقت ایک سٹول پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانی پڑتی ہے ۔ احمد یوں نے ایسا کرنے سے انکار
کر دیا اور کہا کہ ہم ایک زندہ خدا کے ماننے والے ہیں اور اُس کے سوا کسی کی قسم نہیں کھا سکتے ۔
ان کے ساتھ سختیاں بھی کی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرانے قانون کو احمدیوں کے لئے تو ڑا
نہیں جا سکتا اور جو احمدی انکار کرتا اُسے جیل بھیج دیا جاتا ۔ مگر احمدی دلیری سے جیل میں جانے
لگے اور اب حکومت نے فیصلہ کر دیا ہے کہ احمدیوں کو خدا کی قسم کھانے کی اجازت ہے۔ جیسا کہ
کئی احباب نے دیکھا ہوگا نیر صاحب ان علاقوں کے لوگوں کی تصویر میں دکھایا کرتے ہیں ۔
پہلے وہاں ہزاروں لوگ ننگے پھرا کرتے تھے مگر اب وہ کپڑے پہنے لگے ہیں اور تعلیم حاصل
کرتے ہیں۔ ہمارے سیرالیون کے مبلغ واپس آ رہے ہیں۔ حیفا سے اُن کا تار آیا ہے کہ
ویزا چونکہ جلدی نہیں مل سکا اس لئے جلسہ سالانہ پر نہیں پہنچ سکا۔ اب وہ عراق کی طرف روانہ
ہو گئے ہیں وہ جلسہ پر نہیں پہنچ سکے ورنہ میں چاہتا تھا کہ وہ خود اپنی مشکلات پیش کرتے ۔ وہاں
تبلیغ کا کا میدان بہت وسیع ہے ہے اور اور درجنوں درجنوں میں مبلغ ہوں تو و کام کام دے سکتے ہیں ۔ چھ چھ ماہ کے بعد ان
مبلغوں کا خرچ مقامی لوگ برداشت کر سکتے ہیں وہاں بہت سے افریقن مبلغ بھی کام کرتے
ہیں ۔ کچھ دن ہوئے مجھے ایک مقامی مبلغ کا خط آیا تھا اُس نے لکھا تھا کہ :۔
مولوی نذیر احمد صاحب کے کام کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی مولوی نذیر احمد صاحب ہوتی ہے وہ بہت جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ یہاں
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۶۰
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
کام کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ملیر یا بہت ہے اور مچھر بہت ہیں ۔ راستے بھی دشوار گزار ہیں مگر
مولوی صاحب ان سب مشکلات کے باوجود بہت محنت سے کام کرتے ہیں اور انہوں نے بعض
علاقوں میں جو بالکل جنگلی ہیں سو سو اور دو دو سو میل لمبے سفر پیدل کئے ہیں گو وہ اس کے عادی نہ
تھے۔ اس مقامی مبلغ نے لکھا تھا کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ایسی قربانی کی توفیق عطا
فرمائے ۔ اور ہمارے مبلغین کی ان جانفشانیوں کا نتیجہ ہے کہ ان ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے احمدیت کو ترقی حاصل ہو رہی ہے اور کالے چمڑے والے قیامت کے دن سفید شکلوں میں
اُٹھیں گے۔ ان کے دل نور ایمان سے منور ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نور اِس
ملک پر وسیع طور پر پھیل جائے گا اور گری ہوئی اقوام جلد ترقی کریں گی ۔
ٹانگا نیکا میں نئی احمد یہ مسجد تعمیر ہوئی ہے اور مدرسہ بھی کھل چکا ہے وہاں بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ترقی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی بیداری پیدا ہو رہی
ہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ اگر جماعت احمد یہ حبشیوں کی آبادی میں سکول کھولے تو وہ مدد دے
گی اور وہاں کے تاجروں نے جو غیر احمدی ۔ ہیں ہزاروں روپیہ کی امداد کا وعدہ کیا ہے چنانچہ
وہاں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حبشہ میں سب سے پہلے ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کو تبلیغ کی
توفیق اللہ تعالیٰ نے دی تھی تو اُن کی تبلیغ سے تو اس ملک کا کوئی باشندہ احمدی نہ ہوا تھا مگر فلسطین
کے مبلغ نے اطلاع دی ہے کہ رسالہ البشری پڑھ کر حبشہ کے ایک صاحب احمدی ہوئے ہیں جو
مصری پولیس میں انسپکٹر تھے اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں اور سوڈان میں رہتے ہیں ۔ گویا وہ تین
ملکوں سے نسبت رکھتے ہیں حبشہ کے باشندہ ہونے کی وجہ سے ، مصری حکومت میں ملازمت
کرنے کی وجہ سے اور سوڈان میں بود و باش رکھنے کی وجہ سے ۔ سوڈان میں پہلے بھی ایک
دوست احمدی تھے احمدیت کی وجہ سے وہاں اُن کو دکھ دیئے گئے اس لئے وہ عدن آگئے تھے ۔
جنگ کی وجہ سے بعض احمدی ایسے سینیا گئے اور اُن کو تبلیغ کا موقع ملا اور اس طرح جنگ کے
نتیجہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے مفت تبلیغ کے راستے ہمارے لئے کھول دیئے ۔
ایک اور نوجوان جزیرہ لکا دیپ کے رہنے والے اب قادیان آئے ہیں ۔ سٹریٹ
سیٹلمینٹس اور ہندوستان کے درمیان بعض چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں ان میں سے