مزید دیہاتی مبلّغ تیار کئے جائیں

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۶۴
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
صاحب کے سپرد اس کی تیاری کا کام کیا گیا ہے ۔ کچھ اسباق میں نے بھی دیئے ہیں جو اس میں
شامل کئے جائیں گے ۔
بعض سکیمیں اِس کے بعد میں بعض سکیموں کا ذکر کرتا ہوں جن کو آئندہ سال جاری
کرنے کا ارادہ ہے۔
گورمکھی اور ہندی رسالے ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ اگر کاغذ کی اجازت مل
جائے تو گورمکھی اور ہندی میں موقف الشيوع
رسالے شائع کئے جائیں تا کہ گورکھی جاننے والے سکھوں اور ہندی جاننے والے ہندوؤں
میں تبلیغ ہو سکے اور اُن تک بھی ہمارے خیالات بآسانی پہنچ سکیں اور اسلام کے متعلق غلط فہمیاں
دُور ہوسکیں ۔ پنجاب میں سکھوں اور مسلمانوں میں کئی مقامات پر نماز اور اذان پر جھگڑے
ہوتے رہتے ہیں۔ سکھ صرف نا واقعی کی وجہ سے اذان وغیرہ پر اعتراض کرتے ہیں۔ اگر اذان
گورمکھی میں ہو اور سکھوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ کیا چیز ہے تو وہ کبھی اس پر اعتراض نہ کریں بلکہ
اذانیں دلوانے میں مدد کریں ۔ اسی طرح ہندی زبان میں تبلیغ کا انتظام کرنا بھی بہت ضروری
ہے۔ ہمارے ملک میں ہندوؤں کی کثرت ہے۔ ہندوستان میں ۷۵ فیصدی ایسے لوگ ہیں جو
اُردو پڑھنا نہیں جانتے اور ان میں تبلیغ کیلئے ضروری ہے کہ ہندی میں لٹریچر ہو۔ پس میں نے
فیصلہ کیا ہے کہ اگر کاغذ کی اجازت مل جائے تو ان دونوں زبانوں میں رسالے جاری کئے
جائیں تا سکھوں اور ہندوؤں میں تبلیغ ہو سکے ۔ چاہے شروع میں یہ رسالے سہ ماہی ہی ہوں ۔
بعد میں ان کو ہفتہ وار بھی کیا جا سکتا ہے مگر شروع میں ہی اس رنگ میں کام کرنا مناسب نہیں کہ
جس کا بوجھ نہ اُٹھایا جا سکے۔ بہر حال خواہ سہ ماہی ہی شائع ہوں مگر ہوں ضرور ۔
ہے
مزید دیہاتی مبلغ تیار کئے جا ئیں دوسرے میرا ارادہ ہے کہ مزید مبلغ تیار کئے
جائیں اور دیہاتی مبلغین کی نئی کلاس
جاری کرنے کا ارادہ ہے۔ پندرہ پہلے تیار ہو چکے ہیں جو جلد اپنے اپنے حلقوں میں کام کرنے
کیلئے چلے جائیں گے ۔ اب نئی کلاس کیلئے مزید نو جوان زندگیاں وقف کریں ۔ کم از کم پچاس
نوجوان اس کلاس میں لئے جائیں گے ۔ اس سکیم کیلئے اخراجات کی بھی ضرورت ہے۔ اگر ان

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۶۵
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
میں سے ہر ایک کا زمانہ تعلیم میں ۲۵ روپیہ ماہوار خرچ رکھا جائے تو قریباً پندرہ ہزار روپیہ سالانہ
خرچ ان پر ہو گا ۔ مگر اس خرچ کو اُٹھانے کے نتیجہ میں پچاس نئے حلقے تبلیغ کے کھل جائیں گے یہ
اتنی عظیم الشان چیز ہے کہ یہ خرچ اُس کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ اور امید ہے کہ
مغربی افریقہ میں کچھ عرصہ کے بعد مقامی جماعتیں مبلغین کا خرچ برداشت کرنے کیلئے تیار ہو
جاتی ہیں یہاں بھی ایسا ہو سکے گا۔ اور ان مبلغین کی کوششوں سے جب جماعتیں ترقی کریں گی تو
وہ بوجھ بھی برداشت کر سکیں گی ۔ میری تجویز ہے کہ جن جماعتوں میں یہ مبلغ لگائے جائیں اُن کا
موجودہ چندہ نوٹ کر لیا جائے اور پھر اس میں جو اضافہ ہوتا جائے اُس کا آدھا اُن ہی
جماعتوں کو مقامی تبلیغ کے کام کو وسیع کرنے کیلئے دے دیا جائے ۔
میں امید کرتا ہوں کہ نوجوان بہت جلد اپنے نام زندگیاں وقف کرنے کیلئے پیش کریں
گے ۔ مجھے افسوس ہے کہ مختلف علاقوں کے ایسے نوجوانوں نے ابھی تک زندگیاں وقف نہیں کیں
جو ان علاقوں کی زبانیں جانتے ہوں ۔ اب ایسے علاقوں کی جو جماعتیں ملاقات کیلئے آتی رہی
ہیں میں اُن سے پوچھتا ہوں کہ اُنہوں نے واقفین میں کتنے آدمی دیئے ہیں؟ اور وہ اس سوال
پر شرمندہ ہو جاتی رہی ہیں ۔ مثلاً صوبہ سرحد میں ایسے ہی نوجوان کا میابی سے تبلیغ کر سکتے ہیں جو
پشتو اور فارسی جانتے ہوں ۔ صوبہ سرحد میں اگر صحیح رنگ میں تبلیغ کی جائے تو بہت کامیابی کی امید
ہو سکتی ہے۔ وہاں بعض لوگ علمی خاندانوں کے داخلِ سلسلہ ہوئے ہیں اور بعض اچھے
میں جس
زمینداروں میں سے ہوئے ہیں ۔ اعلیٰ طبقوں سے تو سے تعلق رکھنے والے لوگ صوبہ سرحد میں
نسبت سے جماعت میں داخل ہوئے ہیں اُس کے لحاظ سے پنجاب میں بہت کم ہیں ۔ یہاں
بالعموم درمیانی طبقہ کے لوگ جماعت میں شامل ہوئے ہیں ۔ بڑے بڑے خاندانوں سے تعلق
رکھنے والے بہت کم ہیں۔ شاید ہزار دو ہزار میں ایک ہو۔ مگر صوبہ سرحد میں جماعت کی نسبت
کے لحاظ سے اعلیٰ خاندانوں یا بڑی بڑی جائدادیں رکھنے والے یا اُن کے رشتہ دار جو داخل
ہوئے ہیں اُن کی نسبت میرے خیال میں آٹھ دس فیصدی ہے۔ پس میں اس صوبہ میں تبلیغ کو
خاص اہمیت دیتا ہوں مگر اب تک اس صوبہ سے ہمیں ایسے نو جوان نہیں مل سکے جو دینی تعلیم
حاصل کر کے وہاں تبلیغ کا کام کریں ۔ اب سید عبداللطیف صاحب شہید کے خاندان کا ایک بچہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۶۶
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
آیا ہے اور ایک اور بھی پڑھ رہا ہے۔ اگر یہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیا کے کاموں میں نہ لگ
گئے تو امید ہے ان سے تبلیغ کے کام میں مدد مل سکے گی ۔ اس صوبہ کے آدمی وہاں کامیابی سے
تبلیغ کر سکتے ہیں ۔ پنجابیوں کے اور ان کے تمدن میں بہت فرق ہے اس لئے پنجابی مبلغ وہاں
زیادہ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
اسی طرح صوبہ سندھ سے بھی بہت کم طالب علم آتے ہیں جو آئے بھی ہیں وہ یا تو بیچ میں
ہی تعلیم کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اور یا اگر پوری تعلیم حاصل کی تو پھر دُنیاوی کاموں میں لگ
گئے ہیں تبلیغ کے کام کیلئے زندگیاں وقف کرنے والے ان صوبوں سے بہت کم آئے ہیں ۔
اسی طرح صوبہ بہار کے دوست جب ملنے آئے تو اُنہوں نے مبلغ مانگا اور میں نے اُن
سے یہی سوال کیا کہ آپ لوگوں نے اپنے صوبہ سے کتنے طالب علم بھیجے ہیں کہ انہیں تعلیم دے کر
و ہیں تبلیغ کیلئے بھیجا جا سکے۔ بنگال سے بھی کوئی طالب علم نہیں آیا۔ صوفی مطیع الرحمن صاحب نے
زندگی وقف کی مگر تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۔ یوپی کا خانہ بھی خالی ہے۔ اگر ذوالفقار علی خاں
صاحب کو علیحدہ رکھا جائے تو صوبہ یوپی کا خانہ بالکل خالی ہے۔ بمبئی کے صوبہ سے بالکل کوئی
اسے
طالب علم نہیں آیا ۔ مالا بار نے بے نے بے شک ہمت دکھ دکھائی ہے گو وہاں جماعت کم ہے مگر وہاں
آدمی ملتے رہے ہیں اور مل رہے ہیں تو ہر صوبہ سے ایسے طالب علم یہاں آنے چاہئیں جو تعلیم
حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے صوبوں میں جا کر کام کرسکیں ۔
ہمارے دوستوں کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے آسمان سے
فرشتے آ کر نہیں کریں گے اور احمدیوں نے ہی کرنا ہے۔ یہ کام ایسا نہیں کہ غیر قوموں کے آدمی
اس کیلئے ملازم رکھ لئے جائیں ۔ صوبہ پنجاب نے قربانی کی ہے مگر بعض اضلاع پنجاب کے بھی
خالی ہیں ۔ مثلاً اضلاع فیروز پور اور منٹگمری ہیں ان اضلاع کے دوست جب ملنے آئے تو اُن
سے بھی میں نے یہی سوال کیا کہ انہوں نے کتنے آدمی دیئے ہیں ۔
پس میں پھر تحریک کرتا ہوں کہ دوست زندگیاں وقف کریں اور اپنے نام پیش کریں ۔ ہر
علاقہ کے لوگ ایسے آدمی دیں ۔ یہ ٹھیک نہیں کہ دوسرے علاقوں کے لوگ ان کے وہاں جا کر
کام کریں ۔ ایک علاقہ کے لوگ جب مبلغ مانگتے ہیں تو اُن کا فرض ہے کہ وہ ایسے آدمی دیں جن

آج 10 میں سے 10 باقی