سیاست سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۶۹
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
اس سے اچھی طرح آگاہ کریں ۔ یہ اپنے آپ کو بظاہر غریبوں کے ہمدرد ہیں مگر حقیقت یہ
نہیں ۔ شیطان بھی تو جنت میں اچھی شکل میں داخل ہوا تھا تا آدم کو ورغلا سکے ۔ پس ان لوگوں
کے دھوکوں سے ہمارے دوستوں کو اچھی طرح آگاہ رہنا چاہئے ۔ ان کے ساتھ ہمارا مقابلہ
ہونا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کشف ہے کہ میں نے دیکھا کہ زار روس کا عصا میرے
ہاتھ میں دیا گیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فتنہ ہمارے ہی ہاتھوں سے کچلا جائے گا مگر تبلیغ
کے ذریعہ نہ کہ مادی طاقت سے ۔ سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں جب خدا تعالیٰ نے
ہمارے ہاتھ سے تلوار چھین ہی لی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اب ہم نے تلوار سے کام نہیں
لینا بلکہ تبلیغ کے ذریعہ دلوں کو فتح کرنا ہے۔ اس وقت روس برطانیہ کا اتحادی ہے اور اِس لئے
جنگ میں اس کی فتح برطانیہ کی فتح ہے۔
روسی ہمارے دشمن نہیں ہیں روسی ہمارے دشمن نہیں ہیں مگر جہاں تک مذہب کے
متعلق ان کے عقائد کا تعلق ہے یہ ہمارے
بدترین دشمن ہیں اور جماعت کو ان کے عقائد کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار رہنا چاہئے ۔
سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں اس کے بعد میں اپنے ملک کی سیاسیات کے بارہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ حقیقت
یہ ہے کہ حقیقی سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ ہی نہیں ۔ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے ہ کہ
اور اگر ہم سیاسیات میں پڑ جائیں تو اپنا اصل کام نہیں کر سکیں گے مگر چونکہ ہماری جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے اس لئے کوئی نہ کوئی سوال لازماً ہمارے سامنے آ ہی
جاتا ہے۔ اس وقت زمیندارہ لیگ اور مسلم لیگ کی ایک نئی کشمکش مسلمانوں میں شروع ہوگئی ہے
اور ہماری جماعت کے لوگوں کو بھی اس میں شامل کرنے کی بعض لوگ کوشش کرتے ہیں ۔ مجھے
باہر سے خطوط آتے رہتے ہیں کوئی لکھتا ہے کہ بعض لوگ آتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ مسلم لیگ
میں شامل ہو جاؤ ۔ بتایا جائے کہ ہم اور کوئی لکھتا ہے کہ بعض سرکاری حکام زور دیتے
ہیں کہ زمیندارہ لیگ میں شریک ہو جاؤ ، ہمیں بتائیں کہ ان کو کیا جواب دیں ہر ایک اپنا سیاسی اثر
ڈالنا چاہتا ہے۔ میں دوستوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ان میں سے کسی میں بھی کوئی حصہ نہ لیں ۔
۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۰
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
مسلم لیگ میں جو طبقہ برسرِ اقتدار ہے اس کا کوئی اصول نہیں وہ تھالی کے بینگن کی طرح ہیں ۔
پنجاب میں جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کا کوئی متفقہ پروگرام ہی نہیں ہے ۔ ان میں کمیونسٹ
پرو پیگنڈا کرنے والے بھی شامل ہیں اور ان کو کمیونسٹوں کی امداد بھی حاصل ہے ان میں ایسے
لوگ بھی ہیں جو بعض امور میں کانگرس کی بھی تائید کرتے ہیں ۔ مثلاً سیاسی قیدیوں کی رہائی کا
سوال ہے وہ اس مطالبہ میں کانگرس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ حمایت کرنے والے بعض ایسے
لوگ بھی ہیں جن کے مشورہ سے کانگرسی قید کئے گئے تھے ۔ مطلب یہ کہ یہ لوگ مصلحت وقت کے
ماتحت کام کرتے ہیں ۔ پنجاب کی مسلم لیگ کا کوئی مقصد ہی نہیں ۔ نام تو مسلم لیگ ہے مگر وہ بعض
کانگرسی مطالبات کی تائید بھی کرتی ہے جیسا کہ کانگرسی قیدیوں کی رہائی کے سوال کا میں نے
ذکر کیا ہے ۔ پھر اس میں کمیونسٹوں کے حامی بھی ہیں گویا وہ ہر دلعزیز بننے کی کوشش کرتی ہے۔
دوسری پارٹی مسلمانوں کی جو ہے اس میں زیادہ سنجیدہ لوگ ہیں مگر وہ بھی بعض خرابیاں کر رہی
ہے اور اس کی طرف سے! بعض ایسی حرکات ہوتی ہیں کہ جن کے نتیجہ میں سرکاری افسروں کی
اخلاقی حالت گر رہی ہے ۔ خواہ کوئی اس امر کا اقرار کرے یا نہ کرے یہ واقعہ ہے کہ اس پارٹی
کی طرف سے سرکاری افسروں پر ایسا دباؤ ضرور ڈالا جاتا ہے کہ وہ اِس کی تقویت کیلئے کام
کریں اور اس کی حمایت کریں۔ مجھے ایک بڑے سرکاری افسر نے کہا کہ میں نے اس پارٹی
کیلئے چندہ جمع کرنا ہے اور اتنی رقم پیش کرنی ہے کیونکہ مجھ سے فلاں بڑے آدمی نے یہ خواہش کی
تھی کہ اس پارٹی کو چندہ دلاؤں اور میرے نزدیک سرکاری حکام کا پارٹی بازی میں حصہ لینا
نہایت ہی خطرناک بات ہے۔ میں یہ مان لیتا ہوں کہ بعض وزراء کا اِس میں دخل نہ ہوگا لیکن
اس میں شک نہیں کہ سرکاری حکام سے اس پارٹی کی حمایت کا کام ضرور لیا جاتا ہے جو نہایت ہی
بُری بات ہے۔ برطانوی سیاست اسی لئے کامیاب ہے کہ انگریز حکام کسی سیاسی پارٹی میں حصہ
نہیں لیتے جو بھی پارٹی برسر اقتدار ہو اُس کی اطاعت کرتے ہیں ۔ اگر لبرلوں کی حکومت ہو تو ۔
اُس کی اطاعت کرتے ہیں اور اگر لیبر پارٹی کی حکومت ہو تو اُس کی اطاعت کرتے ہیں خود کسی
پارٹی میں شامل نہیں ہوتے ۔