سیاسیات میں حکومت کے افسران کا شامل ہونا خطرناک ہے
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۱
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
سیاسیات میں حکومت کے افسران سرکاری حکام کا سیاسی پارٹیوں میں شامل
ہونا بہت خطرناک نتائج پیدا کرنے والی
کا شامل ہونا خطرناک ہے بات ہے۔ یونان میں اس وقت جو
فسادات ہو رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ سرکاری حکام کو سیاسی پارٹیوں میں گھسیٹا گیا۔
اگر کوئی سرکاری افسر آج زمیندارہ لیگ کے لئے چندہ جمع کرتا ہے تو کل اگر مسلم لیگ کی حکومت
بن جائے گی تو وہ کہے گی کہ تم نے زمیندارہ لیگ کو سات لاکھ چندہ جمع کر کے دیا تھا اب ہمیں
دس لاکھ کر کے دو۔ اور اگر کوئی اور پارٹی برسر اقتدار آ جائے گی تو وہ کہے گی ہمیں پندرہ لاکھ جمع
کر کے دو۔ اور اگر اسی طرح سیاسی پارٹیوں کیلئے چندہ جمع ہوتا رہے تو غریب زمینداروں کی تو
شامت آ جائے گی ۔ اب تو زمیندار سرکاری حکام کے کہنے پر زمیندارہ لیگ کیلئے چندے دے
دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ معمولی بات ہے تھوڑا سا چندہ دے کر افسروں کو خوش کریں مگر جہاں
ڈیما کریسی ہو وہاں کبھی کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں رہ سکتی ۔ یہ بات نا ممکن ہے کہ پنجاب میں
ہمیشہ زمیندارہ لیگ ہی کی حکومت رہے ۔ آج اس کی حکومت ہے تو اگلے انتخابات میں کسی اور
پارٹی کی ہو سکتی ہے اور اس سے اگلے میں کسی اور کی ۔ اس طرح حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر افسر
نہیں بدلتے وہ تو مستقل ہوتے ہیں ۔ اور اگر افسروں کی اخلاقی حالت بگڑ جائے تو انتظام کا قائم
رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور اپنے ملک کی بہتری کیلئے ہر مسلمان ، ہر ہندو اور ہر سکھ کا فرض ہے کہ
اگر وہ وزیر ہو یا کسی دوسری بڑی پوزیشن کا تو کبھی کسی سرکاری حاکم کو اپنی پارٹی کی مدد کیلئے نہ
کہے ۔ سیاسی آدمی تو ہمیشہ بدلتے رہیں گے مگر سرکاری افسر مستقل ہوتے ہیں اور ملک کے فائدہ
کیلئے ضروری ہے کہ اُن کو پارٹیوں سے آزاد رکھا جائے اور اُن پر کسی قسم کا دباؤ نہ ہونا چاہئے ۔
ان کے اخلاق بگڑ جائیں گے اور ہمارا اپنا تجربہ ہے کہ سرکاری حکام پارٹی بازی میں حصہ
لیتے ہیں ۔ ایک ضلع کے ڈپٹی کمشنر صاحب کے پاس ہمارے آدمیوں کا ایک وفد گیا اور اسے توجہ
دلائی کہ اس ضلع میں ہمارے خلاف شورش ہوئی ہے اُسے دبائیں ۔ ہماری جماعت ہمیشہ حکومت
سے تعاون کرتی ہے اور وفادار ہے۔ اُس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کبھی ایسا ہو گا اب تو آپ لوگ یہ
نہیں کہہ سکتے کہ آپ کی جماعت حکومت کی وفادار ہے اور اس سے تعاون کرتی ہے۔ کیونکہ فلاں
ورنہ ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۲
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
چوہدری صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ آپ کی جماعت کے فلاں آدمی کو زمیندارہ لیگ کی
سیکرٹری شپ پیش کی گئی تھی مگر اُس نے انکار کر دیا پھر آپ لوگ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی
جماعت حکومت کی وفادار ہے۔ تو سرکاری حکام کو سیاسیات میں گھسیٹنے سے ان کے اخلاق ضرور
خراب ہوتے ہیں۔ پھر اس پارٹی میں ایک نقص یہ بھی ہے کہ اس کا اپنا کوئی قومی پروگرام نہیں ۔
اس میں ہندو بھی ممبر ہیں جو ہندوؤں کے نمائندہ ہیں ، سکھ بھی ہیں جو سکھوں کے نمائندے ہیں اور
ان کی پارٹیوں کے اپنے مقررہ پروگرام ہیں اور اس پارٹی کو ان سب کے پروگراموں کو سمجھ کر
چلانا پڑتا ہے۔ اس پارٹی کا اپنا کوئی پروگرام نہیں ۔ اس میں جو مسلمان ممبر ہیں وہ پہلے مسلم لیگ
میں تھے مگر اب اُس میں نہیں رہے اور ان کا اپنا کوئی پروگرام ہے نہیں۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ
جب یہ پارٹی ٹوٹی تو اِن لوگوں کا کوئی ٹھکانہ نہ ہوگا سوائے اس کے کہ جہاں کسی کے سینگ سمائیں
شامل ہو جائے اور یا پھر نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے“ والی حالت ان کی ہوگی ۔
میں سندھ گیا تو ریلوے سٹیشن پر ایک ہندو سیٹھ نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی ۔ اُس زمانہ
میں وہاں خاں بہادر اللہ بخش وزیر اعظم بنے تھے اعظم بنے تھے ۔ میں نے باتوں باتوں میں اُن سے د نا سے دریافت
کیا کہ ٹھا کر صاحب! آپ کس کی پارٹی سے تعلق سے تعلق رکھتے ہیں ۔ میرے اِس سوا اس سوال پر وہ مسکرائے
اور جواب دیا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب سر غلام حسین کی حکومت تھی ہم اُس کے ساتھ تھے اب
اللہ بخش کی حکومت ہے تو اُس کے ساتھ ہیں۔ مسلمانوں کے متعلق تو میرا پہلے سے یہ تجربہ تھا کہ
ان میں سے بہت سے لوگ اس اصل پر چلتے ہیں کہ جس کی حکومت بنی اُسی کے ساتھ ہو گئے مگر
ہندوؤں کے متعلق ایسا نہ سمجھتا تھا مگر ان کی بات سن کر مجھے معلوم ہوا کہ ان میں بھی ایسے لوگ
ہیں ۔ ان کا جواب سن کر میں نے کہا کہ ٹھا کر صاحب ! پھر خواہ غلام حسین کی وزارت ٹوٹے اور
خواہ اللہ بخش کی ، آپ کی وزارت کبھی نہ ٹوٹے گی ۔ تو ایسے لوگ اپنی وزارت رکھنا چاہتے ہیں
کوئی اصول ان کا نہیں ہوتا ۔ پس اگر یہی حالات رہے جو اس وقت پنجاب میں ہیں تو اخلاقی
حالت بہت گر جائے گی ۔ جائے گی ۔ اگر زمیندارہ لیگ کسی وقت ٹوٹی تو ہندو اور سکھ ممبر تو اپنی اپنی پارٹیوں
میں جا کر شامل ہو جائیں گے مگر مسلمان ممبروں کا کوئی ٹھکانہ نہ ہوگا ۔ مسلم لیگ کو تو یہ لوگ پہلے
جواب دے چکے ہیں اور دوسری کوئی ایسی مجلس ہے نہیں جس میں یہ شامل ہوسکیں ۔ جہاں تک
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۳
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
سیاسیات کا تعلق ہے ہم ہندوستان کی کسی مجلس میں بھی شامل نہیں ہو سکتے اور پنجاب میں جو دو
پارٹیاں اس وقت ہیں ان میں سے بھی ہم کسی کے ساتھ نہیں مل سکتے ۔ کیونکہ ایک تو ان میں سے
بداصول ہے اور دوسری بے اصول ۔ ایک کا پروگرام تو ہے مگر غلط ہے اور وہ ابن الوقتی کا ثبوت
دے رہی ہے اور دوسری کا کوئی پروگرام ہے ہی نہیں ۔ اور سرکاری حکام کے اخلاق اس کی وجہ
سے بگڑ رہے ہیں میں ان لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ حکام کو آزاد رہنے دیں۔ ہمارے
صوبہ کیلئے وہ دن بہت بُرا ہوگا جب سرکاری حکام کو سیاسی پارٹیوں میں گھسیٹا جائے گا۔ جو
سرکاری افسر احمدی ہیں اُن کو میرا حکم ہے کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہ ہوں اور جو شامل ہوگا وہ
بد دیانت ہوگا اور بد دیانتی کی روٹی کھانے والا ہوگا ۔ وہ جو سرکاری ملازمت میں ہوتے ہوئے
زمیندارہ لیگ یا کسی اور سیاسی پارٹی کی مدد کرے گا یا مخالفت کرے گا وہ بد دیانتی کرنے والا
ہوگا ۔ اُن کے لئے نہ تو کسی سیاسی پارٹی کی مدد کرنا جائز ہے اور نہ مخالفت کرنا ۔ ملازم کیلئے صرف
اُس حکم کی تعمیل کرنی ضروری ہے جو اُ سے سرکاری طور پر ملے ۔ اگر کسی سرکاری افسر سے کوئی کہے
کہ کسی سیاسی پارٹی کیلئے چندہ کر کے دو تو اُسے چاہئے کہ ایسا کہنے والے سے کہے کہ مجھے لکھ کر یہ
حکم دے دیں ۔ اور اگر کوئی ایسا حکم دے دے تو اسے پبلک میں شائع کر دے ۔ سرکاری ملازم کا
یہ کام ہر گز نہیں کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی مدد کرے یا اُس کی مخالفت کرے ۔ پس احمدی سرکاری
ملازم کسی پارٹی کی حمایت نہ کریں اور نہ ہی کسی کی مخالفت کریں۔ اسی طرح افراد جماعت بھی
کسی پارٹی میں شامل نہ ہوں ۔ باقی رہا چندہ دینے کا سوال تو اگر افسر مجبور کر کے چندہ لینا چاہیں
تو ” دہن سگ بہ لقمہ دوختہ بہ “ پر عمل کرتے ہوئے کوئی معمولی سی رقم دے کر چھٹکارا حاصل کر
لیں ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی اس طرح کرنا چاہے تو ہم اسے روکتے نہیں ۔ میری ذاتی
رائے یہ ہے کہ اب دنیا پر ایسا نازک وقت آ رہا ہے کہ ہندوؤں ، مسلمانوں اور سکھوں اور
ہندوستان کی دوسری قوموں میں جو سیاسی جھگڑے ہیں وہ سب ختم ہو جانے چاہئیں اور اسی
طرح انگریزوں اور ہندوستانیوں میں جو جھگڑے ہیں وہ بھی ختم کر دینے کا وقت آ گیا ہے۔
اس سے پہلے ان جھگڑوں میں زیادہ خطرہ کی بات نہ تھی مگر اب ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ
جو لوگ الہامی کتابوں سے فائدہ اُٹھانے کے عادی نہیں ہیں اگر تہران کا نفرنس کے حالات ہی
وو
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۴
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
انہوں نے پڑھے ہیں تو وہ سمجھ سکتے ہیں کہ دنیا پر ایسی مصائب آنے والی ہیں کہ چھوٹی چھوٹی
قوموں کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ اور اگر یورپ اور ایشیا میں پیدا ہونے والے حالات
اور واقعات ہندوستان میں بسنے والے لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی نہیں ہیں تو میں سمجھتا
ہوں کہ یہ لوگ دنیا میں زندہ رہنے کے بھی قابل نہیں ہیں ۔ اسی طرح انگریزوں کے گردو پیش
جو حالات پیدا ہو رہے ہیں اُن کے پیش نظر ضروری ہے کہ انگریزیت اور ہندوستانیت کے سوال
کو کسی نہ کسی طرح جلد از جلد حل کر لیا جائے ۔ اس وقت دونوں کی زندگی کا انحصار ایک دوسرے
کی اعانت پر ہے اور اگر دیانتداری سے دونوں نے اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش نہ کی
تو بہت ہی تھوڑے عرصہ کے بعد دونوں کی زندگی خطرہ میں پڑ جائے گی اور پھر دونوں کو بیٹھ کر
رونا ہوگا۔ اس سوال کی زیادہ وضاحت تو میں نہیں کر سکتا مگر پرانی کتب میں بھی ایسی پیشگوئیاں
موجود ہیں اور میرے بعض کشوف بھی یہی ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا کیلئے بہت نازک دن آنے
ہے
والے ہیں۔ میں زیادہ وضاحت سے اِس بات کو یہاں اس لئے بیان نہیں کر سکتا کہ ممکن
بعض انگریز افسروں کے نزدیک میرا ایسا کرنا مناسب نہ ہو۔ یہاں جو ایک انگریز افسر آتے ہیں
وہ بالعموم تیسرے درجہ کے ہوتے ہیں وہ خود بھی اعلیٰ درجہ کے سیاست دان نہیں ہوتے اور فوراً
اعتراض کا پہلوان کو نظر آنے لگتا ہے اس کا ہمیں پہلے بھی تجربہ ہو چکا ہے ۔
میں نے ایک دفعہ ایک مضمون لکھا جو الفضل میں شائع ہوا تھا تو پنجاب سی آئی ڈی نے
رپورٹ کی کہ یہ مضمون ضبط ہونا چاہئے بہت خطرناک ہے۔ مگر اُس زمانہ میں جو صاحب پنجاب
کے گورنر تھے وہ چونکہ ذاتی طور پر مجھے جانتے تھے اُنہوں نے کہا کہ نہیں ایسے آدمی نہیں کہ ان
کے مضامین قابل ضبطی ہوں ۔ وہی مضامین ہمارے ایک بنگالی رسالہ میں ترجمہ ہو کر شائع ہوئے
تو وہاں کی حکومت نے ایڈیٹر و پر نٹر کو نوٹس دیا کہ ایسے خطرناک مضامین کیوں شائع کئے گئے
ہیں؟ اور حکم دیا کہ آئندہ سنسر کرا کر مضمون شائع کیا کرو ۔ اُنہوں نے بہتیرا کہا کہ ہماری
جماعت ایسی جماعت نہیں ہے کہ اس پر حکومت کی مخالفت کا شبہ کیا جائے مگر کسی نے اس بات پر
غور نہ کیا۔ لیکن وہی مضامین جب ولایت میں پہنچے تو ہمارے مبلغ نے ان کا انگریزی میں ترجمہ
کر کے وہاں کے بڑے بڑے سیاسی آدمیوں کو بھجوایا تو انہوں نے بہت پسند کیا ۔ لارڈ زیلینڈ نے