حلف الفضول کے اصعول
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۶
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ہند و سیاست کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی ہندوؤں کی سیاست کی مجھے بھی مجھ نہیں آئی۔ جب ملک میں ان کی اکثریت
ہے اور ایک مسلمان کے مقابلہ میں تین ہندو ہیں تو ان کو مسلمانوں سے کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔
بہر حال اب وقت ایسا ہے کہ سب اختلافات کو نظر انداز کر کے صلح کی طرف قدم بڑھانا
چاہئے ۔ (ماخوذ از رجسٹر فضل عمر فاؤنڈیشن )
حلف الفضول کے اصول آب میں اپنے ایک رؤیا کی طرف دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جو جولائی ۱۹۴۴ء میں میں نے دیکھا اور
جو الفضل میں شائع ہو چکا ہے ۔
”میں نے دیکھا کہ میں گویا اپنی اولاد کو مخاطب کر کے کچھ کہہ رہا ہوں اور کہتا
ہوں کہ جس طرح حلف الفضول رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہوتی تھی ایسا ہی ایک
معاہدہ میری اولاد کرے ۔ تو اس کے نتیجہ میں اُس پر خدا کے فضل خاص طور پر نازل
ہوں گے اور وہ کبھی تباہ نہ ہوگی ۔“‘ ھے
صلى الله
حلف الفضول ایک معاہدہ تھا جو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں بعض لوگوں نے آپس میں
کیا تھا۔ اس میں زیادہ جوش کے ساتھ حصہ لینے والے تین ایسے آدمی تھے جن کے نام فضل تھے
اور اسی وجہ سے اِسے حلف الفضول کہتے ہیں ۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ حلف الفضول والے مل کر یا اکیلے اکیلے مظلوم کا حق دلوایا کریں گے ۔
رسول کریم ﷺ نے اُس زمانہ میں ابھی دعوی نہیں کیا تھا ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اُس
نے تحریک کی کہ آپ بھی اس میں شریک ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ ایک نیک کام ہے اور میں
اس میں ضرور شامل ہوں گا ۔ چنانچہ آپ اس میں شامل ہوئے اور آپ اس کی پوری طرح
پابندی کرتے رہے۔ حتی کہ جب آپ نے دعوی کیا اور اہلِ مکہ آپ کی مخالفت کر رہے تھے تو
اُس زمانہ میں کسی گاؤں کا ایک آدمی مکہ میں آیا جس سے ابوجہل نے کوئی مال خریدا تھا اور وہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۷
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
اُس کی قیمت ادا نہ کرتا تھا۔ وہ حلف الفضول میں شامل ہونے والے لوگوں میں سے ہر ایک
کے پاس باری باری گیا اور اُن سے کہا کہ ابو جہل سے میری رقم دلوادیں مگر سب نے اُس کی مدد
کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ہر ایک ابو جہل جیسے بدگو آدمی کے پاس جانے سے ڈرتا تھا۔
لوگوں نے اُس شخص کو مشورہ دیا کہ تم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ۔ وہ آپ کے پاس
آیا اور کہا کہ آپ بھی اِس معاہدہ میں شامل ہیں آپ میرے ساتھ چلیں اور ابوجہل سے میری
رقم دلوادیں ۔ جن لوگوں نے اُسے آپ کے پاس جانے کا مشورہ دیا وہ جانتے تھے کہ ابو جہل
آپ پ کا سخت مخالف ہے اس لئے آپ اُس کے پاس نہ جائیں گے مگر جب اُس شخص نے آ کر
آپ سے کہا کہ میرے ساتھ چلیں ۔ تو آپ نے فرمایا چلو ۔ چنانچہ آپ اُس کے ساتھ ابو جہل
کے مکان پر گئے اور جا کر دروازہ پر دستک دی ۔ ابو جہل باہر آیا تو آپ نے فرمایا کہ آپ نے
اس شخص کی کچھ رقم دینی ہے؟ اُس نے کہا ہاں دینی تو ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ پھر دے دیں آپ
بڑے آدمی ہیں آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے کہ اس کی رقم نہ دیں۔ یہ سن کر ابو جہل فوراً اندر گیا
اور رقم لا کر اُس کے حوالہ کر دی ۔ لوگ اس بات کے منتظر تھے کہ ابو جہل آپ کی بات ہرگز نہ
مانے گا اور اُن کو موقع مل جائے گا کہ کہیں کہ دیکھو! یہ نبی بنے پھرتے ہیں کیا ابو جہل سے اس
تھا کہ کیا ہوا ؟ اُس
شخص کی رقم دلوادی؟ مگر جب وہ شخص واپس آیا تو لوگوں نے اُس سے پوچھا کہ کیا -
نے کہا کہ میری رقم مجھے مل گئی ہے۔ اُنہوں نے پوچھا کس طرح ؟ اُس نے سارا واقعہ سنا دیا۔
اس پر لوگ بہت حیران ہوئے اور ابو جہل کے پاس گئے اور کہا تم ہم لوگوں کو تو کہتے ہو کہ محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے بات تک نہ کرو، اُن پر ظلم کرو ، خوب تنگ کرو، مگر خود تم نے اُن کے کہنے
پر اس شخص کی رقم فوراً ادا کر دی ہے۔ ابوجہل نے کہا کہ تمہیں پتہ نہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔
جب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اس شخص کے ساتھ آئے اور اُنہوں نے دروازہ پر دستک دی تو میں
باہر آیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس شخص کی رقم اگر تمہارے ذمہ ہے تو ادا کر دو ۔ میں چاہتا تو تھا کہ یہی
جواب دوں کہ تم کون ہو جو مجھے نصیحت کرنے آئے ہو مگر مجھے یوں معلوم ہوا کہ ان کے دائیں اور
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۸
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
بائیں دو مس دومست اونٹ ہیں جو مجھ پر حملہ آور ہونے لگے ہیں اور مجھ سے سوائے اس کے کچھ جواب
نہ بن پڑا کہ ٹھہریئے ابھی لا دیتا ہوں ۔ چنانچہ میں نے رقم لا کر اُس شخص کو دے دی ۔
صلى الله
مدینہ کی زندگی میں ایک دفعہ آنحضرت ﷺ سے کسی نے حلف الفضول کا ذکر کرتے عروسہ
ہوئے کہا کہ سنا ہے آپ بھی اس میں شامل ہوئے تھے آپ نے فرمایا ہاں اگر جاہلیت کی کسی
ایسی ہی چیز کی طرف جس طرح کہ حلف الفضول تھی مجھے بلایا جائے تو میں اُس کو ضرور قبول
کروں اور اُس میں شامل ہوں ۔
-
تو یہ رویا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میری اولا د تباہ نہیں ہو گی اگر وہ حلف الفضول کا
معاہدہ کرے۔ گورو یا میں میں نے اپنے بیٹوں کو دیکھا مگر اولاد سے مراد روحانی اولا د بھی ہوتی
ہے اور جب میں نے رویا میں اپنی اولاد کو مخاطب کیا تو گویا روحانی اولاد کو خطاب کیا ہے۔ اس
رؤیا کے شائع ہونے کے بعد بعض دوستوں نے اپنے نام اِس میں شامل ہونے کے لئے مجھے
لکھے مگر میں نے مناسب نہ سمجھا کہ اس تحریک کو شروع کروں اور یہی مناسب سمجھا کہ میں ایسے
وقت میں اس کی تحریک کروں گا جب میری روحانی اولاد کا ایک کثیر حصہ سامنے ہوگا ۔ سو اب کہ
خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو یہاں جمع کیا ہے اور مجھے آپ لوگوں کے لئے بمنزلہ والد بنایا ہے
اور آپ لوگ میری روحانی اولاد ہیں میں آپ کے سامنے حلف الفضول والا معاہدہ پیش کرتا
ہوں مگر اس کیلئے کچھ شرطیں ہیں جو میں بیان کرتا ہوں کیونکہ ہر ایک اس بار کو نہیں اُٹھا سکتا ۔
معاہدہ یہ ہوگا کہ :۔
اس میں شریک ہونے والا یہ عہد کرے گا کہ وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ مظلوم کی مدد کرے گا
خواہ مظلوم اُس کا یا اُس کی اولاد کا دشمن ہی کیوں نہ ہو ۔ وہ اس میں کسی قرابت اور دوستی کی پروا
نہیں کرے گا اور مظلوم خواہ اُس کا دشمن ہی کیوں نہ ہو اُس کی حمایت کرے گا اور اگر جماعت
کے دوست ایسا معاہدہ کریں تو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے رویا میں بتایا ہے وہ تباہ نہیں ہوگی ۔ جو
اس معاہدہ میں شامل ہونا چاہے اُس کے لئے ضروری ہے کہ سات دن تک مسلسل بغیر ناغہ کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۷۹
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
استخارہ کرے، نماز عشاء میں دعا کرے یا عشاء کی نماز کے بعد دو نفل الگ پڑھ کر دعا کرے کہ
الہی ! اگر میں اس کو نباہ سکتا ہوں اور اسے توڑ کر تیرے غضب کو اپنے لئے بھڑ کانے والا نہ ہوں
گا تو مجھے اس میں شامل ہونے کی توفیق دے۔ پس جو دوست اس میں شامل ہونا چاہیں وہ
سات روز تک مسلسل استخارہ کرنے کے بعد مجھے اطلاع دیں ۔
دوسرے اس میں شامل ہونے والوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ کسی بھائی سے خواہ اُن کا کتنا شدید
اختلاف کیوں نہ ہو مرکزی حکم کے بغیر اُس کی اقتداء میں نماز ادا کرنا ترک نہ کریں گے۔ اور اگر
وہ دعوت کرے گا تو اُسے رد نہ کریں گے۔ اور خواہ کسی سے جائداد کا جھگڑا ہو خواہ کوئی اور جھگڑا
ہو، کسی نے اُن کو یا اُن کے بیوی بچوں کو کتنی تکلیف کیوں نہ دی ہو اور خواہ اُس سے اِن کے
مقدمات چل رہے ہوں وہ بات چیت کرنا ترک نہ کریں گے۔ اُس کی دعوت کو رد نہ کریں گے
اور نماز پڑھانے والے امام کے ساتھ اگر ان کا جھگڑا ہو تو اُس کے پیچھے نماز پڑھنے سے ہرگز
گریز نہ کریں گے جو دوست یہ وعدہ کرنے کو تیار ہوں وہ اپنے نام پیش کریں ورنہ نہیں ۔
تیسرا اقرار جو ان کو کرنا ہوگا اور جو دراصل ہر احمدی بیعت میں شامل ہوتے وقت بھی کرتا ہے
یہ ہے کہ سلسلہ کی طرف سے اُن کیلئے جو ذریعہ اصلاح تجویز کیا جائے اُسے بخوشی قبول کریں گے ۔
چوتھے یہ کہ اس کام کو وہ نفسانیت اور ذاتی نفع نقصان اور قرابت و رشتہ داری کے
خیالات کے ماتحت ہرگز نہ کریں گے اور ہمیشہ مظلوم کی مدد کے جذبہ کے ماتحت کھڑے ہوں
گے اور یہ بھی خیال نہ کریں گے کہ مظلوم اُن کا رشتہ دار اور عزیز ہے یا دوست ہے بلکہ اُس کی مدد
خالصہ اس لئے کریں گے کہ وہ مظلوم ہے ۔ پھر مظلوم کے معنی احمدی یا مسلمان کے ہی نہیں ہیں
بلکہ مظلوم خواہ کسی مذہب اور کسی فرقہ اور کسی ملک کا ہواُس کی مدد کریں گے جو شخص ان شرائط کو
پورا کرنے کا عہد کرے گا اُس کے شامل کرنے کے متعلق میں غور کروں گا اور کسی کے متعلق
نہیں ۔ آگے مدد کس طرح کرنی ہو گی یہ سب تفاصیل بعد میں بتائی جائیں گی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے مجھے بتا دیا ہے اور عقلی طور پر بھی میں سمجھتا ہوں اگر جماعت کا معتد بہ حصہ اس میں شامل ہو
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸۰
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
جائے اور عمدگی سے کام کرے تو خدا تعالیٰ جماعت کو یقیناً ہر قسم کی تباہی سے بچائے گا اور ہماری
ترقی کی نئی نئی راہیں کھول دے گا۔
( الفضل ۲۹ رستمبر ۱۹۶۰ء)
متی باب ۲۶ آیت : ۳۹ (مفہوماً )
الفاتحة : ٦
الفاتحة : 2
ه الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۴۴ء
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸۱
الموعود
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني