براہین احمدیہ کی اشاعت سے غیر مذاہب میں تہلکہ
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸۷
الموعود
آسانی سے پڑھی جاتی ہے۔ اگر سورہ بقرہ کی ہی دو اڑھائی ہزار صفحات میں تفسیر شائع ہو تو اس میں تو
قسم کے لوگ اوروں کو بھی ڈرا دیں گے اس لئے میں سمجھتا ہوں ہمیں پہلے پارہ کی تفسیر الگ
شائع کرنی پڑے گی ۔ بہر حال یہ دونوں تفسیر میں انشَاءَ اللہ جلد شائع ہو جائیں گی ۔ آخری پارہ
کی تفسیر کے متعلق میری یہ خواہش تھی کہ جلسہ سالانہ تک اس کے تین چار سو صفحے چھپ جائیں مگر
مشکل یہ ہوئی کہ قادیان میں کوئی پر لیس اس غرض کے لئے فارغ نہیں تھا اُن کے پاس اور بہت
سے کام تھے یا اُن کی چھپوائی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی اچھی چھپوائی ہم تفسیر کی چاہتے ہیں۔ دو مہینے
کی بات ہے کچھ کا پیاں ایک پریس پر لگائی گئیں تو وہ سب کی سب اُڑ گئیں ۔ اب میں نے تحریک جدید
کی طرف سے ایک پریس خرید لیا ہے اور دس ہزار رو پید اُس پر صرف آیا ہے اور انشاء الله
جنوری میں فٹ ہو کر تفسیر کی چھپوائی شروع ہو جائے گی ۔ یہ دقتیں تھیں جن کی وجہ سے تفسیر شائع نہ
ہو سکی ورنہ اگر پہلے چھپ سکتی تو جس طرح پہلے سال میں نے شائع شدہ تفسیر کا کچھ حصہ دوستوں
کے لئے دفتر میں رکھوا دیا تھا اسی طرح اس سال بھی میں اُس کا کچھ حصہ رکھوا دیتا مگر پریس کی
مشکلات کی وجہ سے باوجود اس کے کہ مضمون تیار ہے اور باوجود اس کے کہ کا پیاں لکھنے والے
فارغ ہیں اور کچھ کا پیاں لکھی ہوئی بھی موجود ہیں ہم اس کا کوئی حصہ چھپوا نہیں سکے جس کی وجہ
سے احباب کو تفسیر کا نمونہ دکھانے سے ہم قاصر رہے ہیں ۔ ( الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۴۵ء )
اس کے بعد اصل مضمون الموعود کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔ )
براہین احمدیہ کی اشاعت ۱۸۸۴ء میں حضرت مسیح موعود ت مسیح موعود عليه الصلوة وال ة والسلام
کی عظیم الشان کتاب ” براہین احمدیہ کی آخری سے غیر مذاہب میں تہلکہ جلد شائع ہوئی تھی۔ اس کتاب کے شائع ہونے پر
قدرتی طور پر غیر مذاہب کے وہ مشنری اور مبلغ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ اب ہم اسلام کو کھا جائیں
گے، اُن کے اندر بے چینی اور گھبراہٹ پیدا ہونی شروع ہوگئی کیونکہ اس سے پہلے ایک طرف تو
عیسائی یہ سمجھ رہے تھے کہ مسلمان ہمارا شکار ہیں اور دوسری طرف ہندوؤں میں پنڈت دیانند
صاحب بانی آریہ سماج کی کوششوں کی وجہ سے ایک مذہبی بیداری پیدا ہو رہی تھی اور وہ بھی یہ
خیال کر رہے تھے کہ مسلمان اب ہمارے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتے ۔ اسی طرح برہمو سماج والے
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸۸
الموعود
بھی اسلام کے خلاف کوشش کر رہے تھے اور اپنی اس جدو جہد میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی
تھی ۔ ایسے وقت میں جب عیسائی ، ہندو ، آریہ اور برہمو سب یہ سمجھ رہے تھے کہ مسلمان ہمارا
شکار ہیں اب ہم اُن کو اسلام سے منحرف کر کے اپنے مذہب میں شامل کرنے میں کامیاب ہو
جائیں گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ” براہین احمد یہ “ شائع ہوئی۔ اس
کتاب میں آپ نے تین سو دلائل کے ساتھ اسلام کی صداقت ثابت کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا
تھا۔ چار جلدیں اِس کتاب کی شائع ہوئیں، ایک جلد اشتہار کے طور پر اور تین جلد میں اصل
مضمون کے طور پر اور پھر یہ تین جلدیں جو آپ کی طرف سے شائع ہوئیں ان میں بھی اسلام کی
صداقت کی دراصل ایک ہی دلیل بیان ہوئی تھی اور وہ بھی مکمل طور پر نہیں بلکہ دلیل ابھی جاری
تھی کہ کتاب بند ہو گئی ۔ اس آدھی دلیل سے ہی جو براہین احمدیہ کی تین جلدوں میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے بیان فرمائی ہے غیر مذاہب میں ایسا تہلکہ مچ گیا کہ یا تو اُن
مذاہب کے لیڈروں اور ان مذاہب کے پیروؤں کے دلوں میں یہ خیال قائم ہو گیا تھا کہ وہ
اسلام کو کھا جائیں گے اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے معدوم کر دیں گے یا اب اُن کو یہ فکر پیدا ہو
گیا کہ کہیں اسلام دنیا پر غالب نہ آ جائے اور ہمارے اپنے بھائی اسلام کی طرف نہ کھینچے
جائیں ۔ چنانچہ اس کتاب کے شائع ہوتے ہی دشمنان اسلام نے حضرت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات“ کے مطابق اپنے لئے ایک مستقل خطرہ کا الارم سمجھ کر
اپنے تیروں کا ہدف بنانا شروع کر دیا اور وہ سب کے سب آپ پر ٹوٹ پڑے۔ اُس وقت
آپ کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا نہیں تھا ، صرف اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید
میں آپ نے یہ کتاب لکھی تھی۔ جب اس کتاب کو لکھتے لکھتے آپ چوتھی جلد تک پہنچے تو اللہ تعالیٰی
کے الہامات سے آپ سمجھ گئے کہ اب الہی منشاء کسی اور رنگ میں آپ سے خدمتِ دین لینے کا
ہے ۔ چنانچہ آپ نے براہین احمدیہ انے براہین احمد یہ جلد چہارم کے ٹائٹل پیج پر ” ہم اور ہما پیج پر ہم اور ہماری کتاب کے
زیر عنوان اعلان فرما دیا کہ :-
وہ
” ابتداء میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اُس وقت اس کی کوئی اور صورت تھی
پھر بعد اس کے قدرت الہیہ کی ناگہانی تجلی نے اس احقر عباد کو موسی کی طرح ایک
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۸۹
الموعود
ایسے عالم سے خبر دی جس سے پہلے خبر نہ تھی ۔ یعنی یہ عاجز بھی حضرت ابن عمران کی
طرح اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پردہ غیب سے انسی
انَا رَبُّكَ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل اور خیال کی رسائی
ب تھی ۔ سواب اس کتاب کا متولی اور مہتمم ظاهراً و بَاطِناً حضرت رب العالمین ہے
اور کچھ معلوم نہیں کہ کس اندازہ اور مقدار تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے اور سچ تو یہ
ہے کہ جس قدر اُس نے جلد چہارم تک انوار حقیت اسلام کے ظاہر کئے ہیں یہ بھی
اتمام حجت کیلئے کافی ہیں اور اُس کے فضل وکرم سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جب تک
شکوک اور شبہات کی ظلمت کو بکلی دور نہ کرے اپنی تائیدات غیبیہ سے مدد گار رہے
گا ۔ اگر چہ اس عاجز کو اپنی زندگی کا کچھ اعتبار نہیں لیکن اس سے نہایت خوشی ہے کہ وہ
حی و قیوم که جو فنا اور موت سے پاک ہے ہمیشہ تا قیامت دینِ اسلام کی نصرت میں
ہے اور جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ ایسا اُس کا فضل ہے کہ جو اس سے
پہلے کسی نبی پر نہیں ہوا ۔
بہر حال یہ کتاب چونکہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو ایک نئے
رنگ میں دنیا پر ظاہر کرنے والی تھی ، اس لئے آریوں ، ہندوؤں ، عیسائیوں اور برہموؤں وغیرہ
نے مل کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملہ کر دیا اور افسوس یہ ہے کہ مسلمان بھی اِس
حملہ میں اُن کے ساتھ مل گئے حالانکہ یہ ایک موٹی بات تھی جس کو وہ آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے تھے
کہ اسلام کی تائید میں یہ پہلی کتاب نہیں تھی جو شائع ہوئی ہو بلکہ اس سے پہلے خود مسلمان بیسیوں
کتابیں اسلام کی تائید میں شائع کر چکے تھے مگر اُن کتابوں سے نہ عیسائیوں میں کوئی جوش پیدا
ہوا ، نہ ہندوؤں میں کوئی جوش پیدا ہوا ، نہ آریوں میں کوئی جوش پیدا ہوا اور نہ برہموؤں میں
کوئی جوش پیدا ہوا۔ پھر وجہ کیا تھی کہ اُن کتابوں سے تو اُن کے دلوں میں کوئی جوش پیدا نہ ہوا
لیکن اس کتاب کے نکلتے ہی عیسائی بھی جوش میں آگئے ، ہندو بھی غصہ سے بھر گئے ، آریہ بھی
مقابلہ کے لئے نکل کھڑے ہوئے ، برہمو سما جی بھی اس کے اثر کو باطل کرنے کی طرف متوجہ
ہو گئے اور تمام غیر مذاہب کے مشنری اور مبلغ اشتہاروں ، ٹریکٹوں اور کتابوں کے ذریعہ اُس کا