ہوشیار پور کی حالت

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۲
الموعود
دور کر سکوں اور اسلام کی محافظت اور دشمنوں کے حملوں کے دفاع کا فرض پوری خوش اسلوبی
کے ساتھ سرانجام دے سکوں ۔ اس غور وفکر میں آپ نے یہ فیصلہ کیا کہ میں چالیس دن تک چلہ
کروں اور کسی علیحدہ مقام پر خاص طور پر اللہ تعالی سے دعائیں کروں کہ وہ ایسی تائیدات کے
سامان میرے لئے مہیا فرمائے جن سے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی اور اسلام کی
صداقت کا کامل اور روشن تر ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر سکوں ۔ چنانچہ آپ نے دعاؤں اور
استخاروں سے کام لینا شروع کر دیا اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ الہی ! بعض مقامات بھی خاص
طور پر بابرکت ہوتے ہیں اور ان مقامات کے ساتھ تیرے خاص فضل وابستہ ہوتے ہیں ۔ وہاں
اگر دعائیں کی جائیں تو وہ اور دعاؤں کی نسبت زیادہ شان سے اور قریب ترین عرصہ میں شرف
قبولیت حاصل کرتی ہیں ۔ تو اپنے خاص فضل سے اس بارہ میں بھی میری راہنمائی فرما کہ میں یہ
دعا ئیں کہاں کروں اور کس جگہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابی کیلئے دعا ئیں
کرنے کے لئے جاؤں ۔
ہوشیار پور کے حالات ان دعاؤں اور استخارہ کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا کہ آپ ہوشیار پور میں چلہ کریں۔
مولوی عبداللہ صاحب سنوری اُس وقت آپ کے معتقد تھے ۔ اُنہیں جب معلوم ہوا کہ آپ
چالیس دنوں تک خاص دعا ئیں کرنا چاہتے ہیں تو اُنہوں نے آپ کی خدمت میں درخواست کی
کہ جب آپ چلہ کریں تو مجھے بھی اطلاع دیں کہ کس جگہ چلہ کیا جائے گا تا کہ میں بھی خدمت کا
ثواب حاصل کر سکوں ۔ وہ اُس وقت پٹیالہ میں پٹواری ہوا کرتے تھے ۔ جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ ہوشیار پور کے مقام پر چلہ کرنا پسند کرتا ہے تو آپ
نے مولوی عبداللہ صاحب سنوری کو لکھا کہ میں چلہ کیلئے ہوشیار پور جا رہا ہوں آپ بھی فوراً پہنچ
جائیں تا کہ قادیان سے ہم اکٹھے روانہ ہو سکیں ۔ چنانچہ مولوی عبداللہ صاحب سنوری قادیان
پہنچ گئے اور آپ ۲۱ جنوری ۱۸۸۶ء کو ہوشیار پور روانہ ہوئے ۔ ہوئے ۔ آپ کے ساتھ صرف تین
آدمی تھے ۔
اول مولوی عبداللہ صاحب سنوری ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۳
دوم حافظ شیخ حامد علی صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت پرانے خادموں
میں سے تھے اور لمبے عرصے تک آپ کی خدمت کرتے رہے ہیں ۔
سوم فتح خان صاحب جو رسول پور متصل ٹانڈہ ضلع ہوشیار پور کے ایک زمیندار دوست تھے۔
آپ نے جانے سے پہلے شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور کو جو آپ کے واقفوں اور
دوستوں میں سے تھے ایک خط لکھا کہ میں وہاں دو ماہ کے لئے آنا چاہتا ہوں آپ میرے لئے
کسی مکان کا انتظام کریں جہاں ٹھہر کر میں علیحدگی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کر سکوں ۔ آپ نے
یہ بھی لکھا کہ میں نہیں چاہتا ان ایام میں لوگ مجھ سے ملنے کے لئے آئیں ۔ میں صرف اللہ تعالیٰ
سے دعائیں کرنا چاہتا ہوں اس لئے مکان ایسا ہو جو شہر کے ایک طرف ہو اور اُس میں بالا خانہ
بھی ہو تا کہ دعا اور توجہ الی اللہ میں کوئی نقص واقع نہ ہو۔ چنانچہ اُنہوں نے اپنا ایک خاندانی
مکان جو کسی وقت طویلے کے طور پر کام آتا تھا اور اسی نام سے مشہور تھا آپ کے لئے خالی کرا
دیا اور لکھا کہ میں نے آپ کے لئے ایک مکان کا انتظام کر دیا ہے جو شہر سے باہر ہے لیکن اتنی
دور بھی نہیں کہ شہر سے چیزیں لانے میں تکلیف محسوس ہو آپ جب چاہیں تشریف لے آئیں ۔
اس اطلاع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۲۱ جنوری ۱۸۸۶ ء کو روانہ ہوئے اور راستہ
میں ایک رات رسول پور ٹھہرتے ہوئے ۲۲ جنوری جمعہ کے دن وہاں پہنچ گئے ۔ جاتے ہی آپ
نے شیخ مہر علی صاحب کے طویلہ کے بالا خانہ میں قیام فرمایا اور پھر ان تینوں دوستوں کو جو آپ
کے ساتھ تھے الگ الگ ڈیوٹیوں پر مقرر فرما دیا۔ مولوی عبداللہ صاحب سنوری کے سپر دکھانا
پکانے کا کام ہوا ۔ فتح خان صاحب کی یہ ڈیوٹی لگائی گئی کہ وہ بازار سے سو دا وغیرہ لایا کریں اور
حافظ شیخ حامد علی صاحب کا یہ کام مقرر کیا گیا کہ وہ گھر کا بالائی کام اور آنے جانے والوں کی
مہمان نوازی کریں ۔ آپ نے یہ بھی حکم دے دیا کہ ڈیوڑھی کے اندر کی زنجیر ہر وقت لگی رہے
اور گھر میں سے بھی کوئی شخص مجھے نہ بلائے نہ او پر بالا خانہ میں کوئی میرے پاس آئے ۔ میرا کھانا
او پر پہنچا دیا جائے مگر اس بات کا انتظار نہ کیا جائے کہ میں نے کھانا کھا لیا ہے یا نہیں بلکہ کھانا
رکھ کر فوراً کھانا لانے والا واپس چلا جائے اور خالی برتن دوسرے وقت لے جایا کرے کیونکہ
میں نہیں چاہتا کہ ان ایام میں کسی اور کام کی طرف توجہ کروں ۔ چنانچہ چالیس دن آپ نے اس

آج 10 میں سے 10 باقی