دشمنان سلسلہ کی طرف سے اعتراضات
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۶
الموعود
(۵) اور تاوہ یقین لائیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہے۔
(۶) اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور اُس کے دین اور اُس کی
کتاب اور اُس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے ۔
(۷) اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔
ہوا تو دشمنوں
دشمنان سلسلہ کی طرف سے اعتراضات جب یہ اشتہار شائع نے اس پر بھی اعتراضات کا ایک
سلسلہ شروع کر دیا۔ تب ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ ء کو آپ نے ایک اور اشتہار شائع فرمایا۔ دشمنوں
نے اعتراض یہ کیا تھا کہ ایسی پیشگوئی کا کیا اعتبار کیا جا سکتا ہے کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔
کیا ہمیشہ لوگوں کے ہاں لڑکے پیدا نہیں ہوا کرتے ۔ شاذ و نادر کے طور پر ہی کوئی ایسا شخص ہوتا
ہے جس کا کوئی لڑکا نہ ہو یا جس کے ہاں لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوں ۔ ورنہ عام طور پر لوگوں کے
ہاں لڑکے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور کبھی اُن کی پیدائش کو کوئی خاص نشان قرار نہیں دیا جاتا ۔ پس
اگر آپ کے ہاں بھی کوئی لڑکا پیدا ہو جائے تو اس سے یہ کیونکر ثابت ہوگا کہ دنیا میں اس ذریعہ
سے خدا تعالیٰ کا کوئی خاص نشان ظاہر ہوا ہے۔ آپ نے لوگوں کے اِس اعتراض کا جواب
دیتے ہوئے ۲۲ / مارچ کے اشتہار میں تحریر فرمایا کہ :-
-
یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو
خدائے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی کریم رؤف و رحیم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا ۔ ہے
پھر اسی اشتہار میں آپ نے تحریر فرمایا :۔
بفضلہ تعالیٰ واحسانه و ببرکت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خداوند کریم نے اس عاجز کی دعا کو قبول کر کے ایسی با برکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا
ہے جس کی ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔ اے
بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے ہاں محض ایک بیٹا پیدا ہونے کی خبر دیتے تب بھی یہ خبر اپنی
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۷
الموعود
ذات میں ایک پیشگوئی ہوتی کیونکہ دنیا میں ایک حصہ خواہ وہ کتنا ہی قلیل کیوں نہ ہو بہر حال
ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جن کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوتی ۔ دوسرے آپ نے جب یہ اعلان کیا
اُس وقت آپ کی عمر پچاس سال سے اوپر تھی اور ہزاروں ہزار لوگ دنیا میں ایسے پائے جاتے
ہیں جن کے ہاں پچاس سال کے بعد اولاد کی پیدائش کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے اور پھر ایسے بھی
ہوتے ہیں جن کے ہاں صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور پھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن
کے ہاں لڑکے تو پیدا ہوتے ہیں مگر پیدا ہونے کے تھوڑے عرصہ ہی بعد مر جاتے ہیں ۔ اور یہ
سارے شبہات اس جگہ موجود تھے۔ پس اول تو کسی لڑکے کی پیدائیش کی خبر دینا کسی انسان کی
طاقت میں نہیں ہو سکتا ۔ لیکن آپ بطور تنزل اس اعتراض کو تسلیم کر کے فرماتے ہیں کہ اگر
مان بھی لیا جائے کہ محض کسی لڑکے کی پیدائش کی خبر دینا پیشگوئی نہیں کہلا سکتا۔ تو سوال یہ ہے کہ
میں نے محض ایک لڑکے کی پیدائش کی کب خبر دی ہے ۔ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ میرے ہاں ایک
لڑکا پیدا ہو گا بلکہ میں نے یہ کہا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری دعاؤں کو قبول فرما کر ایک ایسی
با برکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی ظاہری اور باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی ۔
آپ کے دشمن یہ تو کہہ سکتے تھے کہ سو میں سے ننانوے لوگوں کے ہاں اولاد پیدا ہو جاتی ہے مگر
وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ سو نہیں ہزار انسانوں میں سے ایک کے ہاں ضرور ایسی اولاد پیدا ہوتی
ہے جو تمام زمین میں شہرت پا جاتی ہے اور اُس کی ظاہری اور باطنی برکتیں تمام لوگوں میں پھیل
جاتی ہیں بلکہ وہ تو اتنا بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ لاکھ میں سے ایک شخص کی اولا دضرور ساری دنیا
میں مشہور ہو جاتی ہے بلکہ اس کو بھی جانے دو وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ کروڑ لڑکوں میں سے
ایک لڑکا ضرور ایسا ہوتا ہے جو ساری دنیا میں شہرت پا جاتا ہے۔ غرض آپ کے دشمن تو یہ ثابت
کرنا چاہتے تھے کہ دنیا میں سو میں ننانوے پیشگوئی کا مصداق ہو سکتے ہیں اس لئے یہ کوئی پیشگوئی
نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے جواب دیا کہ میں نے جو پیشگوئی کی ہے اس
کے مطابق سو میں سے ننانوے نہیں کروڑ انسانوں میں سے ایک شخص کی اولا د بھی اس کا مصداق
ثابت نہیں ہو سکتی کیونکہ پیشگوئی یہ ہے کہ ایسا لڑکا پیدا ہو گا جو دینی لحاظ سے تمام زمین میں شہرت
پائے گا۔ اور دینی لحاظ سے تمام زمین میں شہرت پا جانے کی اس زمانہ میں ایک مثال بھی دشمنوں
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۸
الموعود
کی طرف سے پیش نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس زمانہ میں مادیت اپنے کمال کو پہنچ چکی ہے۔ بیشک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دینی لحاظ سے تمام دنیا میں شہرت حاصل کی لیکن آپ تو
اس پیشگوئی کا جزو اعظم تھے۔ آپ کے علاوہ کوئی اور ایسا شخص نہیں جسے دینی لحاظ سے شہرت کا
یہ مقام حاصل ہوا ہو۔ اگر دو ارب دنیا کی آبادی سمجھ لی جائے اور اس میں سے ایک ارب
عورتوں اور بچوں کو نکال دیا جائے تو باقی ایک ارب لوگوں میں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کو مستثنی کرتے ہوئے کوئی ایک مثال بھی پیش نہیں کی جاسکتی جس نے دینی لحاظ سے تمام
دنیا میں شہرت حاصل کی ہو۔ یہ بالکل واضح اور نمایاں بات ہے کہ اگر دینی لحاظ سے بعض لوگوں
نے زمین کے کناروں تک شہرت حاصل کی ہو تو جتنی نسبت ایسے شہرت پانے والے شخصوں کی
دنیا کی باقی آبادی کے مقابلہ میں ہوگی وہی نسبت اس پیشگوئی کی عظمت یا اس کی عدم عظمت
کے درمیان سمجھی جائے گی ۔ فرض کرو ساری دنیا میں سے دس آدمی ایسے پیش کئے جا سکتے ہوں
جنہوں نے دینی لحاظ سے تمام دنیا میں شہرت پائی ہو تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسی پیشگوئی کی جو بیس کروڑ میں سے ایک پر پوری ہو سکتی ہے اور جہاں
ہیں کروڑ چانس نفی کے ہوں کیا وہاں ایک منٹ کے لئے بھی کوئی شخص ایسی پیشگوئی کرنے کی
جرات کر سکتا ہے ۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں گزشتہ پچاس سال کے عرصہ میں کوئی ایک
مثال بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے سلسلہ کے باہر ایسی پیش نہیں کی جا
سکتی کہ کسی شخص نے اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کر کے مذہبی لحاظ سے
ساری دنیا میں شہرت حاصل کی ہو ۔ عیسائی ہیں انہیں دنیوی لحاظ سے بڑی طاقت حاصل ہے اور
اُن کے بادشاہوں کی شہرت بھی دنیا کے کناروں تک پھیلی ہوئی ہے لیکن اُن کو اس مثال کے
مقابلہ میں پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہاں یہ شرط ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی
اور اسلام کی متابعت کرتے ہوئے ساری دنیا میں شہرت حاصل کرے گا اور یہ بات ایسی ہے جو
اُن میں سے کسی کو حاصل نہیں ۔ و ں ۔ وہ طاقتور ہیں ، وہ غالب اقوام میں سے ہیں اور اپنی طاقت اور
غلبہ کے زور سے دنیا میں شہرت حاصل کر رہے ہیں اس لئے شہرت حاصل نہیں کر رہے کہ
انہوں نے اسلام یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے۔ اسی طرح کئی سیاسی لیڈ رہیں
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۹۹
الموعود
جن کی شہرت دینا کے کناروں تک پھیلی ہوئی ہے۔مثلاً ہمیں اس سے ہرگز انکار نہیں کہ مسٹر
چرچل ، مسٹر ایڈن ، لارڈ ہیلی فیکس یا مسٹر روز ویلٹ وغیرہ کو تمام دنیا میں شہرت حاصل ہے اگر
ان میں سے کسی کا نام کوئی شخص پیش کر دے یا مسٹر سٹالن کا نام لے اور کہے کہ تم نے کونسی نرالی
پیشگوئی کی ہے یہ لوگ دنیا میں ایسے موجود ہیں جو بین الاقوامی شہرت کے مالک ہیں تو ہمارا
جواب یہ ہوگا کہ بیشک اِن لوگوں کو اور اِسی طرح اور بیسیوں لوگوں کو شہرت حاصل ہوئی مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو پیشگوئی فرمائی ہے اُس میں یہ ذکر آتا ہے کہ آپ
کے ہاں ایک ایسا بیٹا پیدا ہو گا جو دینِ اسلام کی خدمت اور قرآن کو پھیلا نے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور ہو گا حالانکہ دین ایک ایسی
چیز ہے جسے آج دنیا میں سب سے زیادہ نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اسلام
وہ مذہب ہے جس کی طرف آج کسی کو بھی توجہ نہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ رسول
ہیں جن کی آج سب سے زیادہ تحقیر کی جاتی ہے لیکن آپ فرماتے ہیں اس دین کی غلامی کرتے
ہوئے ، اس مذہب کی اشاعت کرتے ہوئے اور اس پاک رسول کے نام کو بلند کرتے ہوئے وہ
ساری دنیا میں شہرت پائے گا اور زمین کے کناروں تک عزت کی نگاہوں سے دیکھا جائے گا۔ان شرائط کوملحوظ رکھتے ہوئے کوئی شخص بتا دے کہ گزشتہ پچاس یا سو سال میں سے کسی ایک شخصر
نے ہی اسلام کی خدمت کرتے ہوئے دنیا کے کناروں تک شہرت حاصل کی ہو اور قوموں نے
اُس سے برکت پائی ہو۔اگر ایک ارب دنیا کی آبادی سمجھی جائے اور چھپیں سال ایک نسل کی
اوسط عمر سمجھی جائے تو اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ چار ارب آدمیوں میں سے ایک مثال بھی ایسی
پیش نہیں کی جاسکتی کہ کسی نے دین کی خدمت کرتے ہوئے ساری دنیا میں شہرت حاصل کی ہو
اور جو مثال اتنی نایاب ہو کہ چار ارب میں سے کوئی ایک شخص بھی اس پر پورا نہ اتر سکتا ہوا سے
انسانی واہمہ یا قیاس کا نتیجہ کس طرح کہا جا سکتا ہے۔اگر ایسی پیشگوئی کی جائے تو ہر سمجھدار
انسان کو ماننا پڑے گا کہ یہ پیشگوئی قیاس سے نہیں کی گئی کیونکہ اس میں ایسی شرائط موجود ہیں جو
چار ارب میں سے کسی ایک پر پوری نہیں ہوسکتیں۔پھر فرماتے ہیں۔جو لوگ مسلمانوں میں چھپے ہوئے مرتد ہیں وہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے