بشیر اوّل کی پیدائش

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۲
الموعود
دیئے اور دشمنانِ اسلام پر ہر طرح اتمام حجت کر دیا۔
ان پیشگوئیوں کے شائع ہونے کے بعد حضرت مسیح موعود بشیر اول کی پیدائش علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ہاں ۱۷ اگست ۱۸۸۷ء کو ایک لڑکا پیدا ہوا
( دیکھو اشتہارے اگست ۱۸۸۷ء ) جس کا نام آپ نے بشیر رکھا اور اسے ۱٫۸ پریل ۱۸۸۶ء
کے اشتہار میں جو ایک اور لڑکے کی پیشگوئی تھی جو قریب مدت میں پیدا ہونے والا تھا اُس کا
مصداق قرار دیا ۔ ۸ ا پریل ۱۸۸۶ ء کے اشتہار میں پیشگوئی کے یہ الفاظ تھے کہ :۔
اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو
مدت حمل سے تجاوز نہ کرے گا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا
بالضرور اس کے قریب حمل میں لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جو اب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا
ہے یا وہ کسی اور وقت میں 9 برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا اور پھر اس کے بعد الہام ہوا
کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں ۔ ۱۶
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ لوگوں کے ان اعتراضات کی وجہ سے کہ ۹ برس میں پیدا
ہونے والے لڑکے کے لئے جو مدت مقرر کی گئی ہے وہ بہت لمبی ہے اِس عرصہ میں تو کوئی نہ کوئی
لڑکا ہو ہی جاتا ہے آپ نے دعا کی تو آپ پر یہ ظاہر کیا گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہو نیوالا
ہے ۔ ایک“ کا لفظ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں ظاہر فرمایا کہ جو لڑ کا قریب ہی ہونے والا ہے وہ
و ہی 9 سالہ میعاد میں پیدا ہونے والا موعود لڑکا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ اور ہو۔
و
اس پیشگوئی کی اصل غرض دشمنوں کے اس اعتراض کو دور کرنا تھی کہ لمبی مدت میں لڑکے کا
ہونا عجیب بات نہیں پیشگوئی قریب زمانہ کے متعلق ہونی چاہئے ۔ گو اُن کے اعتراض کا اصل مانہ کے
جواب تو یہ دیا گیا کہ جس شان کا لڑ کا موعود ہے اس شان کا لڑکا 9 چھوڑ اٹھارہ سال میں بھی اگر موجود ہے اس شان کا
ہو جائے تو پیشگوئی کی عظمت میں فرق نہیں آتا لیکن اُن کے اعتراض کو خود ان کے دعووں کے
مطابق ہی رڈ کرنے کے لئے یہ دوسرا طریق اختیار کیا گیا کہ بہت اچھا ! ہم ایک لڑکے کی قریب
مدت میں بھی خبر دے دیتے ہیں اس کے بعد تم کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نوٹ بھی اپنی طرف سے لکھ دیا کہ یہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۳
الموعود
نہیں کہہ سکتے کہ جولڑ کا قریب مدت میں ہوگا وہی موعود ہوگا یا یہ کہ یہ پیشگوئی بالکل الگ ہے اور
ایک دوسرے لڑکے کی خبر دیتی ہے۔ یعنی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ نے ۹ سالہ میعاد کو مختصر کر
کے قریب مدت سے محصور کر دیا ہے یا یہ کہ ۹ سالہ میعاد الگ قائم ہے اور یہ پیشگوئی الگ
ہے۔ بہر حال اس نوٹ سے دشمن کو اعتراض کا کوئی حق نہ پہنچتا تھا کیونکہ دشمن کا اعتراض صرف
یہ تھا کہ مدت لمبی ہے تھوڑا وقت مقرر ہونا چاہئے چنانچہ آپ نے ایک مدت حمل میں لڑکا پیدا
ہونے کا اعلان کر دیا ۔ یہ لڑکا خواہ وہی موعو دلڑکا ہوتا جس کی خبر ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہ اشتہار
میں دی گئی تھی یا دوسرا لڑکا ہوتا ، دشمن کا اعتراض بہر حال اس قریب مدت میں لڑکا پیدا ہو جانے
سے دور ہو جاتا تھا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ لکھنا کہ نا معلوم قریب ۔ ریب مدت میں پیدا
ہونے والا لڑ کا موعود ہے یا نیا لڑکا ، صرف یہ فائدہ دیتا ہے کہ اس پیشگوئی میں دونوں امکان ہیں
یہ بھی کہ ایک اور لڑکے کی خبر بھی دی گئی ہے جو جلد پیدا ہو گا اور یہ بھی کہ شاید مصلح موعود کی میعاد کو
گھٹا کر کم کر دیا گیا ہے۔
سے
دوسرا الہام اس اشتہار میں یہ درج ہے کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں یعنی
لوگ اُس کی پیدائش پر سوال کریں گے کہ کیا یہی لڑکا جو قریب مدت میں پیدا ہوا ہے آنے والا
موعود ہے یا وہ اس کے بعد پیدا ہوگا ۔ اس الہام کے الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک یہ پیشگوئی دولڑکوں کی پیدائش کا امکان اپنے اندر رکھتی ہے کیونکہ اگر دولڑکوں کا امکان
اس سے پیدا نہ ہوتا تو لوگوں کی زبان سے یہ فقرہ نہ کہلوایا جاتا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم
دوسرے کی راہ تکیں ۔ یہ فقرہ اُسی وقت کہا جاتا ہے جب کہ ایک سے زیادہ وجودوں کی خبر ہو جن
میں سے ایک خاص علامات رکھنے والا وجود ہو ۔ جب ایک وجود اس خبر کے بعد ظاہر ہو تو طبعاً
لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ یہ وجو دعام موعود ہے یا خاص موعود ہے۔ اِس لڑ کے
یعنی بشیر اول سے پہلے اور آٹھ اپریل ۱۸۸۶ ء والے اشتہار کے چند ماہ بعد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ہاں ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی تھی جس کا نام آپ نے عصمت رکھا تھا۔ اُس لڑکی کی
پیدائش پر دشمنوں نے شور مچایا کہ لڑکے کی پیشگوئی غلط نکلی کیونکہ لڑکی پیدا ہوئی ہے ۔ حالانکہ
الہام یہ تھا کہ پیدا ہونے والا لڑکا ایک مدت حمل سے تجاوز نہ کرے گا اور مدت حمل نو اور دس ماہ
-

آج 10 میں سے 10 باقی