۲۰ فروری ۱۸۸۶ء والی پیشگوئی کے متعلق حضرت مسیح موعودء کی الہامی تصریح

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد کا
۵۰۴
الموعود
کے درمیان ہوتی ہے۔جولڑ کی پیٹ میں تھی اور دو تین ماہ میں پیدا ہونے والی تھی اُس کی نسبت
یہ الفاظ استعمال کرنے تو بالکل لغو ہو جاتے ہیں اگر اس حمل کی طرف اشارہ ہوتا۔تو جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اشتہار محک اخیار میں لکھا ہے ” اس حمل“ کے الفاظ چاہیئے
تھے نہ کہ مدت حمل کے۔بشیر اول کی وفات پر لوگوں کے اعتراضات پھر کیم دسمبر ۱۸ء کو بشیر اول کی
وفات پر آپ نے وہ اشتہار شائع
فرمایا جو سبز اشتہار کہلاتا ہے۔اس میں آپ نے لوگوں کے اُس شور و شر کا جواب دیا جو بشیر اول
کی وفات پر پیدا ہوا تھا کہ پیشگوئی تو ایک بہت بڑی شان اور عظمت رکھنے والے لڑکے کے
متعلق کی گئی تھی مگر وہ بچپن میں ہی فوت ہو گیا۔یہ شورش سراسر غلط تھی کیونکہ جیسا کہ اوپر بتایا جا
چکا ہے الہامات میں ایک لفظ بھی ایسا نہ تھا جس سے یہ ثابت ہوتا کہ پہلا بشیر اس پیشگوئی کا
مصداق تھا۔الہامات میں تو صرف ایک خاص صفات والے لڑکے کی خبر تھی جس کے متعلق کہا گیا
تھا کہ وہ 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔ہاں ایک اور لڑکے کی بھی خبر تھی جس کے متعلق یہ بتایا گیا
تھا کہ وہ ایک مدت حمل میں پیدا ہوگا اور تشریح کر دی گئی تھی کہ اس وقت حضرت اماں جان حاملہ
ہیں یا اس حمل میں یا اس کے قریب کے حمل میں وہ پیدا ہو جائے گا۔چنانچہ اس پیشگوئی کے
مطابق بشیر اول پیدا ہوا۔اور ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء کی پیشگوئی کے ہی ایک دوسرے حصہ کے
مطابق جس میں اُسے مہمان قرار دیا گیا تھا وہ ۴/ نومبر ۱۸۸۸ ء کو فوت ہو گیا۔۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء والی پیشگوئی کے ”سبز اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا
متعلق حضرت مسیح موعود کی الہامی تصریح کہ ۲۴ فروری ۱۸۶ء کے اشتہار میں درحقیقت دو پیش گوئیاں
تھیں۔”مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے ان الفاظ تک بشیر اول کے متعلق پیشگوئی تھی اور
اُس کے ساتھ فضل ہے جو اُس کے آنے کے ساتھ آئے گا ان الفاظ سے وہ پیشگوئی شروع
ہوتی ہے جو صلح موعود کے متعلق ہے۔گویا یہ پیشگوئی جو پہلے صرف ایک لڑکے کے متعلق سمجھی گئی
تھی اس کے متعلق بعد میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً یہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۵
الموعود
بات معلوم ہوئی کہ اس کے دو حصے ہیں ۔ پہلا حصہ پیشگوئی کا یہ ہے کہ :۔
دو
-
سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ایک زکی غلام
(لڑکا) تجھے ملے گا۔ وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ذریت ونسل ہو گا۔ خوبصورت
پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔ اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔ اس کو مقدس
روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے اور وہ نور اللہ ہے۔ مبارک وہ جو آسمان
سے آتا ہے۔“
پیشگوئی کے اس حصہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا
کہ یہ پہلے بشیر کے متعلق ہے۔
دوسرا حصہ پیشگوئی کا وہ ہے جو مصلح موعود کے ساتھ تعلق رکھتا۔ ہے اور وہ حصہ ان الفاظ سے
شروع ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ فضل ہے ۔ جو اُس کے آنے کے ساتھ آئے گا“ اور ”سان
اَمْراً مَّقْضِيًّا، تک جاتا ہے ۔
پھر آپ نے اسی اشتہار میں جو یکم دسمبر ۱۸۸۸ ء کو آپ نے شائع فرمایا یہ بھی تحریر فرمایا کہ
ہم نے اپنے کسی اشتہار میں یہ نہیں لکھا کہ بشیر اول ہی مصلح موعود ہے۔ چنانچہ میں نے تمام
حوالجات سنا دیئے ہیں۔ ان میں اشارہ بھی یہ ذکر نہیں آتا کہ بشیر اول ہی مصلح موعود ہے۔
صرف ایک جگہ آپ نے یہ لکھا ہے کہ:۔
غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا با لضرور اس کے قریب حمل میں
لیکن وہاں آپ نے صراحتاً تحریر فرما دیا تھا کہ مجھ پر :
وو
یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جو اب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں
و برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا ۔“
66
ہاں آپ لکھتے ہیں کہ بوجہ بشیر اول کے اُن ذاتی کمالات کے جو الہامات میں بیان ہوئے
تھے یہ شبہ پیدا ہوتا تھا کہ شاید یہی وہ لڑکا ہو مگر اس کے باوجود اس رائے کو ظاہر نہیں کیا گیا کہ
ضرور یہ لڑکا پختہ عمر کو پہنچے گا کیونکہ وہ استعدادی کمالات جو بشیر اوّل کے بیان کئے گئے تھے ایسے
نہیں تھے جن کے لئے بڑی عمر پانا ضروری ہوتا بلکہ وہ ذوالوجوہ اور تاویل طلب تھے۔ اسی

انوار العلوم جلد ۱۷
سلسلہ میں آپ نے تحریر فرمایا۔
۵۰۶
الموعود
اگر ہم اس خیال کی بناء پر کہ الہامی طور پر ذاتی بزرگیاں پسر متوفی کی ظاہر
ہوئی ہیں اور اس کا نام مبشر اور بشیر اور نور اللہ اور صیب اور چراغ دین وغیرہ اسماء مشتمل
املیت ذاتی اور روشنی فطرت کے رکھے گئے ہیں کوئی مفصل و مبسوط اشتہار بھی
کرتے اور اس میں بحوالہ اُن ناموں کے اپنی یہ رائے لکھتے کہ شاید مصلح موعود اور عمر
پانے والا یہی لڑکا ہوگا تب بھی صاحبانِ بصیرت کی نظر میں یہ اجتہادی بیان ہمارا
قابل اعتراض نہ ٹھہرتا کیونکہ اُن کا منصفانہ خیال اور ان کی عارفانہ نگاہ فی الفور انہیں
سمجھا دیتی کہ یہ اجتہاد صرف چند ایسے ناموں کی صورت پر نظر کر کے کیا گیا ہے جو
66
فِي حَدِّ ذَاتِہ صاف اور کھلے گھلے نہیں ہیں بلکہ ذوالوجوہ اور تاویل طلب ہیں ۔ کلے
اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ بیشک مبشر اور بشیر اور نور اللہ اور
صیب اور چراغ دین وغیرہ اسماء متوفی لڑکے کے رکھے گئے تھے مگر یہ سب کی سب اس کی صفات ذاتیہ
تھیں ۔ اس کے عمر پانے کی کوئی شرط الہام میں مذکور نہیں تھی بلکہ ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء کی پیشگوئی
میں ہی یہ لکھا ہوا تھا کہ :۔
خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے“
اور مہمان وہی ہوتا ہے جس کا قیام عارضی اور چند روزہ ہو۔ ہاں اُس کی ذاتی فضیلت کے
متعلق جو الہامات تھے اور جن میں اُسے مبشر اور بشیر اور نور اللہ اور صیب اور چراغ دین وغیرہ
قرار دیا گیا تھا اُن سے صرف اتنا پتہ لگتا تھا کہ وہ استعداد ذاتی میں اعلیٰ درجہ کا ہوگا یہ پتہ نہیں لگتا
تھا کہ وہ زندہ بھی رہے گا اور لمبی عمر پائے گا ۔ آپ نے فرمایا یہ بات ایسی ہی ہے جیسے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صاحبزادہ ابراہیم کی وفات پر فرمایا لَوْ عَاشَ إِبْرَاهِيمُ لَكَانَ
صديقاً نَبِيّاً - A
صلى الله
اپنے پاس
اگر ابراهیم زندہ رہتا تو ضرور نبی بن جاتا ۔ اب یہ ظاہر ہے کہ رسول کریم ۔
سے ابراہیم کو نبوت کا مقام نہیں دے سکتے تھے کیونکہ نبی خدا بناتا ہے انسان نہیں بناتا اور جبکہ
آپ اُسے اپنی طرف سے نبوت کا مقام نہیں دے سکتے تھے تو آپ کا یہ فرمانا کہ اگر ابراہیم زندہ

آج 10 میں سے 10 باقی