ظلمت کے بعد روشنی کے ظہور کی خبر
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۷
الموعود
رہتا تو نبی بن جا تا صاف بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہا ما بتایا تھا کہ ابراہیم کی ذاتی قابلیت
نبوت کی مستحق ہے مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ عمر پانے والا نہیں تھا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا کہ بشیر اول بیشک اپنے ذاتی کمالات کے لحاظ سے مبشر تھا ، بشیر تھا ،
نور اللہ تھا، صیب تھا، چراغ دین تھا مگر خدا کی مشیت میں وہ عمر پانے والا نہیں تھا جیسا کہ خدا کی
طرف سے ہی بتایا گیا تھا کہ وہ مہمان کی طرح تمہارے پاس صرف چند دنوں کے لئے آئے گا۔لیکن بعد کی خبریں اس بچہ کے متعلق ہیں جس کے متعلق یہ خبر ہے کہ وہ مصلح موعود ہوگا اور اسلام
صلى الله
اور رسول کریم علیہ کا نام دنیا کے کناروں تک پھیلائے گا۔ظلمت کے بعد روشنی کے ظہور کی خبر پھر فرمایا۔الها می۔۔۔عبارت کی ترتیب بیانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پسر متوفی کے قدم اُٹھانے
کے بعد پہلے ظلمت آئے گی اور پھر رعد اور برق۔اس ترتیب کے رُو سے اس پیشگوئی
کا پورا ہونا شروع ہوا یعنی پہلے بشیر کی موت کی وجہ سے ابتلاء کی ظلمت وارد ہوئی (یعنی
جب وہ فوت ہو گیا تو کئی لوگوں کو ٹھو کر لگی۔اُن کے دلوں میں کئی قسم کے شکوک وشبہات
پیدا ہو گئے اور انہوں نے سمجھا کہ پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ہے لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں لوگوں کے یہ اعتراضات اُن کی کم فہمی کا نتیجہ تھے۔اس ظلمت کا
پہلے وارد ہونا الہامات کے رُو سے ضروری تھا ) اور پھر اس کے بعد رعد اور روشنی ظاہر
ہونے والی ہے۔‘‘ 19
یعنی بشیر اوّل کی وفات سے جو ابتلا کی ظلمت پیدا ہوگئی تھی وہ اب دُور ہوگی اور اس کے
بعد رعد اور روشنی کا ظہور ہو گا یعنی وہ لڑکا پیدا ہو گا جو زندہ رہنے والا ،اسلام کی تبلیغ دنیا کے
کناروں تک پہنچانے والا اور رسول کریم ﷺ کی شان اور آپ کی عظمت کو بلند کرنے والا ہوگا
اور وہ تمام کام سرانجام دے گا جن کا پیشگوئی میں تفصیلاً ذکر آتا ہے۔66
پھر اور زیادہ وضاحت سے تحریر فرماتے ہیں۔”صاف ظاہر کیا گیا کہ ظلمت اور روشنی دونوں اس لڑکے کے قدموں کے نیچے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۸
ہیں یعنی اُس کے قدم اُٹھانے کے بعد جو موت سے مراد ہے، اُن کا آنا ضرور ہے۔
سواے دے لوگو ! جنہوں نے ظلمت کو دیکھ لیا حیرانی میں مت پڑو بلکہ خوش ہوا اور خوشی
سے اُچھلو کہ اس کے بعد اب روشنی آئے گی ۔‘۲۰۰
پھر حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے نام اپنے ایک خط میں آپ تحریر فرماتے ہیں ۔
و
وفات بشیر پر لوگوں کی شورش پر یہ الہام ہوا ۔ أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا
أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ - وَقَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَوا تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ
حرضاً أَوْتَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ - شَاهَتِ الْوُجُوهُ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ إِنَّ
الصَّابِرِينَ يُوَفَّى لَهُمْ أَجْرُهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔ ( یعنی کیا لوگ یہ سمجھے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ اُن کو بغیر امتحان لینے کے یونہی چھوڑ دے گا ایسا نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ
اپنے خاص بندوں کے زمانہ میں لوگوں کے ایمانوں کا امتحان لیا کرتا ہے اور اس
زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔ چنانچہ اسی وجہ سے یہ پیشگوئی بعض لوگوں کے لئے ٹھوکر کا
موجب بنی کیونکہ انہوں نے غلط اجتہاد سے کام لیا اور اس خیال میں مبتلا ہو گئے کہ
پیشگوئی سچی ثابت نہیں ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لوگ تجھے کہیں گے کہ جس کی خبر تو
دے رہا ہے وہ تجھے کبھی نہیں ملے گا جس طرح یوسف کے بھائیوں نے اپنے باپ سے
کہا تھا کہ تو اسی طرح یوسف کا ذکر کرتا رہے گا یہاں تک کہ تیری عقل یا تیرے جسم میں
بیماری پیدا ہو جائے گی اور یا تو اسی غم میں ہلاک ہو جائے گا۔ اس زمانہ کے لوگ بھی
تجھے کہیں گے کہ تیرے ہاں کوئی ایسا بیٹا پیدا نہیں ہو گا تو اِسی طرح اِس کا ذکر کرتے
کرتے مر جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شَاهَتِ الْوُجُوهُ ۔ ان کہنے والوں کے منہ
کالے ہو جائیں گے ۔ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِینٍ ۔ کچھ دیر کے لئے تو ان سے منہ پھیر
لے ۔ اللہ تعالی بہر حال اس پیشگوئی کو پورا کرے گا ۔ إِنَّ الصَّابِرِينَ يُوَفِّى لَهُمُ
أَجْرُهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ وہ لوگ جو صبر کرتے ہیں اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
انتظار کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ سے اعلیٰ اجر عطا فرمائے گا ۔ )
پھر اسی خط میں آپ تحریر فرماتے ہیں ۔
الموعود