پیشگوئی مصلح موعود کی سات اہم اغراض

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۰۹
ایک الہام میں اس دوسرے فرزند کا نام بھی بشیر رکھا ہے۔چنانچہ فرمایا کہ
دوسرا بشیر تمہیں دیا جائے گا۔یہ وہی بشیر ہے جس کا دوسرا نام محمود ہے۔جس کی نسبت
الموعود
فرمایا اولوالعزم ہوگا اور حسن اور احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۲۲
ان الہامات اور حوالوں سے ثابت ہے کہ جس موعود کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو دی گئی تھی ، اُس نے یقیناً ایسے ہی زمانہ کے لوگوں میں آنا تھا جو اس پیشگوئی کے مخاطب تھے
کیونکہ جو سات اغراض اس پیشگوئی کی ظاہر کی گئی ہیں وہ اسی زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔وہ
سات اغراض میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔لیکن اس موقع پر پھر اُن کا ذکر کرنا ضروری ہے۔پیشگوئی مصلح موعود کی سات اہم اغراض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
اپنے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار
میں ذکر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ ظاہر فرمایا ہے کہ یہ پیشگوئی جو دنیا کے سامنے کی گئی
ہے ، اس کی کئی اغراض ہیں۔اوّل یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی ہے کہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت سے نجات پائیں اور
جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آئیں۔اگر یہ سمجھا جائے کہ اس پیشگوئی نے چار سو سال کے
بعد پورا ہونا ہے تو اس کے معنی یہ بنیں گے کہ میں نے یہ پیشگوئی اس لئے کی ہے کہ جو آج زندگی
کے خواہاں ہیں وہ بے شک مرے رہیں چار سو سال کے بعد اُن کو زندہ کر دیا جائے گا۔یہ فقرہ
بالبداہت باطل اور غلط ہے۔آپ فرماتے ہیں یہ چلہ اس لئے کیا گیا ہے تا کہ وہ لوگ جو
دینِ اسلام سے منکر ہیں ، اُن کے سامنے خدا تعالیٰ کا ایک زندہ نشان ظاہر ہو اور جو
رسول کریم علیہ کی کرامت کا انکار کر رہے ہیں ان کو ایک تازہ اور زبر دست مثبوت اس بات کا
مل جائے کہ اب بھی خدا تعالیٰ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اپنے نشانات
ظاہر کرتا ہے۔وہ الہامی الفاظ جو اس پیشگوئی کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہیں یہ ہیں کہ:
” خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں
اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں با ہر آدیں۔اب اگر اُن لوگوں کے نظریہ کو مسیح سمجھ لیا جائے جو یہ کہتے ہیں کہ مصلح موعود تین چار سو سال

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۱۰
الموعود
کے بعد آئے گا تو اس فقرہ کی تشریح یوں ہوتی ہے کہ یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی ہے تا کہ وہ لوگ
جو آج زندگی کے خواہاں ہیں مرے رہیں چار سو سال کے بعد اُن کی نسلوں میں سے بعض لوگوں
کو زندہ کر دیا جائے گا مگر کیا اس فقرہ کو کوئی شخص بھی صحیح تسلیم کر سکتا ہے ۔
دوسرے یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی تھی تا دینِ اسلام کا شرف ظاہر ہو اور کلام اللہ کا مرتبہ
لوگوں پر عیاں ہو ۔ اس فقرہ کے صاف طور پر یہ معنی ہیں کہ دین اسلام کا شرف اس وقت لوگوں
پر ظاہر نہیں ۔ اسی طرح کلام اللہ کا مرتبہ اس وقت لوگوں پر ظاہر نہیں ۔ مگر کہا یہ جاتا ہے کہ خدا
نے یہ پیشگوئی اس لئے کی ہے تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ آج سے تین سو سال
کے بعد یا چار سو سال کے بعد جب یہ لوگ بھی مر جائیں گے، ان کی اولا دیں بھی مر جائیں گی
اور اُن کی اولادیں بھی مر جائیں گی ، لوگوں پر ظاہر کیا جائے ۔ جب نہ پنڈت لیکھرام ہوگا نہ منشی
اندر من مراد آبادی ہو گا نہ ان کی اولادیں ہوں گی اور نہ اُن اولادوں کی اولادیں ہوں گی ۔ ہوگا
اُس وقت دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر کیا جائے گا ۔ بتاؤ کہ کیا کوئی بھی
شخص ان معنوں کو درست سمجھ سکتا ہے؟
تیسرے آپ نے فرمایا یہ پیشگوئی اس لئے کی گئی ہے تا کہ حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ
جائے اور باطل اپنی تمام منحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے ۔ اس کے معنی بھی ظاہر ہیں کہ حق اس
وقت کمزور ہے اور باطل غلبہ پر ہے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ایسا نشان ظاہر ہو کہ عقلی اور علمی طور پر
دشمنان اسلام پر حجت تمام ہو جائے اور وہ لوگ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو جائیں کہ اسلام
حق ہے اور اس کے مقابل میں جس قدر مذاہب کھڑے ہیں وہ باطل ہیں ۔
چوتھی غرض اِس پیشگوئی کی یہ بیان کی گئی تھی کہ تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں اور جو چاہتا
ہوں کرتا ہوں ۔ اب یہ غور کرنے والی بات ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کو اس صورت میں کس طرح
قادر سمجھ سکتے تھے اگر یہ کہہ دیا جاتا کہ تین سو سال کے بعد یا چار سو سال کے بعد ایک ایسا نشان
ظاہر ہوگا جس سے تم یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاؤ گے کہ اسلام کا خدا قادر ہے، ایسی پیشگوئی کو
لیکھرام کیا اہمیت دے۔ م کیا اہمیت دے سکتا تھا یا وہ لوگ جو اُس وقت دین اسلام پر اعتراضات کر رہے تھے،
نشانات کو باطل قرار دے رہے تھے، اسلام کو ایک مردہ مذہب قرار دے
صلى الله
على
رسول کریم ﷺ کے نشانا۔

آج 10 میں سے 10 باقی