آنے والے موعود کی باون علامات

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۲۹
الموعود
پیدا ہوں اُن میں سے کسی ایک پر یہ پیشگوئی پوری ہو جائے گی لیکن یہ علامت اس بات کا ثبوت
نہیں ہو سکتی کہ پیشگوئی کا مصداق زید ہے یا بکر یا کوئی اور ہے اس لئے میں اس قسم کی
علامتوں کو چھوڑتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک ان سے میعاد کی تعیین تو ہو جاتی ہے لیکن کسی فرد کی
تعیین نہیں ہوتی ۔
پھر پیشگوئیوں کے بعض حصے ایسے ہوتے ہیں جن کو مومن تو مان سکتے ہیں مگر وہ غیروں کیلئے
حجت نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً یہ علامت کہ اُسے خدا کا قرب حاصل ہوگا اور اللہ تعالیٰ اُس سے محبت
اور پیار کرے گا۔ یہ علامت محض مومنوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ جو لوگ ماننے والے ہیں وہ تو
کہیں گے کہ واقعہ میں فلاں شخص کو خدا کا قرب حاصل ہے اور اللہ تعالیٰ اُس سے محبت اور پیار
کرتا ہے لیکن دوسرے لوگ اس بات کو نہیں مان سکتے ۔ وہ کہیں گے کہ یہ محض ڈھکوسلا ہے کہ
فلاں کو خدا کا قرب حاصل ہے، ہم اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔ لیکن بعض حصے ایسے ہوتے ہیں
جو غیروں کے لئے بھی دلیل اور حجت ہوتے ہیں اور وہ پیشگوئیوں میں اس لئے رکھے جاتے
ہیں تا کہ غیروں سے بھی منوایا جائے کہ یہ پیشگوئی فلاں شخص کے ذریعہ پوری ہوگئی ہے۔ میں
اس وقت بعض ایسے حصے ہی اس پیشگوئی کے لیتا ہوں جو میرے نزدیک غیروں کیلئے بھی دلیل
بن سکتے ہیں اور دشمن سے دشمن بھی پیشگوئی کے ان حصوں کے پورا ہونے سے انکار نہیں کر سکتا۔
آنے والے موعود کی باون علامات با ون علامات جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ بڑی تفصیلی ات پیشگوئی ہے اور را پیشگوئی ہے اور اس سے ظاہر ہے کہ آنے
والا اپنے اندر کئی قسم کی خصوصیات رکھتا ہوگا ۔ چنانچہ اگر اس پیشگوئی کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو
معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی میں آنے والے موعود کی یہ یہ علامتیں بیان کی گئی ہیں ۔
پہلی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قدرت کا نشان ہوگا۔
دوسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ رحمت کا نشان ہوگا ۔
تیسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قربت کا نشان ہوگا ۔
چوتھی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فضل کا نشان ہوگا۔
پانچویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ احسان کا نشان ہوگا۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۰
چھٹی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحبِ شکوہ ہوگا ۔
ساتویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب عظمت ہوگا ۔
آٹھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ صاحب دولت ہوگا۔
نویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مسیحی نفس ہوگا ۔
دسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف
کرے گا۔
گیارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمۃ اللہ ہوگا ۔
بارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور غیوری نے اُسے اپنے کلمہ تمجید سے
بھیجا ہوگا ۔
تیرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت ذہین ہوگا۔
چودھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت فہیم ہو گا ۔
پندرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دل کا حلیم ہوگا۔
سولہویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔
سترھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے گا۔
اٹھارویں علامت یہ بیان کی ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا ۔
اُنیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دو شنبہ کا اس کے ساتھ خاص تعلق ہوگا ۔
بیسیویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فرزند دلبند ہوگا ۔
اکیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ گرامی ارجمند ہوگا ۔
بائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الاوّل ہوگا۔
تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الآخر ہوگا۔
چوبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الحق ہو گا۔
پچیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر العلاء ہوگا ۔
چھبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ كَانَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ کا مصداق ہوگا ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۱
ستائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کا نزول بہت مبارک ہوگا۔
اٹھائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔
انتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نور ہوگا ۔
الموعود
تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خدا کی رضامندی کے عطر سے ممسوح ہوگا۔
اکتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا اُس میں اپنی روح ڈالے گا۔
بتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہوگا ۔
تینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔
چونتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔
پینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔
چھتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ قو میں اس سے برکت پائیں گی ۔
سینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔
اڑتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دیر سے آنے والا ہوگا۔
انتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ڈور سے آنے والا ہوگا۔
چالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فخر رسل ہوگا۔
اکتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کی ظاہری برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی ۔
بیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کی باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی ۔
تینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ یوسف کی طرح اُس کے بڑے بھائی اس کی مخالفت
کریں گے ۔
چوالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر الدولہ ہوگا۔
پینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ شادی خاں ہوگا۔
چھیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ عالم کباب ہوگا ۔
سینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ حسن واحسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا ۔
اڑتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ العزیز ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی