مصلح موعود کا علوم طاہری سے پر کیا جانا
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۲
انچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ اللہ خان ہوگا ۔
پچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ناصرالدین ہوگا۔
اکیاونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فاتح الدین ہوگا ۔
باونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر ثانی ہوگا۔
یہ علامتیں ہیں جو اس پیشگوئی میں آنے والے کے متعلق بیان کی گئی ہیں ۔ ان میں سے
کچھ علامتیں تو ایسی ہیں جو صرف مومنوں کے متعلق ہیں اور وہی ان کی صداقت کی گواہی دے
سکتے ہیں۔ لیکن بعض علامتیں ایسی ہیں جو نہ ماننے والوں کے متعلق ہیں اور اُن علامات کو پیش کر
کے ان پر حجت تمام کی جاسکتی ہے۔ میں اس وقت ایسی ہی علامات کو لیتا ہوں جن کے پورا
ہونے کا دشمن سے دشمن بھی انکار نہیں کر سکتا ۔
صلح موعود کا علوم ظاہری سے پر کیا جانا پہلی پیشگوئی یہ کی گئی تھی کہ وہ
علومِ ظاہری سے پُر کیا جائے
گا ۔ اس پیشگوئی کا مفہوم یہ ہے کہ وہ علوم ظاہری سیکھے گا نہیں بلکہ خدا کی طرف سے اُسے یہ علوم
سکھائے جائیں گے۔ یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ یہاں یہ نہیں کہا گیا کہ وہ علوم ظاہری میں خوب
مہارت رکھتا ہو گا بلکہ الفاظ یہ ہیں کہ وہ علوم ظاہری سے پُر کیا جائے گا۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ
کوئی اور طاقت اُسے یہ علوم ظاہری سکھائے گی ۔ اُس کی اپنی کوشش اور محنت اور جدو جہد کا اس
میں دخل نہیں ہوگا ۔ یہاں علوم ظاہری سے مراد حساب اور سائنس وغیرہ علوم نہیں ہو سکتے کیونکہ
پر کیا جائے گا“ کے الفاظ " الفاظ ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے یہ علوم
سکھائے جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سائنس اور حساب اور جغرافیہ وغیرہ علوم نہیں
سکھائے جاتے بلکہ دین اور قرآن سکھایا جاتا ہے۔ پس پیشگوئی کے ان الفاظ کا کہ وہ علومِ ظاہری
سے پر کیا جائے گا یہ مفہوم ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے علوم دینیہ اور قرآنیہ سکھلائے
جائیں گے اور خدا خوداُس کا معلم ہوگا۔
یہاں
میری تعلیم جس رنگ میں ہوئی ہے وہ اپنی ذات میں ظاہر کرتی ہے کہ انسانی ہاتھ میری تعلیم
میں نہیں تھا۔ میرے اساتذہ میں سے بعض زندہ ہیں اور بعض فوت ہو چکے ہیں ۔ میری تعلیم کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۳
الموعود
سلسلہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کا ہے۔ آپ چونکہ طبیب بھی
تھے اور اس بات کو جانتے تھے کہ میری صحت اس قابل نہیں کہ میں کتاب کی طرف زیادہ دیر تک
دیکھ سکوں اس لئے آپ کا طریق تھا کہ آپ مجھے اپنے پاس بٹھا لیتے اور فرماتے میاں !
میں پڑھتا جاتا ہوں تم سنتے جاؤ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ بچپن میں میری آنکھوں میں سخت ککرے پڑ
گئے تھے اور متواتر تین چار سال تک میری آنکھیں دُکھتی رہیں اور ایسی شدید تکلیف مگروں کی
وجہ سے پیدا ہو گئی کہ ڈاکٹروں نے کہا اس کی بینائی ضائع ہو جائے گی ۔ اس پر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے میری صحت کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ساتھ
ہی آپ نے روزے رکھنے شروع کر دیئے۔ مجھے اس وقت یاد نہیں کہ آپ نے کتنے روزے
رکھے۔ بہر حال تین یا سات روزے آپ نے روزے آپ نے رکھے ۔ جب آخری روزے کی آپ افطاری
کرنے لگے اور روزہ کھولنے کے لئے منہ میں کوئی چیز ڈالی تو یکدم میں نے آنکھیں کھول دیں
اور میں نے آواز دی کہ مجھے نظر آنے لگ گیا ہے لیکن اِس بیماری کی شدت اور اس کے متواتر
حملوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ میری ایک آنکھ کی بینائی ماری گئی ۔ چنانچہ میری بائیں آنکھ میں بینائی نہیں
ہے۔ میں رستہ تو دیکھ سکتا ہوں مگر کتاب نہیں پڑھ سکتا ۔ دو چارفٹ پر اگر کوئی ایسا آدمی بیٹھا ہو جو
میرا پہچانا ہوا ہو تو میں اُس کو دیکھ کر پہچان سکتا ہوں لیکن اگر کوئی بے پہچانا بیٹھا ہو تو مجھے اُس کی
شکل نظر نہیں آ سکتی ۔ صرف دائیں آنکھ کام کرتی ہے مگر اُس میں بھی مکرے پڑ گئے اور ایسے
شدید ہو گئے کہ کئی کئی راتیں میں جاگ کر کاٹا کرتا تھا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
میرے اُستادوں سے کہہ دیا تھا کہ اس کی پڑھائی اس کی مرضی پر ہوگی ۔ یہ جتنا پڑھنا چاہے
پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو اس پر زور نہ دیا جائے کیونکہ اس کی صحت اس قابل نہیں کہ یہ پڑھائی
کا بوجھ برداشت کر سکے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بارہا مجھے صرف یہی فرماتے کہ تم
قرآن کا ترجمہ اور بخاری حضرت مولوی صاحب سے پڑھ لو۔ اس کے علاوہ آپ نے مجھے کچھ
اور پڑھنے کے لئے کبھی کچھ نہیں کہا۔ ہاں آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ کچھ طب بھی پڑھ لو کیونکہ یہ
ہمارا خاندانی فن ہے ۔ ماسٹر فقیر اللہ صاحب جن کو خدا تعالیٰ نے اسی سال ہمارے ساتھ ملنے کی
توفیق عطا فرمائی ہے وہ ہمارے حساب کے استاد تھے اور لڑکوں کو سمجھانے کے لئے بورڈ پر
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۴
الموعود
سوالات حل کیا کرتے تھے لیکن مجھے اپنی نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ
جتنی دور بورڈ تھا اُتنی دور تک میری بینائی کام نہیں دے سکتی تھی اور پھر زیادہ دیر تک میں بورڈ
کی طرف یوں بھی نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ نظر تھک جاتی ۔ اس وجہ سے میں کلاس میں بیٹھنا فضول
سمجھا کرتا تھا۔ کبھی جی چاہتا تو چلا جاتا اور کبھی نہ جاتا ۔ ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میرے متعلق شکایت کی کہ حضور یہ کچھ پڑھتا
نہیں ۔ کبھی مدرسہ میں آجاتا ہے اور کبھی نہیں آتا ۔ مجھے یاد ہے جب ماسٹر صاحب نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے پاس یہ شکایت کی تو میں ڈر کے مارے چُھپ گیا کہ معلوم نہیں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کسی قدر ناراض ہوں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب یہ بات
سنی تو آپ نے فرمایا آپ کی بڑی مہربانی ہے جو آپ بچے کا خیال رکھتے ہیں اور مجھے آپ کی
بات سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ یہ کبھی کبھی مدر سے چلا جاتا ہے ورنہ میرے نزدیک تو اس کی صحت
اس قابل نہیں کہ پڑھائی کر سکے ۔ پھر ہنس کر فرمانے لگے اس سے ہم نے آٹے دال کی دُکان
تھوڑی کھلوانی ہے کہ اِسے حساب سکھایا جائے۔ حساب اِسے آئے یا نہ آئے کوئی بات نہیں ۔
آخر رسول کریم ﷺ یا آپ کے صحابہ نے کونسا حساب سیکھا تھا۔ اگر یہ مدرسہ میں چلا جائے تو
اچھی بات ہے ورنہ اِسے مجبور نہیں کرنا کرنا چاہئے ۔ یہ سُن کر ماسٹر صاحب واپس آ گئے ۔ میں نے
اس نرمی سے اور بھی فائدہ اُٹھانا شروع کر دیا اور پھر مدرسہ میں جانا ہی چھوڑ دیا۔ کبھی مہینہ میں
ایک آدھ دفعہ چلا جاتا تو اور بات تھی ۔ غرض اِس رنگ میں میری تعلیم ہوئی اور میں درحقیقت
مجبور بھی تھا کیونکہ بچپن میں علاوہ آنکھوں کی تکلیف کے مجھے جگر کی خرابی کا بھی مرض تھا۔ چھ چھ
مہینے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی مجھے دیا جاتا رہا۔ پھر اس کے ساتھ تلی بھی بڑھ گئی ۔
ریڈ آئیوڈائیڈ آف مرکری (MERCURY) کی تلی کے مقام پر مالش کی جاتی تھی ۔ اسی
طرح گلے پر بھی اس کی مالش کی جاتی کیونکہ مجھے خنازیر کی بھی شکایت تھی ۔ غرض آنکھوں میں
کرے ، جگر کی خرابی ،عظم طحال کی شکایت اور پھر اس کے ساتھ بخار کا شروع ہو جانا جو چھ چھ
مہینے تک نہ اُترتا اور میری پڑھائی کے متعلق بزرگوں کا فیصلہ کر دینا کہ یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھ
لے اس پر زیادہ زور نہ دیا جائے ۔ ان حالات سے ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ میری تعلیمی
صلى الله
عروسه
-
-
انوار العلوم جلد ۱۷
قابلیت کا کیا حال ہوگا ۔
الموعود
ایک دفعہ ہمارے نانا جان حضرت میر ناصر نواب صاحب نے میرا اُردو کا امتحان لیا۔ میں
اب بھی بہت بد خط ہوں مگر اُس زمانہ میں تو میرا اتنا بد خط تھا کہ پڑھا ہی نہیں جاتا تھا کہ میں نے
کیا لکھا ہے۔ اُنہوں نے بڑی کوشش کی کہ پتہ لگا ئیں میں نے کیا لکھا ہے مگر انہیں کچھ پتہ نہ
چلا۔ میرے بچوں میں سے اکثر کے خط مجھ سے اچھے ہیں ۔ میرے خط کا نمونہ صرف میری لڑکی
امۃ الرشید کی تحریر میں پایا جاتا ہے۔ اُس کا لکھا ہوا ایسا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ ہم نے امۃ الرشید
کے لکھے ہوئے پر ایک روپیہ انعام مقرر کر دیا تھا کہ اگر خو دامۃ الرشید بھی پڑھ کر بتا دے کہ
اُس نے کیا لکھا ہے تو اُسے ایک روپیہ انعام دیا جائے گا۔ یہی حالت اُس وقت میری تھی کہ مجھ
سے بعض دفعہ اپنا لکھا ہوا بھی پڑھا نہیں جاتا تھا۔ جب میر صاحب نے پر چہ دیکھا تو وہ جوش میں
آگئے اور کہنے لگے یہ تو ایسا ہے جیسے لنڈے لکھے ہوئے ہوں ۔ اُن کی طبیعت بڑی تیز تھی ۔ غصہ
میں فوراً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچے ۔ میں بھی اتفاقاً اُس وقت گھر میں
ہی تھا۔ ہم تو پہلے ہی اُن کی طبیعت سے ڈرا کرتے تھے ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پاس شکایت لے کر پہنچے تو اور بھی ڈر پیدا ہوا کہ اب نہ معلوم کیا ہو۔ خیر میر صاحب گئے اور
حضرت صاحب سے کہنے لگے کہ محمود کی تعلیم کی طرف آپ کو ذرا بھی توجہ نہیں ۔ میں نے اس کا
اُردو کا امتحان لیا تھا ، آپ ذرا پرچہ تو دیکھیں اس کا اتنا برا خط ہے کہ کوئی بھی یہ خط نہیں پڑھ
سکتا ۔ پھر اسی جوش کی حالت میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہنے لگے آپ بالکل پر واہ
نہیں کرتے اور لڑکے کی عمر برباد ہو رہی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب میر صاحب
کو اس طرح جوش کی حالت میں دیکھا تو فرمایا بلا ؤ حضرت مولوی صاحب کو ۔ جب آپ کو کوئی
مشکل پیش آتی تو ہمیشہ حضرت خلیفہ اول کو بلا لیا کرتے تھے۔ حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے بڑی
محبت تھی ۔ آپ تشریف لائے اور حسب معمول سر نیچے ڈال کر ایک طرف کھڑے ہو گئے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مولوی صاحب ! میں نے آپ کو اس غرض کے لئے بلا یا
ہے کہ میر صاحب میرے پاس آئے ہیں اور کہتے ہیں کہ محمود کا لکھا ہوا بالکل پڑھا نہیں جاتا۔
میرا جی چاہتا ہے کہ اس کا امتحان لے لیا جائے ۔ یہ کہتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۶
الموعود
قلم اُٹھائی اور دو تین سطر میں ایک عبارت لکھ کر مجھے دی اور فرمایا اس کو نقل کرو ۔ بس یہ امتحان تھا اورفرمایا تھے
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لیا۔ میں نے بڑی احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر اُس کو نقل کر
دیا۔ اوّل تو وہ عبارت کوئی زیادہ لمبی نہیں تھی دوسرے میں نے صرف نقل کرنا تھا اور نقل کرنے
میں تو اور بھی آسانی ہوتی ہے کیونکہ اصل چیز سامنے ہوتی ہے اور پھر میں نے آہستہ آہستہ نقل
کیا ۔ الف اور با وغیرہ احتیاط سے ڈالے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اُس کو دیکھا تو فرمانے لگے مجھے تو میر صاحب کی بات سے بڑا فکر پیدا ہو گیا تھا مگر اس کا خط
میرے خط کے ساتھ ملتا جلتا ہے ۔ حضرت خلیفہ اول پہلے ہی میری تائید میں اُدہا ر کھائے بیٹھے
تھے فرمانے لگے حضور ! میر صاحب کو یونہی جوش آ گیا اور نہ اس کا خط تو بڑا اچھا ہے۔
حضرت خلیفہ اول مجھے فرمایا کرتے تھے کہ میاں ! تمہاری صحت ایسی نہیں کہ تم خود پڑھ سکو۔
میرے پاس آ جایا کرو میں پڑھتا جاؤں گا اور تم سنتے رہا کرو ۔ چنانچہ اُنہوں نے زور دے دے
کر پہلے قرآن پڑھایا اور پھر بخاری پڑھا دی ۔ یہ نہیں کہ آپ نے آہستہ آہستہ مجھے قرآن
پڑھایا ہو بلکہ آپ کا طریق یہ تھا کہ آپ قرآن پڑھتے جاتے اور ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ کرتے
جاتے ۔ کوئی بات ضروری سمجھتے تو بتا دیتے ورنہ جلدی جلدی پڑھاتے چلے جاتے ۔ آپ نے
تین مہینہ میں مجھے سارا قرآن پڑھا دیا تھا۔ اس کے بعد پھر کچھ نا نے ہونے لگ گئے ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی وفات کے بعد آپ نے پھر مجھے کہا کہ میاں! مجھ سے بخاری تو
پوری پڑھ لو۔ دراصل میں نے آپ کو بتا دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے فرمایا کرتے
تھے کہ مولوی صاحب سے قرآن اور بخاری پڑھ لو ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی
میں ہی میں نے آپ سے قرآن اور بخاری پڑھنی شروع کر دی تھی گونا نھے ہوتے رہے۔ اسی
طرح طب بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہدایت کے ماتحت میں نے آپ سے
شروع کر دی تھی ۔ طب کا سبق میں نے اور میر محمد اسحق صاحب نے ایک دن ہی شروع کیا تھا
بلکہ میر صاحب کا ایک لطیفہ ہے جو ہمارے گھر میں خوب مشہور ہوا کہ دوسرے ہی دن میر محمد اسحاق
صاحب اپنی والدہ سے کہنے لگے اماں جان! مجھے صبح جلدی جگا دیں کیونکہ مولوی صاحب دیر
سے مطب میں آتے ہیں ۔ میں پہلے مطب میں چلا جاؤں گا تا کہ مریضوں کو نسخے لکھ لکھ کر دوں