تفسیر القرآن کے متعلق دنیا کو چیلنج
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۸
الموعود
تھیں مگر میں نے اُن کو نوٹ نہ کیا ۔ دوسرے دن حضرت خلیفہ اول سے میں نے اس رویا کا ذکر
کیا اور یہ بھی کہا کہ مجھے کچھ باتیں یاد تھیں مگر میں نے اُن کو نوٹ نہ کیا اور اب وہ میرے ذہن
سے اُتر گئی ہیں ۔ حضرت خلیفہ اول پیار سے فرمانے لگے کہ آپ ہی تمام علم لے لیا کچھ یا درکھتے
تو ہمیں بھی سناتے ۔
یہ رویا اصل میں اس حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بیج کے طور پر میرے
دل اور دماغ میں قرآنی علوم کا ایک خزانہ رکھ دیا ہے۔ چنانچہ وہ دن گیا اور آج کا دن آیا ، کبھی
کسی ایک موقع پر بھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے سورہ فاتحہ پر غور کیا ہو یا اُس کے متعلق کوئی مضمون
بیان کیا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نئے سے نئے معارف اور نئے سے نئے علوم مجھے عطا نہ
فرمائے گئے ہوں ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے قرآن کریم کے تمام مشکل مضامین مجھ پر حل کر
دیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ بعض ایسی آیات جن کے متعلق حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ
مجھے اُن کے معانی کے متعلق پوری تسلی نہیں ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان آیات کے معانی بھی مجھ
پر کھول دیئے گئے ہیں اور اب قرآن کریم میں کوئی بات ایسی موجود نہیں جس کے مضمون کو میں
ایسے واضح طور پر نہ بیان کر سکوں کہ دشمن سے دشمن کیلئے بھی اُس پر اعتراض کرنا ناممکن ہو۔ یہ
علیحدہ بات ہے کہ کوئی شخص اپنی شکست تسلیم نہ کرے لیکن یہ ہو نہیں سکتا کہ میں قرآن کریم کے رُو
سے دشمن پر حجت تمام نہ کر دوں اور اُس کے اعتراضات کا ایسا جواب نہ دوں جو عقلی طور پر
مُسکت اور لاجواب ہو ۔
تفسیر القرآن کے متعلق دنیا کو چیلینج میں نے اس بارہ میں بار بار لوگوں کو چلنج دیا ہے کہ وہ قرآن کریم کی تفسیر میں میرا مقابلہ
کر لیں مگر آج تک کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ قرآنی تفسیر میں میرا مقابلہ کر سکے۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ مولوی ثناء اللہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب میرے اس چیلنج کے مقابلہ میں ہمیشہ
کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں مگر واقعہ یہ ہے کہ اُن کے دلوں میں دیانتداری کے ساتھ یہ جرأت نہیں
پائی جاتی کہ وہ قرآن کریم کی تفسیر کے متعلق میرے چیلنج کو قبول کریں ۔ مولوی ثناء اللہ صاحب
اس کے جواب میں یہ لکھ دیا کرتے ہیں کہ میری طرف سے صرف اتنی شرط ہے کہ بے ترجمہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۳۹
الموعود
قرآن کریم اور کاغذ ، قلم ، دوات لے کر ہم ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ جائیں اور قرآن کریم
کی تفسیر لکھیں ۔ مجھے اُن کی اِس بات سے ہمیشہ یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ غالباً اُن کو یہ یقین ہے کہ
مجھے قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا ۔ اگر سادہ قرآن کریم میرے ہاتھ میں دے دیا گیا تو میں
کہوں گا کہ اب میں کیا کروں مجھے تو ترجمہ ہی نہیں آتا ، میں تفسیر کس طرح لکھوں ۔ حالانکہ
جب میں قرآن کریم کی تفسیر کے متعلق چیلنج دے رہا ہوں اور دنیا کے تمام علماء سے کہتا ہوں کہ
اگر اُن میں ہمت ہے تو وہ میرا مقابلہ کر لیں ، تو اُنہیں سمجھنا چاہئے کہ قرآن کریم کا ترجمہ تو مجھے
بہر حال آتا ہو گا مگر معلوم ہوتا ہے مولوی ثناء اللہ صاحب با وجود اس کے کہ میری طرف سے
تفسیر نویسی کا چیلنج دیا جا رہا ہے سمجھتے ہیں کہ اگر میرے پاس سادہ قرآن ہوا تو میں کچھ نہ لکھ سکوں
گا۔ بہر حال وہ ہمیشہ یہی بات پیش کر کے خاموش ہو جاتے ہیں حالانکہ میرا اصل چیلنج جو پہلے بھی
شائع ہو چکا ہے اور اب بھی قائم ہے، یہ ہے کہ :۔
دو
غیر احمدی علماء مل کر قرآن کریم کے وہ معارف روحانیہ بیان کریں جو پہلے کسی
کتاب میں نہیں ملتے اور جن کے بغیر روحانی تکمیل نا ممکن تھی ۔ پھر میں اُن کے مقابلہ
پر کم سے کم دُگنے معارف قرآنیہ بیان کروں گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے لکھے ہیں اور ان مولویوں کو تو کیا سو جھنے تھے پہلے مفسرین و مصنفین نے بھی نہیں
لکھے ۔ اگر میں کم سے کم دُگنے ایسے معارف نہ لکھ سکوں تو بے شک مولوی صاحبان
اعتراض کریں ۔ طریق فیصلہ یہ ہوگا کہ مولوی صاحبان معارف قرآنیہ کی ایک کتاب
ایک سال تک لکھ کر شائع کر دیں اور اس کے بعد میں اُس پر جرح کروں گا جس کے
لئے مجھے چھ ماہ کی مدت ملے گی ۔ اس مدت میں جس قدر باتیں اُن کی میرے نزدیک
پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں اُن کو میں پیش کروں گا۔ اگر ثالث فیصلہ کر دیں کہ وہ
باتیں واقعہ میں پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں تو اُس حصہ کو کاٹ کر صرف وہ حصہ اُن کی
کتاب کا تسلیم کیا جائے گا جس میں ایسے معارف قرآنیہ بیان ہوں جو پہلی کتب میں
نہیں پائے جاتے ۔ اس کے بعد چھ ماہ کے عرصہ میں ایسے معارف قرآنیہ حضرت
مسیح موعود کی کتب سے یا آپ کے مقرر کردہ اصول کی بناء پر لکھوں گا جو پہلے کسی
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۰
الموعود
مصنف اسلامی نے نہیں لکھے اور مولوی صاحبان کو چھ ماہ کی مدت دی جائے گی کہ وہ
اُس پر جرح کر لیں اور جس قدر حصہ ان کی جرح کا منصف تسلیم کریں اُس کو کاٹ کر
باقی کتاب کا مقابلہ اُن کی کتاب سے کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ میرے بیان
کردہ معارف قرآنیہ جو حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے لئے گئے ہوں گے اور جو
پہلی کسی کتاب میں موجود نہ ہوں گے، اِن علماء کے معارف قرآنیہ سے کم از کم دُگنے
ہیں یا نہیں جو اُنہوں نے قرآن کریم سے ماخوذ کئے ہوں اور وہ پہلی کسی کتاب میں
موجود نہ ہوں ۔ اگر میں ایسے دُگنے معارف دکھانے سے قاصر رہوں تو مولوی صاحبان
جو چاہیں کہیں۔ لیکن اگر مولوی صاحبان اس مقابلہ سے گریز کریں یا شکست کھا ئیں تو
دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعویٰ منجانب اللہ تھا۔
یہ ضروری ہوگا کہ ہر فریق اپنی کتاب کی اشاعت کے معاً بعد اپنی کتاب دوسرے فریق
کو رجسٹری کے ذریعہ سے سے بھیج دے ۔ مولوی صاحبان کو میں اجازت ت دیتا دیتا ہوں کہ وہ
دگنی چوگنی قیمت کا ، وی پی میرے نام کر دیں ۔ اگر مولوی صاحبان اس طریق فیصلہ کو
نا پسند کریں اور اس سے گریز کریں تو دوسرا طریق یہ ہے کہ میں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ادنیٰ خادم ہوں میرے مقابلہ پر مولوی صاحبان آئیں اور
قرآن کریم کے تین رکوع کسی جگہ سے قرعہ ڈال کر انتخاب کر لیں اور وہ تین دن تک
اُس ٹکڑے کی ایسی تفسیر لکھیں جس میں چند ایسے نکات ضرور ہوں جو پہلی کتب میں
موجود نہ ہوں اور میں بھی اُسی ٹکڑے کی اسی عرصہ میں تفسیر لکھوں گا اور حضرت مسیح
موعود کی تعلیم کی روشنی میں اُس کی تشریح بیان کروں گا اور کم سے کم چند ایسے معارف
بیان کروں گا جو اس سے پہلے کسی مفسر یا مصنف نے نہ لکھے ہوں گے اور پھر دنیا خود
دیکھ لے گی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کی کیا خدمت کی ہے اور
مولوی صاحبان کو قرآن کریم اور اُس کے نازل کرنے والے سے کیا تعلق اور کیا رشتہ
ہے۔“
،،
یہ ہے اصل چیلنج جو میری طرف سے دیا گیا لیکن مولوی ثناء اللہ صاحب اس کے جواب میں
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۱
الموعود
یہ لکھ دیتے ہیں کہ صرف سادہ قرآن اور کاغذ، قلم ، دوات لے کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھنا
ہو گا کسی اور کتاب کے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی حالانکہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ کیسی
غیر معقول بات ہے اوّل تو ترجمہ یا بے ترجمہ قرآن کریم کا کوئی سوال ہی نہیں ہو سکتا لیکن معلوم
ہوتا ہے مولوی صاحب کی عقل اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ باوجود اس کے کہ اُنہوں نے میری متعدد
کتابیں پڑھی ہوں گی پھر بھی وہ سمجھتے ہیں کہ جب میرے ہاتھ میں بے ترجمہ قرآن آیا تو میں
اُن کے مقابلہ میں بالکل رہ جاؤں گا۔
دوسرے یہ کہنا کہ اپنے پاس قرآن کریم کے علاوہ اور کوئی تفسیر کی کتاب نہ رکھی جائے یہ
بھی بے معنی بات ہے۔ اس لئے کہ میرا دعویٰ یہ ہے کہ میں ایسی تفسیر لکھوں گا جس میں نئے
مضامین ہوں گے پرانے مضامین نہیں ہوں گے ۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں پرانی تفسیروں کا
حافظ ہوں ۔ وہ اگر اپنے آپ کو پُرانی تفسیروں کا حافظ سمجھتے ہیں تو بے شک اس کا اعلان کر
دیں ۔ لیکن میں پرانی تفسیروں کا حافظ نہیں اور جب میرا دعویٰ یہ ہے کہ میں اپنی تفسیر میں ایسی نئی
باتیں لکھوں گا جو پُرانے مفسرین نے نہیں لکھیں تو اس لحاظ سے ضروری ہے کہ اس وقت میرے
پاس تفسیر میں بھی موجود ہوں تا کہ میں صرف وہ مضامین بیان کروں جو نئے ہوں کوئی ایسا مضمون
بیان نہ کروں جو پہلے کسی تفسیر میں لکھا ہوا ہو۔ پھر میں نے اس امر کی طرف بھی اُن کو توجہ دلائی
ہے کہ اگر تفسیروں کے موجود ہونے سے یہ خیال ہو سکتا ہے کہ شاید میں اُن تفسیروں میں سے کچھ
پھرالوں تو پھر تو اُن کو بڑا اچھا موقع میسر آ سکتا ہے اور وہ ساری دنیا میں شور مچا سکتے ہیں کہ دیکھ لو
دعوی تو یہ تھا کہ میں ایسے معارف بیان کروں گا جو جدید ہوں گے مگر فلاں فلاں مضمون ، فلاں
فلاں تفسیر سے پھر الیا گیا ہے اس صورت میں تو اُن کی فتح اور کامیابی یقینی ہے کیونکہ میرا دعوی یہ فتح اور
ہے کہ میں ایسی باتیں بیان کروں گا جو پہلی تفسیروں میں نہیں آئیں ۔ پس اگر میں ان تفسیروں
میں سے کچھ چھالوں گا تو وہ اعلان کر دیں گے کہ دعوی تو یہ کیا گیا تھا کہ میں نئے علوم اور نئے
معارف پیش کروں گا مگر فلاں فلاں بات امام رازی یا علامہ ابن حیان بھی بیان کر چکے ہیں اس
صورت میں میرا چیلنج خود بخود باطل ہو جائے گا۔ پھر سوال یہ ہے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کو یہ
خیال کیونکر پیدا ہو گیا ہے کہ مجھے پُرانی تفسیروں میں سے کچھ چرانا زیادہ آتا ہے اور اُن کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۲
المؤ
نہیں آتا ۔ وہ پکے مولوی ہیں ۔ اگر میرے سامنے وہ تفاسیر ہوں گی تو آخر وہ تفاسیر اُن کے
سامنے بھی تو ہوں گی ۔ اگر میں نے اُن سے کچھ چُرا لینا ہے تو مولوی صاحب بھی تو پھر ا سکتے
ہیں ۔ علوم جدیدہ کی میرے پاس کوئی خاص تفاسیر تو نہیں ہیں جو میں نے چھپا رکھی ہیں ۔
پھر ایک اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم تو عربی میں ہے اور تفسیر میں بھی عربی میں
ہیں ۔ اُن کے نزدیک جب میں عربی جانتا ہی نہیں اور اسی لئے وہ بے ترجمہ قرآن رکھنے کی شرط
پیش کرتے ہیں تو اُن کو یہ کیونکر خیال پیدا ہو گیا کہ میں عربی تفسیروں سے مضمون پھرالوں گا ۔
پھر قرآن تو صرف عربی میں ہے مگر تفاسیر میں علم صرف کے مضامین بھی آتے ہیں ، علم نحو
کے مضامین بھی آتے ہیں ، علم کلام کے مضامین بھی آتے ہیں ، علم فلسفہ کے مضامین بھی آتے
ہیں ، علم منطق کے مضامین بھی آتے ہیں ۔ اگر ایک شخص قرآن کریم کا ترجمہ تک نہیں جانتا تو وہ
ان تفسیروں سے مختلف مضامین کس طرح پھر ا سکتا ہے۔ پس میں نہیں سمجھتا کہ ایسی شرائط کو پیش
کرنے سے اُن کی غرض کیا ہے۔ سوائے اس کے کہ وقت ضائع کیا جائے مگر مجھے خدا تعالیٰ نے
اس لئے کھڑا نہیں کیا کہ میں کھیل میں اپنے وقت کو ضائع کر دوں ۔
مجھے بعض دفعہ یہ بھی خیال آیا کرتا ہے کہ ممکن ہے اُن کا خیال ہو کہ میں بعض ایسی تفسیر میں
اپنے ساتھ چھپا کر لے جاؤں گا جو اُن کے پاس نہیں ہوں گی اور اس طرح میں غالب آ جاؤں
گا ۔ اگر اُن کو یہ خیال ہو تو میں اعلان کرتا ہوں کہ مجلس میں بیٹھ کر اگر وہ میری تفسیروں کو دیکھنا
چاہیں تو وہ اُن کو دیکھ سکتے ہیں ۔ وہ اُن سب کے نام نوٹ کر لیں اور پھر حوالہ دیکھنے کے لئے
جس کتاب کی ضرورت ہو وہ بیشک مجھ سے مانگ لیں میں اُن کو وہ کتاب حوالہ دیکھنے کے لئے
عاریتاً بھیجوا دوں گا ۔
میں جیسا کہ بتا چکا ہوں ہمیشہ یہ شرط پیش کیا کرتا ہوں کہ قرعہ ڈال کر قرآن کریم کے بعض
رکوع نکال لئے جائیں اور پھر وہ بھی بیٹھ جائیں اور میں بھی بیٹھ جاؤں اور ہم دونوں
قرآن کریم کے اُن رکوعوں کی تفسیر لکھیں ۔ مگر شرط یہ ہوگی کہ تفسیر میں ایسے ہی مضامین بیان کئے
جائیں جو پہلی تفسیروں میں نہ آچکے ہوں اور پھر صرف، نحو اور لغت وغیرہ علوم کے لحاظ سے وہ
معنی درست ہوں ۔ اسی طرح قرآن کریم کے سیاق و سباق کے لحاظ سے بھی وہ معنی صحیح ہوں ۔