مولوی محمد علی صاحب کا جواب
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
لدلله
الموعود
میں اس بات کے لئے بھی تیار ہوں کہ اس غرض کے لئے بعض لوگ بطور قاضی یا حج مقرر
کر دیئے جائیں جو بعد میں غور کر کے فیصلہ کر دیں کہ کس فریق نے قرآن کریم کے ایسے نئے
علوم بیان کئے ہیں جو پہلی کسی تفسیر میں بیان نہیں ہوئے لیکن یہ ضروری ہو گا کہ وہ با دلائل فیصلہ
لکھیں ۔ یہ کوئی عقائد سے تعلق رکھنے والی بات نہیں جس میں ججوں کا مقرر کرنا خلاف اصول ہو ۔
یہ محض ایک علمی چیز ہے اور اس کے لئے جوں کو فیصلہ کے لئے مقرر کیا جا سکتا ہے۔
میں جس فیصلہ کرنے والے بورڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کرتا ہوں اور وہ ایسا بورڈ ہوتا
ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ عقائد کے متعلق فیصلہ کرے گا اور میں اِس بات کو ماننے کے
لئے ہرگز تیار نہیں کہ عقائد کے تصفیہ کے متعلق کوئی بورڈ مقرر کیا جا سکتا ہے یا کسی اور کا فیصلہ تسلیم
کیا جا سکتا ہے۔ عقائد کے بارہ میں کسی شخص کی کوئی بات تسلیم نہیں کی جاسکتی ۔ لیکن یہ ایک علمی
مقابلہ ہے اس میں بعض لوگ اگر بطور جج مقرر ہو جائیں تو میرے نزدیک اس میں کوئی حرج
نہیں۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ میں نے جو طریق فیصلہ پیش کیا ہے اِس میں مخالف علماء کو کیا شبہ ہے
اور میں اُن سے کس طرح دھوکا کرلوں گا ۔
مولوی محمد
چیلنج
ملی صاحب کا جواب تغیر نویسی کے اس پیج کے جواب میں مولوی محمدعلی صاحب نے ایک مضمون لکھا ہے۔ اسی طرح مصری صاحب
نے بھی اس کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ اِن میں سے ایک نے اشمه احمد ۳۴ کی
آیت کو اور دوسرے نے وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبين ۳۵ والی آیت کو پیش کیا
ہے اور لکھا ہے کہ ان آیات کی تفسیر میں مقابلہ کر لیا جائے حالانکہ یہ سیدھی بات ہے کہ جو آیتیں
ایسی ہیں کہ ان کے معانی کے بیان کرنے میں ہم میں اور غیر احمد یوں میں اختلاف پایا جاتا ہے
اُن میں کوئی لطیف سے لطیف بات بھی مخالفین کے دلوں کو مطمئن نہیں کر سکتی ۔ خواہ ہم آیت
خاتم النبین کے کیسے ہی لطیف معنی کریں یا اسمه احمد کی کتنی اعلیٰ درجہ کی تشریح کریں
غیر احمدی ہمارے معنوں کو ضرور نا پسند کریں گے اس لئے ایسے اختلافی مسائل کے متعلق اُن کی
رائے صحیح طور پر معلوم نہیں ہو سکتی ۔ اُن کی رائے ایسے ہی امور کے بارہ میں صحیح طور پر معلوم ہو
سکتی ہے جو عام مضامین سے تعلق رکھتے ہوں ۔ اسی غرض کے لئے میں نے کہا ہے کہ قرعہ ڈالو اور
انوار العلوم جلد ۱۷
لدلد
الموعود
قرآن کریم کے کوئی رکوع نکال لو ۔ اگر اللہ تعالیٰ کی یہی مرضی ہو گی کہ آیت خاتم النبیین یا آیت
اسمه احمد کی تفسیر کی جائے تو قرعہ میں یہی آیات نکل آئیں گی ۔ انہیں گھبرانے اور
پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے وہ سیدھی طرح مقابلہ میں آئیں اور قرعہ کی تجویز کو منظور کر
لیں جو رکوع بھی قرعہ کے نتیجہ میں نکل آیا اُس کی میں تفسیر لکھ دوں گا ۔ اور اگر وہ قرعہ کی تجویز کو
بھی منظور نہیں کرتے تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ اُن کو اپنے دلوں میں یقین ہے کہ خدا میرے
ساتھ ہے۔ اگر ہم نے قرعہ بھی ڈالا تو وہی آیات نکلیں گی جن کی تفسیر اس کو اچھی آتی ہو گی لیکن
ہمیں ان کی تفسیر نہیں آتی ہوگی اور اگر یہ بات نہیں تو وہ ڈرتے کیوں ہیں ۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ
کی کتاب ہے اور اس کے کئی سو رکوع ہیں وہ قرعہ ڈال لیں پھر جو بھی آیات نکل آئیں گی میں
اُن کی تفسیر لکھنے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر قرعہ کا طریق نظر انداز کر دیا جائے اور جیسا کہ مولوی
محمد علی صاحب کہتے ہیں اُن آیات کی تفسیر لکھی جائے جن کے معانی میں ہم میں اور غیر احمد یوں
میں اختلاف پایا جاتا ہے تو یہ لازمی بات ہے کہ اُس تفسیر کے متعلق فیصلہ کرنے میں اُن کا دماغ
آزاد نہیں ہو گا ۔ اور وہ آسانی سے فیصلہ نہیں کر سکیں گے کہ کس کی تفسیر زیادہ اعلیٰ ہے۔ لیکن اگر
اختلافی مسائل سے تعلق رکھنے والی آیت نہ ہو تو اُس کی تفسیر کے متعلق ان کا دماغ آزاد ہو گا اور
آسانی سے وہ فیصلہ کر سکیں گے کہ میری تفسیر زیادہ اعلیٰ درجے کی ہے یا مولوی محمد علی صاحب کی
تفسیر زیادہ اعلیٰ درجے کی ہے۔ قرعہ میں یہ بھی کوئی شرط نہیں کہ اگر آیت خاتم النبیین یا
اسمه احمد نکلی تو اس کی تفسیر نہیں لکھی جائے گی ۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تائید ان کو
حاصل ہے تو کیوں وہ خدا تعالیٰ پر یہ یقین نہیں رکھتے کہ خدا تعالیٰ قرعہ میں اُن کے حسب منشاء
آیات نکلوا دے گا اور اس طرح اُن کے غلبہ اور تفوق کے سامان پیدا فرمادے گا ۔ اُن کا بار بار
ایسی ہی آیات کو تفسیر کے لئے پیش کرنا جن کے متعلق ہم میں اور غیر احمد یوں میں اختلاف پایا
جاتا ہے بتاتا ہے کہ وہ اپنے دلوں میں اس حقیقت کو خوب جانتے ہیں کہ ہم تفسیر میں مقابلہ نہیں
کر سکتے اسی لئے وہ ان آیات کی پناہ ڈھونڈتے ہیں جن میں ہمارا غیر احمدیوں کے ساتھ
اختلاف پایا جاتا ہے تا کہ اگر وہ معارف یا علوم کے لحاظ سے غالب نہ آ سکیں تو کم از کم
غیر احمدیوں کی تائید تو اُن کو حاصل ہو جائے ۔ دوسرے اُن کا قرعہ سے گھبرانا اور اس طریق کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۵
الموعود
قبول نہ کرنا اس بات پر بھی دلالت کرتا ہے کہ وہ اپنے دلوں میں سمجھتے ہیں خدا اس کے ساتھ ہے
اگر ہم نے قرعہ کا طریق منظور کر لیا تو خدا قرعہ میں ایسی ہی آیات نکلوائے گا جن کی تفسیر اس کو
اچھی طرح آتی ہوگی اور ہم شَاهَتِ الْوُجُوہ کے مصداق بن کر رہ جائیں گے۔
باقی رہے مصری صاحب سو وہ نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں ۔ وہ ایک لمبا عرصہ یہاں رہے
ہیں اور میرے سامنے شاگردوں کی طرح بیٹھتے رہے ہیں جب بھی میں جلسہ سالانہ کے بعد تقریر
سے فارغ ہو کر گھر جاتا تو مصری صاحب دروازہ پر ہی مجھے روک لیتے اور کہتے حضور نوٹ
عنایت فرماویں۔ میں کہتا کہ نوٹوں کی کیا ضرورت ہے تقریر چھپ جائے گی ۔ اس پر وہ کہتے کہ
کون تقریر کے چھپنے کا انتظار کرے آپ اپنے نوٹ مجھے دے دیں جب تک تقریر شائع نہیں
ہوتی میں اِن معارف سے فائدہ اُٹھاتا رہوں گا ۔ وہ شخص جو اس طرح لمبے عرصہ تک میرے
علوم سے فائدہ اُٹھاتا رہا ہے اور شاگردوں کی طرح میرے سامنے بیٹھتا رہا ہے، اب وہ مجھے
تفسیر نویسی کا چیلنج دے رہا ہے۔ ان کو یا درکھنا چاہئے کہ انہیں ہرگز کوئی نیابتی پوزیشن حاصل نہیں
ہے اور نہ وہ اس قابل ہیں کہ انہیں تفسیر نویسی کا اہل سمجھا جائے ۔ بہر حال تفسیر نویسی کا جو راستہ
میں نے بتایا ہے وہ نہایت منصفانہ ہے۔ قرعہ ڈالنے میں کسی کو کوئی خاص رعایت نہیں ملتی ۔
غیر احمدیوں کا کوئی نمائندہ جو فی الواقع نمائندہ کی حیثیت رکھتا ہو یا مولوی محمد علی صاحب اس
طرح مقابلہ کر لیں اللہ تعالیٰ خود فیصلہ کر دے گا اور صداقت کو ظاہر کر دے گا۔
اس کے علاوہ قرآن کریم کے بہت سے حصوں کی تفسیر میری طرف سے لکھی ہوئی موجود
ہے۔ اس شائع شدہ تفسیر سے بھی اس پیشگوئی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بعض دشمن اس موقع پر
کہہ دیا کرتے ہیں غیر مبائعین میں سے بھی اور دوسروں میں سے بھی کہ ہم مانتے ہیں آپ بہت
ذہین ہیں ، باتیں خوب نکال لیتے ہیں اور مناسب مضمون اخذ کر لیتے ہیں ۔ مگر اس اعتراض سے
بھی میری صداقت ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اِس اعتراف کے معنی یہ بن جائیں گے کہ
مرزا صاحب نے ایک پیشگوئی کی تھی کہ ۹ سال کے عرصہ میں میرے ہاں ایک ایسا لڑکا پیدا ہو گا
جو بہت ذہین ہوگا اور بڑا چالاک ہوگا اور پُرانی تفسیروں میں سے ایسے ایسے علوم پرانے کا
اُسے ملکہ حاصل ہو گا کہ اُس وقت کے بڑے بڑے تجربہ کار بھی اس قسم کی علمی چوری میں اُس کا