مبائعین کے مقابلہ میں غیر مبائعین کی ناکامی کی خبر

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۷
الموعود
مبائعین کے مقابلہ میں (1) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی میں ہی جبکہ خلافت کا کوئی سوال بھی ذہن غیر مبائعین کی ناکامی کی خبر میں پیدا نہیں ہو سکتا تھا مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف
وہ
سے یہ الہام ہوا کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ یعنی
وہ لوگ جو تجھ پر ایمان لائیں گے اُن لوگوں پر جو تیرے مخالف ہوں گے قیامت تک غالب
رہیں گے ۔ یہ الہام میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سنایا اور آپ نے اسے لکھ
لیا۔ یہ وہی آیت ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق قرآن کریم میں آتی ہے مگر وہاں الفاظ
یہ ہیں ۔ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - ٣٦
کہ میں تیرے منکروں پر تیرے مومنوں کو قیامت تک غلبہ دینے والا ہوں ۔ مگر مجھے جو الہام ہوا
یہ ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - جو پہلے
سے زیادہ تاکیدی ہے یعنی میں اپنی ذات ہی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں یقیناً تیرے ماننے
والوں کو تیرے منکروں پر قیامت تک غلبہ دوں گا ۔ یہ الہام جیسا کہ میں بتا چکا ہوں میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سنایا اور آپ نے اسے لکھ لیا۔ میں عرصہ دراز سے یہ الہام
دوستوں کو سُنا تا چلا آ رہا ہوں ۔ اس کے نتیجہ میں دیکھو کہ کس کس طرح میری مخالفت ہوئی مگر اللہ
تعالی نے مجھے فتح دی ۔ غیر مبائعین نے حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں یہ کہہ کہہ کر کہ ایک بچہ
ہے جس کی خاطر جماعت کو تباہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔‘ پراپیگنڈہ کیا مگر بالکل بے اثر
ثابت ہوا۔ میں ان باتوں سے اُس وقت اتنا نا واقف تھا کہ ایک دن صبح کی نماز کے وقت میں
حضرت اماں جان کے کمرہ میں جو مسجد کے بالکل ساتھ ہے نماز کے انتظار میں ٹہل رہا تھا کہ مسجد
میں سے مجھے لوگوں کی اونچی اونچی آوازیں آنی شروع ہو گئیں جیسے کسی بات پر وہ جھگڑ رہے
ہوں ۔ اُن میں سے ایک آواز جسے میں نے پہچانا وہ شیخ رحمت اللہ صاحب کی تھی ۔ میں نے سُنا
کہ وہ بڑے جوش سے یہ کہہ رہے ہیں کہ تقویٰ کرنا چاہئے ، خدا کا خوف اپنے دل میں پیدا کرنا
چاہئے ایک بچہ کو آگے کر کے جماعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایک بچہ کی خاطر یہ سارا فساد برپا کیا جا
رہا ہے۔ میں اُس وقت ان باتوں سے اس قدرنا واقف تھا کہ مجھے اُن کی یہ بات سن کر سخت
66

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۸
الموعود
حیرت ہوئی کہ وہ بچہ ہے کون جس کے متعلق یہ الفاظ کہے جا رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے باہر نکل جا با
کر غالباً شیخ یعقوب علی صاحب سے پوچھا کہ آج مسجد میں یہ کیسا شور تھا اور شیخ رحمت اللہ
صاحب یہ کیا کہہ رہے تھے کہ ایک بچہ کی خاطر یہ سارا فساد برپا کیا جا رہا ہے۔ وہ بچہ ہے کون
جس کی طرف شیخ صاحب اشارہ کر رہے تھے؟ وہ مجھے ہنس کر کہنے لگے وہ بچہ تم ہی تو ہو اور کون
ہے۔ گویا میری اور اُن کی مثال ایسی ہی تھی جیسے کہتے ہیں کہ ایک نابینا اور بینا دونوں کھانا کھانے
بیٹھے۔ نابینا نے سمجھا کہ مجھے تو نظر نہیں آتا اور اسے سب کچھ نظر آتا ہے، لازماً یہ مجھ سے زیادہ
کھا رہا ہوگا ۔ چنانچہ یہ خیال آتے ہی اُس نے جلدی جلدی کھانا ، کھانا شروع کر دیا۔ پھر اُسے
خیال آیا کہ میری یہ حرکت بھی اس نے دیکھ لی ہو گی اور اب یہ بھی جلدی جلدی کھانا کھانے لگ
گیا ہوگا میں کیا کروں؟ چنانچہ اُس نے دونوں ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیا۔ پھر سمجھا کہ اب یہ
بھی اس نے دیکھ لیا ہوگا اور اس نے بھی دونوں ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیا ہوگا ، میں آب
کس طرح زیادہ کھاؤں؟ اس خیال کے آنے پر اُس نے ایک ہاتھ سے کھانا شروع کیا اور
دوسرے ہاتھ سے چاول اپنی جھولی میں ڈالنے شروع کر دیئے ۔ پھر اُسے خیال آیا کہ میری یہ
حرکت بھی اُس نے دیکھ لی ہو گی اور اُس نے بھی ایسا ہی کرنا شروع کر دیا ہوگا۔ یہ خیال آنے پر
اُس نے تھالی اُٹھالی اور کہنے لگا بس اب میرا حصہ ہی رہ گیا ہے تم اپنا حصہ لے چکے ہو اور اُس
بیچارے کی یہ حالت تھی کہ اُس نے ایک لقمہ بھی منہ میں نہیں ڈالا تھا۔ وہ اِس نابینا کی حرکات
دیکھ دیکھ کر ہی دل میں ہنس رہا تھا کہ یہ کیا کر رہا ہے۔
یہی میرا اور اُن کا حال تھا۔ یہ بھی اُس نابینا کی طرح ہمیشہ سوچتے رہتے کہ اب یہ یوں کر رہا
ہوگا ، اب یہ اس طرح جماعت کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہو گا اور مجھے کچھ پتہ ہی نہیں تھا کہ
میرے خلاف کیا کچھ ہو رہا ہے۔ میں سوائے خدا تعالیٰ کی ذات پر تو کل رکھنے کے اور کچھ بھی نہیں
کرتا تھا اور حالات سے ایسا نا واقف تھا کہ سمجھتا تھا کوئی اور بچہ ہے جس کا یہ ذکر ہو رہا ہے۔ مگر
با وجود اس کے کہ یہ لوگ اُس وقت بڑا رسوخ رکھتے تھے اور جماعت پر ان کا خاص طور پر اثر تھا،
اللہ تعالیٰ نے اُن کے تمام پراپیگنڈہ کو بے اثر ثابت کیا اور مجھے اُس نے فتح اور کامرانی عطا کی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی