غیر مبائعین کی ایک اور عبرتناک ناکامی

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۴۹
الموعود
غیر مبائعین کی ایک اور عبرتناک نا کامی (۲) پھر میری خلافت کے وقت جب مسجد نور میں جماعت کے لوگوں نے
دو
میری بیعت کی ۔ انہوں نے ” الوصیۃ“ کے ایک حوالہ کے ماتحت جس میں یہ ذکر آتا ہے کہ
جس شخص کی نسبت چالیس مومن اتفاق کریں گے کہ وہ اِس بات کے لائق
-
66
ہے کہ میرے نام پر لوگوں سے بیعت لے ۔ وہ بیعت لینے کا مجاز ہو گا ۔“ سے
کوشش کی کہ میرے مقابل میں کسی کو خلیفہ بنالیں ۔ اس حوالہ کے تو اور معنی ہیں مگر بہر حال انہوں
نے جب دیکھا کہ لوگ کسی طرح خلافت کو چھوڑ نہیں سکتے تو انہوں نے چاہا کہ ہم بھی مقابل میں
ایک خلیفہ بنالیں ۔ چنانچہ ماسٹر عبدالحق صاحب جنہوں نے پہلے پارے کا انگریزی میں ترجمہ کیا
تھا اور جنہوں نے شروع میں میری بیعت نہ کی تھی بلکہ وہ ان لوگوں کے ساتھ تھے، بعد میں بتایا
که مولوی صدرالدین صاحب رات کے وقت ہاتھ میں لالٹین لے کر دو ہزار احمدیوں کے
مکانوں پر ماسٹر عبدالحق صاحب اور ایک اور صاحب سمیت چکر لگاتے رہے کہ چالیس آدمی ہی
اس خیال کے مل جاویں مگر اتنے آدمی بھی اُن کو نہ ملے جو اُن کا ساتھ دیتے بلکہ اُن کی روایت
تھی کہ صرف تیرہ آدمی ملے جو اس خیال کے حامی تھے ، چالیس کی تعداد پوری نہ ہوئی ۔
اب دیکھو یہ خدا تعالیٰ کی کیسی عظیم الشان قدرت ہے کہ اُس وقت سارا کام ان لوگوں کے
ہاتھ میں تھا۔ انجمن پر ان کا قبضہ تھا ، تصانیف ان کے ہاتھ میں تھیں ، عہدے ان کے قبضہ میں
تھے۔ مگر سارا زور لگا کر قادیان میں سے تیرہ سے زیادہ آدمی نہ نکلے جو اس بات پر متفق ہوں کہ
میرے مقابل میں کسی اور کے ہاتھ پر بیعت کر لیں ۔ انہوں نے اس غرض کے لئے سید عابد علی
شاہ صاحب کا نام تجویز کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ اُن کی خلافت کے لئے چالیس آدمی تیار کئے
جائیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کو نہ صرف اس طرح شرمندہ کیا کہ اتنے بڑے مجمع میں سے ساری
رات گشت لگانے کے باوجود چالیس آدمی بھی نہ مل سکے اور وہ نا کام اپنے گھروں کو واپس
لوٹے بلکہ خدا نے اُن کو اس طرح بھی شرمندہ کیا کہ آخر سید عابد علی شاہ صاحب نے میری
بیعت کر لی ۔ مگر بعد میں اُن کو جنون ہو گیا اور دماغی نقص کی وجہ سے انہوں نے نبوت کا دعوی کر
دیا اور اعلان کر دیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ میرے گھر میں طاعون نہیں آئے گی لیکن اس

انوار العلوم جلد ۱۷
اعلان کے بعد وہ خود ہی طاعون سے مر گئے ۔
الموعود
غرض قوم کے لیڈر میرے مقابل میں کھڑے ہوئے جن کے ہاتھ میں سلسلہ کا خزانہ تھا اور
جن کا جماعت کے قلوب پر اس قدر رُعب تھا کہ اسی مسجد نور میں کھڑے ہو کر ایک دفعہ
مولوی محمد علی صاحب نے جماعت کے سامنے چندے کی تحریک کی تو بعض احمد ی اُٹھ کر کسی کام
کے لئے باہر جانے لگے ۔ مولوی محمد علی صاحب جن کی طبیعت جو شیلی ہے یہ دیکھ کر غصہ میں آ گئے
اور کہنے لگے اب میں نے چندے کی تحریک کی ہے تو تم بھاگنے لگے ہو۔ یاد رکھو کہ میں تم سے
جوتیوں سے چندہ وصول کروں گا ۔ اِن الفاظ سے اُن کے اخلاق کا جو نمونہ ظاہر ہوتا ہے وہ تو
عیاں ہی ہے لیکن میں جس بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ انہوں نے اتنے سخت الفاظ
جماعت کو مخاطب کر کے کہے مگر کسی ایک شخص نے بھی چوں تک نہیں کی اور سب خاموش رہے ۔
غرض اُن کا اُس وقت اتنا رُعب تھا اور اس قدر رسوخ اُن کو حاصل تھا کہ جماعت کے معززین
کو اگر وہ یہ بھی کہہ دیتے کہ میں جوتیاں مار کر تم سے چندہ وصول کروں گا تو پھر بھی وہ خاموش
رہتے تھے۔
تاریخوں میں لکھا ہے ۔ نپولین کو ایک دفعہ شکست ہوئی ۔ اُس کی فوج کے سپاہی اور جرنیل
بھاگتے چلے آ رہے تھے کہ راستے میں ایک جرنیل نے کہا۔
66
وہ جرمن فوج آگئی ۔ جرمن فوج واقعہ میں پیچھے سے آ رہی تھی اور اُس نے جو کچھ کہا
درست تھا مگر نپولین نے اُسے جواب دیا۔
گتا ! تم کو ہر وقت جرمن ہی نظر آتے ہیں ۔
وہ کہتا ہے اگر میرا باپ بھی مجھے یہ الفاظ کہتا تو میں اُسی وقت تلوار اُس کے پیٹ میں گھونپ
دیتا۔ مگر نپولین کیلئے ہم کہتے ہی تھے وہ ہمیں ٹوٹ مارتا اور ہم اُس کے پاؤں چاہتے ۔
شریف اور معزز احمدی سامنے بیٹھے ہیں اور مولوی محمد علی صاحب کہتے ہیں کہ میں جوتیاں
مار مار کر تم سے چندہ وصول کروں گا۔ بعد میں بعض احمد یوں نے مجھے یہ بات پہنچائی تو میں نے
کہا میں امید نہیں کرتا کہ اُنہوں نے یہ الفاظ کہے ہوں مگر کئی لوگوں نے شہادت دی کہ واقعہ میں
انہوں نے یہ الفاظ کہے تھے۔ غرض وہ شخص جسے اتنا بڑا رعب حاصل تھا میرے مقابل میں آیا تو

آج 10 میں سے 10 باقی