مشکلات کے ہجوم مین خداتعالیٰ کے فضل اور رحم پر بھروسہ رکھنے کی تلقین

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۵۵
الموعود
مشکلات کے ہجوم میں خدا تعالیٰ کے (۵) پانچویں خواب جو میں ہمیشہ سے سُنا تا
چلا آ رہا ہوں اور :
اور شیخ عبدالرحمن صاحب فضل اور رحم پر بھروسہ رکھنے کی تلقین مصری بھی اس کے گواہ ہیں۔ وہ یہ ہے کہ
میں نے ۱۹۱۳ء میں جبکہ میں شملہ کے مقام پر تھا ، رویا میں دیکھا کہ کوئی بہت بڑا اور اہم کام
میرے سپرد کیا گیا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ میرے راستہ میں بہت سی مشکلات حائل ہیں ۔
ایک فرشتہ میرے پاس آتا ہے اور وہ مجھے کہتا ہے کہ اس کام کی تکمیل کے راستہ میں بہت سی
رکاوٹیں حائل ہوں گی اور شیطان اور ابلیس مختلف طریقوں سے تمہیں ڈرائیں گے اور تمہیں اپنی
طرف متوجہ کرنا چاہیں گے مگر اُن کا کوئی خیال نہ کرنا بلکہ جب بھی کوئی ایسی روک دکھائی دے تم
نے یہ کہنا شروع کر دینا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
چنانچہ میں چل پڑا۔ میرا راستہ دو پہاڑیوں کے درمیان میں سے گزرتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ
میں جنگل میں سے جا رہا ہوں ۔ بالکل سنسان بیانان ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہت خطرہ اور
خوف کی جگہ ہے۔ میں اسی طرح جا رہا ہوں کہ دُور سے شور سنائی دیتا ہے اور مختلف قسم کی
آوازیں میرے کانوں میں آنے لگتی ہیں ۔ کوئی مجھے گالی دیتا ہے اور کوئی مجھ سے بیہودہ سوال
9966
کرتا ہے لیکن میں اُن کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتا اور خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے
فضل اور رحم کے ساتھ کہتا ہوا آگے کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہوں اور جب میں یہ الفاظ کہتا
ہوں تو وہ شور بند ہو جاتا ہے۔ مگر تھوڑی دور اور آگے گیا تو مجھے بعض عجیب قسم کے وجود نظر آنے
لگے اور اُن کی عجیب عجیب شکلیں دکھائی دینے لگیں ، کسی کے کئی کئی ہاتھ ہیں ، کسی کا سر بہت بڑا
ہے اور کسی کا بہت چھوٹا ۔ کوئی وجود تو انسان کا ہے مگر اُس کا سر ہاتھی کا ہے اور کسی کا دھڑ شیر کا ہے
اور سر انسان کا ہے، کہیں خالی دھڑ ہی دھڑ ہیں اور کہیں خالی سر ہی سر ہیں ۔ یہ سب کے سب مجھے
ڈراتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور مجھے اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں مگر جب بھی میں کہتا
ہوں ۔ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تو یہ سب شکلیں غائب
-
دو
9966
66
ہو جاتی ہیں ۔ اس کے تھوڑی دیر بعد بعض اور بھیا نک نظارے نظر آنے لگ گئے ۔ کوئی ہاتھ کٹا
ہوا علیحدہ نظر آتا ہے، کوئی سر بغیر دھڑ کے دکھائی دیتا ہے اور کوئی دھڑ بغیر سر کے نظر آتا ہے، کوئی

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۵۶
الموعود
شکل ایسی نظر آتی ہے کہ جس کی لمبی سی زبان باہر نکلی ہوئی ہے، کسی کے بال گھلے ہوئے ہیں ، کسی
کی آنکھیں حلقوں سے باہر نکل رہی ہیں اور وہ شکلیں طرح طرح سے مجھے ڈرانے کی کوشش
66
کرتی ہیں ۔ مگر میں ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا ہوا
آگے بڑھتا جاتا ہوں اور جب میں یہ الفاظ کہتا ہوں تو یہ تمام جن اور بھوت غائب ہو جاتے ہیں
یہاں تک کہ میں منزل مقصود پر پہنچ گیا۔
یہ رویا حضرت خلیفة المسیح الاوّل کی زندگی میں ۱۹۱۳ ء کے شروع میں میں نے دیکھا تھا ۔
اُس وقت میں نے سمجھا کہ میری زندگی میں کوئی ایسا تغیر پیدا ہونے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے کوئی خاص کام میرے سپرد کیا جائے گا ۔ دشمن مجھے اُس کام سے غافل کرنے کی کوشش کرے
گا وہ مجھے ڈرائے گا ، دھمکائے گا اور گالیاں دے گا مگر مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ہدایت دی
66
گئی ہے کہ میں اُن کی گالیوں کی طرف توجہ نہ کروں اور خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا ہوا
منزل مقصود کی طرف بڑھتا چلا جاؤں ۔ یہی وجہ ۔ ۔ یہی وجہ ہے کہ میرے ہر مضمون پر یہ الفاظ لکھے ہوئے
ہوتے ہیں کہ :
” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ“
اس رویا کو دیکھو کہ کس طرح میری زندگی میں اس کا ایک ایک حرف پورا ہوا۔ بار ہا لوگوں
نے چاہا کہ وہ مجھے اپنی باتوں میں اُلجھا کر اصل مقصد سے غافل کر دیں مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ہی
مجھے اس بات کی توفیق عطا فرمائی کہ میں اُن کے منصوبوں میں نہ آؤں اور خدا تعالیٰ نے میرے
سپر د جو کام کیا ہے اُس کو کرتا چلا جاؤں ۔ مولوی محمد علی صاحب یا مولوی ثناء اللہ صاحب لغو اور
بیہودہ شرائط پیش کر کے کہتے رہتے ہیں کہ ہمارے چیلنج کو قبول نہیں کیا جاتا مگر میں اُن کی اِن تا
باتوں کی طرف توجہ نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ میرے خدا نے مجھے کہا کہ میں لغو باتوں میں اپنا وقت
ضائع نہ کروں اور خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا ہوا منزلِ مقصود کی طرف بڑھتا چلا
جاؤں ۔ ۔ آخر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ کتنی لغو بات ہے کہ عقائد پر بحث ہو تو میری جماعت میں
سے حج مولوی محمد علی صاحب مقرر کریں اور اُن کی جماعت سے میں مقرر کروں ۔ بچے بھی ایسی
بیہودہ بات نہیں کرتے مگر مولوی محمد علی صاحب ہمیشہ ایسی ہی باتوں میں اپنا وقت ضائع کرتے

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۵۷
الموعود
رہتے ہیں اور اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ میں بھی ان باتوں میں اُلجھ جاؤں یا کفر و اسلام وغیرہ
مسائل میں کوئی کمزوری دکھاؤں یا غیر احمدیوں کے جنازہ کے متعلق یا اُن کے رشتہ ناطہ کے
متعلق کوئی ایسی بات کہہ دوں جو میرے عقائد کے خلاف ہومگر میں ایسے لغوا مور پر اپنے وقت کو
ضائع کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ اگر صفائی نیت کے ساتھ سیدھے طور پر بحث کرنے کے
لئے وہ تیار ہوں تو مجھے اُن سے بحث کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن اگر وہ لغو شرائط اور بیہودہ
باتیں پیش کرنا شروع کر دیں تو میں اُن شراط کی طرف توجہ نہیں کر سکتا کیونکہ میرے خدا نے مجھے
ان باتوں سے منع کیا ہوا ہے ۔ یہی بات میں نے رویا میں دیکھی تھی کہ جب میں چلا تو راستے
میں ایک بڑا جنگل آ گیا اور مختلف قسم کی روحوں نے مجھے اپنے مقصد سے منحرف کرنے کی کوشش
کی اور بعض نے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں مگر میں نے اُن کی طرف کوئی توجہ نہ کی ۔ پھر
بڑھا تو عجیب عجیب شکلوں نے میرے سامنے ناچنا گو دنا شروع کر دیا ۔ کسی کا منہ جانور کا تھا اور
دھڑ انسان کا اور کسی کا دھڑ انسان کا تھا مگر سر گدھے کا۔ میں نے پھر بھی توجہ نہ کی اور یہ یہی کہتا
چلا گیا کہ ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اس رویا پر میں نے
ہمیشہ عمل کیا اور اب بھی میرا عمل اسی کے مطابق ہے۔ اگر میں شکست خوردہ ہوں، اگر میں
میدان مقابلہ سے بھاگنے والا ہوں ، اگر میں بہانے بنا بنا کر بحثوں کو ٹالنے والا ہوں تو مخالفین کو
آخر سوچنا چاہئے کہ وجہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو بھی لاتا ہے میرے پاس لاتا ہے ۔ وہ ہمارے
راستہ میں اس طرح بیٹھے ہوئے ہیں جس طرح منکرین انبیاء کے راستہ میں بیٹھا کرتے ہیں ۔ مگر
اس کے باوجود اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا اور جو بھی آتا ہے میرے پاس آتا ہے۔ وہ کہتے
ہیں کہ لوگ پیر پرست تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے کو جب اُنہوں نے خلیفہ بنتے دیکھا
تو فوراً اُسے مان لیا۔ مگر میں کہتا ہوں وہ لوگ تو ساری جماعت کا دسواں حصہ بھی نہیں ہیں ۔ اگر
انہوں نے پیر پرستی کی وجہ سے مجھے مان لیا تھا تو سوال یہ ہے کہ اب جو لوگ غیروں میں سے
لاکھوں کی تعداد میں آ رہے ہیں یہ کونسی پیر پرستی کی وجہ سے آ رہے ہیں ۔ یہ تو تمہاری باتیں سُن کر
اور تمہارے فتووں کو پڑھ کر میری طرف آئے ہیں اور ان کی تعداد ان لوگوں سے کئی گنا زیادہ
ہے جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ پیر پرستی کی وجہ سے میری بیعت میں شامل ہوئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی