سیٹھ عبداللہ بھائی کے متعلق ایک عجیب رویا
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۵۸
الموعود
میرے پاس ایک دفعہ اوکاڑہ کے ایک تاجر آئے اور کفر و اسلام اور نبوت وغیرہ مسائل پر
بڑی بحث کرتے رہے ۔ وہ حاجی تھے اور بڑی عمر کے تھے جب وہ بہت بحث کر چکے تو میں نے
اُن سے کہا کہ آپ مرزا صاحب کو تو مانتے ہیں صرف آپ کو نبوت یا کفر و اسلام وغیرہ چند مسائل
میں ابھی اطمینان نہیں ۔ جب آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانتے ہیں تو کم از کم
پہلا قدم تو اُٹھائیے اور اگر میری بیعت نہیں کر سکتے تو لاہور میں جا کر مولوی محمد علی صاحب کی
بیعت کر لیجئے ۔ وہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی نہیں مانتے ۔ میری یہ بات سُن کر وہ
بے تاب ہو کر کہنے لگے میں بیعت کروں گا تو آپ کی ہی کروں گا آدھے راستے میں تو میں نہیں
ٹھہر سکتا ۔ گویا وہ جو اُن کے ہم خیال ہیں وہ بھی اُن کی بیعت کرنے کے لئے تیار نہیں اور اُن
کے دل میں بھی یہی بات پائی جاتی ہے کہ اگر ہم نے بیعت کی تو قادیان میں ہی جا کر کریں
گے۔ قلوب پر یہ عظیم الشان تصرف جو نظر آ رہا ہے، انہیں سوچنا چاہئے کہ آخر اس کی وجہ کیا
ہے ۔ لوگوں کو اشتعال وہ دلاتے ہیں ، الزام وہ لگاتے ہیں ، جوش وہ دلاتے ہیں مگر اس کے
با وجود اللہ تعالیٰ لوگوں کی گردنیں پکڑ پکڑ کر میری طرف لا رہا ہے اور وہ خالی ہاتھ بیٹھے ہیں ۔ کوئی
اِکا دُکا اُن کی طرف چلا جائے تو علیحدہ بات ہے ۔ گویا ہماری اور اُن کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
جال والا اپنے جال کے ذریعہ بہت سی مچھلیاں پکڑ کر لے آتا ہے اور دوسرا شخص لہر کی پھینکی ہوئی
مُردہ مچھلی کو اُٹھا کر اپنے گھروں میں لے جاتا ہے۔
(۶) پھر چھٹی پیشگوئی جو
سیٹھ عبداللہ بھائی بھائی کے کے من متعلق ایک ایک عجیب رویایھا روی رویا خدا التعالٰی تعالیٰ نے مجھ سے کروائی
وہ بھی اپنی ذات میں ایک زندہ ثبوت اس بات کا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے اخبار غیبیہ سے
اطلاع دیتا اور اُن کو نہایت ہی شان کے ساتھ پورا کرتا ہے ۔
۱۹۱۵ ء یا ۱۹۱۶ ء کی بات ہے کہ ہمارے مبلغ حیدر آباد دکن گئے اور وہاں سے انہوں نے
مجھے اطلاع دی کہ ایک خوجہ قوم کے تاجر ہیں جن کا نام عبداللہ بھائی ہے۔ ہم انہیں تبلیغ کرنے
گئے تھے انہوں نے کچھ سوالات لکھ کر دیتے ہیں جو آپ کی خدمت میں بھیجے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر اُن کی تسلی ہو گئی تو وہ احمدی ہو جائیں گے۔ جب مجھے یہ خط پہنچا میں نے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۵۹
الموعود
شر
اُن سوالات کے جواب لکھوائے اور ساتھ ہی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُن کو ہدایت عطا فرمائے ۔
رات کو میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک میدان ہے جس میں ایک تخت بچھا ہوا ہے اور اُس پر سیٹھ
عبد اللہ بھائی بیٹھے ہیں ۔ ساتھ ہی میں نے یہ نظار یہ نظارہ دیکھا کہ آسمان میں سے ایک کھڑ کی کھلی ہے
اور اُس میں سے نور کے بورے بھر بھر کر فرشتے اُن پر ڈال رہے ہیں ۔ میں نے اُسی وقت اس
رویا کی اپنے دوستوں کو اطلاع دے دی ۔ چنانچہ چند دنوں کے بعد ہی اُنہوں نے بیعت کر لی ۔
یوں تو بیسیوں تاجر ہماری جماعت میں داخل ہوتے رہتے ہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ مجھے اُن کے
احمدیت میں داخل ہونے سے پہلی کوئی خواب آیا ہو۔ لیکن سیٹھ عبداللہ بھائی ابھی ہماری
جماعت میں داخل بھی نہیں ہوئے تھے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اُن کے متعلق رویا دکھایا کہ آسمان
میں سے خدا کا نور ان پر چاروں طرف سے برس رہا ہے جس کے معنی یہ تھے کہ اللہ تعالیٰ اُن سے
خاص طور پر خدمت دین کا کام لے گا اور اُنہیں اسلام کا نور دنیا میں پھیلانے کی توفیق عطا
کرے گا۔
سیٹھ عبداللہ بھائی کی علمی قابلیت زیادہ اعلیٰ درجہ کی نہیں بلکہ اُن کی اُردو بھی درحقیقت
ہمارے نقطہ نگاہ سے صحیح نہیں ۔ انگریزی میں بھی اُن کی تعلیم بہت معمولی ہے۔ وہ ابھی چھوٹے
بچے تھے کہ اُن کے والد فوت ہو گئے اور انہیں تعلیم کی بجائے تجارت کے کام کی طرف توجہ کرنی
پڑی ۔ مگر باوجود اس کے کہ اُن کی تعلیم معمولی تھی ، اُن کی انگریزی تعلیم بھی زیادہ نہ تھی اور اُردو
بھی زیادہ صحیح نہ لکھ سکتے تھے اللہ تعالیٰ نے اس رویا کو ایسی شان کے ساتھ پورا کیا کہ اسے دیکھ کر
اُس کی قدرت اور طاقت کا نقشہ انسان کی آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ اِس رؤیا کے بعد وہ
احمدی ہوئے اور اُنہوں نے سلسلہ کی کتابیں پڑھیں اور پھر تبلیغ کی طرف ایسے جوش کے ساتھ
متوجہ ہو گئے کہ اس وقت تک ڈیڑھ لاکھ لاکھ روپیہ وہ سلسلہ کی کتابوں اور اور تبلیغی لٹریچر کی اشاعت
وغیرہ پر خرچ کر چکے ہیں ۔ اب دیکھو ایک شخص ہماری جماعت میں داخل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ
کی طرف سے دکھایا جاتا ہے کہ اُس پر آسمان سے خدا کا نور برس رہا ہے ۔ پھر اس رؤیا کے
عین مطابق اللہ تعالیٰ اُسے توفیق عطا فرماتا ہے کہ وہ روحانی علوم کو دنیا میں پھیلائے اور لوگوں کو
احمدیت میں داخل کرے۔ پھر باوجود اس کے کہ اُن کی صحت کمزور تھی ، خدا نے اُن کو لمبی زندگی