سر سکندر حیات خاں کے متعلق ایک رویا

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۰
الموعود
خدمت دین کے لئے عطا فرمائی ۔ اُن کے کان اتنے خراب تھے کہ آلہ لگا کر لوگوں کی باتیں سنتے
تھے مگر خدا تعالیٰ نے بعد میں اپنے فضل سے اُن کی شنوائی کو درست کر دیا اور وہ بغیر آلہ کے ہی
باتیں سننے لگ گئے ۔ یہ کتنی عظیم الشان خبر ہے کہ ایسی حالت میں جب کہ نہ انہیں احمدیت کا علم تھا
نہ اُن کا علمی مذاق تھا خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر دی گئی اور پھر اس کے بعد آپ ہی آپ اُن
کے دل میں القاء اور الہام ہوا اور اُنہوں نے سلسلہ کی تا سلسلہ کی تائید میں کتابیں لکھنی شروع کر دیں ۔
یہاں تک کہ اُن کی کتب اور اشتہارات وغیرہ کی اشاعت دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو مختلف
زبانوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ انگریزی میں بھی اور اُردو میں بھی اور گجراتی میں بھی ۔
اِسی طرح اب تک وہ ایک لاکھ روپیہ انعام دینے کے اشتہارات شائع کر چکے ہیں بشرطیکہ
مخالف اُن کی مقرر کردہ شرائط کے مطابق اختلافی مسائل کا تصفیہ کرنے پر آمادہ ہوں ۔ لوگ دس
دس ، ہیں ہیں اور سو سو روپیہ کے لئے مارے مارے مارے پھرتے ہیں مگر وہ ہزاروں روپے انعام
دیتے ہیں اور کوئی شخص لینے کیلئے تیار نہیں ہوتا ۔ یہ کیسی زبر دست پیشگوئی ہے جو سیٹھ عبداللہ بھائی
کے ذریعہ پوری ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ تاجر قوم میں سے ، ایک ایسی قوم میں سے جو اُردو
بھی صحیح نہیں جانتی اور جس کی انگریزی تعلیم بھی بہت معمولی ہے، ایک شخص احمدیت میں داخل
ہوگا وہ بظاہر علمی دنیا سے کوئی تعلق نہ رکھتا ہوگا مگر خدا اُسے قبول کرے گا اور آسمان سے نور کے
بورے بھر بھر کر اس پر برسائے گا۔ چنانچہ پھر وہ شخص سلسلہ احمد یہ میں داخل ہوتا ہے اور تبلیغ کا
ایسا جنون اُس کے اندر پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ دس لاکھ کتا ہیں اور اشہارات سلسلہ کی تائید کے لئے
شائع کرتا اور علاوہ اور چندوں میں حصہ لینے کے یہ تمام اخراجات اپنی گرہ سے ادا کرتا ہے۔
(۷) دس سر سکندر حیات خاں کے متعلق ایک رویا یا پھروں بارہ سال کی بات ہے
میں نے رویا میں دیکھا کہ
سر سکندر حیات خاں کی طرف سے ایک آدمی آیا ہے جس نے ایسی وردی پہنی ہوئی ہے جیسے
پنجاب گورنمنٹ کے وزراء کے اردلیوں کی ہوتی ہے اور اُس کے ہاتھ میں ایک لفافہ ہے جو تار
کی شکل کا ہے مگر ہے خط ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے لئے ہے۔ میں نے
اُسے کہا کہ لاؤ یہ خط مجھے دے دو۔ اُس نے مجھے دے دیا۔ میں نے اُسے دیکھا تو اُس میں

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۱
الموعود
سر سکندر حیات خاں نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو یہ لکھا تھا کہ میں کسی کام کے متعلق آپ
سے مشورہ لینا چاہتا ہوں ، آپ مجھے ملیں ۔ اس خواب کا ایک حصہ تو اُسی وقت پورا ہو گیا کیونکہ
سر سکندرحیات خاں جو اُس وقت بہاولپور میں وزیر تھے اُن کا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے
نام تار آیا کہ میں بھو پال گورنمنٹ کے ایک کام کے لئے بمبئی جا رہا ہوں اور آپ سے بھی مشورہ
لینا چاہتا ہوں آپ مجھے ملیں ۔ لیکن اس خواب کا ایک دوسرا حصہ بھی تھا اور وہ یہ کہ وہ پنجاب
گورنمنٹ میں وزارت کے عہدے پر پہنچیں گے کیونکہ میں نے اُن کے اردلی کو ایسی وردی پہنے
دیکھا تھا جو پنجاب گورنمنٹ کے وزراء کے اردلیوں کی ہوتی ہے۔ خواب کا یہ حصہ بعد میں اس
طرح پورا ہوا کہ وہ پہلے ریونیو ممبر بنے اور پھر پنجاب گورنمنٹ کی وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر فائز
ہو گئے ۔
سر سکندر حیات خاں نے بے شک اپنی زندگی کامیاب طور پر بسر کی ہے مگر اُن کی پہلی
زندگی ایسی کامیاب نہیں تھی ۔ جب سرمانٹیگو آئے تو اُس وقت میں بھی دہلی گیا۔
سکندرحیات اس و
نوجوان تھے ۲۴، ۲۵ سال اُن کی عمر تھی اور وہ دہلی کے ایک ہوٹل میں
ٹھہرے ہوئے تھے۔ مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہنے لگے کہ خان بہادر راجہ پائندہ خاں جنجوعہ کو
آپ اجازت دیں کہ وہ زمینداروں کے اُس وفد میں شامل ہوں جو ہماری طرف سے
سرمانٹیگو کے سامنے پیش ہونے والا ہے۔ میں نے کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ہماری
طرف سے بھی ہوں اور آپ کی طرف سے بھی ممکن ہے آپ کے میمورنڈم میں کوئی ایسی باتیں
ہوں جو ہمارے نزدیک درست نہ ہوں اور ہم اُن کے خلاف اپنے میمورنڈم میں اظہار خیالات
کر چکے ہوں ۔ وہ کہنے لگے پھر کیا کیا جائے اُن کا شامل ہونا نہایت ضروری ہے۔ میں نے کہا
پھر ایک شرط ہے اپنا میمورنڈم لائیے تاکہ میں اُسے دیکھ لوں ۔ اگر اس میں کوئی اختلافی بات
ہوئی تو میں اُسے کاٹ دوں گا ۔ پھر بے شک وہ آپ کی طرف سے بھی پیش ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں
نے یہ بات منظور کر لی ۔ وہ میمورنڈم لائے اور میں نے اُس میں سے پانچ سات غلطیاں نکالیں
جن کو اُنہوں نے تسلیم کیا اور اُن کی اصلاح کی غرض اُس وقت اُن کی حیثیت بالکل طالب علمانہ
تھی اور مجھ سے اس طرح مشورہ لیتے تھے جس طرح شاگرد اپنے اُستاد سے مشورہ لیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی