ڈاکتر مطکوب خان صاحب کے متعلق ایک حیرت انگیز رویا

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۳
الموعود
دیوار گرائے جانے کی خبر (9) پھر میں ابھی بچہ ہی تھا کہ ہمارے شرکاء نے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شدید مخالف
تھے ، مسجد کے سامنے ایک دیوار کھڑی کر کے اُس کا دروازہ بند کر دیا ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کئی دفعہ گھر میں پردہ کرا کے لوگوں کو مسجد میں لاتے اور کئی لوگ اُوپر سے چکر
کاٹ کر اور سخت تکلیف اُٹھا کر آتے ۔ اُس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
سب لوگوں کو دعا کرنے کے لئے کہا اور مجھے بھی دعا کا ارشاد فرمایا ۔ میری عمر اس وقت پندرہ
سال کی تھی میں میں نے دعا کی تو مجھے ایک رویا ہوا جس میں میں نے دیکھا کہ میں بڑی مسجد سے آ
رہا ہوں کہ دیوار گرائی جا رہی ہے۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حضرت خلیفہ مسیح الاوّل بھی
تشریف لا رہے تھے۔ میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں دیوار گرائی جا رہی ہے۔ خدا تعالیٰ کی
قدرت ہے پہلے ایک مقدمہ ہوا جس میں ناکامی ہوئی پھر دوسرا مقدمہ ہوا اور اُس میں ناکامی
ہوئی آخر تیسرے مقدمہ میں کا میں کامیابی ہوئی اور عدالت نے دیوار گرائے جانے کا حکم دے دیا۔
اقصیٰ میں حضرت خلیفہ اول اُس روز س روز درس دے رہے تھے۔ جب درس ختم ہوا اور میں گھر کو
چلا تو دیکھا کہ دیوار گرائی جا رہی ہے۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حضرت خلیفہ اول آ رہے
تھے۔ میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں دیوار گرائی جا رہی ہے ۔ گویا جس طرح میں نے خواب میں
نظارہ دیکھا تھا ویسا ہی وقوع میں آ گیا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے یہ خواب حضرت
خلیفہ اول کو سنایا ہوا تھا۔ چنانچہ آپ نے اُس وقت میری بات سُن کر فرمایا لومیاں تمہاری
خواب پوری ہوگئی ۔ یہ دیوار اس مقام پر تھی جہاں آجکل محاسب کا دفتر ہے۔
مسجدا
ڈاکٹر مطلوب خان صاحب کے (۱۰) پھر پچھلی جنگ کا واقعہ ہے ۔ ہم اُن دنوں حضرت اماں جان کے گھر تینوں بھائی کھانا متعلق ایک حیرت انگیز رویا کھایا کرتے تھے۔ اُس وقت ہمارا دستور یہ تھا
کہ ہم ایک وقت کا کھانا اُن کے ہاں کھایا کرتے تا کہ اُن کا دل بہلا رہے۔ جب ہم تینوں بھائی
وہاں اکٹھے تھے تو میاں شریف احمد صاحب نے ( جن سے ماسٹر محمد نذیر خاں صاحب نے یہ
بات بیان کی تھی ) ذکر کیا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کے متعلق یہ اطلاع آئی ہے کہ وہ جنگ

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۴
الموعود
صدمہ ہوا ہو گا
میں مارے گئے ہیں ۔ اس سے ایک ہفتہ پہلے ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کی والدہ اور اُن کے
والد قادیان میں آئے تھے ۔ میں نے گھر میں اُن کی والدہ کو دیکھا تھا اور باہر جبکہ میں ایک
خطبہ نکاح پڑھا رہا تھا، میں نے اُن کے والد کو دیکھا تھا وہ اُس وقت میرے سامنے ہی بیٹھے
تھے اور اُس وقت اتنے کمزور اور منحنی تھے کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب تو بتاتے ہیں کہ اُن کی عمر
اُس وقت پینسٹھ سال تھی مگر مجھے وہ پچھتر سال کے نظر آتے تھے اور بہت ہی ضعیف ہو چکے تھے۔
سات آٹھ دن کے بعد جب میں نے سُنا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب فوت ہو گئے ہیں تو مجھے
یہ خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ۔ مجھے اُس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کے
علاوہ اُن کے اور بھی لڑکے ہیں ۔ میں سمجھتا تھا کہ وہ اُن کے اکلوتے بیٹے ہیں ۔ بہر حال میں نے
جب اس خبر کو سنا تو مجھے بہت تکلیف ہوئی کہ اس عمر میں اکلوتے بچے کی وفات کا اُنہیں بہت ہی
ہوگا ۔ چنانچہ میں کھانا تو کھاتا جاؤں مگر بار بار دل سے دعا نکلے کہ کہ خدایا! وہ زندہ ہی
ہوں ۔ پھر میں اپنے دل کو سمجھاؤں کہ کیا مر دے بھی کبھی زندہ ہو سکتے ہیں ۔ مگر باوجود اس علم
کے کہ مردے زندہ نہیں ہو سکتے ، دل سے بار بار یہی دعا اُٹھے کہ خدایا ! وہ زندہ ہی ہوں ۔ یہی
کیفیت مجھ پر طاری رہی ۔ رات کو جب میں سویا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے
پاس آیا ہے اور وہ آ کر کہتا ہے کہ ڈاکٹر مطلوب خاں چند دن فوت رہنے کے بعد زندہ ہو گئے
ہیں ۔ دوسرے دن پھر میں نے اسی مجلس میں ذکر کیا کہ ہمارے نزدیک تو مردہ زندہ ردہ زندہ نہیں ہو سکتا
مگر ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب صاحب کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو رہ ہو گئے
ہیں ۔ معلوم نہیں اس خواب کا کیا مطلب ہے ، حالانکہ اُن کے متعلق تو اطلاع بھی آچکی ہے کہ وہ
فوت ہو گئے ہیں ۔ ماسٹر محمد نذیر خاں صاحب کو یہ خبر مرزا معظم بیگ صاحب نے بتائی تھی جو
آجکل گلگت میں قونصل خانہ کے ہیڈ کلرک ہیں اور اُن دنوں وہ بغداد میں تھے اور بصرہ کے
راستے واپس ہندوستان آئے تھے انہیں بصرہ ہسپتال سے معلوم ہوا تھا کہ ڈاکٹر مطلوب خان
صاحب مارے گئے ہیں اور انہوں نے ہی ماسٹر نذیر خاں صاحب کو اس کی اطلاع دی ۔
ماسٹر صاحب نے میاں بشیر احمد صاحب یا میاں شریف احمد صاحب سے اس کا ذکر کیا اور
اُنہوں نے یہ بات میرے آگے بیان کی لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر دی گئی تھی کہ
-

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۵
الموعود
ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب چند دن کے بعد پھر زندہ ہو گئے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے
فضل سے ایسے سامان کئے کہ بعد میں گورنمنٹ کی طرف سے اطلاع آ گئی کہ ڈاکٹر مطلوب خان
صاحب کی موت کی خبر غلط ہے، وہ زندہ ہی ہیں ۔ چونکہ اُنہیں عرب لوگ قید کر کے لے گئے تھے
اور اس پارٹی کے قریباً تمام آدمیوں کو عربوں نے قتل کر دیا تھا ، اِس لئے اُن کو بھی مردہ سمجھ لیا گیا
تھا ورنہ دراصل وہ زندہ تھے ۔
پہلے میری سمجھ میں یہ نہیں آتا تھا کہ اُن کی موت کی خبر کسی طرح مشہور ہو گئی مگر اترسوں
ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کو بلا کر میں نے اُن سے تفصیلی حالات پوچھے تو مجھے اس حقیقت کا علم
ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ۱۹۲۰ء میں جب عراق میں بغاوت ہوئی تو مجھے ناصریہ سے جہازوں
کے ایک قافلہ کے ہمراہ دریائے فرات کی طرف روانہ کیا گیا تا کہ ایک فوجی جہاز گرین فلائی
جو دریائے فرات کے کنارہ پر ریت میں پھنس گیا تھا اور ایک ماہ سے اُس کے آدمی بغیر راشن
کے تھے اُن کو ضروری راشن اور روپیہ وغیرہ دیا جائے اور اگر ہو سکے تو جہاز کو بھی کھینچ کر نکالا
جائے ۔ اسی طرح سماوہ میں ایک انگریزی فوج گھری ہوئی تھی اس کو بھی راشن ، روپیہ اور گولہ
بارود پہنچانا ہمارا کام تھا ۔ وہ کہتے ہیں راستہ میں عربوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے
جہاز کے چند آدمی خطرناک طور پر زخمی ہو گئے ۔ اُن کو مرہم پٹی کرتے وقت میرا جسم بھی خون
سے لتھڑ گیا بلکہ کارتوسوں کے کچھ چھرے میرے جسم پر بھی لگے جن سے خون جاری ہو گیا۔
دوسرے جہاز جو ساتھ آئے تھے وہ بھی اس جہاز کو چھوڑ کر آگے نکل گئے ۔ عربوں نے جب
دیکھا کہ یہ جہاز اکیلا کنارے پر رہ گیا ہے تو وہ اپنے مورچوں سے باہر نکل آئے اور پھر
تختہ جہاز پر چڑھ کر لوٹ مچادی۔ کسی کو خنجر سے مارا، کسی کو گولی سے اور کسی کو تلوار سے اور جس
قد رسامان تھا سب لوٹ لیا۔
ڈاکٹر مطلوب خاں کہتے ہیں میں نے ایک عرب کی جو ایک گاؤں کا شیخ تھا، پناہ لی اور آخر
جہاز سے اُنہوں نے مجھے نکالا اور قید کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ چونکہ جہاز میں زخمیوں کی
مرہم پٹی کرتے وقت اور کچھ گولیوں کی بوچھاڑ کی وجہ سے ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کا جسم سر
سے پیر تک لہولہان ہو گیا تھا اِس لئے ایک جمعدار نے جو وہاں سے بھاگ نکلا تھا اور زخمی ہو کر

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۶
الموعود
بصرہ ہسپتال میں اپنے علاج کے لئے داخل ہوا تھا ، اُس سے ہسپتال کے ڈاکٹر نے پوچھا کہ
ڈاکٹر مطلوب خاں کا کیا حال ہوا ؟ تو اُس نے بتایا کہ وہ سخت زخمی تھے اور غالبا مارے گئے ہیں ۔
اُس نے چونکہ اُن کو خون میں لتھڑا ہوا دیکھا تھا ، اس لئے کچھ بات اپنے پاس سے ملا کر کہہ دیا
کہ وہ غالباً مر چکے ہیں ۔ اُس ڈاکٹر نے اپنے ایک دوست کو جو دھرم سالہ چھاؤنی ہسپتال میں
کام کرتا تھا ، اطلاع دی کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ مارے گئے
ہیں ۔ دھرم سالہ میں ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کے ماموں اور اُن کے سُسرال تھے ۔ انہیں
اُس ڈاکٹر سے اس بات کا علم ہوا اور پھر رفتہ رفتہ یہ بات قادیان میں مجھ تک پہنچ گئی۔ اُن کے
والد صاحب نے گورنمنٹ کو لکھا تھا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں کے بارہ میں کیا اطلاع ہے ۔ گورنمنٹ
نے جواب دیا کہ اُن کی موت کی خبر مصدقہ نہیں وہ مسنگ لسٹ (MISSING LIST) پر
ہیں۔ کچھ عرصہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ گورنمنٹ برطانیہ کے ہوائی جہاز
اس علاقہ میں گئے جہاں وہ قید تھے اور اُنہوں نے اوپر سے بمباری کی ۔ساتھ ہی انگریزی فوج
کی کمک بھی پہنچ گئی اور وہاں دو دن تک سخت مقابلہ ہوا ۔ تیسرے دن برطانیہ کو فتح ہوئی ۔ اُس
وقت ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں ، میں نے عرب شیخ سے کہا کہ اب وہ مجھے چھوڑ دے۔ اُس نے کہا
دو تین دن تک ٹھہرو میں تمہیں گھوڑے پر سوار کر کے بھیجوں گا ۔ مگر میں نے کہا کہ مجھے پیدل چلنے
میں کوئی تکلیف نہیں ۔ آخر اس نے ایک شخص کے ہمراہ بہت خاطر مدارات کے ساتھ انہیں
واپس کیا اور اس طرح ایک مردہ خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہو گیا۔
اب دیکھو ایک شخص کے متعلق خبر آتی ہے کہ وہ مارا گیا ہے۔ گورنمنٹ بھی شک میں پڑی
ہوئی ہے اور وہ کہتی ہے کہ ہم نے اس کا نام مسنگ لسٹ میں رکھا ہوا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ وہ
زندہ ہے یا مر چکا ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ بتاتا ہے کہ وہ چند دنوں کے بعد زندہ ہو جائے گا ۔ چنانچہ ایسا
ہی ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد وہاں ہوائی جہاز پہنچتے ہیں ، وہ بمباری کرتے ہیں اور اس طرح
انہیں آزاد ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور اُس کی طاقت کا کیسا زندہ
نشان ہے اور کس طرح اُس نے ایک مردہ کو زندہ کر کے دکھا دیا۔
۔

آج 10 میں سے 10 باقی