انگستان پر جرمنی کے حملہ اور انگریزی اور فرانسیسی حکومتوں کے الحاق کی خبر
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۷
الموعود
انگلستان پر جرمنی کے حملہ اور انگریزی (1) پھر انگلستان اور جرمنی کی ابھی
جنگ شروع نہیں ہوئی تھی کہ میں نے اور فرانسیسی حکومتوں کے الحاق کی خبر دھرم سالہ میں جہاں میں اُن دنوں
کے بعد ایک ڈاکیومنٹ )DOCUMENTS(
تبدیل آب و ہوا کے لئے مقیم تھا رویا میں دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں اور میرا منہ مشرق
کی طرف ہے کہ ایک فرشتہ آیا اور اُس نے جیسا کہ سرشتہ دار ہوتے ہیں بعض کا غذات میرے
سامنے پیش کرنے شروع کر دیئے۔ وہ کاغذات انگلستان اور فرانس کی باہمی خط و کتابت کے
ساتھ تعلق رکھتے تھے۔ مختلف ڈاکیومنٹس (ITS)
میرے سامنے پیش کیا گیا۔ میں نے اُسے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک چٹھی ہے جو انگریزی
حکومت کی طرف سے فرانسیسی حکومت کو لکھی گئی ہے اور اُس کا مضمون یہ ہے کہ ہمارا ملک سخت
خطرہ میں گھر گیا ہے ۔ جرمنی اُس پر حملہ آور ہونے والا ہے اور قریب ہے کہ اُسے مغلوب کر
لے۔ اس لئے ہم آپ سے خواہش کرتے ہیں کہ انگریزی اور فرانسیسی دونوں حکومتوں کا الحاق
کر دیا جائے ، دونوں ایک نظام کے ماتحت آ جائیں اور دونوں کو آپس میں اس طرح ملا دیا
جائے کہ دونوں کے شہریت کے حقوق یکساں ہوں ۔ یہ چٹھی پڑھ کر خواب میں میں سخت گھبرا گیا
اور قریب تھا کہ اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی کہ یکدم مجھے آواز آئی کہ یہ چھ ماہ پہلے
کی بات ہے یعنی اس حالت کے چھ ماہ بعد حالات بالکل بدل جائیں گے اور انگلستان کی خطرہ
کی حالت جاتی رہے گی ۔ یہ رویا میں نے اُنہی دنوں بعض دوستوں کو سُنا دیا تھا۔ جب میں نے
یہ رویا دیکھا اُس وقت لوگوں کو ابھی جنگ کے شروع ہونے کا بھی یقین نہیں آتا تھا ۔ لوگ عام
طور پر کہتے تھے کہ ہٹلر ڈراوے دے رہا ہے۔ یہ رویا دھرم سالہ میں جولائی ۱۹۳۹ء کے آخر یا
اگست کے شروع میں میں نے دیکھا تھا۔ اس کے بعد ستمبر ۱۹۳۹ ء میں جنگ شروع ہوئی اور وہ
بھی ایسے رنگ میں کہ مارچ تک کوئی شخص یہ خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ ہٹلر غالب آ جائے گا۔
بالعموم یہ خیال کیا جاتا تھا کہ برابر کی ٹکر ہے۔ مارچ کے آخر تک یہی حالت رہی مگر اس کے بعد
جرمنی نے نہایت شدت سے حملہ کیا اور ڈنمارک ، ناروے، ہالینڈ اور بیلجیئم پر قبضہ کر لیا۔
پھر وہ فرانس کی طرف بڑھا اور اُس پر بھی شدید حملہ کیا۔ جب فرانس گرنے لگا تو اُس وقت
انوار العلوم جلد کا
۵۶۸
الموعود
برطانیہ نے خیال کہ اگر فرانس صلح نہ کرے تو کچھ نہ کچھ مزاحمت اس کی طرف سے جاری رہے
گی۔اُس کے جہاز بھی لڑتے رہیں گے اور اُس کی نو آبادیاں بھی جنگ کو کسی نہ کسی صورت میں
جاری رکھیں گی لیکن اگر وہ صلح کر لے تو اُس کے جہاز بھی جرمنی کو مل جائیں گے نو آبادیاں بھی
اُسے مل جائیں گی اور اس صورت میں جرمنی کے حملے کا سارا زور ہم پر آپڑے گا۔چنانچہ اس
بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت برطانیہ نے وہ کام کیا جس کی نظیر جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی
آج تک نہیں ملتی۔یعنی اُس نے ۷ ارجون ۱۹۴۰ء کو فرانسیسی حکومت کو تار دیا کہ دونوں ملکوں
کی حکومت ایک کر دی جائے اور فرانس کا برطانیہ سے الحاق کر دیا جائے۔حکومت ایک ہو،
پارلیمنٹیں بھی ملا دی جائیں اور خوراک کے ذخائر اور خزانہ کو بھی ایک ہی سمجھا جائے۔۳۹ے
میں دنیا کے تمام تاریخ دانوں کو موقع دیتا ہوں کہ وہ دنیا کی تاریخ پر غور کریں اور اس قسم
کی کوئی ایک مثال ہی پیش کریں کہ دوز بر دست طاقتوں میں سے ایک نے دوسری کے سامنے یہ
تجویز رکھی ہو کہ دونوں حکومتوں کو ایک بنا دیا جائے۔یہ وہ واقعہ ہے جس کی آدم سے لیکر آب
تک کوئی مثال نہیں ملتی۔اور جس کی ایک بھی مثال دنیا کی ہزاروں سال کی تاریخ میں نہ ملتی ہو
اُسے یقیناً انسانی دماغ نہیں بنا سکتا۔اُس وقت انگریزوں کی حالت اتنی خراب تھی کہ مسٹر چرچل
نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا اب وہ دن آ گیا ہے کہ ہماری قوم پر جرمن حملہ آور
ہوں۔ہم سمندر کے کناروں پر جرمنوں کا مقابلہ کریں گے اور اگر سمندر کے کناروں پر مقابلہ نہ
ہو سکا اور وہ اندر داخل ہو گئے تو ہم اپنے شہر میں اُن کا مقابلہ کریں گے۔ہم لندن کی گلیوں میں
اُن کا مقابلہ کریں گے اور اگر پھر بھی ہم دشمن کا مقابلہ نہ کر سکے اور وہ ہمارے ملک پر قابض ہو
گیا تو ہم کینیڈا چلے جائیں گے اور وہاں سے اُس کا مقابلہ کریں گے۔گویا برطانیہ کا وزیراعظم
بھی اس بات کا امکان سمجھتا تھا کہ جرمن ساحلِ انگلستان پر حملہ کرے گا اور اس میں کامیاب ہو
جائے گا۔پھر لندن پر حملہ کرے گا اور اس میں کامیاب ہو جائے گا۔یہاں تک کہ وہ اِس بات کا
بھی امکان سمجھتے تھے کہ حکومت لندن سے بھاگ جائے اور کینیڈا چلی جائے۔مگر ایسی حالت میں
خدا تعالیٰ نے مجھے دوسری خبر یہ دی کہ یہ چھ مہینے پہلے کی بات ہے یعنی چھ ماہ کے بعد انگریزوں کی
حالت بدل جائے گی۔اُس وقت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے جیسا کہ اُنہوں نے بعد
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۶۹
الموعود
میں سنایا وائسرائے نے یا کسی اور نے ایک دفعہ پوچھا کہ ظفر اللہ خاں ! تم اس جنگ کا کیا نتیجہ
سمجھتے ہو؟ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے امام نے خواب دیکھا ہوا ہے کہ چھ ماہ کے بعد یہ حالات
بدل جائیں گے اس لئے میں تو یقین رکھتا ہوں کہ چھ ماہ تک یہ خطرہ کی حالت دُور ہو جائے گی۔چنانچہ عین چھ ماہ کے بعد ۱۵ دسمبر کو اٹلی کو پہلی شکست ہوئی اور انگریزوں کی حالت میں تبدیلی
پیدا ہونی شروع ہو گئی اور ۱۹ / دسمبر ۱۹۴۰ء کو پرائم منسٹر نے ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا کہ
اب ہم پہلے سے محفوظ ہو گئے ہیں اور ہم نے ایک ایسی حالت سے ترقی کی
ہے جبکہ ہمارے بہترین دوست بھی اِس بات سے مایوس ہو چکے تھے کہ ہم مقابلہ جاری
رکھ سکیں گے۔‘۴۰
یه دو دھاری تلوار تھی جو مجھے عطا کی گئی کہ ایک رڈیا کے ذریعہ دوخبر میں دی گئیں۔ایک خبر تو
ایسی دی گئی کہ جس کی دنیا کی تاریخ میں اور کوئی مثال نہیں ملتی اور دوسری خبر یہ دی گئی کہ چھ ماہ
کے بعد یہ خطرہ کی حالت جاتی رہے گی۔چنانچہ ٹھیک چھ ماہ کے بعد حالات میں تبدیلی رونما ہوئی
اور مسٹر الیگزینڈر جو انگریزوں کے وزیر بحری تھے ، انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جون
جولائی میں ( جب حکومت برطانیہ نے حکومت فرانس کو تا ر دیا تھا کہ دونوں ملکوں کی حکومت ایک
کر دی جائے اور فرانس کا برطانیہ سے الحاق ہو جانا چاہئے ) ہر وہ شخص جو جنگی فنون سے ذرا بھی
واقفیت رکھتا ہے یہ نہیں کہ سکتا تھا کہ ہم پھر امن میں آجائیں گے۔اگر کوئی ایسی بات کہتا تو یا تو
میں اُسے سیاست سے بالکل نابلد اور نا واقف کہتا اور یا میں اُسے احمق اور پاگل خیال کرتا۔گویا
انگریزوں کی حالت اتنی نازک اور خراب تھی کہ اُن کے نزدیک اس قسم کا خیال کرنا بھی کہ اُن کی
حالت چھ ماہ تک بدل جائے گی ، احمقانہ اور مجنونانہ خیال تھا۔مگر جبکہ حکومت کے بڑے بڑے
مد بر یہ کہ رہے تھے کہ انگریز خطرہ میں گھر گئے ہیں، اب اُن کے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ
نہیں کہ وہ کینیڈا چلے جائیں اور مقابلہ جاری رکھیں ، خدا نے مجھے خبر دی کہ ۱۵ دسمبر تک یہ حالات
بدل جائیں گے اور دنیا نے دیکھ لیا کہ مین ۱۵ دسمبر کو حالات نے یکدم پلٹا کھایا اور انگریزوں
کے قدم مضبوط ہو گئے۔