لیبیا کے محاذ پر انگریزی فوجیوں کی کامیابی کی خبر
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷۳
الموعود
کے ہاتھ میں ہے اور اب وہ اپنے فرائض کو ادا نہیں کر سکتا۔ پس اب بیلجیئم کی قانونی
گورنمنٹ ہم ہیں نہ کہ لیوپولڈ ۔ اس لئے بیلجیئم کے لوگوں کو لیوپولڈ کی بات نہیں ماننی
چاہئے بلکہ ہماری بات ماننی چاہئے ۔ تم غور کرو یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے
دکھایا۔ تین دن پہلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر دی اور منگل کی رات کو
بغیر اس کے کہ کسی اور کو علم ہو بیلجیئم کے بادشاہ نے اپنے آپ کو جرمنوں کے سپرد کر
دیا اور وہ معزول ہو گیا ۔ یہ وہ خبر تھی جو ہزاروں آدمیوں کی مجلس میں میں نے قبل از وقت سُنا
دی تھی ۔
لیبیا کے محاذ پر انگریزی فوجیوں کی کامیابی کی خبر (۱۵) پھر تمبر ۱۹۴۰ ء کی
بات ہے۔ میں چند
دنوں کے لئے شملہ گیا اور وہاں چوہدر ہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے مکان پر ٹھہرا۔ غالباً ۲۰ دسمبر
کے دو چار دن بعد کی کوئی تاریخ تھی کہ میں نے رات کو رویا میں دیکھا کہ میں مصر میں ہوں اور
لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں اور انگریزی فوجوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔ اُس وقت
لڑائی کا میدان مجھے اس شکل میں دکھایا گیا کہ گویا انگریزی علاقہ ایک ہال کی طرح ہے۔ اُس
ہال میں ایک طرف سے سیٹرھیاں اُترتی ہیں ۔ چوڑی چوڑی سیڑھیاں کچھ دور تک سیدھی جا کر
پھر ایک طرف کو مڑ جاتی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اُس ہال میں آنے کا راستہ ہے۔ میں
نے دیکھا کہ انگریزی فوج دشمن کے دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے پیچھے ہٹتی ہے ۔ وہ بڑی
بہادری سے لڑتی ہے مگر دشمن کا زور اتنا زیادہ ہے کہ وہ اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی رائفلیں دونوں
فریق کے ہاتھ میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے BAYONET CHARGE کرتی
ہیں۔ میں نے دیکھا کہ پہلے تو انگریزی فوجیں سیڑھیوں کے دوسرے سرے پر دشمن سے لڑ رہی
ہیں مگر آہستہ آہستہ سیڑھیوں پر سے اُترنا شروع ہو گئیں ۔ دشمن اُس کے پیچھے پیچھے آتا جاتا ہے
یہاں تک کہ سیڑھیاں ختم ہوگئیں اور انگریزی فوجیں ہال میں اُتر آئیں دشمن کی فوج بھی اُن
کے پیچھے اُتر نا شروع ہو گئی ۔ اس نظارہ کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ انگریزی فوج کمزور حالت میں
ہے اور میں اپنے دل میں جوش محسوس کرتا ہوں کہ اُن کی مدد کروں ۔ اس خیال کے آنے پر میں
انوار العلوم جلد کا
۵۷۴
الموعود
تیزی سے گھر کی طرف آتا ہوں اور گھر پہنچ کر میاں بشیر احمد صاحب کی تلاش کرتا ہوں وہ مجھے
ملے تو میں نے اُن سے کہا ہم فوج میں تو داخل نہیں ہو سکتے مگر ہمارے پاس رائفلیں اور بندوقیں
ہیں وہی لے کر ہم اپنے طور پر دشمن پر حملہ کر دیں یہ کہ کر میں اُن کو ساتھ لے کر گیا ہوں۔خواب
کا نظارہ بھی عجیب ہوتا ہے۔اُس وقت گولڑا ئی ہال میں ہو رہی ہے مگر ہم باہر کھڑے ہو کر اندر کا
تمام نظارہ دیکھ رہے ہیں اور ہال کی دیوار میں اس نظارہ میں روک نہیں بنتیں۔وہاں ایک
جھاڑی دیکھ کر میں لیٹ گیا یا دوزانو ہو گیا اور میں نے کچھ فائر کئے۔یہ یاد نہیں کہ میاں بشیر احمد
صاحب نے بھی کوئی فائر کیا ہے یا نہیں۔بہر حال میں نے دیکھا کہ ان فائروں کے بعد
انگریزی فوج اٹلی والوں کو دبانے لگی اور اُنہوں نے پھر اُنہی سیڑھیوں پر واپس چڑھنا شروع کر
دیا جن پر سے وہ اتری تھی۔دشمن کی فوج پیچھے ہٹتے ہوئے نہایت سختی سے مقابلہ کرتی ہے مگر پھر
بھی انگریزی فوج اُسے دباتے ہوئے سیڑھیوں تک لے گئی اور پھر اُسے ہٹاتی ہوئی دوسرے
سرے تک چڑھ گئی۔جب میں نے یہ نظارہ دیکھا تو اُس وقت مجھے آواز آئی کہ ایسا دو تین بار
ہو چکا ہے۔گویا دو تین دفعہ دشمن اسی طرح انگریزی فوج کو دبا کر لے آیا ہے اور پھر انگریزی
فوج اُسے دباتی ہوئی اپنے علاقہ سے باہر لے گئی ہے۔سیہ وہ وقت تھا جب لیبیا میں انگریزی فوج نے کوئی پیش قدمی نہیں کی تھی۔اٹلی کی فوجیں مصر
میں تھوڑا سا آگے بڑھ آئی تھیں اور دونوں میں لڑائی ہو رہی تھی۔دوسرے دن میں نے یہ رویا
چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو سُنایا۔وہ اُس وقت وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل
ہونے کے لئے جارہے تھے۔جب واپس آئے تو اُنہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے اس رویا
کا علاوہ اور لوگوں کے ہز ایکسی لنسی وائسرائے کے پرائیوٹ سیکرٹری سر لیتھویٹ سے بھی ذکر کیا
تھا اور اُنہوں نے اس کو سُن کر بہت تعجب کیا۔اگلے دن اُنہوں نے چوہدری صاحب کے ہاں
چائے پر آنا تھا۔چوہدری صاحب نے کہا کہ انہوں نے خواہش کی تھی کہ میں یہ رو یا خود اُن کی
زبان سے بھی سنا چاہتا ہوں۔چنانچہ اُن کی خواہش پر میں نے اُن سے یہ کمل رؤیا بیان کر دیا
اور جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے اس جنگ میں ایسا ہی دو تین بار ہوا۔پہلے ۱۹۴۰ ء کے شروع
میں اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور اُنہوں نے انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹا دیا۔لیکن ۱۹۴۰ء کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷۵
الموعود
آخر میں پھر انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور اطالوی فوجیں شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئیں ۔
۔
۱۹۴۱ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوجوں کو دھکیلتا ہوا مصر کی سرحد پر لے آیا اور
۱۹۴۱ء کے آخر میں انگریز پھر بڑھے اور دشمن کی فوجوں کو شکست دیتے ہوئے کئی سو میل تک
لے گئے ۔ جون ۱۹۴۲ء میں پھر دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی سرحد پر لے
آئیں اور ایسا شدید حملہ کیا کہ العالمین ۲۹ کے مقام پر انگریزوں کی حالت ایسی نازک ہو گئی کہ
اُن کا بچنا مشکل نظر آتا تھا ۔ مسٹر چرچل خود اس محاذ پر پہنچے اور انگریز مد برین کو سخت فکر لاحق
ہو گیا ۔ مگر اُس وقت جب انگریز یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم اب شکست کھا جائیں گے، العالمین کی
جنگ سے چند دن پہلے میں نے اپنے خطبہ میں اعلان کیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کا رویا
دکھایا ہوا ہے اس کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ آخری حملہ میں انگریزوں کو ہی کامیابی ہو گی ۔
چنانچہ چند دن کے اندر اندر العالمین کے مقام پر دشمن کو اللہ تعالیٰ نے ایسے رنگ میں شکست دی
کہ خود انگریز حیران رہ گئے کہ حالات میں یکدم یہ کیسا غیر متوقع تغیر پیدا ہو گیا ہے ۔ العالمین
کے مقام پر انگریزوں کی حالت اتنی خراب ہو چکی تھی کہ اس بات کا شدید خطرہ محسوس کیا جا رہا تھا
کہ انگریز اس مقابلہ میں رہ جائیں گے۔ یہاں تک کہ ایک دن دشمن فوجوں نے انگریزی صفیں
توڑ ڈالیں اور وہ اپنے ٹینک اور فوجی آگے لے آئے ۔ قریب تھا کہ انگریز بالکل شکست کھا
جاتے کہ انگریزی فوج کا ایک تازہ دم دستہ جو مدد کے لئے آیا تھا وہ آگے بڑھا اور اُس سے کچھ
مڈ بھیڑ ہوئی ۔ ابھی تھوڑی دیر ہی لڑائی ہوئی تھی کہ یکدم مخالف فوج کے ٹینک پیچھے ہٹ گئے اور
باقی سپاہیوں نے مقابلہ کرنا بند کر دیا۔ جب انگریزی فوج کے سپاہی اُن کے پاس پہنچے تو وہ یہ
دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اُن کی زبانیں لٹکی ہوئی ہیں، حلق خشک ہیں اور ایسی بُری حالت میں ہیں
کہ ایک منٹ کے مقابلہ کی بھی وہ اپنے اندر تاب نہیں رکھتے ۔
۔
واقعہ یہ بتایا جاتا ہے کہ جب دشمن کی فوج انگریزی صفوں کو توڑ کر آگے بڑھی تو اُس نے
ایک پمپ پر قبضہ کر لیا۔ لیکن چونکہ خدا نے اُس کو شکست دینی تھی اس لئے ایسا اتفاق ہوا کہ
انگریز افسروں نے پمپ کا تجربہ کرنے کیلئے اُس میں سمندر کا نمکین پانی چھوڑا ہوا تھا کیونکہ میٹھا
پانی قیمتی ہوتا ہے اور اُسے تجربوں پر ضائع نہیں کیا جا سکتا ۔ دشمن فوج کو اس کا علم نہیں تھا جب