مصلح موعود کی زمین کے کناروں تک شہرت اور اسلام کی اکناف عالم میں اشاعت

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷۶
الموعود
اس کے سپاہی وہاں پہنچے تو گرمی کی وجہ سے اُنہیں شدید پیاس لگی ہوئی تھی ۔ اُنہوں نے یہ پانی
پینا شروع کر دیا اور چونکہ سمندر کا پانی شد ید نمکین ہوتا ہے اس لئے بجائے پیاس بجھنے کے اُن کی
زبانیں باہر نکل آئیں اور اُن کی مقابلہ کی سکت بالکل جاتی رہی ۔ اس طرح یہ لڑائی ایک خدائی فعل
کی وجہ سے دشمن کی شکست اور انگریزی فوجوں کی فتح کی صورت میں بدل گئی ورنہ انگریزوں
کی کامیابی کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی ۔ گویا وہی نظارہ جو خدا نے مجھے دکھایا تھا کہ
میرے فائروں کی وجہ سے جرمن فوجوں کو شکست ہوئی ، اس رنگ میں پورا ہو گیا کہ میری دعا کی
وجہ سے خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ باوجود اس کے کہ جرمن فوجیں آگے بڑھ رہی
تھیں وہ اس بات پر مجبور ہو گئیں کہ انگریزی فوجوں کے مقابلہ میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیں ۔
مثالیں تو اور بھی بہت سی ہیں مگر یہ چند واقعات جو بطور نمونہ پیش کئے گئے ہیں ، یہ
بھی اس بات کو ثابت کرنے کیلئے بہت کافی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو جو یہ خبر دی گئی تھی کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو علاوہ اور کمالات
رکھنے کے علوم باطنی سے بھی پُر کیا جائے گا ، وہ بڑی شان اور عظمت کے ساتھ پوری ہو چکی
ہے۔
مصلح موعود کی زمین کے کناروں تک شہرت اور ا اور اسلام
کی اکناف عالم میں اشاعت
۔ تیسری پیشگوئی یہ کی گئی تھی کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور اسلام کی تبلیغ
اُس کے ذریعہ سے مختلف ملکوں میں ہوگی ۔ یہ پیشگوئی بھی ایسے رنگ میں پوری ہوئی ہے کہ دشمن
سے دشمن بھی اس کا انکار نہیں کر سکتا ۔
جب
رفت کے مقام پر خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا اُس وقت جماعت کی حالت یہ تھی کہ
خزانہ میں صرف چند آنے تھے اور اٹھارہ ہزار روپیہ قرض تھا۔ مالی حالت ایسی کمزور تھی کہ وہ
اشتہارات جو ہم غیر مبائعین کے جواب میں شائع کرنا چاہتے تھے، اُن کے لئے بھی ہمارے

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷۷
الموعود
پاس کوئی روپیہ نہیں تھا ۔ اشتہارات تو ہم لکھ سکتے تھے مگر یہ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ان اشتہارات
کے شائع ہونے کی کیا صورت ہوگی ۔ ابتداء ہونے کی وجہ سے چندہ کی تحریک بھی نہیں کی جاسکتی
تھی کیونکہ ڈرتھا کہ لوگ گھبرا نہ جائیں ۔ اسی فکر میں میں تھا کہ ہمارے نانا جان میر ناصر نواب
صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے شاید تمہیں اشتہارات کے متعلق یہ خیال ہوگا کہ اُن کی
اشاعت کیلئے روپیہ کہاں سے آئے گا ۔ میرے پاس اس وقت دارالضعفاء کا چندہ ہے یہ لے لو
جب روپیہ آئے تو واپس کر دینا۔ چنانچہ اُنہوں نے پانچ سو روپیہ کی تھیلی میرے سامنے رکھ
دی۔ اِس طرح جو چندہ ملا اُس سے وہ پہلا اشتہار شائع کیا گیا جس کا عنوان ہے۔
کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے“
پھر ایسی حالت میں جب کہ جماعت کے بڑے بڑے لیڈر مخالف تھے اللہ تعالیٰ نے
میرے ذریعہ یہ اعلان کرایا کہ لَيُمَزّ قَنَّهُمُ الله تعالیٰ اُن کو ٹکڑے کر دے گا ۔ غرض ایک طرف تو
یہ اعلان شائع ہوا کہ کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے اور دوسری طرف یہ اعلان کر دیا گیا
کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور اُن کی جمعیت کو پراگندہ کر دے گا۔ چنانچہ
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا فرما دیئے کہ نہ صرف اُس نے ہمیں اپنی حالت کو
سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائی بلکہ باہر کی جماعتوں کو مضبوط کرنے کی بھی اُس نے طاقت دی ۔
اُس وقت غیر مبائعین اپنے متعلق علی الاعلان کہا کرتے تھے کہ ہمارے ساتھ جماعت کا
پچانوے فیصدی حصہ ہے اور ان کے ساتھ صرف پانچ فیصدی ہے۔ مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ
نے ہمیں قوت عطا فرمانی شروع کر دی اور ایسے علماء اُس نے اپنے فضل سے مجھے عطا فرمائے جو
میرے حکم پر غیر ممالک میں نکل گئے اور اُنہوں نے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
نام پہنچایا۔ اس سے پہلے صرف افغانستان ہی ایک ایسا ملک تھا جہاں کسی اہمیت کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچا تھا ، با قاعدہ جماعت اور کسی ملک میں قائم نہیں
تھی ۔ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں خواجہ کمال الدین صاحب بے شک انگلستان گئے مگر وہاں
اُنہوں نے احمدیت کا ذکر سم قاتل قرار دے دیا اِس لئے اُن کے ذریعہ انگلستان میں جو مشن
قائم ہوا وہ احمدیت کی تبلیغ اور اُس کی اشاعت کا موجب نہیں ہوا ۔ اگر نام پھیلا تو خواجہ صاحب

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۷۸
الموعود
کا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ۔ بہر حال بیرونی ممالک میں سے سوائے
افغانستان کے اور کوئی ملک ایسا نہیں تھا جہاں میری خلافت سے پہلے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچا ہو ۔ مگر جب میرا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے
(۱) سیلون (۲) ماریشس (۳) سماٹرا (۴) جاوا (۵) سٹریس سیٹلمینٹس (۶) چین
( ۷ ) جاپان (۸) بخارا (۹) روس (۱۰) ایران (۱۱) عراق ( ۱۲ ) شام ( ۱۳ ) فلسطین
(۱۴) مصر (۱۵) سوڈان (۱۶) ابی سینیا (۱۷) مرا کو (۱۸) سیرالیون (۱۹) نائیجیریا
(۲۰) گولڈ کوسٹ (۲۱) نثال ۴۲ (۲۲) انگلستان (۲۳) جرمنی (۲۴) سپین (۲۵) فرانس
(۲۶) اٹلی (۲۷) ہنگری (۲۸) یونان (۲۹) البانیا (۳۰) پولینڈ (۳۱) زیکوسلواکیہ
(۳۲) یوگوسلاویا (۳۳) یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ (۳۴) ارجنٹائن اور اسی طرح اور کئی علاقوں
میں تبلیغ اسلام اور احمدیت پھیلائی اور ہزاروں مسیحی میرے ذریعہ سے اسلام میں داخل
ہوۓ ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
اس طرح میرے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی جو تبلیغ ہوئی ہے وہ ساری دنیا پر حاوی
ہو جاتی ہے۔ اِن میں سے کئی مقامات ایسے ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی
جماعتیں پائی جاتی ہیں ۔ چنانچہ انگلستان میں ہماری بڑی جماعت ہے اسی طرح اٹلی میں بھی
جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں ۔ ہنگری میں بھی جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں ۔ عراق
میں بھی جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں ۔ فلسطین میں بھی نہایت اعلیٰ درجہ کا اخلاص رکھنے والی
جماعت پائی جاتی ہے ۔ وہ لوگ اپنا رسالہ نکالتے اور عربی ممالک میں تبلیغ احمدیت کا کام بڑے
جوش اور اخلاص کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں ۔ اسی طرح مصر میں بھی ہماری جماعت پائی جاتی
ہے اور اب تو سوڈان اور ابی سینیا میں بھی ایک ایک دو دو احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے پیدا ہو
گئے ہیں ۔ ویسٹ افریقہ میں تو ہماری اتنی بڑی جماعت قائم ہے کہ اس کی تعداد ۷۵ ہزار کے
قریب پہنچ گئی ہے۔ غرض دنیا کے چاروں کونوں میں احمدیت میرے زمانہ میں اور میرے ذریعہ
سے پھیلی اور ہزار ہا لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام سے آشنا نہ تھے ، جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے آشنا نہ تھے ، جو اسلام کے دشمن ، عیسائی مذہب کے پیرویا

آج 10 میں سے 10 باقی