تحریک کشمیر کے واقعات

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۸۳
الموعود
والے ہوتے ہیں تم سے یہ معمولی ٹرنک بھی نہیں اُٹھایا جاتا۔ وہ کہنے لگا میں مزدور نہیں ہوں میں
تو زمیندار ہوں اپنے گاؤں کا معزز شخص ہوں اور دولہا ہوں جو برات میں جا رہا تھا کہ مجھے
راستہ میں تحصیلدار نے پکڑ لیا اور اسباب اُٹھانے کے لئے آپ کے پاس بھیج دیا۔ میں نے اُسی
وقت اُسے چھوڑ دیا کہ تم جاؤ ہم کوئی اور انتظام کر لیں گے ۔ اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ وہ
کس قد رادنی اور گری ہوئی حالت میں تھے۔ میں نے خود کشمیر میں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ
سو دوسو کے قریب مسلمان جمع ہیں اور ایک ہندو اُن کو ڈانٹ رہا ہے اور وہ بھی کوئی افسر نہیں تھا
بلکہ معمولی تاجر تھا اور وہ سارے کے سارے مسلمان اُس کے خوف سے کانپ رہے تھے ۔
تحریک کشمیر کے واقعات جب تحریک کشمیر کا آغاز ہوا اس وقت شملہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں میں بھی شامل ہوا۔ سرا قبال اُس
وقت زندہ تھے وہ بھی شریک ہوئے سر میاں فضل حسین صاحب بھی موجود تھے۔ ان سب نے مجھ
سے کہا کہ اس بارہ میں آپ وائسرائے سے ملیں اور اس سے گفتگو کر کے معلوم کریں کہ وہ کس
حد تک کشمیر کے معاملات میں دخل دے سکتا ہے جس حد تک وہ دخل دے سکتا ہو اُس حد تک ہمیں
یہ سوال اُٹھانا چاہئے ۔ چونکہ گورنمنٹ کی پالیسی یہ ہوتی ہے کہ ریاستی معاملات میں زیادہ دخل نہ
دیا جائے اس لئے وائسرائے سے پہلے مل لینا ضروی ہے تا کہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ وہ کس حد
تک ان معاملات میں دخل دے سکتے ہیں ۔ میں نے اُن سے کہا کہ میں اس مجلس میں اس شرط
پر شریک ہو سکتا ہوں کہ وائسرائے سے نہیں بلکہ ہم کشمیریوں سے پوچھیں گے کہ تمہارے
کیا مطالبات ہیں اور پھر ہم کوشش کریں گے کہ گورنمنٹ اُن مطالبات کو منظور کرے ۔ یہ طریق
درست نہیں کہ وائسرائے سے پوچھا جائے کہ وہ کس حد تک دخل دے سکتا ہے بلکہ ہم سب سے
پہلے کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور پھر اُن کے مطالبات کو پورے زور
کے ساتھ گورنمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔ سر اقبال کہنے لگے پھر آپ ہی اس کمیٹی کے
پریذیڈنٹ بن جائیں ہمیں آپ کی صدارت پر اتفاق ہے۔ میں نے کہا میں پریزیڈنٹ بنا تو
لوگ شور مچا دیں گے کہ ایک کافر کو پریذیڈنٹ بنا لیا گیا ہے کسی اور کو بنا لیجئے ۔ وہ کہنے لگے میں تو

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۸۴
الموعود
تیار ہوں کہ آپ کو پریذیڈنٹ تسلیم کروں دوسرے لوگوں نے بھی اس پر زور دیا اور آخرمیں
پریذیڈنٹ بن گیا کیونکہ خدا چاہتا تھا کہ میرے ذریعہ سے اسیروں کی رستگاری ہو اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی پیشگوئی پوری ہو ۔ جب میں صدر بنا تو اس کے بعد لارڈ ولنگڈن
سے میں اس غرض سے ملا ۔ پہلے تو وہ بڑی محبت سے باتیں کرتے رہے جب میں نے کشمیر کا نام
لیا تو وہ اپنے کوچ سے کچھ آگے کی طرف ہو کر کہنے لگے کہ کیا آپ کو بھی کشمیر کے معاملات میں
انٹرسٹ ہے آپ تو مذہبی آدمی ہیں مذہبی آدمی کا ان باتوں سے کیا تعلق ہو سکتا ہے؟ میں نے کہا
میں بے شک مذہبی آدمی ہوں اور مجھے مذہبی امور میں ہی دخل دینا چاہئے مگر کشمیر میں تو لوگوں کو
ابتدائی انسانی حقوق بھی حاصل نہیں اور یہ وہ کام ہے جو ہر مذہبی شخص کر سکتا ہے بلکہ اُسے کرنا
چاہئے اس لئے مذہبی ہونے کے لحاظ سے بھی اور انسان ہونے کے لحاظ سے بھی میرا فرض ہے
کہ میں انہیں وہ ابتدائی انسانی حقوق دلواؤں جو ریاست نے چھین رکھے ہیں ۔ آپ اس بارہ
میں کشمیر کے معاملات میں دخل دیں تا کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہے ہیں اُن کا انسداد ہو۔ وہ کہنے
لگے آپ جانتے ہیں کہ ریاستوں کے معاملات میں ہم دخل نہیں دیتے ۔ میں نے کہا میں یہ جانتا
تو ہوں مگر کبھی کبھی آپ دخل دے بھی دیتے ہیں ۔ چنانچہ میں نے کہا کیا حیدر آباد میں آپ نے
انگریز وزیر بھجوائے ہیں یا نہیں؟ کہنے لگے تو کیا آپ کو پتہ نہیں نظام حیدر آبا د کیسا بر امنا تا ہے؟
میں نے کہا یہی بات تو میں کہتا ہوں کہ آخر وجہ کیا ہے کہ نظام حیدر آباد بُرا منا ئیں تو آپ اُن کی
کوئی پرواہ نہ کریں اور مہا راجہ صاحب کشمیر بُرا منا ئیں تو آپ اُن کے معاملات میں دخل دینے
سے رک جائیں ۔ یہ ہندو مسلم میں سوتیلے بیٹوں والا فرق آپ کیوں کرتے ہیں ؟ آخر یا تو وہ یہ
کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ریاستی معاملات میں دخل نہیں دے سکتی اور یا کہنے لگے کہ جب مجھے
وائسرائے مقرر کیا گیا تھا تو وزیر ہند نے مجھ سے کہا کہ ہندوستان کی سیاسی حالت سخت خراب
ہے کیا تم اس کو سنبھال لو گے؟ میں نے کہا کہ میں سنبھال تو لوں گا مگر شرط یہ ہے کہ مجھے چھ مہینہ کی
مہلت دی جائے اور مجھ پر اعتراض نہ کیا جائے کہ تم نے کوئی انتظام نہیں کیا۔ ہاں اگر چھ مہینے
کے بعد بھی میں انتظام نہ کر سکا تو آپ بے شک مجھے الزام دیں ۔ انہوں نے کہا بہت اچھا ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۸۵
الموعود
چھ مہینے یا سال نہیں میں آپ کو ۱۸ مہینے کی مہلت دیتا ہوں آپ اس عرصہ کے اندر یہ کام کر کے
دکھا دیں ۔ لارڈ ولنگڈن کہنے لگے وزیر ہند نے تو مجھے ۱۸ مہینے کی مہلت دی تھی اور آپ مجھے کچھ
بھی مہلت نہیں دیتے بلکہ چاہتے ہیں کہ فوری طور پر میں یہ کام کر دوں ۔ میں نے کہا اگر یہی بات
ہے تو پھر جھگڑے کی کوئی بات ہی نہیں ۔ انہوں نے تو ۱۸ مہینے کی آپ کو مہلت دی ہے میں آپ
کو ۱۸ سال کی مہلت دینے کے لئے تیار ہوں بشرطیکہ آپ مجھے یقین دلائیں کہ کشمیر کے
مسلمانوں کی حالت سدھر جائے گی ۔ انہوں نے کہا پانچ چھ ماہ تک مجھے حالات دیکھنے دیں میں
وعدہ کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں کروں گا اور کشمیر کے مسلمانوں کو اُن کے
حقوق دلانے کی پوری پوری کوشش کروں گا ۔ چنانچہ اس کے بعد بڑے بڑے واقعات ہوئے
جن کو تفصیل کے ساتھ سنا یا نہیں جا سکتا ۔ بہر حال میں نے کوشش جاری رکھی یہاں تک کہ آہستہ
آہستہ خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسی طاقت عطا فرمادی کہ کشمیر کی گورنمنٹ سخت گھبرا گئی اور اُس نے دو
دفعہ مجھے پیغام بھیجا کہ آپ جموں آئیں اور مہا راجہ صاحب سے مل کر فیصلہ کر لیں ۔ آپس کی
گفتگو کے بعد جن حقوق کے متعلق اتفاق ہوگا وہ کشمیر کے مسلمانوں کو دے دیئے جائیں گے۔
میں نے کہا میرے فیصلے کا کوئی سوال نہیں ۔ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کا فیصلہ ہونا ہے اور یہ
فیصلہ کشمیر کے نمائندے ہی کر سکتے ہیں میں نہیں کر سکتا۔ میں یہ نہیں چاہتا کہ میں آؤں اور آپ
سے باتیں کر کے کچھ فیصلہ کرلوں بلکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کے حقوق کا سوال ہے اُن
کے نمائندوں کو بات کرنے کا موقع دیا جائے ۔ آخر وہی وائسرائے جنہوں نے کہا تھا کہ میں
ان معاملات میں دخل نہیں دے سکتا جب بار باران کو واقعات بتائے گئے تو اُنہوں نے بھی تسلیم
کیا کہ کشمیر میں بہت سی خرابیاں ہیں جن کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ چنانچہ گورنمنٹ
آف انڈیا نے بھی کشمیر گورنمنٹ پر زور دینا شروع کر دیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سر ہری کشن کول
جو وزیر اعظم تھے اس بات پر مجبور ہوئے کہ میری طرف توجہ کریں اور آخر ا نہوں نے مجھے کہلا
بھیجا کہ آپ اپنے آدمی بھجوا دیں جن سے بات کر کے وہ حقوق جو مسلمانوں کو دیئے جا سکتے ہوں
اُن کو دے دیئے جائیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی