پرسنل اسسٹنٹ وزیراعظم کشمیر کا خط
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۸۹
الموعود
حضور وائسرائے فرماتے ہیں کہ میں آپ کا شکر یہ ادا کروں کہ آپ نے نہایت
صفائی سے اپنے خیالات اور آراء کو ظاہر فرما دیا ہے اور یہ اُن کے لئے ایک مشکل
سوال کے صحیح طور پر سمجھنے اور اس کے حل کرنے میں بہت مفید اور قیمتی ثابت ہو گا۔
ہز ایکسی لنسی کو یقین ہے کہ وہ آپ پر اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے دوسرے ممبروں پر یہ
اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ آپ اپنی بہترین کوششوں کے ساتھ ایک پُر امن ماحول پیدا
کریں گے جس سے جلد اور تسلی بخش حل کرنے میں بہت بڑی مدد ملے گی ۔
پرسنل اسسٹنٹ وزیر اعظم کشمیر کا خط دوسرا خط وزیر اعظم کشمیر کے پرسنل اسٹنٹ کا ہے جو انہوں نے میرے
پرائیوٹ سیکرٹری کے نام لکھا وہ خط یہ ہے۔
سرینگر کشمیر
مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۳۱ء
مکرم پرائیوٹ سیکرٹری صاحب
تسلیم ۔ آپ کا گرامی نامه مورخه ۱۳/ نومبر) را ۱۹۳ ء جناب حضور والا شان پرائم منسٹر
۱۹۲ء والا پرائم
منسٹر
صاحب بہادر کے ملاحظہ سے گزرا۔ مختصراً جواب عرض کرتا ہوں کہ ابتدا سے یہ کوشش
جاوے
کی جا رہی ہے کہ مسلمانان کشمیر کو ابتدائی جائز حقوق دینے میں بے حد جلدی کی
ے اور خاص طور پر گزشتہ ایک ہفتہ سے تو شب و روز سوائے اس کام کے
پرائم منسٹر صاحب کسی دوسرے کام کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔ البتہ دو تین روز کے
لئے جموں کے واقعات نے مجبور کیا کہ وہاں پرائم منسٹر صاحب خود تشریف لے
جاویں۔ جموں کے واقعات نے جس کے ذمہ دار احرار ہیں ۔ معاملہ مطالبات کو
قدرے التواء میں ڈال دیا اور صدر صاحب کے ساتھ گفت و شنید یا خط و کتابت میں
بھی دیر محض اسی وجہ سے ہوئی (لوگ کہتے ہیں کہ احرار کی وجہ سے کشمیر میں کامیابی
حاصل ہوئی اور وہ یہ کہتے ہیں کہ احرار کی وجہ سے معاملہ مطالبات کے منظور ہونے
میں دیر ہو گئی ورنہ بات جلدی طے ہو جاتی ) علاوہ بریں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۵۹۰
نمائندگان مقیمی سرینگر عبدالرحیم صاحب درد اور مولانا اسماعیل غزنوی صاحب کے
ساتھ اکثر تبادلۂ خیالات ہوتا رہتا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ وہ آپ کو بتلا سکیں
گے کہ حکومت ہند نے اس معاملہ میں کس قدر دلچسپی لی ہے ۔ ( دراصل گورنمنٹ کشمیر
نے مجھے لکھا تھا کہ اپنے دو نمائندے یہاں بھجوا دیں جن سے ہم وقتا فوقتا گفتگو کرتے
رہیں ۔ اِس پر میں نے مولوی ا عبدالرحیم عبدال صاحب ا در در دایم دایم ۔ ۔ اے ا اور مولوی محمد محمد اسمعیل ا
صاحب غزنوی کو بطور نمائندہ بھجوا دیا تھا ) کسی قدر یہ ہمیں تسلی بھی تھی کہ صدر صاحب
خود ریاست کی سرحد پر آکر اپنے نمائندگان سے مل گئے ہیں اور تمام حالات معلوم کر
گئے ہیں ۔ ( یہ درست ہے میں ہزارے کی طرف جا کر کشمیر کے نمائندوں سے ملا تھا
اور اُن سے میں نے تمام حالات معلوم کئے تھے ) صدر صاحب کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ
مساجد وغیرہ کے اعلان میں صدر صاحب اور ہماری منشاء کے خلاف ہمیں اعلان کو جلد
شائع کرنے کے لئے کس طرح سے رائے دی گئی ۔ جو مجبوری کی حد تک پہنچ گئی ( میں
نے انہیں کہا تھا کہ تم نے اپنے وعدہ کی خلاف ورزی کی ہے اس پر وہ لکھتے ہیں کہ
ہمیں کشمیر کے نمائندوں نے مجبور کیا تھا کہ ہم اس قسم کا اعلان کر دیں ) آ پ نے صدر
صاحب کے خیال کو اس شکل میں رکھا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم معاملہ کو لمبا کرنا چاہتے
ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ کسی مفید نتیجہ پر پہنچنے کی غرض سے گفتگو کرنا ہمارا مقصد نہیں ۔ یہ
محض غلط فہمی ہے افسوس ہے کہ صدر صاحب نے ہماری مصروفیت اور مشکلات کا
اندازہ نہیں کیا لیکن ہر بات کا علاج وقت اور میعاد ہے۔ صدر صاحب عنقریب یقین
کرنے پر تیار ہو جاویں گے کہ ہم معاملہ کو لمبا کرنا چاہتے ہیں یا مختصر اور کہاں تک اس
کے مشورہ صائب کے مطابق عمل کر رہے ہیں ۔ آپ کے لکھنے کے مطابق صدر صاحب
کی خواہش محض مسلمانان کشمیر کو حقوق دلوانے کی ہے جس میں حکومت پورے طور سے خود
مصروف ہے۔
آپ کا صادق
جیون لعل
پرسنل اسسٹنٹ
الموعود