مولوی محمد علی صاحب کا پہلا اعتراض

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۵۹۹
الموعود
ساتھ ہوا۔ ہماری جماعت میں جو بڑے لوگ تھے اُنہوں نے انکار کیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں یوسف نے ظاہر نہیں ہونا ۔ صرف فرق یہ ہے کہ یوسف کے
بھائی آخر تائب ہوئے اور وہ یوسف پر ایمان لے آئے ۔ مگر میرے یہ بڑے بھائی جو یوسف
کے بھائیوں سے بھی مخالفت میں بڑھ گئے ہیں ایمان نہیں لائے اور در حقیقت ایسا ہی ہونا
چاہئے تھا کیونکہ وہاں تو یہ خبر دی گئی تھی کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاند یوسف کو سجدہ کر
رہے ہیں ۔ مگر یہاں یہ خبر نہیں دی گئی کہ وہ بڑے بھائی سجدہ کریں گے بلکہ یہاں یہ خبر دی گئی تھی
کہ شَاهَتِ الْوُجُوهُ ۴ ان کے منہ کالے کر دیئے جائیں گے دیکھو! یہ پیشگوئی کتنا بڑا نشان
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کا کیسا عظیم الشان ثبوت ہے ۔ آپ فرماتے ہیں
يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ اور پھر فرماتے ہیں اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ
فارسی الاصل لوگوں میں سے بعض رجال اُسے واپس لے آئیں گے اب ایک آنے والے کی
خبر سن کر جھوٹا شخص بھی فائدہ اُٹھانے کے لئے دعوی کر سکتا ہے مگر وہ ان دو باتوں کا ثبوت کہاں
سے لائے گا کہ اولا د بھی ہو اور اُس کے کام کو چلانے والی اور اسلام کو پھیلانے والی ہو اور پھر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کا یہ کیسا زبر دست ثبوت ہے کہ لڑکا ہوا، پھر وہ
ایسے حالات میں سے گزرا کہ اُس کی عمر خطرہ میں اور اُس کا علم صفر تھا ، پھر خدا تعالیٰ نے اس کی
مخالفت کروائی اور بڑے بڑے لوگوں کو اُس کے خلاف کھڑا کر دیا جنہوں نے یہاں تک کہا کہ
ہم تو جاتے ہیں مگر چند دنوں کے بعد ہی تم دیکھو گے کہ یہاں عیسائی قبضہ کر لیں گے ۔ مگر ایک
ایک کر کے وہ سب مخالفتیں ختم ہو گئیں اور آج اللہ تعالیٰ کا یہ عظیم الشان نشان نظر آ رہا ہے کہ
ہزاروں لوگ یہاں جمع ہیں ۔ پس ایک ایک آدمی جو یہاں بیٹھا ہے وہ میری سچائی کا نشان اور
اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو کچھ کہا تھا
وہ پورا ہو گیا۔
مولوی محمد علی صاحب کا پہلا اعتراض مولوی محمد علی صاحب نے اس پیشگوئی کے متعلق لکھا ہے کہ موعود تین سو سال
کے بعد آئے گا اس کا جواب میں دے چکا ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
الموعود
دوسرے انہوں نے کئی مخالف دلائل اس اصل پر دیئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے سند یا تو غلط ہے یا مستند نہیں ۔ میں اس بحث میں پڑتا ہی نہیں
کہ وہ سند درست ہے یا نہیں کیونکہ میں تو صرف الہامات اور اُن کے مفہوم کو لیتا ہوں باقی
انہوں نے جو یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو مبارک احمد پر
چسپاں کیا اور وہ اجتہاد غلط نکلا ۔ میں اس بارہ میں مولوی صاحب کی بات کو تسلیم کر لیتا ہوں کہ
چلو وہ پیشگوئی آپ نے مبارک احمد پر لگائی اور آپ کا اجتہاد غلط کا اجتہاد غلط نکلا کیونکہ میری تشریح کا سب
دار و مدار تو اللہ تعالیٰ کی وحی پر ہے نہ کہ مامور کے اجتہاد پر ۔ مگر اسی سلسلہ میں انہوں نے ایک
نہایت افسوسناک حرکت کی ہے اور وہ یہ کہ اُنہوں نے اس جوش میں کہ وہ ہماری جماعت کو جھوٹا
کہیں اپنی پانچویں دلیل کا ہیڈ نگ یہ قائم کیا ہے کہ ۔
الہام الہی کے بغیر مصلح موعود کی تعیین کرنے والے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے لعنت کی ہے۔
اور اس کا ثبوت اُنہوں نے یہ دیا ہے کہ : ۔
دو
حضرت مسیح موعود نے جس زور سے پسر موعود کے بارے میں الہام کا مطالبہ
اپنے مخالفین سے کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بدوں کھلے کھلے الہام الہی کے کسی کو
مصلح موعود قرار دینا ایک خطرناک غلطی ہے ۔ ”حُجَّةُ الله“ میں جو سراج منیر
کے بعد طبع ہوئی ذیل کے الفاظ آج ہمارے احباب کو بہت غور سے پڑھنے چاہئیں اور
سوچنا چاہئے کہ وہ کن لوگوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں صفحہ ۱۰ پر فرماتے ہیں ۔ ا
ہاں اگر اس پیشگوئی میں کوئی ایسا الہام میں نے لکھا ہے جس سے ثابت ہوتا
ہو کہ الہام نے اسی کو موعود لڑکا قرار دیا تھا تو کیوں وہ الہام پیش نہیں کیا جاتا ۔ پس
جبکہ تم الہام کے پیش کرنے سے عاجز ہو تو کیا یہ لعنت تم پر ہے یا کسی اور
پر اور بالفرض اگر میری یہی مراد ہوتی تو میرا کہنا اور خدا کا کہنا ایک نہیں
ہے۔ میں انسان ہوں ممکن ہے کہ اجتہاد سے ایک بات کہوں اور وہ صحیح نہ ہو پُر میں
پوچھتا ہوں کہ وہ خدا کا الہام کونسا ہے کہ میں نے ظاہر کیا تھا کہ پہلے حمل میں ہی لڑکا

انوار العلوم جلد ۱۷
۶۰۱
الموعود
پیدا ہو جائے گایا جو دوسرے میں پیدا ہو گا وہ درحقیقت وہی موعود لڑکا ہوگا اور وہ الہام
پورا نہ ہوا ۔ اگر ایسا الہام میرا تمہارے پاس موجود ہے تو تم پر لعنت ہے اگر وہ الہام
66
شائع نہ کرو ۔ ۴۵
صلى الله
اس حوالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہ فرمارہے ہیں کہ جو لوگ مجھ پر الزام
لگاتے ہیں کہ میں نے الہام کے مطابق بشیر اول کو اپنا موعود لڑکا قرار دے دیا تھا وہ جھوٹ
بولتے ہیں اور جھوٹ بولنا لعنتیوں کا کام ہوتا ہے۔ اگر اُن کے پاس میرا کوئی ایسا الہام
ہے تو اُن پر لعنت ہے اگر وہ اس الہام کو شائع نہ کریں۔ یہ نہیں فرماتے کہ الہام الہی کے بغیر تعیین
کرنا لعنت ہوتی ہے اس طرح تو مولوی محمد علی صاحب خود بھی زیر الزام آ جاتے ہیں کیونکہ
انہوں نے بائبل کی کئی پیشگوئیوں کو رسول کریم ﷺ پر چسپاں کیا ہے اور ریویو آف ریلیجنز
اُردو کے گزشتہ مضامین اس امر پر شاہد ہیں ۔ وہ بار باران مضامین میں لکھتے رہے ہیں کہ بائبل
کی فلاں پیشگوئی رسول کریم ﷺ پر چسپاں ہوتی ہے کیا انہوں نے یہ تعیین الہام الہی کے
مطابق کی تھی یا بغیر الہام الہی کے۔ اگر الہام الہی کے بغیر تعیین کرنا لعنتیوں کا کام ہوتا ہے
تو پھر یہ لعنت کا کام مولوی محمد علی صاحب نے کیوں کیا ؟ لیکن سب سے زیادہ خطر ناک بات یہ
ہے کہ اس فقرہ کے لکھنے کے چند صفحات بعد اِسی چند صفحات بعد اسی کتاب میں ، یہ نہیں کہ کسی دوسری کتاب میں یا
اسی کتاب کے کسی دوسرے ایڈیشن میں بلکہ اسی کتاب اور اسی ایڈیشن میں یہ لکھنے کے بعد کہ :۔
الہام الہی کے بغیر صلح موعود کی تعیین کرنے والے پر حضرت مسیح موعود نے
لعنت کی ہے“
محمد علی صاحب لکھتے ہیں ۔
صلى الله
” خدا را غور کرو کہ مصلح موعود کی تعیین حضرت مسیح موعود نے کس کے حق میں کی
ہے۔ یاد رکھو کہ مصلح موعود صرف ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء کی پیشگوئی کے دوسرے حصہ کا
موعود ہے اور اُس کو اپنی ساری تحریروں میں حضرت مسیح موعود نے ایک دفعہ بھی سوائے
مبارک احمد کے اور کسی لڑکے پر نہیں لگایا ۔ ۴۶
اب ایک طرف تو کہتے ہیں کہ الہام الہی کے بغیر مصلح موعود کی تعیین کرنے والے پر حضرت

آج 10 میں سے 10 باقی